الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. باب النّهي عن القِرَانِ بين تمرتين ونحوهما إِذَا أكل جماعة إِلاَّ بإذن رفقته
باب: جب لوگ اکٹھے کھا رہے ہوں تو ساتھیوں کی اجازت کے بغیر دو کھجوریں یا اس طرح کی چیزیں ملا کر کھانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 741
عن جَبَلَة بن سُحَيْم، قَالَ: أصَابَنَا عَامُ سَنَةٍ مَعَ ابن الزُّبَيْرِ؛ فَرُزِقْنَا تَمْرًا، وَكَانَ عبدُ الله بن عمر رضي الله عنهم يَمُرُّ بنا ونحن نَأكُلُ، فَيقُولُ: لاَ تُقَارِنُوا، فإنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عنِ القِرَانِ، ثُمَّ يَقُولُ: إِلاَّ أَنْ يَسْتَأذِنَ الرَّجُلُ أخَاهُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
جبلہ بن سحیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے کہ ہم پر قحط کا سال آیا، ہمیں (راشن میں) کھجوریں دی گئیں، اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس سے گزرتے جبکہ ہم کھا رہے ہوتے تو فرماتے: (دو دو کھجوریں) ملا کر نہ کھاؤ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے، پھر فرماتے: سوائے اس کے کہ آدمی اپنے بھائی سے اجازت لے لے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 741]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 104 (5446)، ومسلم 6/ 122 (2045) (150). قال ابن الأثير: «وهو أن يقرن بين التمرتين في الأكل، وإنما نهى عنه؛ لأن فيه شَرهًا، وذلك يزري بصاحبه؛ أو لأن فيه غبنًا برفيقه ...» النهاية 4/ 52.
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)