الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
309. باب النهي عن البصاق في المسجد والأمر بإزالته منه إذا وجد فيه، والأمر بتنزيه المسجد عن الأقذار
باب: مسجد میں تھوکنے کی ممانعت، اور اگر مسجد میں (تھوک) پایا جائے تو اسے دور کرنے کا حکم، اور مسجد کو گندگیوں سے پاک رکھنے کا حکم
حدیث نمبر: 1693
عن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «البُصاقُ في المَسْجِدِ خَطِيئَةٌ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا» . متفق عليه. والمرادُ بِدَفْنِهَا إذَا كَانَ المَسْجِدُ تُرَابًا أوْ رَمْلًا ونَحْوَهُ، فَيُوَارِيهَا تَحْتَ تُرَابِهِ.
قالَ أبُو المحاسِنِ الرُّويَانِي مِنْ أصحابِنا في كِتَابِهِ «البحر» وقِيلَ: المُرَادُ بِدَفْنِهَا إخْراجُهَا مِنَ المَسْجِدِ، أمَّا إِذَا كَانَ المَسْجِدُ مُبَلَّطًا أَوْ مُجَصَّصًا، فَدَلَكَهَا عَلَيْهِ بِمَدَاسِهِ أَوْ بِغَيْرِهِ كَمَا يَفْعَلُهُ كَثيرٌ مِنَ الجُهَّالِ، فَلَيْسَ ذَلِكَ بِدَفْنٍ، بَلْ زِيَادَةٌ فِي الخَطِيئَةِ وَتَكْثِيرٌ لِلقَذَرِ في المَسْجِدِ، وَعَلَى مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ أَنْ يَمْسَحَهُ بَعْدَ ذَلِكَ بِثَوْبِهِ أَوْ بِيَدِهِ أَوْ غَيرِهِ أَوْ يَغْسِلَهُ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے، اور اس کا کفارہ اسے دفن کر دینا ہے۔“
(متفق علیہ)
اسے دفن کرنے سے مراد یہ ہے کہ جب مسجد (کا فرش) مٹی یا ریت وغیرہ کا ہو تو وہ اسے اس کی مٹی کے نیچے چھپا دے۔
ہمارے (شافعی) اصحاب میں سے ابوالمحاسن رویانی نے اپنی کتاب «البحر» میں کہا ہے: اور کہا گیا ہے کہ اسے دفن کرنے سے مراد اسے مسجد سے باہر نکال دینا ہے۔ رہی یہ صورت کہ مسجد کا فرش پختہ (اینٹوں یا پتھروں کا) ہو یا چونے سے پلستر کیا ہوا ہو، اور وہ اسے اپنے جوتے وغیرہ سے اس پر مل دے، جیسا کہ بہت سے جاہل لوگ کرتے ہیں، تو یہ دفن کرنا نہیں ہے، بلکہ گناہ میں اضافہ اور مسجد میں گندگی کو بڑھانا ہے، اور جس نے ایسا کیا اس پر لازم ہے کہ اس کے بعد اسے اپنے کپڑے یا ہاتھ وغیرہ سے صاف کرے یا اسے دھو دے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1693]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 113 (415)، ومسلم 2/ 77 (552) (55).
وضاحت: «الرُّويَانِي» : یہ عبدالواحد بن اسماعیل بن احمد طبری شافعی رویانی ہیں، بڑے فاضل ائمہ کے سرداروں میں سے تھے، 415ھ میں پیدا ہوئے اور 502ھ میں شہید ہوئے۔ ان کی بہت سی تصانیف ہیں جن میں «البحر فی المذہب» ہے جو شافعیہ کی سب سے طویل کتابوں میں سے ہے، اور کتاب «مناصیص الشافعی» اور کتاب «حلیۃ المؤمن» (بھی ہیں)۔ وہ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: ”اگر امام شافعی کی کتابیں جل جائیں تو میں انہیں اپنے حافظے سے لکھوا دوں۔“ (الانساب 2/334، سیر اعلام النبلاء 19/260-262)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1694
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - رَأَى في جِدَارِ القِبْلَةِ مُخَاطًا، أَوْ بُزَاقًا، أَوْ نُخَامَةً، فَحَكَّهُ. متفق عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلے کی دیوار میں ناک کی رینٹ، یا تھوک، یا بلغم دیکھا تو اسے کھرچ دیا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1694]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1694]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 112 (407)، ومسلم 2/ 76 (549).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1695
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ هذِهِ المَسَاجِدَ لاَ تَصْلُحُ لِشَيءٍ مِنْ هَذَا البَوْلِ وَلاَ القَذَرِ، إنَّمَا هِيَ لِذِكْرِ اللهِ تَعَالَى، وَقِرَاءَةِ القُرْآنِ» أَوْ كَمَا قَالَ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم. رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ مسجدیں اس پیشاب اور گندگی کی کسی چیز کے لائق نہیں ہیں، یہ تو صرف اللہ تعالیٰ کے ذکر اور قرآن کی تلاوت کے لیے ہیں۔“ یا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1695]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1695]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 163 (285) (100).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)