الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
278. باب النهي عن المنِّ بالعطية ونحوها
باب: عطیہ وغیرہ دے کر احسان جتلانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1588
وعن أَبي ذَر - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ، وَلاَ يَنْظُرُ إلَيْهِمْ، وَلاَ يُزَكِّيِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَليمٌ» . قَالَ: فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - ثلاثَ مِرارٍ: قَالَ أَبُو ذرٍ: خَابُوا وخَسِرُوا مَنْ هُمْ يَا رسول الله؟ قَالَ: «المُسْبِلُ، والمَنَّانُ، وَالمُنْفِقُ سِلْعَتَهُ بالحَلِفِ الكَاذِبِ» . رواه مسلم. وفي روايةٍ لَهُ: «المُسْبِلُ إزَارَهُ» يَعْنِي: المُسْبِلَ إزَارَهُ وَثَوْبَهُ أسْفَلَ مِنَ الكَعْبَيْنِ لِلخُيَلاَءِ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ ان سے کلام فرمائے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا، نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔“ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ (کلمات) تین بار پڑھے۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: وہ تو ناکام اور نامراد ہو گئے، اے اللہ کے رسول! وہ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(تہبند) لٹکانے والا، احسان جتلانے والا، اور جھوٹی قسم کے ذریعے اپنا سامان بیچنے والا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اپنا تہبند لٹکانے والا۔“ یعنی جو تکبر کی وجہ سے اپنا تہبند اور کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکائے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1588]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اپنا تہبند لٹکانے والا۔“ یعنی جو تکبر کی وجہ سے اپنا تہبند اور کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکائے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1588]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 71 (106) (171)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)