🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

237. باب فضل الإحسان إِلَى المملوك
باب: غلام کے ساتھ حسن سلوک کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1360
وعنِ المَعْرُورِ بن سُوَيْدٍ، قَالَ: رَأيْتُ أَبَا ذَرٍ - رضي الله عنه - وَعَلَيهِ حُلَّةٌ وَعَلَى غُلاَمِهِ مِثْلُهَا، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَذَكَرَ أنَّهُ قَدْ سَابَّ رَجُلًا عَلَى عَهْدِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَعَيَّرَهُ بِأُمِّهِ، فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِليَّةٌ هُمْ إخْوَانُكُمْ وَخَوَلُكُمْ جَعَلَهُمُ الله تَحْتَ أيديكُمْ، فَمَنْ كَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدِهِ، فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأكُلُ، وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ، وَلاَ تُكَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ، فَإنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
معرور بن سوید رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان پر ایک جوڑا تھا اور ان کے غلام پر بھی ویسا ہی جوڑا تھا، میں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی کو برا بھلا کہا اور اسے اس کی ماں کا طعنہ دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسے آدمی ہو جس میں جاہلیت (کی خصلت) ہے۔ وہ (غلام) تمہارے بھائی اور تمہارے خدمت گار ہیں، اللہ نے انہیں تمہارے ماتحت کر دیا ہے، تو جس کا بھائی اس کے ماتحت ہو وہ اسے اسی میں سے کھلائے جو خود کھاتا ہے، اور اسی میں سے پہنائے جو خود پہنتا ہے، اور ان پر ایسے کام کا بوجھ نہ ڈالو جو ان کی طاقت سے بڑھ کر ہو، اور اگر ان پر ایسا بوجھ ڈالو تو ان کی مدد کرو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1360]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 14 (30)، ومسلم 5/ 92 (1661) (38) و(40).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1361
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا أَتَى أحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ، فَإنْ لَمْ يُجْلِسْهُ مَعَهُ، فَلْيُنَاوِلْهُ لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ أَوْ أُكْلَةً أَوْ أُكْلَتَيْنِ؛ فَإنَّهُ وَلِيَ عِلاَجَهُ» . رواه البخاري. «الأُكْلَةُ» بضم الهمزة: وَهِيَ اللُّقْمَةُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا خادم اس کا کھانا لے کر آئے، تو اگر وہ اسے اپنے ساتھ نہ بٹھائے تو اسے ایک یا دو لقمے، یا ایک یا دو نوالے (ضرور) دے دے، کیونکہ اسی نے اس (کھانے) کی تیاری کی مشقت اٹھائی ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«الأُكْلَةُ» ہمزہ کے پیش کے ساتھ: یعنی لقمہ۔ [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1361]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 197 (2557)، ومسلم 5/ 94 (1663) (42).
وضاحت: «وَلِيَ عِلاَجَهُ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: اس حدیث میں اعلیٰ اخلاق اور کھانے میں غم خواری کی ترغیب ہے، خاص طور پر اس شخص کے حق میں جس نے اسے تیار کیا یا اٹھا کر لایا، کیونکہ اس نے اس کی گرمی اور دھواں برداشت کیا، اس کا دل اس سے وابستہ ہوا اور اس نے اس کی خوشبو سونگھی، اور یہ سب استحباب پر محمول ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 6/120)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں