🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

257. باب تحريم النميمة وهي نقل الكلام بَيْنَ الناس عَلَى جهة الإفساد
باب: چغلی کی حرمت، اور چغلی یہ ہے کہ فساد ڈالنے کی غرض سے لوگوں کے درمیان بات پہنچائی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1536
وعن حُذَيْفَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لا يَدْخُلُ الجَنَّةَ نَمَّامٌ» .متفق عَلَيْهِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1536]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 21 (6056)، ومسلم 1/ 70 (105) (167).
وضاحت: «نَمَّامٌ» : بخاری کے الفاظ یہ ہیں: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ» (چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا)۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1537
وعن ابن عباسٍ رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - مرَّ بِقَبْرَيْنِ
فَقَالَ: «إنَّهُمَا يُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ في كَبيرٍ! بَلَى إنَّهُ كَبِيرٌ: أمَّا أَحَدُهُمَا، فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ، وأمَّا الآخَرُ فَكَانَ لاَ يَسْتَتِرُ مِنْ بَوْلِهِ» . متفق عَلَيْهِ. وهذا لفظ إحدى روايات البخاري.
قَالَ العلماءُ معنى: «وَمَا يُعَذَّبَانِ في كَبيرٍ» أيْ: كَبيرٍ في زَعْمِهِمَا. وقِيلَ: كَبيرٌ تَرْكُهُ عَلَيْهِمَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی بڑی چیز میں عذاب نہیں دیا جا رہا! کیوں نہیں، بے شک وہ بڑی ہے؛ ان میں سے ایک تو چغلی کھاتا پھرتا تھا، اور دوسرا اپنے پیشاب سے پردہ (بچاؤ) نہیں کرتا تھا۔“
(متفق علیہ، اور یہ بخاری کی روایات میں سے ایک روایت کے الفاظ ہیں)
علماء نے کہا ہے: «وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ» کا معنی ہے: ان دونوں کے گمان میں (وہ) بڑا (گناہ) نہیں تھا۔ اور کہا گیا ہے: اس کا چھوڑنا ان دونوں پر بڑا (مشکل) نہیں تھا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1537]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 65 (218)، ومسلم 1/ 165 (292) (111).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1538
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أَلاَ أُنَبِّئُكُمْ مَا العَضْهُ؟ هي النَّمَيمَةُ؛ القَالَةُ بَيْنَ النَّاسِ» . رواه مسلم. «العَضْهُ» : بفتح العين المهملة، وإسكان الضاد المعجمة، وبالهاء عَلَى وزن الوجهِ، ورُوِي «العِضةُ» بكسر العين وفتح الضاد المعجمة عَلَى وزن العِدَة، وهي: الكذب والبُهتان، وعلى الرِّواية الأولى: العَضْهُ مصدرٌ يقال: عَضَهَهُ عَضهًا، أيْ: رماهُ بالعَضْهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ «العَضْهُ» کیا ہے؟ وہ چغلی ہے، یعنی لوگوں کے درمیان (فساد ڈالنے والی) باتیں پھیلانا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«العَضْهُ»: عین مہملہ کے فتحہ، ضاد معجمہ کے سکون اور ہا کے ساتھ، «الوَجْه» کے وزن پر ہے۔ اور «العِضَةُ» بھی روایت کیا گیا ہے، عین کے کسرہ اور ضاد معجمہ کے فتحہ کے ساتھ، «العِدَة» کے وزن پر، اور اس کا معنی ہے: جھوٹ اور بہتان۔ اور پہلی روایت کے مطابق «العَضْهُ» مصدر ہے، کہا جاتا ہے: «عَضَهَهُ عَضْهًا» یعنی اس پر «عَضْه» (بہتان) لگایا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1538]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 28 (2606) (102).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں