🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 952
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 952
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَةَ يُصَلِّي، فَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ إِذَا سَجَدَ" .
عبید اللہ بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نمرہ میں کھلی جگہ پر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 952]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 831، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1107، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 699، والترمذي فى «جامعه» برقم: 274، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 881، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2752، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16663، 16664، 16665، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2923، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2657، والطبراني فى «الكبير» ‏‏‏‏ برقم: 15051»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حدیث نمبر 953
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 953
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ ، يَقُولُ: اطَّلَعَ رَجُلٌ مِنْ جُحْرٍ فِي حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِيَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُ لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ، إِنَّمَا جُعِلَ الاسْتِئذَانُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ" .
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک حجرہ مبارک کے اندر جھانک کر دیکھنے کی کوشش کی اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کنگھی کے ذریعے اپنے سر کو کھجا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے پتہ چل جاتا کہ تم یوں دیکھ رہے ہو، تو میں یہ تمہاری آنکھوں میں چبھو دیتا۔ اجازت لینے کا حکم اسی لیے مقرر کیا گیا ہے، تاکہ (گھر والوں پر) نظر نہ پڑ سکے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 953]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5924، 6241، 6901، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2156، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5809، 6001، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4874، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7035، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2709، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2429، 2430، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17728، 17729، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23265، 23297، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1042، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7510، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 933، 934، 935، والطبراني فى «‏‏‏‏الكبير» ‏‏‏‏ برقم: 5663»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں