الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
205. باب الحث عَلَى صلاة الوتر وبيان أنه سنة مؤكدة وبيان وقته
باب: نماز وتر کی ترغیب، اس کے سنت مؤکدہ ہونے اور اس کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 1132
عن عليٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: الوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ كَصَلاَةِ المَكْتُوبَةِ، وَلَكِنْ سَنَّ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ اللهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الوِتْرَ، فَأَوْتِرُوا يَا أهْلَ القُرْآنِ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: وتر فرض نماز کی طرح لازمی نہیں، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنت قرار دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ وتر (طاق) ہے، وتر کو پسند کرتا ہے، لہٰذا اے قرآن والو! وتر پڑھا کرو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1132]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1132]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1416)، وابن ماجه (1169)، والترمذي (453)، والنسائي 3/ 228 و229.
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1416)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (453) نسائي (1676) ابن ماجه (1169)
أبو إسحاق السبيعي مدلس وعنعن
وللحديث شواھد ضعيفة عند أحمد (1/ 107) وأبي نعيم (حلية الأولياء 313/7) وغيرهما
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 57
إسناده ضعيف
ترمذي (453) نسائي (1676) ابن ماجه (1169)
أبو إسحاق السبيعي مدلس وعنعن
وللحديث شواھد ضعيفة عند أحمد (1/ 107) وأبي نعيم (حلية الأولياء 313/7) وغيرهما
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 57
حدیث نمبر: 1133
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: مِنْ كُلِّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، وَمِنْ أوْسَطِهِ، وَمِنْ آخِرِهِ، وَانْتَهَى وِتْرُهُ إِلَى السَّحَرِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے ہر حصے میں وتر پڑھا ہے: رات کے شروع میں بھی، اس کے درمیان میں بھی اور اس کے آخر میں بھی، اور (آخر کار) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وتر سحری کے وقت تک پہنچ گیا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1133]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1133]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 31 (996)، ومسلم 2/ 168 (745) (137).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1134
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اجْعَلُوا آخِرَ صَلاَتِكُمْ بِاللَّيْلِ وِتْرًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کو اپنی آخری نماز وتر بناؤ۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1134]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1134]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 31 (998)، ومسلم 2/ 173 (751) (151).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1135
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أوْتِرُوا قَبْلَ أَنْ تُصْبِحُوا» . رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبح ہونے سے پہلے وتر پڑھ لو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1135]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1135]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 174 (754) (160).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1136
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُصَلِّي صَلاَتَهُ باللَّيْلِ، وَهِيَ مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإذَا بَقِيَ الوِتْرُ، أيْقَظَهَا فَأوْتَرتْ. رواه مسلم.
وفي روايةٍ لَهُ: فَإذَا بَقِيَ الوِتْرُ، قَالَ: «قُومِي فَأوتِري يَا عائِشَةُ» .
وفي روايةٍ لَهُ: فَإذَا بَقِيَ الوِتْرُ، قَالَ: «قُومِي فَأوتِري يَا عائِشَةُ» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اپنی نماز پڑھتے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عرضاً (آڑی) لیٹی ہوتیں، جب وتر باقی رہ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جگا دیتے اور وہ وتر پڑھ لیتیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: جب وتر باقی رہ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اے عائشہ! اٹھو اور وتر پڑھ لو۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1136]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: جب وتر باقی رہ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اے عائشہ! اٹھو اور وتر پڑھ لو۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 168 (744) (134) و(135).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1137
وعن ابن عمرَ رضي الله عنهم: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَادِرُوا الصُّبْحَ بِالوِتْرِ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبح (ہونے) سے پہلے جلدی وتر پڑھ لو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1137]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 173 (750) (149)، وأبو داود (1436)، والترمذي (467).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1138
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ خَافَ أَنْ لاَ يَقُومَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، فَلْيُوتِرْ أوَّلَهُ، وَمَنْ طَمِعَ أَنْ يَقُومَ آخِرَهُ فَلْيُوتِرْ آخِرَ اللَّيلِ، فَإنَّ صَلاَةَ آخِرِ اللَّيْلِ مَشْهُودَةٌ، وذَلِكَ أفْضَلُ» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اندیشہ ہو کہ وہ رات کے آخری حصے میں نہیں اٹھ سکے گا وہ رات کے شروع میں وتر پڑھ لے، اور جسے امید ہو کہ وہ رات کے آخری حصے میں اٹھ جائے گا وہ رات کے آخر میں وتر پڑھے، کیونکہ رات کے آخری حصے کی نماز میں (فرشتے) حاضر ہوتے ہیں، اور یہ افضل ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1138]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 174 (755) (162).
وضاحت: «مَشْهُودَةٌ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (اس کا مطلب ہے کہ) رحمت کے فرشتے اس میں حاضر ہوتے ہیں، اور یہی افضل ہے۔ اور اس (حدیث) میں وتر اور دیگر نمازوں کو رات کے آخری حصے میں پڑھنے کی فضیلت پر دو صریح دلیلیں ہیں۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/232)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)