🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

93. باب الندب إِلَى إتيان الصلاة والعلم ونحوهما من العبادات بالسكينة والوقار
باب: نماز، علم اور ان جیسی دوسری عبادات کے لیے سکون اور وقار کے ساتھ آنے کی ترغیب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 703
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ، فَلاَ تَأتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَونَ، وَأتُوهَا وَأَنْتُمْ تَمْشُونَ، وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ، فَمَا أدْرَكْتُم فَصَلُّوا، وَمَا فَاتكُمْ فَأَتِمُّوا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
زاد مسلِمٌ في روايةٍ لَهُ: «فَإنَّ أحَدَكُمْ إِذَا كَانَ يَعْمِدُ إِلَى الصَّلاَةِ فَهُوَ في صَلاَةٍ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب نماز کی اقامت کہی جائے تو اس کی طرف دوڑتے ہوئے نہ آؤ، بلکہ چلتے ہوئے آؤ اور تم پر سکون (لازم) ہو، پھر جو (نماز) تمہیں مل جائے وہ پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے پورا کر لو۔“
(متفق علیہ)
مسلم نے اپنی ایک روایت میں یہ اضافہ کیا ہے: ”کیونکہ تم میں سے کوئی جب نماز کا قصد کر کے (اس کی طرف) جا رہا ہوتا ہے تو وہ نماز ہی میں ہوتا ہے۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 703]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 9 (908)، ومسلم 2/ 99 (602) (151) و(152).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 704
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّهُ دَفَعَ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - يَوْمَ عَرَفَةَ فَسَمِعَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - وَرَاءهُ زَجْرًا شَديدًا وَضَرْبًا وَصَوْتًا للإِبْلِ، فَأشَارَ بِسَوْطِهِ إلَيْهِمْ، وقال: «يَا أيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بالسَّكِينَةِ، فَإنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بالإيضَاعِ» . رواه البخاري، وروى مسلم بعضه.
«الْبِرُّ» : الطَّاعَةُ. وَ«الإيضَاعُ» بِضادٍ معجمةٍ قبلها ياءٌ وهمزةٌ مكسورةٌ، وَهُوَ: الإسْرَاعُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عرفہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (عرفات سے) واپس روانہ ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے (اونٹوں کو) زور سے ڈانٹنے، مارنے اور اونٹوں کی آواز سنی، تو آپ نے اپنے کوڑے سے ان کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”اے لوگو! سکون اختیار کرو، کیونکہ نیکی (سواریوں کو) تیز دوڑانے میں نہیں ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے، اور مسلم نے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے)
«الْبِرُّ»: اطاعت۔
«الإِيضَاعُ»: ضاد معجمہ کے ساتھ، جس سے پہلے یاء اور زیر والا ہمزہ ہے، اس کا معنی ہے: تیز چلانا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأدَب/حدیث: 704]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 201 (1671)، ومسلم 4/ 70 (1282) (268).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں