مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
655. إِنَّ فِي الْمَعَارِيضِ لَمَنْدُوحَةً عَنِ الْكَذِبِ
بے شک اشارے کنائے سے بات کرنے میں جھوٹ سے بچاؤ ہے
حدیث نمبر: 1011
1011 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أُنَيْسٌ أَبُو عَمْرٍو الْمُسْتَمْلِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ فِي الْمَعَارِيضِ لَمَنْدُوحَةً عَنِ الْكَذِبِ»
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اشارے کنائے سے بات کرنے میں جھوٹ سے بچاؤ ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1011]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي: 20843، الكامل لابن عدي:»
داود بن زبرقان متروک اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
داود بن زبرقان متروک اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
جناب مطرف کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوفہ سے بصرہ تک سفر کیا بہت ہی کم منزلیں ایسی ہوں گی جہاں ہم اترے ہوں اور انہوں نے شعر نہ سنائے ہوں اور انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ اشارے کنائے سے بات کرنے میں جھوٹ سے بچاؤ ہے۔ (الادب المفرد: 857، وسندہ صحیح)

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
656. إِنَّ أَفْضَلَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ
بے شک افضل چیز جو انسان کھاتا ہے وہی ہے جو اس کی اپنی کمائی میں سے ہو
حدیث نمبر: 1012
1012 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدِ الْقَاسِمِ بْنِ سَلَّامٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أَفْضَلَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ، وَإِنَّ وَلَدَهُ مِنْ كَسْبِهِ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک افضل چیز جو انسان کھاتا ہے وہی ہے جو اس کی اپنی کمائی میں سے ہو اور اس کی اولاد بھی اس کی اپنی کمائی ہی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4259، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2307، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3528، 3529، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1358، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2579، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2137، 2290، و النسائي: 4454، والحميدي فى «مسنده» برقم: 248، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24666»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1013
1013 - وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
یہ حدیث ایک دوسری سند سے بھی علی بن عبد العزیز سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4259، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2307، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3528، 3529، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1358، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2579، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2137، 2290، و النسائي: 4454، والحميدي فى «مسنده» برقم: 248، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24666»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک سے دو باتیں معلوم ہوئیں:
① انسان کا بہترین کھانا وہی ہے جو وہ اپنی حلال کمائی میں سے کھاتا ہے، محنت سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے بشرطیکہ اس میں شرعی احکام کو ملحوظ رکھا گیا ہو۔
② انسان کی اولا د بھی اس کی اپنی کمائی ہے کیونکہ اولاد کو اس نے بڑی محنت و مشقت سے پال پوس کر جوان کیا، لہٰذا اولاد کی کمائی میں سے ان کی اجازت کے بغیر بھی والدین کو تصرف کا حق حاصل ہے۔

657. إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِفَقْرٍ مُدْقِعٍ أَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ
بے شک مانگنا انتہائی محتاج یا تاوان کے بوجھ تلے دبے ہوئے شخص کے لیے ہی جائز ہے
حدیث نمبر: 1014
1014 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُعَدِّلُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ بِشْرٍ، ثنا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى هُوَ ابْنُ مَعِينٍ يَقُولُ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، أبنا مُجَالِدٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ: «إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِفَقْرٍ مُدْقِعٍ أَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ»
سیدنا حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک لمبی حدیث میں یہ فرماتے سنا: ”بے شک مانگنا انتہائی محتاج یا تاوان کے بوجھ تلے دبے ہوئے شخص کے لیے ہی جائز ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 653، 654، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10768، 10777، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3504، 3505»
مجالد بن سعيد ضعیف ہے۔
مجالد بن سعيد ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار میں سے ایک آدمی مانگنے کی غرض سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے گھر میں کوئی چیز نہیں؟“ اس نے عرض کیا: کیوں نہیں، ایک ٹاٹ ہے جو ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور ایک پیالہ ہے جس میں ہم پانی پیتے ہیں، آپ نے فرمایا: ”انہیں میرے پاس لاؤ۔“ وہ انہیں آپ کے پاس لایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے ہاتھ میں لے کر فرمایا: ”انہیں کون خریدتا ہے؟“ ایک آدمی نے عرض کیا: میں انہیں ایک درہم میں خریدتا ہوں، آپ نے دو یا تین مرتبہ فرمایا کہ درہم سے زیادہ کون بڑھتا ہے؟“ پھر کسی اور آدمی نے کہا: میں انہیں دو درہم میں خریدتا ہوں، آپ نے وہ دونوں چیزیں اسے دے دیں اور دو درہم لے کر اس انصاری کو دیئے اور فرمایا: ان میں سے ایک کا کھانا لے کر اپنے گھر والوں کے سپرد کرو اور دوسرے سے ایک کلہاڑا لے کر میرے پاس آؤ، چنانچہ وہ اسے لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس میں دستہ لگایا پھر فرمایا: ”جا اور لکڑیاں اکٹھی کر اور فروخت کر اور میں پندرہ روز تک تمہیں نہ دیکھوں۔“ وہ آدمی گیا اور لکڑیاں اکٹھی کر کے فروخت کرتا رہا پھر وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس کے پاس دس درہم ہو چکے تھے اس نے کچھ رقم کے کپڑے خریدے اور کچھ سے غلہ خریدا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے لیے اس سے بہتر ہے کہ تم مانگو اور روز قیامت تمہارے چہرے پر نقطہ ہو کیونکہ صرف تین اشخاص: انتہائی محتاج شخص، تاوان تلے دبا ہوا شخص اور دیت کی تکلیف سے دو چار شخص کے لیے مانگنا جائز ہے۔“ [أبو داود: 1941، ابن ماجه: 2198، قال شخيناعلي زئي: إسناده حسن]
سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک ضمانت کی ذمہ داری لے لی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ اس کے لیے میں آپ سے کچھ مانگو آپ نے فرمایا: ”تم ٹھہرو حتیٰ کہ ہمارے پاس صدقہ آ جائے تو پھر ہم تمہاری خاطر صدقہ کا حکم کریں گے۔“ پھر فرمایا: ”قبیصہ! صرف تین اشخاص کے لیے مانگنا جائز ہے: وہ آدمی جس نے ضمانت کی حامی بھری تو اس کے لیے مانگنا جائز ہے، حتیٰ کہ وہ اسے ادا کر دے اور پھر سوال نہ کرے۔ ایک وہ آدمی جس کو ایسی آفت آ جائے کہ وہ اس کے مال کو تباہ کر دے تو اس کے لیے مانگنا جائز ہے حتیٰ کہ وہ اپنی گزران درست کر لے۔ اور ایک اس آدمی کے لیے مانگنا جائز ہے کہ وہ فاقہ میں مبتلا ہے حتیٰ کہ اس کی قوم میں سے تین دانا آدمی گواہی دے دیں کہ فلاں آدمی واقعتاً فاقہ میں مبتلا ہے تو اس کے لیے مانگنا جائز ہے حتیٰ کہ وہ اپنی گزران درست کر سکے۔ اور قبیصہ! ان تین صورتوں کے علاوہ مانگنا حرام ہے اور اگر کوئی مانگتا ہے تو وہ حرام کھاتا ہے۔“ [مسلم: 1042]

إسناده ضعيف
658. إِنَّ قَلِيلَ الْعَمَلِ مَعَ الْعِلْمِ كَثِيرٌ
بے شک کثیر علم کے ساتھ قلیل عمل بھی بہت ہے اور جہالت کے ساتھ کثیر عمل بھی کم ہے
حدیث نمبر: 1015
1015 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، صَالِحُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رِشْدِينَ إِجَازَةً، أبنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَرْزُوقٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، ثنا أَبُو مَهْدِيٍّ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ: «الْعِلْمُ» ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْأَلُكَ عَنِ الْعَمَلِ فَتُخْبِرُنِي بِالْعِلْمِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ قَلِيلَ الْعَمَلِ مَعَ الْعِلْمِ كَثِيرٌ، وَكَثِيرُ الْعَمَلِ مَعَ الْجَهْلِ قَلِيلٌ»
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا عمل افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم۔“ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں آپ سے عمل کے متعلق دریافت کر رہا ہوں جبکہ آپ مجھے علم کے متعلق بتا رہے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک کثیر علم کے ساتھ قلیل عمل بھی بہت ہے اور جہالت کے ساتھ کثیر عمل بھی کم ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1015]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، ابومہدی متروک ہے، اس میں ایک اور بھی علت ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 1016
1016 - أنا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الْعَسْقَلَانِيُّ إِجَازَةً، حَدَّثَنِي أَبِي، نا أَبُو قِرْصَافَةَ، نا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، نا بَقِيَّةُ، نا حُدَيْرٌ، مَوْلَى السِّمْطِ بْنِ ثَابِتٍ، نا أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْبَرَنِي بِأَفْضَلِ الْعَمَلِ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكَ بِالْعِلْمِ» فَقَالَ: إِنَّمَا أَسْأَلُكَ عَنْ أَفْضَلِ الْعَمَلِ، فَقَالَ لَهُ: «عَلَيْكَ بِالْعِلْمِ، فَإِنَّ قَلِيلَ الْعَمَلِ مَعَ الْعِلْمِ كَثِيرٌ، وَإِنَّ كَثِيرَ الْعَمَلِ مَعَ الْجَهْلِ قَلِيلٌ» وَأَخْبَرَنِي بِهِ أَبُو الْحَسَنِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ
ابوزاہریہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے افضل عمل بتا دیجیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”علم کو لازم پکڑو۔“ اس پر وہ کہنے لگا: میں نے تو آپ سے افضل عمل دریافت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”علم کو لازم پکڑو کیونکہ کثیر علم کے ساتھ قلیل عمل بھی بہت ہے اور جہالت کے ساتھ کثیر عمل بھی کم ہے۔“ یہ روایت ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1016]
تخریج الحدیث: مرسل ضعیف، اسے ابوز اہر یہ تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور حدیر مولی السمط مجہول ہے۔
الحكم على الحديث:
مرسل ضعیف
659. إِنَّ الْعَبْدَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ الْخُلُقِ
بے شک بندہ (حسن خلق کی وجہ سے) درجہ پالیتا ہے
حدیث نمبر: 1017
1017 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْعَبْدَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ الَّذِي يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بندہ (حسن خلق کی وجہ سے) اس روزہ دار اور شب زنده دار کا درجہ پا لیتا ہے جو دن بھر روزہ رکھتا ہو اور رات کو قیام کرتا ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، شعب الايمان: 7634»
عبدالحمید بن سلیمان ضعیف ہے۔
عبدالحمید بن سلیمان ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
660. إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا، وَخُلُقُ هَذَا الدِّينِ الْحَيَاءُ
بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی ہے اور بے شک اس دین کی خصلت حیاء ہے
حدیث نمبر: 1018
1018 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى الصَّدَفِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا، وَإِنَّ خُلُقَ هَذَا الدِّينِ الْحَيَاءُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی ہے اور بے شک اس دین کی خصلت حیاء ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1018]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 4181، المعجم الصغير: 13، ابويعلي: 3573»
معاویہ بن یحییٰ صدفی ضعیف ہے۔
معاویہ بن یحییٰ صدفی ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1019
1019 - أنا أَبُو مَطَرٍ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَرُوفٍ، نا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، نا مَالِكٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ رُكَانَةَ، يَرْفَعُهُ وَفِيهِ «لِكُلِّ دِينٍ خُلُقٌ، وَخُلُقُ الْإِسْلَامِ الْحَيَاءُ»
یزید بن طلحہ بن رکانہ اس روایت کو مرفوع بیان کرتے ہیں اور اس میں ہے: ”بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی ہے اور اسلام کی خصلت حیاء ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1019]
تخریج الحدیث: «مرسل، الموطا للامام مالك: 1678، شعب الايمان: 7314»
اسے یزید بن طلحہ تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
اسے یزید بن طلحہ تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
الحكم على الحديث:
مرسل
661. إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا
بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1020
1020 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّاهِدُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ الْمَالِكِيِّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَفْصٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ، ثنا أَبُو الْمِقْدَامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا، وَإِنَّ أَشْرَفَ الْمَجَالِسِ مَا اسْتُقْبِلَ بِهِ الْقِبْلَةُ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے اور بے شک سب سے زیادہ شرف والی مجلس وہ ہے جس کے ذریعے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، المعجم الكبير: 10781، عبد بن حميد: 675، الضعفاء للعقيلي:»
ابومقدام ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
ابومقدام ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا