🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
718. إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ
بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر (تمہیں) جہنم سے روک رہا ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1131
1131 - أنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ الْجِرَابِ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، نا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، نا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ النَّهْدِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُحَرِّمْ حُرْمَةً إِلَّا وَقَدْ عَلِمَ أَنَّهُ سَيَطَّلِعُهَا مِنْكُمْ مُتَطَلِّعٌ، أَلَا وَإِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ أَنْ لَا تَهَافَتُوا فِي النَّارِ تَهَافُتَ الْفَرَاشِ وَالذُّبَابِ»
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے جس چیز کو بھی حرام ٹھہرایا ہے یقیناً اس کے علم میں ہے کہ اسے تم میں سے جھانکنے والا ضرور جھانک کر دیکھے گا، خبردار! بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ کر تمہیں آگ میں گرنے سے روک رہا ہوں (اور تم ایسے گر رہے ہو) جیسے پتنگے اور برساتی کیڑے (آگ میں) گرتے ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1131]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 1 /90،وطيالسي: 402، وابويعلي: 5288»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1132
1132 - نا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، نا سُفْيَانُ، نا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ جَعَلَ الْفِرَاشَ وَالدَّوَابَّ يَتَقَحَّمُونَ فِيهَا، فَأَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ، وَأَنْتُمْ تَقَحَّمُونَ فِيهَا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میری اور تمہاری مثال اس شخص جیسی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب اس (آگ) نے اس کا اردگرد روشن کر دیا تو پتنگے اور دوسرے جانور جو آگ میں گرتے ہیں، آکر اس میں گرنے لگے، پس میں تمہیں تمہاری کمر سے پکڑ پکڑ کر آگ (میں گرنے) سے روک رہا ہوں اور تم ہو کہ اس میں گرے جا رہے ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1132]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6483، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2284، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6408، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2874، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8232، 11119، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1068، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3275»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1133
1133 - نا أَبُو مُحَمَّدٍ، نا إِسْمَاعِيلُ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، نا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَالِي آخُذُ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ»
سیدنا معاویہ بن حمیدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کیا ہے کہ میں تمہاری کمروں سے پکڑ پکڑ کر (تمہیں) آگ سے بچا رہا ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1133]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أحمد: 5/ 5، الزهد لابن المبارك: 987، حاكم: 4/ 599»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس غایت درجے کی شفقت اور حرص کا بیان ہے جو اپنی امت کے ایمان لانے کے بارے میں آپ کے دل میں تھی اور اس کے ساتھ ہی لوگوں کی بدبختی کا ذکر بھی ہے کہ آپ کی مخلصانہ کوشش، شفقت اور شدید حرص کے باوجود لوگ ایمان سے محروم رہنے کی وجہ سے کثرت سے جہنم کا ایندھن بنیں گے جس طرح پروانے کود کود کر آگ میں گرتے ہیں۔“ (ریاض الصالحین: 181/1)

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
719. إِنَّا لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ
بے شک ہم اپنے کام (منصب امارت) پر ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا ارادہ رکھتا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1134
1134 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُقْرِئُ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: أَقْبَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِي رَجُلَانِ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ، فَقَالَ «يَا أَبَا مُوسَى - أَوْ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ - إِنَّا لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ»
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے ساتھ اشعری قبیلے کے دو آدمی بھی تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے موسیٰ! یا فرمایا: اے عبد اللہ بن قیس! بے شک ہم اپنے کام پر ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا ارادہ رکھتا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1134]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2261، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1733، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3579، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3391، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2093، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1048، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19817»
وضاحت: تشریح: -
یہ ایک طویل حدیث کا اختصار ہے مکمل حدیث یوں ہے: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میرے ساتھ دو اشعری آدمی بھی تھے، ایک میری دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب تھا، ان دونوں نے کسی منصب کا سوال کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسواک کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوموسیٰ! کیا کہتے ہو؟“ یا فرمایا: ”عبداللہ بن قیس! میں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، ان دونوں نے مجھے نہیں بتایا تھا کہ ان کے دل میں کیا ہے اور نہ مجھے یہ پتا تھا کہ یہ منصب کا سوال کریں گے۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے ہونٹوں کے نیچے مسواک ہے جو گھس چکی ہے، آپ نے فرمایا: ”ہم اپنے کام پر ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا ارادہ رکھتا ہو۔۔۔۔۔۔“
اس حدیث مبارک میں ایک نہایت عمدہ قاعدہ بیان فرمایا گیا ہے کہ جو شخص از خود کوئی عہدہ و منصب طلب کرے اسے ہرگز نہ دو اور جو شخص اس سے بھاگے اسے دو بشرطیکہ وہ اس کا اہل ہو۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ اگر مطالبے پر عہدہ دیا گیا تو اللہ کی طرف سے اعانت نہ ہوگی جیسا کہ سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے۔ (دیکھیں صحیح مسلم: 1652) اور جب اعانت نہ ملی تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ شخص اس کا اہل نہیں ہے لہٰذا ایسے نااہل شخص کو عہدہ دینا حماقت ہے۔
لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ کسی حق دار کو محض مطالبہ کی وجہ سے اس کے حق سے محروم کر دیا جائے بلکہ اگر کوئی شخص کسی عہدے کا اہل ہو جبکہ وہ عہدہ نا اہل لوگوں کے پاس ہو تو ایسی صورت میں اسے عہدہ دینا ضروری ہے خواہ اس کی طرف سے مطالبہ آئے یا نہ آئے جیسا کہ سیدنا یوسف صدیق علیہ السلام نے شاہ مصر سے اپنے لیے حکومتی عہد ہ طلب کیا تھا اور قرآن میں اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان بھی ہے:
﴿إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا﴾ (النساء: 58)
”بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے اہل کے سپرد کر دو۔“

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
720. إِنَّكَ لَا تَدَعُ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللَّهِ إِلَّا أَعْطَاكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهُ
بے شک تو اللہ سے ڈر کر جس چیز کو چھوڑے گا اللہ تجھے اس سے بہتر عطا فرمائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1135
1135 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، ثنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، أبنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، أبنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أبنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، وَأَبِي الدَّهْمَاءِ، قَالَا: أَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، فَقَالَ: أَخَذَ بِيَدِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلِّمَنِي مِمَّا عَلَّمَهُ اللَّهُ، فَكَانَ مِمَّا حَفِظْتُهُ عَنْهُ: «إِنَّكَ لَا تَدَعُ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللَّهِ إِلَّا أَعْطَاكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهُ»
ابوقتادہ اور ابودہماء کہتے ہیں کہ ہم ایک دیہاتی شخص کے پاس آئے تو اس نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ تھام کر مجھے ان باتوں کی تعلیم فرمائی جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو سکھائی تھیں چنانچہ جو باتیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (سن کر) یاد کیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی: ”بے شک تو اللہ سے ڈر کر جس چیز کو چھوڑے گا اللہ تجھے اس سے بہتر عطا فرمائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1135]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسند أحمد: 78/5، الزهد لابن المبارك: 1168، شعب الايمان: 5364»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1136
1136 - أنا بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا ابْنُ عَفَّانَ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، نا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ، وَفِيهِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، وَأَبِي بِلَالٍ رَجُلٌ قَدْ سَمَّاهُ
یہ حدیث ایک دوسری سند سے بھی حمید بن ہلال سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے لیکن اس میں ہے کہ یہ حدیث ابوقتادہ اور ابوبلال سے مروی ہے، اس آدمی کا انہوں نے نام بھی لیا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1137
1137 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْبَزَّازُ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، نا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، نا سُفْيَانُ، نا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أُلْقِيَ لَهُ مِنْبَرٌ خَلَتْ قَوَائِمُهُ مِنْ حَدِيدٍ، فَحَفِظْتُ مِمَّا عَلَّمَنِي أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّكَ لَا تَدَعُ شَيْئًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ، إِلَّا أَثَابَكَ اللَّهُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ»
حمید بن ہلال ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں، اس نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ کے لیے ایک منبر رکھا گیا تھا جس کے پائے لوہے کے تھے، آپ نے مجھے جو تعلیم فرمائی میں نے یاد کر لی آپ نے فرمایا تھا: ”بے شک تو اللہ کی رضا چاہتے ہوئے جس چیز کو چھوڑے گا اللہ تجھے اس کے بدلے میں بہتر چیز عطا فرمائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1138
1138 - نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، نا مُسَدَّدٌ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنِ الَّذِي، سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ عَمَّنْ سَمِعَهُ مِنْهُ قَالَ: أَتَيْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ فَقُلْتُ: عَلِّمْنِي مِمَّا عَلَّمَكَ اللَّهُ، فَنَزَلَ وَأُلْقِيَ لَهُ كُرْسِيُّ قَوَائِمُهُ حَدِيدٌ فَقَالَ: «إِنَّكَ لَا تَدَعُ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللَّهِ إِلَّا بَدَّلَكَ اللَّهُ مَكَانَهُ خَيْرًا مِنْهُ» قَالَ رِفَاعَةُ الْعَدَوِيُّ: «انْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ غَرِيبٌ جَاءَ يَسْأَلُ عَنْ دِينِهِ لَا يَدْرِي مَا دِينُهُ، قَالَ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَرَكَ خُطْبَتَهُ فَأُتِيَ بِكُرْسِيٍّ خِلْتُ قَوَائِمَهُ حَدِيدًا، قَالَ فَقَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَّمَهُ اللَّهُ، ثُمَّ أَتَى عَلَى خُطْبَتِهِ فَأَتَى عَلَيْهَا»
حمید بن ہلال اس شخص سے روایت کرتے ہیں جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا یا آپ سے سنا تھا۔ اس نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، میں نے عرض کیا: اللہ نے جو آپ کو علم عطا فرمایا ہے اس میں سے مجھے بھی تعلیم فرما دیجیے۔ آپ (منبر سے) نیچے تشریف لائے اور آپ کے لیے کھجور کی چھال سے بنی ہوئی ایک کرسی رکھی گئی جس کے پائے لوہے کے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تو اللہ سے ڈر کر جس چیز کو چھوڑے گا اللہ بدلے میں تجھے اس کی جگہ اس سے بہتر چیز عطا فرمائے گا۔“ رفاعہ عدوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ایک اجنبی آدمی ہوں، آپ سے دین کے سلسلے میں کچھ پوچھنے کے لیے حاضر ہوا ہوں، دین کے متعلق معلومات نہیں رکھتا، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (منبر سے) نیچے تشریف لائے آپ نے اپنا خطبہ منقطع فرما دیا پھر کھجور کی چھال سے بنی ہوئی ایک کرسی لائی گئی جس کے پائے لوہے کے تھے آپ مجھے تعلیم فرمانے لگے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو سکھایا تھا پھر آپ (دوبارہ) اپنے خطبہ کے لیے (منبر پر) تشریف لے گئے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث سے یہ بات معلوم ہوئی کہ جو بندہ محض اللہ تعالیٰ ٰ سے ڈر کر صرف اس کی رضا کے لیے کسی حرام چیز کو چھوڑ دے یا فساد سے بچنے کی خاطر اپنے کسی حق سے دستبرداری اختیار کر لے یا مشکوک اور مشتبہ چیزوں سے اپنا دامن بچالے تو اللہ تعالیٰ ٰ اسے عزت وسرفرازی سے نوازے گا اسے آخرت میں بھی صلہ دے گا اور دنیا میں بھی نعم البدل سے نوازے گا۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
721. إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ إِدْخَالَ السُّرُورِ عَلَى أَخِيكَ الْمُسْلِمِ
شک اپنے مسلمان بھائی کو خوش کر دینا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1139
1139 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَالِيقِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُعْفِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا جَهْمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو رَجَاءٍ النَّهْدِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ إِدْخَالَ السُّرُورِ عَلَى أَخِيكَ الْمُسْلِمِ»
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اپنے مسلمان بھائی کو خوش کر دینا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 2731،» ‏‏‏‏
جہم بن عثمان ابورجاء ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
722. إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ بَذْلَ السَّلَامِ
ے شک سلام پھیلانا اور اچھا کلام کرنا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1140
1140 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، قَالَ: ثنا الْخَرَائِطِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: ثنا أَبِي، قَالَ: أَعْطَانَا ابْنُ الْأَشْجَعِيِّ كِتَابًا فِيهِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ؟ فَقَالَ: «إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ بَذْلَ السَّلَامِ وَحُسْنَ الْكَلَامِ»
مقدام بن شریح اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون سا عمل ہے جو مجھے جنت میں داخل کر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک سلام پھیلانا اور اچھا کلام کرنا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1140]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 469، جز: 22، مكارم الاخلاق للخرائطى: 148، تاريخ اصبهان: 407»
سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ اپنی قوم کے ساتھ وفد کی صورت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو آپ نے ان لوگوں کو سنا کہ وہ ہانی کو ”ابوالحکام“ کہہ کر پکارتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: ”بے شک اللہ ہی حکم ہے اور اسی کی طرف حکم لوٹتا ہے۔ تو نے اپنی کنیت ابوالحکم کیوں رکھی؟“ اس نے کہا: نہیں، لیکن بات یہ ہے کہ میری قوم میں جب کسی چیز کے بارے میں اختلاف ہو جاتا تو وہ میرے پاس آتے تو میں ان کے درمیان فیصلہ کر دیتا اس پر دونوں فریق راضی ہو جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہت اچھی بات ہے۔“ پھر فرمایا: ”تیرے کتنے بیٹے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: شریح، عبداللہ، مسلم اور بنو ہانی۔ آپ نے فرمایا: ”ان میں سے بڑا کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: شریح۔ آپ نے فرمایا: ”بس تو ابوشریح ہے۔“ آپ نے اس کے لیے اور اس کے بیٹوں کے لیے دعا فرمائی۔ اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو سنا جو اپنے میں سے ایک شخص کو عبد الحجر کے نام سے پکارتے تھے تو آپ نے فرمایا: ”تیرا نام کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: عبد الحجر۔ آپ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تو عبداللہ ہے۔“ شریح بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا ہانی رضی اللہ عنہ اپنے وطن کی طرف واپس آنے لگے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: مجھے ایسا عمل بتلائیے جو میرے لیے جنت واجب کر دے؟ آپ نے فرمایا: ”حسن کلام اور تقسیم طعام کو لازم پکڑو۔“ [الادب المفرد: 811، صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں