🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

256. باب مَا يباح من الغيبة
باب: غیبت کی وہ صورتیں جو جائز ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1531
عن عائشة رضي الله عنها: أنَّ رجلًا اسْتَأذَنَ عَلَى النبيّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «ائْذَنُوا لَهُ، بِئسَ أخُو العَشِيرَةِ؟» . متفق عَلَيْهِ.
احتَجَّ بِهِ البخاري في جوازِ غيبَة أهلِ الفسادِ وأهلِ الرِّيبِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (آنے کی) اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو، یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے۔“
(متفق علیہ)
امام بخاری نے اس سے اہل فساد اور اہل ریب (مشکوک لوگوں) کی غیبت کے جواز پر استدلال کیا ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1531]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 20 (6054)، ومسلم 8/ 21 (2591) (73).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1532
وعنها، قالت: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا أظُنُّ فُلانًا وفُلانًا يَعْرِفانِ مِنْ دِينِنَا شَيْئًا» . رواه البخاري.
قَالَ: قَالَ اللَّيْثُ بن سعدٍ أحَدُ رُواة هَذَا الحديثِ: هذانِ الرجلانِ كانا من المنافِقِينَ.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نہیں سمجھتا کہ فلاں اور فلاں ہمارے دین کی کوئی چیز جانتے ہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(امام بخاری نے) کہا: اس حدیث کے راویوں میں سے ایک لیث بن سعد نے کہا: یہ دونوں آدمی منافقین میں سے تھے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1532]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 23 (6067) و8/ 24 (6068).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1533
وعن فاطمة بنتِ قيسٍ رضي الله عنها، قالت: أتيت النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فقلتُ: إنَّ أَبَا الجَهْم وَمُعَاوِيَةَ خَطَبَانِي؟ فَقَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أمَّا مُعَاوِيَةُ، فَصُعْلُوكٌ لاَ مَالَ لَهُ، وأمَّا أَبُو الجَهْمِ، فَلاَ يَضَعُ العَصَا عَنْ عَاتِقِهِ» متفق عَلَيْهِ.
وفي رواية لمسلم: «وَأمَّا أَبُو الجَهْمِ فَضَرَّابٌ لِلنِّساءِ» وَهُوَ تفسير لرواية: «لا يَضَعُ العَصَا عَنْ عَاتِقِهِ» وقيل: معناه: كثيرُ الأسفارِ.
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا: ابوجہم اور معاویہ نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رہے معاویہ، تو وہ فقیر ہیں، ان کے پاس مال نہیں، اور رہے ابوجہم، تو وہ اپنے کندھے سے لاٹھی نہیں اتارتے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”اور رہے ابوجہم، تو وہ عورتوں کو بہت مارنے والے ہیں۔“ اور یہ «لَا يَضَعُ الْعَصَا عَنْ عَاتِقِهِ» والی روایت کی تفسیر ہے، اور کہا گیا ہے کہ اس کا معنی ہے: بہت زیادہ سفر کرنے والے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1533]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 4/ 195 (1480) (36) و4/ 198 (1480) (47).
وضاحت: «صُعْلُوكٌ» : الصعلوک، وہ فقیر جس کے پاس مال نہ ہو۔ (لسان العرب، مادہ: صعل)
«متفق علیہ» : مجھے (امام) بخاری کی طرف سے اس حدیث کی تخریج نہیں ملی۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1534
وعن زيد بن أرقم - رضي الله عنه - قَالَ: خرجنا مَعَ رسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - في سَفَرٍ أصَابَ النَّاسَ فِيهِ شِدَّةٌ، فَقَالَ عبدُ اللهِ بن أُبَيّ: لاَ تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِندَ رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - حَتَّى يَنْفَضُّوا، وقال: لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى المَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الأَعَزُّ مِنْهَا الأَذَلَّ، فَأَتَيْتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرْتُهُ بذلِكَ، فَأرْسَلَ إِلَى عبدِ الله بن أُبَيِّ، فَاجْتَهَدَ يَمِينَهُ: مَا فَعلَ، فقالوا: كَذَبَ زيدٌ رَسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَوَقَعَ في نَفْسِي مِمَّا قَالُوهُ شِدَّةٌ حَتَّى أنْزلَ اللهُ تَعَالَى تَصْدِيقِي: ﴿إِذَا جَاءكَ المُنَافِقُونَ﴾ ثُمَّ دعاهُمُ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - لِيَسْتَغْفِرَ لَهُمْ فَلَوَّوْا رُؤُوسَهُمْ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں نکلے جس میں لوگوں کو سخت تنگی پیش آئی۔ تو عبداللہ بن ابی نے کہا: جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہیں ان پر خرچ نہ کرو یہاں تک کہ وہ منتشر ہو جائیں۔ اور اس نے کہا: اگر ہم مدینہ واپس لوٹے تو عزت والا وہاں سے ذلیل کو ضرور نکال دے گا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو یہ بات بتا دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن ابی کو بلا بھیجا تو اس نے پوری کوشش سے قسمیں کھائیں کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔ لوگوں نے کہا: زید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جھوٹ بولا ہے۔ ان کی اس بات سے میرے دل میں سخت رنج پیدا ہوا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے میری تصدیق میں (یہ آیت) نازل فرمائی: ”جب منافق آپ کے پاس آتے ہیں…“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا تاکہ ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں تو انہوں نے اپنے سر پھیر لیے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1534]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 190 (4903)، ومسلم 8/ 119 (2772) (1).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1535
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قالت هِنْدُ امْرَأةُ أَبي سفْيَانَ للنَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم: إنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ وَلَيْسَ يُعْطِينِي مَا يَكْفيني وولَدِي إِلاَّ مَا أَخَذْتُ مِنْهُ، وَهُوَ لا يَعْلَمُ؟ قَالَ: «خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلدَكِ بِالمَعْرُوفِ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ابوسفیان کی بیوی ہند نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ابوسفیان ایک بخیل آدمی ہے، وہ مجھے اتنا نہیں دیتا جو مجھے اور میرے بچوں کو کافی ہو، سوائے اس کے جو میں اس کی لاعلمی میں اس (کے مال) سے لے لوں (تو کیا یہ جائز ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دستور کے مطابق اتنا لے لیا کرو جو تمہیں اور تمہارے بچوں کو کافی ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1535]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 85 (5364)، ومسلم 5/ 129 (1714) (7).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں