مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 358
حدیث نمبر: 358
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ ، عَنْ عَمَّةٍ لَهُ، قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ الْحَاجَةِ، فَقَالَ:" يَا هَذِهِ , أَذَاتُ بَعْلٍ أَنْتِ؟" , قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟" , قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَا آلُو إِلا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ؟ قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟ فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ" .
حصین بن محصن اپنی پھوپھی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں کسی کام کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عورت! کیا تم شادی شدہ ہو؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنے شوہر سے غافل کیوں ہو؟“ وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: میں اس کے حوالے سے صرف اسی کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہوں؟ جس سے میں عاجز آ جاؤں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کا خیال کیوں نہیں رکھتی ہو؟ وہ تمہاری جنت ہے اور وہ تمہاری جہنم ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: وأخرجه الحاكم في «مستدركه» ، برقم: 2785، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 8913 والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 14823،والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 449، 450، والطبراني فى «الأوسط» ، برقم: 528»
الرواة الحديث:
الحصين بن محصن الخطمي ← أسماء الخطمية