🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
309. باب النهي عن البصاق في المسجد والأمر بإزالته منه إذا وجد فيه، والأمر بتنزيه المسجد عن الأقذار
باب: مسجد میں تھوکنے کی ممانعت، اور اگر مسجد میں (تھوک) پایا جائے تو اسے دور کرنے کا حکم، اور مسجد کو گندگیوں سے پاک رکھنے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1693
عن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «البُصاقُ في المَسْجِدِ خَطِيئَةٌ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا» . متفق عليه. والمرادُ بِدَفْنِهَا إذَا كَانَ المَسْجِدُ تُرَابًا أوْ رَمْلًا ونَحْوَهُ، فَيُوَارِيهَا تَحْتَ تُرَابِهِ.
قالَ أبُو المحاسِنِ الرُّويَانِي مِنْ أصحابِنا في كِتَابِهِ «البحر» وقِيلَ: المُرَادُ بِدَفْنِهَا إخْراجُهَا مِنَ المَسْجِدِ، أمَّا إِذَا كَانَ المَسْجِدُ مُبَلَّطًا أَوْ مُجَصَّصًا، فَدَلَكَهَا عَلَيْهِ بِمَدَاسِهِ أَوْ بِغَيْرِهِ كَمَا يَفْعَلُهُ كَثيرٌ مِنَ الجُهَّالِ، فَلَيْسَ ذَلِكَ بِدَفْنٍ، بَلْ زِيَادَةٌ فِي الخَطِيئَةِ وَتَكْثِيرٌ لِلقَذَرِ في المَسْجِدِ، وَعَلَى مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ أَنْ يَمْسَحَهُ بَعْدَ ذَلِكَ بِثَوْبِهِ أَوْ بِيَدِهِ أَوْ غَيرِهِ أَوْ يَغْسِلَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے، اور اس کا کفارہ اسے دفن کر دینا ہے۔“
(متفق علیہ)
اسے دفن کرنے سے مراد یہ ہے کہ جب مسجد (کا فرش) مٹی یا ریت وغیرہ کا ہو تو وہ اسے اس کی مٹی کے نیچے چھپا دے۔
ہمارے (شافعی) اصحاب میں سے ابوالمحاسن رویانی نے اپنی کتاب «البحر» میں کہا ہے: اور کہا گیا ہے کہ اسے دفن کرنے سے مراد اسے مسجد سے باہر نکال دینا ہے۔ رہی یہ صورت کہ مسجد کا فرش پختہ (اینٹوں یا پتھروں کا) ہو یا چونے سے پلستر کیا ہوا ہو، اور وہ اسے اپنے جوتے وغیرہ سے اس پر مل دے، جیسا کہ بہت سے جاہل لوگ کرتے ہیں، تو یہ دفن کرنا نہیں ہے، بلکہ گناہ میں اضافہ اور مسجد میں گندگی کو بڑھانا ہے، اور جس نے ایسا کیا اس پر لازم ہے کہ اس کے بعد اسے اپنے کپڑے یا ہاتھ وغیرہ سے صاف کرے یا اسے دھو دے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1693]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 113 (415)، ومسلم 2/ 77 (552) (55).
وضاحت: «الرُّويَانِي» : یہ عبدالواحد بن اسماعیل بن احمد طبری شافعی رویانی ہیں، بڑے فاضل ائمہ کے سرداروں میں سے تھے، 415ھ میں پیدا ہوئے اور 502ھ میں شہید ہوئے۔ ان کی بہت سی تصانیف ہیں جن میں «البحر فی المذہب» ہے جو شافعیہ کی سب سے طویل کتابوں میں سے ہے، اور کتاب «مناصیص الشافعی» اور کتاب «حلیۃ المؤمن» (بھی ہیں)۔ وہ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: ”اگر امام شافعی کی کتابیں جل جائیں تو میں انہیں اپنے حافظے سے لکھوا دوں۔“ (الانساب 2/334، سیر اعلام النبلاء 19/260-262)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
415
البزاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها
صحيح مسلم
1231
البزاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها
صحيح مسلم
1232
التفل في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها
جامع الترمذي
572
البزاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها
سنن أبي داود
475
البزاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها
سنن أبي داود
474
التفل في المسجد خطيئة وكفارته أن تواريه
سنن النسائى الصغرى
724
البصاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها
بلوغ المرام
205
البصاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها
المعجم الصغير للطبراني
167
البزاق فى المسجد خطيئة ، وكفارتها دفنها
رياض الصالحين
1693
Riyad al-Salihin Hadith 1693 in Urdu