🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

44. باب توقير العلماء والكبار وأهل الفضل وتقديمهم عَلَى غيرهم ورفع مجالسهم وإظهار مرتبتهم
باب: علماء، بڑوں اور اہلِ فضل کی توقیر، انہیں دوسروں پر مقدم کرنا، ان کی مجلسوں کو بلند رکھنا اور ان کے مرتبے کو ظاہر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 358
وعن أَبي سعيد سَمُرة بنِ جُندب - رضي الله عنه - قَالَ: لقد كنتُ عَلَى عَهْدِ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - غُلاَمًا، فَكُنْتُ أَحْفَظُ عَنْهُ، فَمَا يَمْنَعُنِي مِنَ القَوْلِ إلاَّ أنَّ هَاهُنَا رِجَالًا هُمْ أسَنُّ مِنِّي. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوسعید سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک لڑکا تھا، اور میں آپ سے (حدیثیں) یاد کیا کرتا تھا، مگر مجھے (بیان کرنے سے) صرف یہ چیز روکتی ہے کہ یہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو مجھ سے عمر میں بڑے ہیں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 111 (1331)، ومسلم 3/ 60 (964) (88). ورواية البخاري مختصرة.

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 359
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا أَكْرَمَ شَابٌّ شَيْخًا لِسِنِّهِ إلاَّ قَيَّضَ اللهُ لَهُ مَنْ يُكْرِمُهُ عِنْدَ سِنِّه» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث غريب» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو جوان کسی بوڑھے کی اس کی عمر کی وجہ سے عزت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے بڑھاپے میں ایسا شخص مقرر فرما دیتا ہے جو اس کی عزت کرے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث غریب ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 359]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2022)، وقوله: «غريب» أي ضعيف وضعفه بسبب ضعف يزيد بن بيان وشيخه أبي الرحال الأنصاري.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: يعني ضعيف وقد خرجت الحديث وبينت أن له علتين في 0 الضعيفة) رقم (304)
وضاحت: «قَيَّضَ» : یعنی سبب بنا دیا اور مقدر کر دیا۔ (النہایہ 4/132)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:(2022) إسناده ضعيف
يزيد بن بيان وشيخه (أبو الرحال خالد بن محمد البصيري) ضعيفان (تق:7697 ،8096)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں