🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

522. (بَابُ دَارِ الْعَبَّاسِ وَتَوْسِعَةِ الْمَسْجِدِ)
(سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے گھر اور مسجد کی توسیع کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1753
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: أَرَادَ عُمَرُ تَوْسِيعَ الْمَسْجِدَ فَكَانَ لِلْعَبَّاسِ دَارٌ، فَقَالَ: لَا أُعْطِيكَهَا لَيْسَ لَكَ ذَاكَ قَالَ: اجْعَلْ بَيْنِي وَبَيْنَكَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ حَكَمًا، فَقَضَى عَلَيْهِ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: "هِيَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ صَدَقَةٌ".
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد کی توسیع کا ارادہ فرمایا تو وہاں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا ایک مکان تھا، انہوں نے (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”میں یہ آپ کو نہیں دوں گا، آپ کو اس کا کوئی حق نہیں ہے۔“ پھر انہوں نے کہا: ”آپ میرے اور اپنے درمیان سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو ثالث مقرر کر لیں۔“ چنانچہ انہوں نے ان (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) کے خلاف فیصلہ دے دیا، تب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ مسلمانوں کے لیے صدقہ ہے۔“ [فضائل الصحابة/فَضَائِلُ أَبِي الْفَضْلِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 1753]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد:22/4؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم:332/3»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں