🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

316. باب ندب من حلف عَلَى يَمينٍ فرأى غيرها خيرًا مِنْهَا أَنْ يفعل ذَلِكَ المحلوف عَلَيْهِ ثُمَّ يُكَفِّر عن يمينه
باب: جس نے کسی بات پر قسم کھائی پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھا، اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ (بہتر) کام کر لے جس کے بارے میں قسم کھائی تھی، پھر اپنی قسم کا کفارہ دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1715
عن عبد الرحمان بن سَمُرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ، فَرَأيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَأتِ الَّذِي هُوَ خَيرٌ وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اور جب تم کسی بات پر قسم کھاؤ، پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھو تو وہ کام کرو جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1715]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 183 (6722)، ومسلم 5/ 86 (1652) (19).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1716
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمينٍ، فَرَأى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَفْعَلِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی بات پر قسم کھائی، پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھا تو وہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور وہ کام کرے جو بہتر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1716]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 85 (1650) (13) و(14).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1717
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنِّي وَاللهِ إنْ شاءَ اللهُ لاَ أحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ، ثُمَّ أَرَى خَيرًا مِنْهَا إِلاَّ كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي، وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! ان شاء اللہ میں جب بھی کسی بات پر قسم کھاتا ہوں، پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر دیکھتا ہوں تو اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں اور وہ کام کرتا ہوں جو بہتر ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1717]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 109 (3133)، ومسلم 5/ 82 (1649) (7).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1718
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لأَنْ يَلَجَّ أَحَدُكُمْ في يَمِينِهِ في أهْلِهِ آثَمُ لَهُ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى مِنْ أَنْ يُعْطِي كَفَّارَتَهُ الَّتي فَرَضَ اللهُ
عَلَيْهِ» . متفق عَلَيْهِ.
قَوْلهُ: «يَلَجّ» بفتح اللام وتشديد الجيم أيْ: يَتَمَادَى فِيهَا، وَلاَ يُكَفِّرُ، وَقَولُهُ: «آثَمُ» هُوَ بالثاء المثلثة، أيْ: أَكْثَرُ إثْمًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا اپنے گھر والوں کے بارے میں اپنی قسم پر اڑے رہنا، اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے لیے اس سے زیادہ گناہ کا باعث ہے کہ وہ اس کا وہ کفارہ ادا کر دے جو اللہ نے اس پر فرض کیا ہے۔“
(متفق علیہ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: «يَلَجَّ» لام کے فتحہ اور جیم کی تشدید کے ساتھ ہے، یعنی وہ اس (قسم) پر اڑا رہے اور کفارہ نہ دے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: «آثَمُ» ثاء مثلثہ کے ساتھ ہے، یعنی زیادہ گناہ والا۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1718]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 160 (6625)، ومسلم 5/ 88 (1655) (26).
وضاحت: امام بیضاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مراد یہ ہے کہ آدمی جب کسی ایسی بات پر قسم کھائے جس کا تعلق اس کے گھر والوں سے ہو اور اس پر اصرار کرے تو یہ (اصرار) قسم توڑنے کی بہ نسبت گناہ میں زیادہ داخل کرنے والا اور گناہ تک زیادہ پہنچانے والا ہے؛ کیونکہ اس نے اللہ (کے نام) کو اپنی قسم کے لیے آڑ بنا لیا، حالانکہ اس سے منع کیا گیا ہے۔“ اسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے۔ (فتح الباری 11/633)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں