🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

44. باب توقير العلماء والكبار وأهل الفضل وتقديمهم عَلَى غيرهم ورفع مجالسهم وإظهار مرتبتهم
باب: علماء، بڑوں اور اہلِ فضل کی توقیر، انہیں دوسروں پر مقدم کرنا، ان کی مجلسوں کو بلند رکھنا اور ان کے مرتبے کو ظاہر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 348
وعن أَبي مسعودٍ عقبةَ بن عمرو البدري الأنصاري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَؤُمُّ القَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ الله، فَإنْ كَانُوا في القِراءةِ سَوَاءً، فأَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ، فَإنْ كَانُوا في السُّنَّةِ سَوَاءً، فَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، فَإنْ كَانُوا في الهِجْرَةِ سَوَاءً، فَأقْدَمُهُمْ سِنًّا، وَلاَ يُؤمّنَّ الرَّجُلُ الرَّجُلَ في سُلْطَانِهِ، وَلاَ يَقْعُدْ في بَيْتِهِ عَلَى تَكْرِمَتِهِ إلاَّ بِإذْنهِ» . رواه مسلم.
وفي رواية لَهُ: «فَأقْدَمُهُمْ سِلْمًا» بَدَلَ «سِنًّا» : أيْ إسْلامًا. وفي رواية: «يَؤُمُّ القَومَ أقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللهِ، وَأقْدَمُهُمْ قِراءةً، فَإنْ كَانَتْ قِرَاءتُهُمْ سَوَاءً فَيَؤُمُّهُمْ أقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، فَإنْ كَانُوا في الهِجْرَةِ سَواء، فَليَؤُمُّهُمْ أكْبَرُهُمْ سِنًّا» .
والمراد «بِسلطانهِ» : محل ولايتهِ، أَو الموضعِ الَّذِي يختص بِهِ «وتَكرِمتُهُ» بفتح التاءِ وكسر الراءِ: وهي مَا ينفرد بِهِ من فِراشٍ وسَريرٍ ونحوهِما.
سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو بدری انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کی امامت وہ کرائے جو ان میں اللہ کی کتاب کو سب سے زیادہ پڑھنے والا ہو، اگر قراءت میں سب برابر ہوں تو وہ جو سنت کا سب سے زیادہ علم رکھتا ہو، اگر سنت (کے علم) میں برابر ہوں تو وہ جس نے سب سے پہلے ہجرت کی ہو، اگر ہجرت میں برابر ہوں تو وہ جو عمر میں سب سے بڑا ہو، اور کوئی آدمی کسی آدمی کی امامت اس کے دائرۂ اختیار میں نہ کرائے، اور نہ اس کے گھر میں اس کی مخصوص نشست پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں «سِنًّا» (عمر) کی جگہ «فَأَقْدَمُهُمْ سِلْمًا» ہے، یعنی جو اسلام لانے میں سب سے پہلے ہو۔
اور ایک روایت میں ہے: ”لوگوں کی امامت وہ کرائے جو ان میں اللہ کی کتاب کو سب سے زیادہ پڑھنے والا ہو اور قراءت میں سب سے مقدم ہو، اگر ان کی قراءت برابر ہو تو ان کی امامت وہ کرائے جو ہجرت میں سب سے مقدم ہو، اگر ہجرت میں برابر ہوں تو ان کی امامت وہ کرائے جو عمر میں سب سے بڑا ہو۔“
«بِسُلْطَانِهِ» سے مراد: اس کی ولایت (اختیار) کی جگہ، یا وہ جگہ جو اس کے ساتھ خاص ہو۔
«تَكْرِمَتُهُ» تاء کے زبر اور راء کے زیر کے ساتھ: وہ چیز جو اس کے لیے مخصوص ہو، جیسے بستر، تخت اور ان جیسی چیزیں۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 348]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 133 (673) (290) و(291).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 349
وعنه، قَالَ: كَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا في الصَّلاةِ، ويَقُولُ: «اسْتَوُوا وَلاَ تَخْتَلِفُوا، فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، لِيَلِني مِنْكُمْ أُولُوا الأحْلاَمِ وَالنُّهَى، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ» . رواه مسلم.
وقوله - صلى الله عليه وسلم: «لِيَلِني» هُوَ بتخفيف النون وليس قبلها ياءٌ، وَرُوِيَ بتشديد النُّون مَعَ يَاءٍ قَبْلَهَا. «وَالنُّهَى» : العُقُولُ. «وَأُولُوا الأحْلام» : هُم البَالِغُونَ، وقَيلَ: أهْلُ الحِلْمِ وَالفَضْلِ.
انہی (سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں (صف سیدھی کرنے کے لیے) ہمارے کندھوں پر ہاتھ پھیرتے اور فرماتے: ”سیدھے رہو اور آگے پیچھے نہ ہو، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا، تم میں سے سمجھ دار اور عقل مند لوگ میرے قریب کھڑے ہوں، پھر وہ جو (مرتبے میں) ان کے قریب ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان «لِيَلِنِي»: نون کی تخفیف کے ساتھ ہے اور اس سے پہلے یاء نہیں، اور یاء کے ساتھ نون کی تشدید سے (لِيَلِيَنِّي) بھی مروی ہے۔
«وَالنُّهَى»: عقلیں۔
«وَأُولُوا الأَحْلَامِ»: بالغ لوگ، اور کہا گیا ہے: بردباری اور فضیلت والے لوگ۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 349]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 30 (432) (122).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 350
وعن عبد الله بن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لِيَلِني مِنْكُمْ أُولُوا الأحْلام وَالنُّهَى، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ» ثَلاثًا «وَإيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الأسْوَاق» . رواه مسلم.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے سمجھ دار اور عقل مند لوگ میرے قریب کھڑے ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں۔“ تین مرتبہ (فرمایا)، ”اور بازاروں کے شور و غل سے بچو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 350]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 30 (432 م) (123).
وضاحت: «وَهَيْشَاتِ الأَسْوَاقِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یعنی بازاروں کی بھیڑ بھاڑ، ان میں ہونے والے جھگڑے اور لڑائیاں، آوازوں کا بلند ہونا، شور و غل اور فتنے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 2/333)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 351
وعن أَبي يَحيَى، وقيل: أَبي محمد سهلِ بن أَبي حَثْمة - بفتح الحاءِ المهملة وإسكان الثاءِ المثلثةِ - الأنصاري - رضي الله عنه - قَالَ: انطَلَقَ عَبدُ اللهِ بنُ سهْلٍ وَمُحَيِّصَة بن مَسْعُود إِلَى خَيْبَرَ وَهِيَ يَومَئذٍ صُلْحٌ، فَتَفَرَّقَا، فَأتَى مُحَيِّصَةُ إِلَى عبدِ اللهِ ابنِ سهل وَهُوَ يَتشَحَّطُ في دَمِهِ قَتِيلًا، فَدَفَنَهُ، ثُمَّ قَدِمَ المَدِينَةَ فَانْطَلَقَ عَبدُ الرحمان ابنُ سهل وَمُحَيِّصَةُ وحوَيِّصَةُ ابْنَا مَسْعُودٍ إِلَى النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - فَذَهَبَ عَبدُ الرحمن يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ: «كَبِّرْ كَبِّرْ» وَهُوَ أحْدَثُ القَوم، فَسَكَتَ، فَتَكَلَّمَا، فَقَالَ: «أتَحْلِفُونَ وتَسْتَحِقُّونَ قَاتِلَكُمْ؟...» وذكر تمام الحديث. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وقوله - صلى الله عليه وسلم: «كَبِّرْ كَبِّرْ» معناه: يتكلم الأكبر.
سیدنا ابویحییٰ — اور کہا گیا ہے: ابومحمد — سہل بن ابی حثمہ (حاء مہملہ کے زبر اور ثاء مثلثہ کے سکون کے ساتھ) انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عبداللہ بن سہل اور محیصہ بن مسعود خیبر کی طرف گئے، اور ان دنوں (اہلِ خیبر سے) صلح تھی، وہ دونوں (وہاں) الگ الگ ہو گئے، پھر محیصہ عبداللہ بن سہل کے پاس آئے تو وہ قتل کیے ہوئے اپنے خون میں لت پت تڑپ رہے تھے، انہوں نے انہیں دفن کر دیا، پھر مدینہ آئے، تو عبدالرحمن بن سہل اور مسعود کے دونوں بیٹے محیصہ اور حویصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، عبدالرحمن بات کرنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بڑے کو (بات کرنے دو)، بڑے کو۔“ اور وہ قوم میں سب سے کم عمر تھے، چنانچہ وہ خاموش ہو گئے اور ان دونوں نے بات کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم قسم کھاتے ہو اور اپنے قاتل (کے خون) کے حق دار بنتے ہو؟ ...“ اور (راوی نے) پوری حدیث ذکر کی۔
(متفق علیہ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «كَبِّرْ كَبِّرْ» کا معنی ہے: بڑا (عمر والا) بات کرے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 351]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 123 (3173)، ومسلم 5/ 98 (1669) (1).
وضاحت: «يَتَشَحَّطُ» : یعنی (خون میں) لوٹ پوٹ ہو رہا تھا، تڑپ رہا تھا اور لت پت تھا۔ (النہایہ 2/449)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 352
وعن جابر - رضي الله عنه: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ مِنْ قَتْلَى أُحُد يَعْنِي في القَبْرِ، ثُمَّ يَقُولُ: «أيُّهُما أكْثَرُ أخذًا للقُرآنِ؟» فَإذَا أُشيرَ لَهُ إِلَى أحَدِهِمَا قَدَّمَهُ في اللَّحْدِ. رواه البخاري.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہدائے احد میں سے دو دو آدمیوں کو یعنی ایک قبر میں جمع فرماتے، پھر پوچھتے: ”ان دونوں میں سے کس نے قرآن زیادہ حاصل کیا تھا؟“ جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ اسے لحد میں آگے رکھتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 114 (1343).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 353
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أرَانِي فِي المَنَامِ أتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ، فَجَاءنِي رَجُلانِ، أحَدُهُما أكبر مِنَ الآخرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الأصْغَرَ، فَقِيلَ لِي: كَبِّرْ، فَدَفَعْتهُ إِلَى الأكْبَرِ مِنْهُمَا» . رواه مسلم مسندًا والبخاري تعليقًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں خود کو مسواک کرتے دیکھا، تو میرے پاس دو آدمی آئے، ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے مسواک چھوٹے کو دی، تو مجھ سے کہا گیا: بڑے کو دیجیے، چنانچہ میں نے وہ ان دونوں میں سے بڑے کو دے دی۔“
(اسے مسلم نے مسنداً اور بخاری نے تعلیقاً روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 353]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 57 (2271) (19)، وعلّقه البخاري 1/ 70 (246).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 354
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ مِنْ إجْلالِ اللهِ تَعَالَى: إكْرَامَ ذِي الشَّيْبَةِ المُسْلِمِ، وَحَامِلِ القُرآنِ غَيْرِ الغَالِي فِيهِ، وَالجَافِي عَنْهُ، وَإكْرَامَ ذِي السُّلْطَانِ المُقْسِط» حديث حسن رواه أَبُو داود.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی تعظیم میں سے یہ ہے کہ: سفید بالوں والے (بوڑھے) مسلمان کی عزت کی جائے، اور قرآن کے اس حامل کی جو نہ اس میں غلو کرنے والا ہو اور نہ اس سے دوری اختیار کرنے والا، اور انصاف کرنے والے حکمران کی عزت کی جائے۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 354]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4843).
وضاحت: «ذِي الشَّيْبَةِ» : یعنی وہ مسلمان جس کے بال سفید ہو گئے ہوں۔ (دلیل الفالحین 3/278)
«الغَالِي» : یعنی سختی اور عمل میں حد سے تجاوز کرنے والا۔ (دلیل الفالحین 3/278)
«المُقْسِطِ» : یعنی عادل۔ (النہایہ 4/60)
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 4843)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو كنانة مجهول (تق : 8327)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 168

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 355
وعن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده - رضي الله عنهما - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرنَا، وَيَعْرِفْ شَرَفَ كَبيرِنَا» . حديث صحيح رواه أَبُو داود والترمذي، وَقالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح» .
وفي رواية أبي داود: «حَقَّ كَبيرِنَا» .
عمرو بن شعیب اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو) رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹے پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑے کا شرف (مقام) نہ پہچانے۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
اور ابوداود کی روایت میں ہے: ”ہمارے بڑے کا حق (نہ پہچانے)۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4943)، والترمذي (1920).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4943)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
أخرجه الحميدي بتحقيقي (586 وسنده حسن) وللحديث شواھد كثيرة

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 356
وعن ميمون بن أَبي شَبيب رحمه الله: أنَّ عائشة رضي الله عنها مَرَّ بِهَا سَائِلٌ، فَأعْطَتْهُ كِسْرَةً، وَمَرَّ بِهَا رَجُلٌ عَلَيهِ ثِيَابٌ وَهَيْئَةٌ، فَأقْعَدَتهُ، فَأكَلَ، فقِيلَ لَهَا في ذلِكَ؟ فقَالتْ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أنْزِلُوا النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ» . رواه أبو داود. لكن قال: ميمون لم يدرك عائشة. وقد ذكره مسلم في أول صحيحه تعليقًا فقال: وذكر عن عائشة رضي الله عنها قالت: أمرنا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أن ننزل الناس منازلهم، وَذَكَرَهُ الحَاكِمُ أَبُو عبد الله في كتابه «مَعرِفَة عُلُومِ الحَديث» وَقالَ: «هُوَ حديث صحيح» .
میمون بن ابی شبیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے ایک سائل گزرا تو انہوں نے اسے روٹی کا ایک ٹکڑا دے دیا، اور ان کے پاس سے ایک آدمی گزرا جس پر (اچھے) کپڑے تھے اور (اچھی) وضع قطع تھی، تو انہوں نے اسے بٹھایا اور اس نے کھانا کھایا، ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”لوگوں کو ان کے مرتبوں پر رکھو۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے، لیکن انہوں نے کہا ہے: میمون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا۔ اور مسلم نے اسے اپنی صحیح کے شروع میں تعلیقاً ذکر کیا ہے، چنانچہ کہا: اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ذکر کیا گیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم لوگوں کو ان کے مرتبوں پر رکھیں۔ اور حاکم ابوعبداللہ نے اسے اپنی کتاب «معرفۃ علوم الحدیث» میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 356]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4842)، وذكره مسلم في مقدمة صحيحه 1/ 5،
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: وليس كما قال للانقطاع المذكور فيه وغيره كما بينته في (المشكاة) رقم (4989)
وضاحت: اسے حاکم نے (بھی) معرفۃ علوم الحدیث (ص 217) میں روایت کیا ہے، اور یہ حدیث ضعیف ہے، صحیح نہیں۔ دیکھیے: (معرفۃ انواع علم الحدیث پر محقق کی تعلیق ص 410-411، شرح التبصرۃ والتذکرۃ 2/173)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
حبيب و تلميذه سفيان الثوري مدلسان وعنعنا
والسند منقطع
وأشار مسلم في مقدمة صحيحه إلي ضعفه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 168

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 357
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قَدِمَ عُيَيْنَةُ بنُ حِصْن، فَنَزَلَ عَلَى ابْنِ أخِيهِ الحُرِّ بنِ قَيسٍ، وَكَانَ مِنَ النَّفَرِ الَّذِينَ يُدْنِيهِمْ عُمرُ - رضي الله عنه - وَكَانَ القُرَّاءُ أصْحَاب مَجْلِس عُمَرَ وَمُشاوَرَتِهِ، كُهُولًا كاَنُوا أَوْ شُبَّانًا، فَقَالَ عُيَيْنَةُ لابْنِ أخيهِ: يَا ابْنَ أخِي، لَكَ وَجْهٌ عِنْدَ هَذَا الأمِيرِ، فَاسْتَأذِنْ لِي عَلَيهِ، فاسْتَأذَن له، فَأَذِنَ لَهُ عُمَرُ - رضي الله عنه - فَلَمَّا دَخَلَ قَالَ: هِي يَا ابنَ الخَطَّابِ، فَواللهِ مَا تُعْطِينَا الْجَزْلَ، وَلا تَحْكُمُ فِينَا بالعَدْلِ، فَغَضِبَ عُمَرُ - رضي الله عنه - حَتَّى هَمَّ أَنْ يُوقِعَ بِهِ، فَقَالَ لَهُ الحُرُّ: يَا أَمِيرَ المُؤْمِنِينَ، إنَّ الله تَعَالَى قَالَ لِنَبيِّهِ - صلى الله عليه وسلم: ﴿خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ﴾ [الأعراف: ١٩٩] ، وَإنَّ هَذَا مِنَ الجَاهِلِينَ. واللهِ مَا جَاوَزَهاَ عُمَرُ حِينَ تَلاَهَا عليه، وكَانَ وَقَّافًا عِنْدَ كِتَابِ اللهِ تَعَالَى. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عیینہ بن حصن (مدینہ) آئے اور اپنے بھتیجے حر بن قیس کے پاس ٹھہرے، اور حر ان لوگوں میں سے تھے جنہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے قریب رکھتے تھے، اور قراء (قرآن کے علماء) ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مجلس اور مشاورت والے تھے، خواہ وہ ادھیڑ عمر ہوں یا جوان۔ عیینہ نے اپنے بھتیجے سے کہا: اے میرے بھتیجے! تمہاری اس امیر کے ہاں قدر و منزلت ہے، لہٰذا میرے لیے ان کے پاس آنے کی اجازت لو۔ انہوں نے ان کے لیے اجازت مانگی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دے دی، جب وہ اندر آئے تو کہا: سنو اے ابن خطاب! اللہ کی قسم! نہ تم ہمیں زیادہ عطا دیتے ہو اور نہ ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کرتے ہو۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غضبناک ہو گئے یہاں تک کہ انہیں سزا دینے کا ارادہ کر لیا، تو حر نے ان سے کہا: اے امیر المومنین! اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: ”درگزر کو اختیار کیجیے، نیکی کا حکم دیجیے اور جاہلوں سے کنارہ کش رہیے۔“ (سورۃ الاعراف: 199) اور یہ (شخص) جاہلوں میں سے ہے۔ اللہ کی قسم! جب انہوں نے یہ آیت ان کے سامنے تلاوت کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس سے آگے نہ بڑھے، اور وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب (کے حکم) کے پاس بہت رک جانے والے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 357]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (50). أخرجه: البخاري 6/ 76 (4642).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 50 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں