🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

238. باب فضل المملوك الَّذِي يؤدي حق الله وحق مواليه
باب: اس غلام کی فضیلت جو اللہ کا حق اور اپنے مالکوں کا حق ادا کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1362
عن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ العَبْدَ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللهِ، فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام جب اپنے آقا کی خیر خواہی کرے اور اللہ کی عبادت اچھی طرح کرے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1362]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 195 (2546)، ومسلم 5/ 94 (1664) (43).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1363
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لِلْعَبْدِ المَمْلُوكِ المُصْلِحِ أجْرَانِ» ، وَالَّذِي نَفْسُ أَبي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ لَوْلاَ الجِهَادُ في سَبيلِ اللهِ وَالحَجُّ، وَبِرُّ أُمِّي، لأَحْبَبْتُ أَنْ أَمُوتَ وَأنَا مَمْلُوكٌ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک مملوک غلام کے لیے دو اجر ہیں۔“ (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے! اگر اللہ کی راہ میں جہاد، حج اور میری ماں کے ساتھ حسن سلوک نہ ہوتا تو میں پسند کرتا کہ میں غلامی کی حالت میں مروں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1363]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 195 (2548)، ومسلم 5/ 94 (1665) (44).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1364
عن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «المَمْلُوكُ الَّذِي يُحْسِنُ عِبَادَةَ رَبِّهِ، وَيُؤَدِّي إِلَى سَيِّدِهِ الَّذِي عَلَيْهِ مِنَ الحَقِّ، وَالنَّصِيحَةِ، وَالطَّاعَةِ، لهُ أجْرَانِ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ غلام جو اپنے رب کی عبادت اچھی طرح کرتا ہے، اور اپنے آقا کا جو حق، خیر خواہی اور اطاعت اس پر واجب ہے وہ ادا کرتا ہے، اس کے لیے دو اجر ہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1364]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 196 (2551).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1365
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «ثَلاثَةٌ لَهُمْ أجْرَانِ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الكِتَابِ آمَنَ بِنَبِيِّهِ، وَآمَنَ بِمُحَمَّدٍ، وَالعَبْدُ المَمْلُوكُ إِذَا أدَّى حَقَّ الله، وَحَقَّ مَوَالِيهِ، وَرَجُلٌ كَانَتْ لَهُ أَمَةٌ فَأدَّبَهَا فَأَحْسَنَ تَأدِيبَهَا، وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا، ثُمَّ أَعْتَقَهَا فَتَزَوَّجَهَا؛ فَلَهُ أَجْرَانِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (قسم کے) لوگوں کے لیے دو اجر ہیں: اہلِ کتاب میں سے وہ آدمی جو اپنے نبی پر ایمان لایا اور (پھر) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر بھی ایمان لایا، اور وہ مملوک غلام جب وہ اللہ کا حق اور اپنے مالکوں کا حق ادا کرے، اور وہ آدمی جس کی ایک لونڈی ہو، اس نے اسے ادب سکھایا اور اچھا ادب سکھایا، اور اسے تعلیم دی اور اچھی تعلیم دی، پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لیا، تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الجِهَاد/حدیث: 1365]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 35 (97)، ومسلم 1/ 93 (154) (241).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں