الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
204. باب استحباب جعل النوافل في البيت سواء الراتبة وغيرها والأمر بالتحول للنافلة من موضع الفريضة أَو الفصل بينهما بكلام
باب: نوافل گھر میں پڑھنے کا استحباب، خواہ سنن راتبہ ہوں یا دوسرے نوافل، اور نفل کے لیے فرض کی جگہ سے ہٹ جانے یا دونوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے فاصلہ کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 1128
عن زيد بن ثابت - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «صَلُّوا أَيُّهَا النَّاسُ فِي بُيُوتِكُمْ، فَإنَّ أفْضَلَ الصَّلاَةِ صَلاَةُ المَرْءِ في بَيْتِهِ إِلاَّ المَكْتُوبَةَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو، کیونکہ فرض نماز کے سوا آدمی کی سب سے افضل نماز وہ ہے جو اس کے گھر میں ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1128]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1128]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 186 (731)، ومسلم 2/ 188 (781) (213).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1129
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اجْعَلُوا مِنْ صَلاَتِكُمْ فِي بُيُوتِكُمْ، وَلاَ تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی نمازوں کا کچھ حصہ اپنے گھروں میں رکھا کرو، اور انہیں قبریں نہ بناؤ۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1129]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1129]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 118 (432)، ومسلم 2/ 187 (777) (208).
وضاحت: «مِنْ صَلَاتِكُمْ فِي بُيُوتِكُمْ» : اس سے مراد نفل نماز ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/260)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1130
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا قَضَى أحَدُكُمْ صَلاَتَهُ في مَسْجِدِهِ فَلْيَجْعَلْ لِبَيْتِهِ نَصِيبًا مِنْ صَلاَتِهِ؛ فَإنَّ اللهَ جَاعِلٌ في بَيْتِهِ مِنْ صَلاَتِهِ خَيْرًا» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی مسجد میں نماز ادا کر لے تو اپنی نماز میں سے کچھ حصہ اپنے گھر کے لیے بھی رکھے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کی نماز کی وجہ سے اس کے گھر میں خیر (و برکت) پیدا فرماتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1130]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 187 (778) (210).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1131
وعن عمر بن عطاءٍ: أنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ ابن أُخْتِ نَمِرٍ يَسأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ رَآهُ مِنْهُ مُعَاوِيَةُ في الصَّلاَةِ، فَقَالَ: نَعَمْ، صَلَّيْتُ مَعَهُ الجُمُعَةَ في المَقْصُورَةِ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإمَامُ، قُمْتُ في مَقَامِي، فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إلَيَّ، فَقَالَ: لاَ تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ. إِذَا صَلَّيْتَ الجُمُعَةَ فَلاَ تَصِلْهَا بِصَلاةٍ حَتَّى تَتَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ؛ فَإنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - أمَرَنَا بِذلِكَ، أن لاَ نُوصِلَ صَلاَةً بِصَلاَةٍ حَتَّى نَتَكَلَّمَ أَوْ نَخْرُجَ. رواه مسلم.
عمر بن عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے انہیں سیدنا سائب بن اخت نمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تاکہ ان سے اس چیز کے بارے میں پوچھیں جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے نماز میں ان سے (ہوتے) دیکھی تھی۔ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے ان کے ساتھ مقصورہ میں جمعہ پڑھا، جب امام نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ کھڑا ہو گیا اور نماز پڑھنے لگا۔ جب وہ (گھر) داخل ہوئے تو مجھے بلا بھیجا اور فرمایا: جو تم نے کیا ہے دوبارہ نہ کرنا۔ جب تم جمعہ پڑھو تو اسے کسی (دوسری) نماز کے ساتھ نہ ملاؤ یہاں تک کہ بات کر لو یا (وہاں سے) نکل جاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی بات کا حکم دیا ہے کہ ہم کسی نماز کو دوسری نماز کے ساتھ نہ ملائیں یہاں تک کہ بات کر لیں یا (وہاں سے) نکل جائیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1131]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1131]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 17 (883) (73).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: فيه رد صريح على بعض المتعصبة الذين يقومون إلى صلاة السنة فور تسليم الإمام من الفرض دون أن يتكلموا أو يغيروا مكانهم
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: فيه رد صريح على بعض المتعصبة الذين يقومون إلى صلاة السنة فور تسليم الإمام من الفرض دون أن يتكلموا أو يغيروا مكانهم
قال الشيخ الألباني: صحيح
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)