سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ: إِطَالَةِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے بعد دو رکعت لمبی سنت پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1430
أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ هَارُونَ، قال: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ يُطِيلُ فِيهِمَا , وَيَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ وہ جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے، اور ان کو لمبی کرتے تھے اور کہتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1430]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ جمعے کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے اور انھیں لمبا کرتے تھے، نیز وہ فرماتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1430]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 244 (1127، 1128)، (تحفة الأشراف: 7548، مسند احمد 2/103 (شاذ) (ان دونوں رکعتوں کو لمبی کرنے کا ذکر شاذ ہے)»
قال الشيخ الألباني: شاذ بذكر إطالتهما
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح