الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
279. باب النهي عن الافتخار والبغي
باب: فخر اور سرکشی کی ممانعت
حدیث نمبر: 1589
وعن عياضِ بن حمارٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ تَعَالَى أوْحَى إلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لا يَبْغِيَ أَحَدٌ عَلَى أحَدٍ، وَلاَ يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أحَدٍ» . رواه مسلم.
قَالَ أهلُ اللغةِ: البغيُ: التَّعَدِّي والاستطالَةُ.

سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ تم عاجزی اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر فخر کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اہلِ لغت کہتے ہیں: «البَغْيُ» کا معنی ہے: حد سے تجاوز کرنا اور (دوسروں پر) بڑائی جتانا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1589]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 160 (2865) (64).
وضاحت: «البَغْيُ» : (دیکھیے: الصحاح 6/2281، مادہ: بغی)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1590
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا قَالَ الرجُلُ: هَلَكَ النَّاسُ، فَهُوَ أَهْلَكُهُمْ» . رواه مسلم.
والرواية المشهورة: «أهْلَكُهُمْ» بِرَفعِ الكاف وروي بنصبها: وذلكَ النْهيُ لِمنْ قَالَ ذَلِكَ عُجْبًا بِنَفْسِهِ، وتَصَاغُرًا للنَّاسِ، وارْتِفاعًا عَلَيْهِمْ، فَهَذَا هُوَ الحَرامُ، وَأمَّا مَنْ قَالَهُ لِما يَرَى في النَّاسِ مِنْ نَقْصٍ في أمرِ دِينِهم، وقَالَهُ تَحَزُّنًا عَلَيْهِمْ، وعَلَى الدِّينِ، فَلاَ بَأسَ بِهِ. هكَذَا فَسَّرَهُ العُلَماءُ وفَصَّلُوهُ، وَمِمَّنْ قَالَهُ مِنَ الأئِمَّةِ الأعْلامِ: مالِكُ بن أنس، وَالخَطَّابِيُّ، والحُميدِي وآخرونَ، وَقَدْ أوْضَحْتُهُ في كتاب: «الأذْكار» .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی کہے: لوگ ہلاک ہو گئے، تو وہ خود ان میں سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
مشہور روایت «أَهْلَكُهُمْ» کاف کے پیش کے ساتھ ہے، اور اسے کاف کے زبر کے ساتھ (أَهْلَكَهُمْ، یعنی اسی نے انہیں ہلاک کیا) بھی روایت کیا گیا ہے۔ یہ ممانعت اس شخص کے لیے ہے جو یہ بات خود پسندی، لوگوں کو حقیر سمجھنے اور ان پر اپنی بڑائی جتانے کے لیے کہے، تو یہی حرام ہے۔ لیکن جو شخص لوگوں کے دینی معاملات میں کمی دیکھ کر، ان پر اور دین پر غمگین ہو کر یہ بات کہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ علماء نے اس کی یہی تفسیر اور تفصیل بیان کی ہے، اور جن بڑے ائمہ نے یہ بات کہی ہے ان میں امام مالک بن انس، خطابی، حمیدی اور دیگر (علماء) شامل ہیں، اور میں نے اسے اپنی کتاب «الأذكار» میں واضح کیا ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1590]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 36 (2623) (139).
وضاحت: «مالك بن أنس» : (التمہید 21/242)
«الخطابي» : (معالم السنن 4/122)
«الحميدي» : (الجمع بین الصحیحین 3/287، حدیث 2652)
«وآخرون» : ان میں بیہقی (الآداب: 356) اور بغوی (3565) شامل ہیں۔
«الأذكار» : (الأذکار ص 489)