🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 358
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 358
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ ، عَنْ عَمَّةٍ لَهُ، قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ الْحَاجَةِ، فَقَالَ:" يَا هَذِهِ , أَذَاتُ بَعْلٍ أَنْتِ؟" , قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟" , قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا آلُو إِلا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ؟ قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟ فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ" .
حصین بن محصن اپنی پھوپھی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں کسی کام کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عورت! کیا تم شادی شدہ ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اپنے شوہر سے غافل کیوں ہو؟ وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: میں اس کے حوالے سے صرف اسی کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہوں؟ جس سے میں عاجز آ جاؤں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا خیال کیوں نہیں رکھتی ہو؟ وہ تمہاری جنت ہے اور وہ تمہاری جہنم ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: وأخرجه الحاكم في «مستدركه» ، برقم: 2785، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 8913 والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 14823،والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 449، 450، والطبراني فى «الأوسط» ، برقم: 528»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں