🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. باب في بيان كثرة طرق الخير
باب: نیکی کے راستوں کی کثرت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 137
الحادي والعشرون: عن أبي المنذِر أُبيِّ بنِ كَعْب - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَجُلٌ لا أعْلَمُ رَجلًا أبْعَدَ مِنَ المَسْجِدِ مِنْهُ، وَكَانَ لاَ تُخْطِئُهُ صَلاةٌ، فَقيلَ لَهُ أَوْ فَقُلْتُ لَهُ: لَوِ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا تَرْكَبُهُ في الظَلْمَاء وفي الرَّمْضَاء؟ فَقَالَ: مَا يَسُرُّنِي أنَّ مَنْزِلي إِلَى جَنْبِ المَسْجِدِ إنِّي أريدُ أَنْ يُكْتَبَ لِي مَمشَايَ إِلَى المَسْجِدِ وَرُجُوعِي إِذَا رَجَعْتُ إِلَى أهْلِي، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «قَدْ جَمَعَ اللهُ لَكَ ذلِكَ كُلَّهُ» رواه مسلم. وفي رواية: «إنَّ لَكَ مَا احْتَسَبْتَ» .
«الرَّمْضَاءُ» : الأرْضُ التي أصابها الحر الشديد.
سیدنا ابو المنذر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی تھا، میں کسی آدمی کو نہیں جانتا جو اس سے زیادہ مسجد سے دور (رہتا) ہو، اور اس کی کوئی نماز (جماعت سے) نہیں چھوٹتی تھی۔ اس سے کہا گیا، یا (راوی کو شک ہے کہ) میں نے اس سے کہا: اگر تم ایک گدھا خرید لو جس پر اندھیرے میں اور تپتی زمین میں سوار ہو جایا کرو (تو اچھا ہو)؟ اس نے کہا: مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرا گھر مسجد کے پہلو میں ہو، میں چاہتا ہوں کہ میرا مسجد کی طرف چل کر جانا اور جب میں اپنے گھر والوں کی طرف لوٹوں تو میرا لوٹنا (بھی) میرے لیے لکھا جائے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تمہارے لیے یہ سب کچھ جمع کر دیا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”بے شک تمہارے لیے وہ (اجر) ہے جس کی تم نے نیت سے امید رکھی۔“
«الرَّمْضَاءُ»: وہ زمین جسے سخت گرمی پہنچی ہو۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 137]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 130 (663).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس میں نماز سے واپسی کے قدموں پر بھی ثواب کا ثبوت ہے جیسا کہ جانے (کے قدموں) پر ثابت ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/146، حدیث 663)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 138
الثاني والعشرون: عن أبي محمد عبدِ اللهِ بنِ عمرو بن العاصِ - رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أرْبَعُونَ خَصْلَةً: أعْلاَهَا مَنيحَةُ العَنْزِ، مَا مِنْ عَامِلٍ يَعْمَلُ بِخَصْلَة مِنْهَا؛ رَجَاءَ ثَوَابِهَا وتَصْدِيقَ مَوْعُودِهَا، إلاَّ أدْخَلَهُ اللهُ بِهَا الجَنَّةَ» . رواه البخاري.
«المَنيحَةُ» : أَنْ يُعْطِيَهُ إِيَّاهَا لِيَأكُلَ لَبَنَهَا ثُمَّ يَرُدَّهَا إِلَيْهِ.
سیدنا ابو محمد عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس خصلتیں ہیں، ان میں سب سے اعلیٰ (دودھ پینے کے لیے) بکری عاریتاً دینا ہے، جو عمل کرنے والا ان میں سے کسی ایک خصلت پر اس کے ثواب کی امید رکھتے ہوئے اور اس پر کیے گئے وعدے کو سچ جانتے ہوئے عمل کرتا ہے، اللہ اسے اس کی وجہ سے جنت میں داخل کر دیتا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«المَنيحَةُ»: یہ کہ (جانور) کسی کو دے دے تاکہ وہ اس کا دودھ استعمال کرے، پھر اسے واپس کر دے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 138]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 217 (2631).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 139
الثالث والعشرون: عن عَدِي بنِ حَاتمٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سمعت النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بشقِّ تَمْرَةٍ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لهما عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إلاَّ سَيُكَلِّمُهُ رَبُّهُ لَيْسَ بَينَهُ وَبَيْنَهُ تَرْجُمَانٌ، فَيَنْظُرُ أَيْمَنَ مِنْهُ فَلاَ يَرَى إلاَّ مَا قَدَّمَ، وَيَنْظُرُ أَشْأَمَ مِنْهُ فَلاَ يَرى إلاَّ مَا قَدَّمَ، وَيَنظُرُ بَيْنَ يَدَيهِ فَلاَ يَرَى إلاَّ النَّار تِلقَاءَ وَجْهِهِ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَو بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ» .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کو صدقہ کرنے) کے ذریعے ہی ہو۔“
(متفق علیہ)
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) کی ایک روایت میں انہی سے ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک سے اس کا رب (قیامت کے دن) اس طرح کلام کرے گا کہ اس کے اور اس کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہو گا، وہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف وہی نظر آئے گا جو اس نے آگے بھیجا، اور اپنی بائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف وہی نظر آئے گا جو اس نے آگے بھیجا، اور اپنے سامنے دیکھے گا تو اسے اپنے چہرے کے سامنے آگ ہی نظر آئے گی، لہٰذا آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو، پھر جو (یہ بھی) نہ پائے تو اچھی بات کے ذریعے (بچے)۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 136 (1417) و9/ 181 (7512)، ومسلم 3/ 86 (1016) (67) و(68).
وضاحت: «بِشِقِّ تَمْرَةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شق التمرہ (شین کے کسرہ کے ساتھ) کھجور کا آدھا حصہ اور اس کا ایک کنارہ ہے۔ اس میں صدقے کی ترغیب ہے، اور یہ کہ تھوڑا صدقہ بھی آگ سے نجات کا سبب ہے۔ اور ترجمان وہ ہے جو ایک زبان کی بات کو دوسری زبان میں بیان کرے۔ اور اس میں یہ بھی ہے کہ اچھی بات آگ سے نجات کا سبب ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/109، حدیث 1016)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 140
الرابع والعشرون: عن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ لَيَرْضَى عَنِ العَبْدِ أَنْ يَأكُلَ الأَكْلَةَ، فَيَحمَدَهُ عَلَيْهَا، أَوْ يَشْرَبَ الشَّرْبَةَ، فَيَحْمَدَهُ عَلَيْهَا» . رواه مسلم.
وَ«الأَكْلَةُ» بفتح الهمزة: وَهيَ الغَدْوَةُ أَو العَشْوَةُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ بندے سے اس بات پر راضی ہوتا ہے کہ وہ ایک کھانا کھائے تو اس پر اس کی حمد کرے، یا ایک بار (کوئی چیز) پیے تو اس پر اس کی حمد کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الأَكْلَةُ» ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ: یعنی صبح کا کھانا یا شام کا کھانا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 140]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 87 (2734).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”الأکلہ: ایک بار کا کھانا، جیسے صبح کا کھانا اور شام کا کھانا۔ اور اس میں کھانے پینے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد کرنے کا استحباب ہے، اور اگر صرف «الْحَمْدُ لِلَّهِ» کہنے پر اکتفا کرے تو بھی اصل سنت حاصل ہو جاتی ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/45، حدیث 2734)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 141
الخامس والعشرون: عن أَبي موسى - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ» قَالَ: أرأيتَ إنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: «يَعْمَلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ» قَالَ: أرأيتَ إن لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ: «يُعِينُ ذَا الحَاجَةِ المَلْهُوفَ» قَالَ: أرأيتَ إنْ لَمْ يَسْتَطِعْ، قَالَ: «يَأمُرُ بِالمَعْرُوفِ أوِ الخَيْرِ» . قَالَ: أرَأيْتَ إنْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: «يُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر صدقہ (لازم) ہے۔“ کسی نے عرض کیا: بتائیے اگر وہ (صدقہ کرنے کو کچھ) نہ پائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہاتھوں سے کام کرے، اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے۔“ عرض کیا: بتائیے اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی پریشان حال ضرورت مند کی مدد کرے۔“ عرض کیا: بتائیے اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی یا بھلائی کا حکم دے۔“ عرض کیا: بتائیے اگر وہ (یہ بھی) نہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برائی سے رک جائے، کیونکہ یہ (بھی) صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 141]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 13 (6022)، ومسلم 3/ 83 (1008).
وضاحت: «الْمَلْهُوفَ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ملہوف کا اطلاق حسرت زدہ، مجبور و لاچار اور مظلوم پر ہوتا ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/101، حدیث 1008)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں