الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب صلاة العيدين کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل 18. بَابُ: قِيَامِ الإِمَامِ فِي الْخُطْبَةِ باب: امام کے کھڑے ہو کر خطبہ دینے کا بیان۔
سماک کہتے ہیں کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے، پھر آپ کچھ دیر بیٹھتے تھے پھر کھڑے ہو جاتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الإقامة 85 (1105)، (تحفة الأشراف: 2184)، مسند احمد 5/87، 101 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|