الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب في بيان كثرة طرق الخير
باب: نیکی کے راستوں کی کثرت کا بیان
حدیث نمبر: 117
الأول: عن أبي ذر جُنْدبِ بنِ جُنَادَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسولَ الله، أيُّ الأعمالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الإِيمَانُ باللهِ وَالجِهادُ فِي سَبيلِهِ» . قُلْتُ: أيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «أنْفَسُهَا عِنْدَ أَهلِهَا وَأَكثَرهَا ثَمَنًا» . قُلْتُ: فإنْ لَمْ أفْعَلْ؟ قَالَ: «تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ» . قُلْتُ: يَا رَسُول الله، أرأيْتَ إنْ ضَعُفْتُ عَنْ بَعْضِ العَمَلِ؟ قَالَ: «تَكُفُّ شَرَّكَ عَنِ النَّاسِ؛ فإنَّهَا صَدَقَةٌ مِنْكَ عَلَى نَفْسِكَ» . مُتَّفَقٌ عليه.
«الصَّانِعُ» بالصاد المهملة هَذَا هُوَ المشهور، وروي «ضائعًا» بالمعجمة: أي ذا ضِياع مِنْ فقرٍ أَوْ عيالٍ ونحوَ ذلِكَ، «وَالأَخْرَقُ» : الَّذِي لا يُتقِنُ مَا يُحَاوِل فِعلهُ.
«الصَّانِعُ» بالصاد المهملة هَذَا هُوَ المشهور، وروي «ضائعًا» بالمعجمة: أي ذا ضِياع مِنْ فقرٍ أَوْ عيالٍ ونحوَ ذلِكَ، «وَالأَخْرَقُ» : الَّذِي لا يُتقِنُ مَا يُحَاوِل فِعلهُ.
سیدنا ابوذر جندب بن جنادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“ میں نے عرض کیا: کون سا غلام (آزاد کرنا) افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ نفیس ہو اور جس کی قیمت سب سے زیادہ ہو۔“ میں نے عرض کیا: اگر میں (یہ) نہ کر سکوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کاریگر کی مدد کر دو یا کسی اناڑی کا کام کر دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بتائیے اگر میں ان میں سے کچھ کام کرنے سے عاجز آ جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں سے اپنا شر روک لو، کیونکہ یہ تمہاری طرف سے خود تم پر صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
«الصَّانِعُ»: صاد مہملہ کے ساتھ، یہی مشہور ہے، اور «ضَائِعًا» ضاد معجمہ کے ساتھ بھی روایت کیا گیا ہے، یعنی وہ شخص جو فقر یا اہل و عیال وغیرہ کی وجہ سے بدحال ہو۔
«الأَخْرَقُ»: وہ شخص جو اس کام کو اچھی طرح نہ کر سکے جسے وہ کرنا چاہتا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 117]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 188 (2518)، ومسلم 1/ 62 (84).
وضاحت: «أَنْفَسُهَا» : یعنی سب سے بلند (قیمت) اور سب سے عمدہ۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/280، حدیث 84)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 118
الثاني: عن أبي ذر أيضًا - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يُصْبحُ عَلَى كُلِّ سُلاَمَى مِنْ أَحَدِكُمْ صَدَقةٌ: فَكُلُّ تَسبيحَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَحمِيدَةٍ صَدَقَة، وَكُلُّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَكبيرَةٍ صَدَقَةٌ، وَأَمْرٌ بِالمَعرُوفِ صَدَقةٌ، ونَهيٌ عَنِ المُنْكَرِ صَدَقةٌ، وَيُجزِىءُ مِنْ ذلِكَ رَكْعَتَانِ يَركَعُهُما مِنَ الضُّحَى» . رواه مسلم. «السُّلامَى» بضم السين المهملة وتخفيف اللام وفتح الميم: المفصل.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ہر جوڑ پر صبح کے وقت صدقہ (لازم) ہوتا ہے: پس ہر تسبیح (سبحان اللہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تحمید (الحمد للہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تہلیل (لا الٰہ الا اللہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تکبیر (اللہ اکبر کہنا) صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے، اور ان سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہو جاتی ہیں جو وہ پڑھ لے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«السُّلَامَى»: سین مہملہ کے ضمہ، لام کی تخفیف اور میم کے فتحہ کے ساتھ: جوڑ۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 118]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«السُّلَامَى»: سین مہملہ کے ضمہ، لام کی تخفیف اور میم کے فتحہ کے ساتھ: جوڑ۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 118]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 158 (720).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 119
الثالث: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «عُرِضَتْ عَلَيَّ أَعْمَالُ أُمَّتِي،
حَسَنُهَا وَسَيِّئُهَا فَوَجَدْتُ في مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا الأذَى يُمَاطُ عَنِ الطَّريقِ، وَوَجَدْتُ في مَسَاوِىءِ أعمَالِهَا النُّخَاعَةُ تَكُونُ في المَسْجِدِ لاَ تُدْفَنُ» . رواه مسلم.
حَسَنُهَا وَسَيِّئُهَا فَوَجَدْتُ في مَحَاسِنِ أَعْمَالِهَا الأذَى يُمَاطُ عَنِ الطَّريقِ، وَوَجَدْتُ في مَسَاوِىءِ أعمَالِهَا النُّخَاعَةُ تَكُونُ في المَسْجِدِ لاَ تُدْفَنُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر میری امت کے اچھے اور برے اعمال پیش کیے گئے، تو میں نے اس کے اچھے اعمال میں راستے سے ہٹائی جانے والی تکلیف دہ چیز کو پایا، اور اس کے برے اعمال میں وہ بلغم پایا جو مسجد میں (پڑا) ہو اور اسے دفن نہ کیا جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 119]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 119]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 77 (553).
وضاحت: «يُمَاطُ» : ہٹائی جائے اور ایک طرف کر دی جائے۔ (النہایہ 4/380)
«مَسَاوِئِ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”یہ برائی اور مذمت صرف بلغم والے کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ اس میں وہ بھی داخل ہے اور ہر وہ شخص بھی جو اسے دیکھے اور دفن کر کے یا کھرچ کر یا اسی طرح کسی اور طریقے سے اسے زائل نہ کرے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/37، حدیث 553)
«مَسَاوِئِ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”یہ برائی اور مذمت صرف بلغم والے کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ اس میں وہ بھی داخل ہے اور ہر وہ شخص بھی جو اسے دیکھے اور دفن کر کے یا کھرچ کر یا اسی طرح کسی اور طریقے سے اسے زائل نہ کرے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/37، حدیث 553)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 120
الرابع: عَنْهُ: أنَّ ناسًا قالوا: يَا رَسُولَ الله، ذَهَبَ أهلُ الدُّثُور بالأُجُورِ، يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيَتَصَدَّقُونَ بِفُضُولِ أَمْوَالِهِمْ، قَالَ: «أَوَلَيسَ قَدْ جَعَلَ اللهُ لَكُمْ مَا تَصَدَّقُونَ بِهِ: إنَّ بِكُلِّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقةً، وَكُلِّ تَكبيرَةٍ صَدَقَةً، وَكُلِّ تَحمِيدَةٍ صَدَقَةً، وَكُلِّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةً، وَأمْرٌ بالمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ، وَنَهْيٌ عَنِ المُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وفي بُضْعِ أَحَدِكُمْ صَدَقَةٌ» قالوا: يَا رسولَ اللهِ، أيَأتِي أَحَدُنَا شَهْوَتَهُ وَيَكُونُ لَهُ فِيهَا أَجْرٌ؟ قَالَ: «أَرَأَيتُمْ لَوْ وَضَعَهَا في حَرامٍ أَكَانَ عَلَيهِ وِزرٌ؟ فكذَلِكَ إِذَا وَضَعَهَا في الحَلالِ كَانَ لَهُ أَجْرٌ» . رواه مسلم.
«الدُّثُورُ» بالثاء المثلثة: الأموال وَاحِدُهَا: دثْر.
«الدُّثُورُ» بالثاء المثلثة: الأموال وَاحِدُهَا: دثْر.
انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مال دار لوگ اجر و ثواب لے گئے؛ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں، اور روزے رکھتے ہیں جیسے ہم روزے رکھتے ہیں، اور اپنے زائد مالوں سے صدقہ کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اللہ نے تمہارے لیے ایسی چیزیں نہیں بنا دیں جن سے تم صدقہ کرو؟ بے شک ہر تسبیح (سبحان اللہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تکبیر (اللہ اکبر کہنا) صدقہ ہے، ہر تحمید (الحمد للہ کہنا) صدقہ ہے، ہر تہلیل (لا الہ الا اللہ کہنا) صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے روکنا صدقہ ہے، اور تم میں سے کسی کا (اپنی بیوی سے) صحبت کرنا بھی صدقہ ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم میں سے کوئی اپنی شہوت پوری کرے اور اس میں بھی اس کے لیے اجر ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ اگر وہ اسے حرام جگہ میں پورا کرتا تو کیا اس پر گناہ ہوتا؟ تو اسی طرح جب وہ اسے حلال جگہ میں پورا کرتا ہے تو اس کے لیے اجر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الدُّثُورُ» ثاء مثلثہ کے ساتھ: یعنی مال، اس کا واحد «دثْر» ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 120]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الدُّثُورُ» ثاء مثلثہ کے ساتھ: یعنی مال، اس کا واحد «دثْر» ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 120]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 82 (1006).
وضاحت: «بُضْعِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جماع اس وقت عبادت بن جاتا ہے جب اس سے بیوی کا حق ادا کرنے اور اس کے ساتھ بھلے طریقے سے رہن سہن کی نیت کرے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/100، حدیث 1006)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 121
الخامس: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لي النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَحْقِرنَّ مِنَ المَعرُوفِ شَيئًا وَلَوْ أَنْ تَلقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلِيقٍ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھو، خواہ یہی ہو کہ تم اپنے بھائی سے کھلے (مسکراتے) چہرے کے ساتھ ملو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 121]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 37 (2626).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 122
السادس: عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «كُلُّ سُلاَمَى مِنَ النَّاسِ عَلَيهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَومٍ تَطلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ: تَعْدِلُ بَينَ الاثْنَينِ صَدَقةٌ، وتُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ، فَتَحْمِلُهُ عَلَيْهَا أَوْ تَرفَعُ لَهُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالكَلِمَةُ الطَيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وبكلِّ خَطْوَةٍ تَمشِيهَا إِلَى الصَّلاةِ صَدَقَةٌ، وتُمِيطُ الأذَى عَنِ الطَّريقِ صَدَقَةٌ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. ورواه مسلم أيضًا من رواية عائشة رضي الله عنها، قَالَتْ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّهُ خُلِقَ كُلُّ إنْسانٍ مِنْ بَنِي آدَمَ عَلَى سِتِّينَ وثلاثمِائَة مَفْصَل، فَمَنْ كَبَّرَ اللهَ، وحَمِدَ الله، وَهَلَّلَ اللهَ، وَسَبَّحَ الله، وَاسْتَغْفَرَ الله، وَعَزَلَ حَجَرًا عَنْ طَريقِ النَّاسِ، أَوْ شَوْكَةً، أَوْ عَظمًا عَن طَريقِ النَّاسِ، أَوْ أمَرَ بمَعْرُوف، أَوْ نَهَى عَنْ مُنكَر، عَدَدَ السِّتِّينَ والثَّلاثِمِائَة فَإنَّهُ يُمْسِي يَومَئِذٍ وقَدْ زَحْزَحَ نَفسَهُ عَنِ النَّارِ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے ہر جوڑ پر ہر اس دن صدقہ ہے جس میں سورج طلوع ہوتا ہے: تم دو آدمیوں کے درمیان انصاف (سے صلح) کرا دو یہ صدقہ ہے، اور تم کسی آدمی کی اس کی سواری کے معاملے میں مدد کرو کہ اسے اس پر سوار کرا دو یا اس کا سامان اس پر لاد دو یہ صدقہ ہے، اور اچھی بات صدقہ ہے، اور ہر قدم جو تم نماز کی طرف چل کر اٹھاتے ہو صدقہ ہے، اور تم راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دو یہ صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
اور اسے مسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے بھی بیان کیا ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی آدم میں سے ہر انسان تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے، تو جس نے اللہ کی تکبیر کہی، اللہ کی حمد کی، اللہ کی تہلیل (لا الہ الا اللہ) کہی، اللہ کی تسبیح کی، اللہ سے مغفرت مانگی، اور لوگوں کے راستے سے کوئی پتھر ہٹا دیا، یا کوئی کانٹا، یا کوئی ہڈی لوگوں کے راستے سے ہٹا دی، یا نیکی کا حکم دیا، یا برائی سے روکا، (اور یہ سب) تین سو ساٹھ کی تعداد کے برابر (کیا) تو وہ اس دن اس حال میں شام کرتا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو آگ سے دور کر لیا ہوتا ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 122]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 68 (2989)، ومسلم 3/ 83 (1009).
وضاحت: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا والی روایت کو مسلم نے بھی روایت کیا ہے۔ (صحیح مسلم 3/82، حدیث 1007)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 123
السابع: عَنْهُ، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ غَدَا إِلَى المَسْجِد أَوْ رَاحَ، أَعَدَّ اللهُ لَهُ في الجَنَّةِ نُزُلًا كُلَّمَا غَدَا أَوْ رَاحَ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«النُّزُلُ» : القوت والرزق وما يُهيأُ للضيف.
«النُّزُلُ» : القوت والرزق وما يُهيأُ للضيف.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح یا شام مسجد کی طرف گیا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں مہمانی تیار کرتا ہے، جب بھی وہ صبح یا شام کو جائے۔“
(متفق علیہ)
«النُّزُلُ»: خوراک، رزق اور وہ چیز جو مہمان کے لیے تیار کی جاتی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 123]
(متفق علیہ)
«النُّزُلُ»: خوراک، رزق اور وہ چیز جو مہمان کے لیے تیار کی جاتی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 123]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 168 (662)، ومسلم 2/ 132 (669).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 124
الثامن: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا نِسَاءَ المُسْلِمَاتِ، لاَ تَحْقِرنَّ جَارَةٌ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاةٍ» مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
قَالَ الجوهري: الفرسِن منَ البَعيرِ كالحَافِرِ مِنَ الدَّابَةِ قَالَ: وَرُبَّمَا اسْتُعِيرَ في الشَّاةِ.
قَالَ الجوهري: الفرسِن منَ البَعيرِ كالحَافِرِ مِنَ الدَّابَةِ قَالَ: وَرُبَّمَا اسْتُعِيرَ في الشَّاةِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مسلمان عورتو! کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن (کو ہدیہ دینے) کو حقیر نہ سمجھے، خواہ بکری کا ایک کھر ہی کیوں نہ ہو۔“
(متفق علیہ)
جوہری کہتے ہیں: «الفرسِن» اونٹ کے لیے ایسے ہے جیسے (دوسرے) جانور کے لیے کھر، انہوں نے کہا: اور کبھی اسے بکری کے لیے بھی بطور استعارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 124]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 201 (2566)، ومسلم 3/ 93 (1030).
وضاحت: «فِرْسِنَ شَاةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کو صدقہ اور ہدیہ دینے سے اس لیے نہ رکے کہ جو کچھ اس کے پاس موجود ہے وہ اسے تھوڑا اور حقیر سمجھتی ہے، بلکہ جو میسر ہو وہ دے دے، اگرچہ وہ بکری کے کھر کی طرح تھوڑا ہی ہو، اور وہ کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/123، حدیث 1030)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 125
التاسع: عَنْهُ، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الإيمانُ بِضْعٌ وَسَبعُونَ أَوْ بِضعٌ وسِتُونَ شُعْبَةً: فَأفْضَلُهَا قَولُ: لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، وَأَدْنَاهَا إمَاطَةُ الأذَى عَنِ الطَّريقِ، والحَياءُ شُعبَةٌ مِنَ الإيمان» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«البِضْعُ» من ثلاثة إِلَى تسعة بكسر الباء وقد تفتح. وَ«الشُّعْبَةُ» : القطعة.
«البِضْعُ» من ثلاثة إِلَى تسعة بكسر الباء وقد تفتح. وَ«الشُّعْبَةُ» : القطعة.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان کی ستر سے کچھ اوپر یا ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں: ان میں سب سے افضل «لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) کہنا ہے، اور ان میں سب سے ادنیٰ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے، اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔“
(متفق علیہ)
«البِضْعُ»: تین سے نو تک (کی تعداد)، باء کے کسرہ کے ساتھ، اور کبھی فتحہ بھی دیا جاتا ہے۔ اور «الشُّعْبَةُ»: ٹکڑا (حصہ)۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 125]
(متفق علیہ)
«البِضْعُ»: تین سے نو تک (کی تعداد)، باء کے کسرہ کے ساتھ، اور کبھی فتحہ بھی دیا جاتا ہے۔ اور «الشُّعْبَةُ»: ٹکڑا (حصہ)۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 125]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 9 (9)، ومسلم 1/ 46 (35) (58).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 126
العاشر: عَنْهُ: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَينَما رَجُلٌ يَمشي بِطَريقٍ اشْتَدَّ عَلَيهِ العَطَشُ، فَوَجَدَ بِئرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشربَ، ثُمَّ خَرَجَ فإذَا كَلْبٌ يَلْهَثُ يأكُلُ الثَّرَى مِنَ العَطَشِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الكَلْبُ مِنَ العَطَشِ مِثلُ الَّذِي كَانَ قَدْ بَلَغَ مِنِّي، فَنَزَلَ البِئْرَ، فَمَلأَ خُفَّهُ مَاءً ثُمَّ أمْسَكَهُ بفيهِ حَتَّى رَقِيَ، فَسَقَى الكَلْبَ، فَشَكَرَ اللهَ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ» قالوا: يَا رَسُول اللهِ، إنَّ لَنَا في البَهَائِمِ أَجْرًا؟ فقَالَ: «في كُلِّ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أجْرٌ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية للبخاري: «فَشَكَرَ اللهُ لَهُ، فَغَفَرَ لَهُ، فأدْخَلَهُ الجَنَّةَ» وفي رواية لهما: «بَيْنَما كَلْبٌ يُطِيفُ بِرَكِيَّةٍ قَدْ كَادَ يقتلُهُ العَطَشُ إِذْ رَأَتْهُ بَغِيٌّ مِنْ بَغَايَا بَنِي إسْرَائِيل، فَنَزَعَتْ مُوقَها فَاسْتَقَتْ لَهُ بِهِ فَسَقَتْهُ فَغُفِرَ لَهَا بِهِ» .
«المُوقُ» : الخف. وَ«يُطِيفُ» : يدور حول «رَكِيَّةٍ» : وَهِي البئر.

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی کسی راستے پر چل رہا تھا کہ اسے سخت پیاس لگی، اس نے ایک کنواں پایا تو اس میں اترا اور پانی پیا، پھر باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا ہے۔ اس آدمی نے کہا: اس کتے کو بھی پیاس سے ویسی ہی تکلیف پہنچی ہے جیسی مجھے پہنچی تھی، چنانچہ وہ کنویں میں اترا، اپنا موزہ پانی سے بھرا، پھر اسے اپنے منہ سے پکڑے رکھا یہاں تک کہ اوپر چڑھ آیا، اور کتے کو پانی پلایا، تو اللہ نے اس کی قدر کی اور اسے بخش دیا۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے لیے جانوروں (کے ساتھ بھلائی) میں بھی اجر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر تر جگر والے (جاندار) میں اجر ہے۔“
(متفق علیہ)
اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”تو اللہ نے اس کی قدر کی، اسے بخش دیا اور اسے جنت میں داخل کر دیا۔“
اور ان دونوں (بخاری و مسلم) کی ایک روایت میں ہے: ”ایک کتا ایک کنویں کے گرد چکر لگا رہا تھا، قریب تھا کہ پیاس اسے مار ڈالے، کہ اچانک بنی اسرائیل کی بدکار عورتوں میں سے ایک بدکار عورت نے اسے دیکھ لیا، تو اس نے اپنا موزہ اتارا اور اس کے ذریعے اس (کتے) کے لیے پانی نکالا اور اسے پلا دیا، تو اسی وجہ سے اسے بخش دیا گیا۔“
«المُوقُ»: موزہ۔ اور «يُطِيفُ»: چکر لگاتا ہے، «رَكِيَّةٍ» کے گرد، اور وہ کنواں ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 126]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 54 (173) و3/ 147 (2363) و4/ 211 (2467)، ومسلم 7/ 44 (2244) (153) و(155).
وضاحت: «الثَّرَى» : مٹی۔ (النہایہ 1/211)
«فِي كُلِّ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس میں محترم جانور کے ساتھ احسان کرنے کی ترغیب ہے، اور (محترم جانور) وہ ہے جسے قتل کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 7/408، حدیث 2244)
«بَغِيٌّ» : بدکار، زانیہ عورت۔ (النہایہ 1/144)