🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

104. باب الأكل مِمَّا يليه ووعظه وتأديبه من يسيء أكله
باب: اپنے سامنے سے کھانا، اور غلط طریقے سے کھانے والے کو نصیحت کرنا اور ادب سکھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 739
عن عمر بن أَبي سَلمَة رضي الله عنهم، قَالَ: كُنْتُ غُلامًا في حِجْرِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ في الصَّحْفَةِ، فَقَالَ لي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا غُلامُ، سَمِّ اللهَ تَعَالَى، وَكُلْ بِيَمينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
قَوْله: «تَطِيشُ» بكسرِ الطاء وبعدها ياءٌ مثناة من تَحْت، معناه: تتحرك وتمتد إِلَى نَوَاحِي الصَّحْفَةِ.
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں لڑکا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش میں تھا، اور (کھاتے وقت) میرا ہاتھ پیالے میں ادھر ادھر گھومتا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے لڑکے! اللہ تعالیٰ کا نام لو، اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“
(متفق علیہ)
«تَطِيشُ»: طاء کے کسرہ اور اس کے بعد نیچے دو نقطوں والی یاء کے ساتھ ہے، اس کا معنی ہے: (ہاتھ) حرکت کرتا اور پیالے کے کناروں کی طرف بڑھتا تھا۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (299). أخرجه: البخاري 7/ 88 (5376)، ومسلم 6/ 109 (2022) (108).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 299 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 740
وعن سلمةَ بن الأَكْوَع - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أَكَلَ عِنْدَ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - بِشِمَالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بِيَمِينِكَ» قَالَ: لا أسْتَطِيعُ. قَالَ: «لاَ اسْتَطَعْتَ» ! مَا مَنَعَهُ إِلاَّ الكِبْرُ! فَمَا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں نہیں کر سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کبھی نہ کر سکے!“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (ایسا کرنے سے) نہیں روکا تھا، چنانچہ پھر وہ اسے (اپنا دایاں ہاتھ) اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (159). أخرجه: مسلم 6/ 109 (2021) (107).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 159 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں