الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
315. باب تغليظ اليمين الكاذبة عمدًا
باب: جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھانے کی سخت وعید
حدیث نمبر: 1712
عن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى مَالِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِغَيرِ حَقِّهِ، لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ» قَالَ: ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - مِصْدَاقَهُ مِنْ كِتَابِ الله - عز وجل: ﴿إنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا﴾ إِلَى آخِرِ الآيَةِ [آل عمران: ٧٧] . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان آدمی کے مال پر ناحق قسم کھائی وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔“ انہوں نے کہا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے اللہ عزوجل کی کتاب سے اس کی تصدیق (والی آیت) پڑھی: ”بے شک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت کے بدلے بیچ دیتے ہیں...“ آیت کے آخر تک (سورۃ آل عمران: 77)۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1712]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1712]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 145 (2356) و(2357)، ومسلم 1/ 86 (138) (222).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1713
وعن أَبي أُمَامَة إياس بن ثعلبة الحارثي - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِىءٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ، فَقَدْ أَوْجَبَ اللهُ لَهُ النَّارَ. وَحَرَّمَ عَلَيْهِ الجَنَّةَ» فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رسولَ اللهِ؟ قَالَ: «وإنْ كَانَ قَضِيبًا مِنْ أرَاكٍ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوامامہ ایاس بن ثعلبہ حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان آدمی کا حق مار لیا تو اللہ نے اس کے لیے آگ واجب کر دی اور اس پر جنت حرام کر دی۔“ ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ آپ نے فرمایا: ”اگرچہ وہ پیلو (اراک) کے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1713]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1713]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (214). أخرجه: مسلم 1/ 85 (137) (218).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 214 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1714
وعن عبد اللهِ بن عمرو بن العاصِ رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الكَبَائِرُ: الإشْرَاكُ بِاللهِ، وَعُقُوقُ الوَالِدَيْنِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ، واليَمِينُ الغَمُوسُ» . رواه البخاري.
وفي روايةٍ لَهُ: أنَّ أعْرابِيًا جَاءَ إِلَى النبيّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: يا رسولَ اللهِ مَا الكَبَائِرُ؟ قَالَ: «الإشْرَاكُ بِاللهِ» قَالَ: ثُمَّ مَاذا؟ قَالَ: «اليَمِينُ الغَمُوسُ» قلتُ: وَمَا اليَمِينُ الغَمُوسُ؟ قَالَ: «الَّذِي يَقْتَطِعُ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ!» يعني بِيَمِينٍ هُوَ فِيهَا كَاذِبٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کبیرہ گناہ یہ ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی جان کو (ناحق) قتل کرنا اور یمین غموس (جھوٹی قسم)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اور انہی (بخاری) کی ایک روایت میں ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کبیرہ گناہ کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔“ اس نے کہا: پھر کیا؟ آپ نے فرمایا: ”یمین غموس۔“ میں نے عرض کیا: یمین غموس کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”وہ (قسم) جس کے ذریعے وہ کسی مسلمان آدمی کا مال ہتھیا لے!“ یعنی ایسی قسم کے ذریعے جس میں وہ جھوٹا ہو۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1714]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 171 (6675) و9/ 17 (6920)، وانظر الحديث (337).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)