مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
683. إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْأَبْرَارَ الْأَخْفِيَاءَ الْأَتْقِيَاءَ
بے شک اللہ نیک، گم نام، متقی لوگوں کو پسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 1071
1071 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ الْكُوفِيُّ الْعَبْسِيُّ، قَالَ: ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا رَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، خَرَجَ إِلَى مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا هُوَ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ يَبْكِي عِنْدَ قَبْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكَ يَا مُعَاذُ؟ قَالَ: أَبْكَانِي شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ صَاحِبِ هَذَا الْقَبْرِ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْأَبْرَارَ الْأَخْفِيَاءَ الْأَتْقِيَاءَ، الَّذِينَ إِذَا غَابُوا لَمْ يُفْتَقَدُوا، وَإِذَا حَضَرُوا لَمْ يُعْرَفُوا، وَلَمْ يُدْعَوْا، قُلُوبُهُمْ مَصَابِيحُ الْهُدَى، يَخْرُجُونَ مِنْ كُلِّ غَبْرَاءَ مُظْلِمَةٍ»
زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (ایک دن) مسجد نبوی کی طرف نکلے تو دیکھا کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے پاس رو رہے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: معاذ! کیوں رو رہے ہو؟ وہ کہنے لگے: مجھے وہ بات رلا رہی ہے جو میں نے اس قبر والے سے سنی تھی، میں نے ان کو یہ فرماتے سنا تھا: ”بے شک اللہ نیک، گمنام، متقی لوگوں کو پسند کرتا ہے جو (محفل سے) جب غائب ہوں تو انہیں تلاش نہ کیا جائے اور جب موجود ہوں تو انہیں پہچانا نہ جائے اور نہ بلایا جائے (حالانکہ) ان کے دل ہدایت کے چراغ ہیں، وہ ہر غبار آلود تاریک فتنہ سے (محفوظ) نکلتے ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 4، 5218، 8028، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3989، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1798، 1799، والطبراني فى «الكبير» برقم: 53، 321، 322، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4950، 7112، والطبراني فى «الصغير» برقم: 892، شعب الايمان: 6393»
عیسیٰ بن عبد الرحمٰن متروک ہے۔
عیسیٰ بن عبد الرحمٰن متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
684. إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ
بے شک اللہ پیشہ اختیار کرنے والے مومن کو پسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 1072
1072 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ ثَرْثَالٍ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ بَطْحَاءَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزَّيَّاتُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا قَيْسٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ پیشہ اختیار کرنے والے مومن کو پسند کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه علل الحديث لابن أبى حاتم: 1877»
لیث، قیس اور عبید بن اسحاق ضعیف ہیں۔
لیث، قیس اور عبید بن اسحاق ضعیف ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1073
1073 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، نا أَبُو الرَّبِيعٍ السَّمَّانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُحِبُّ الْمُحْتَرِفَ»
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ پیشہ اختیار کرنے والے کو پسند کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1073]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الاوسط: 8934، شعب الايمان: 1181، العلل المتناهية: 968»
عاصم بن عبید اللہ اور ابوربیع السمان سخت ضعیف ہیں۔
عاصم بن عبید اللہ اور ابوربیع السمان سخت ضعیف ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 1074
1074 - وأنا أَبُو سَعْدٍ الصُّوفِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجُرْجَانِيُّ الْفَقِيهُ، نا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، نا مُجَاشِعٌ، نا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا الرَّبِيعُ، بِإِسْنَادِهِ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ»
یہ روایت ایک دوسری سند سے ان الفاظ میں مروی ہے: ”بے شک اللہ پیشہ اختیار کرنے والے مومن کو پسند کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1074]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الاوسط: 8934، شعب الايمان: 1181، العلل المتناهية: 968»
عاصم بن عبید اللہ اور ابوربیع السمان سخت ضعیف ہیں۔
عاصم بن عبید اللہ اور ابوربیع السمان سخت ضعیف ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
685. إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ كُلَّ قَلْبٍ حَزِينٍ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ ہرغمگین دل کو پسند کرتا ہے۔“
حدیث نمبر: 1075
1075 - أَخْبَرَنَا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا عَمْرُو بْنُ بِشْرِ بْنِ السَّرْحِ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ كُلَّ قَلْبٍ حَزِينٍ»
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ ہر غمگین دل کو پسند کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1075]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه كتاب الهم والحزن: 2، حاكم:، شعب الايمان: 865»
ابوبکر بن ابی مریم ضعیف جبکہ ضمرہ بن حبیب اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے۔ «السلسلة الضعيفة: 483»
ابوبکر بن ابی مریم ضعیف جبکہ ضمرہ بن حبیب اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے۔ «السلسلة الضعيفة: 483»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
686. إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مَعَالِيَ الْأُمُورِ وَأَشْرَافَهَا، وَيَكْرَهُ سَفْسَافَهَا
بے شک اللہ اونچے اور بلند کاموں کو پسند کرتا ہے۔ اور گھٹیا کاموں کو نا پسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 1076
1076 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمَالِكِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ فَاطِمَةَ ابْنَةِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مَعَالِيَ الْأُمُورِ وَأَشْرَافَهَا، وَيَكْرَهُ سَفْسَافَهَا»
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ اونچے اور بلند کاموں کو پسند کرتا ہے اور گھٹیا کاموں کو ناپسند کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 2894، الكامل لابن عدي: 3/ 415»
خالد بن الیاس متروک ہے۔
خالد بن الیاس متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 1077
1077 - وأنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْكِرَامِ، نا الشَّرِيفُ الْمَعْرُوفُ بِمُسْلِمٍ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ طَاهِرٍ الْحُسَيْنِيُّ، نا طَاهِرُ بْنُ دَاوُدَ، نا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ إِلْيَاسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ مَعَالِيَ الْأَخْلَاقِ وَأَشْرَافَهَا، وَيَكْرَهُ سَفْسَافَهَا»
سیدنا علی بن حسین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عز و جل اونچے اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور گھٹیا اخلاق کو ناپسند کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1077]
تخریج الحدیث: مرسل ضعيف جدا، اسے علی بن حسین تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور خالد بن الیاس متروک ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عز و جل اونچے کاموں کو پسند کرتا ہے اور گھٹیا کاموں کو نا پسند کرتا ہے۔“ [المعجم الاوسط: 2940، وسنده حسن]
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عز و جل کریم ہے اور کرم کو پسند کرتا ہے بلند اخلاق کو محبوب رکھتا ہے اور گھٹیا اخلاق کو نا پسند کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير: 5928، وسنده صحيح]
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عز و جل اونچے کاموں کو پسند کرتا ہے اور گھٹیا کاموں کو نا پسند کرتا ہے۔“ [المعجم الاوسط: 2940، وسنده حسن]
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عز و جل کریم ہے اور کرم کو پسند کرتا ہے بلند اخلاق کو محبوب رکھتا ہے اور گھٹیا اخلاق کو نا پسند کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير: 5928، وسنده صحيح]
الحكم على الحديث:
مرسل ضعيف جدا
687. إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخْصَتُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تَتْرُكَ مَعْصِيَتُهُ
بے شک اللہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی (دی ہوئی) رخصت کو اختیار کیا جائے جیسا کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کی نافرمانی کو ترک کیا جائے۔
حدیث نمبر: 1078
1078 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ، عَنْ حَرْبِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخْصَتُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تَتْرُكَ مَعْصِيَتُهُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی (دی ہوئی) رخصت کو اختیار کیا جائے جیسا کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کی نافرمانی کو ترک کیا جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1078]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 950، 2027، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2742، 3568،وأحمد فى «مسنده» برقم: 5971، 5979، والبزار فى «مسنده» برقم: 5998، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 27003»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1079
1079 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، نا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نا أَبُو عُمَرَ، حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحُلْوَانِيُّ الضَّرِيرُ، نا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْبَصْرِيُّ، بَيَّاعُ الْخَمْرِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا عَزَائِمُهُ؟ قَالَ: «فَرَائِضُهُ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی (دی ہوئی) رخصت کو اختیار کیا جائے جیسا کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کی عزیمت والے کاموں کو اختیار کیا جائے۔“ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس کی عزیمت والے کام کون سے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اس کے فرائض۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1079]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 8032، الكامل:»
عمر بن عبيد بصری ضعيف ہے۔
عمر بن عبيد بصری ضعيف ہے۔
وضاحت: تشریح: -
معلوم ہوا کہ شدت اور تکلیف کے وقت اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے مومن بندوں کو دی ہوئی رخصتوں کو اختیار کرنا اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں اسی طرح پسندیدہ ہے جیسے گناہ اور نافرمانی والے کاموں کو ترک کرنا ہے۔ رخصتوں سے مراد وہ سہولتیں ہیں جو تکلیف، بیماری یا کسی دوسری مجبوری کی وجہ سے کسی حرام کام کو مباح یا کسی واجب کو ترک کرنے کی صورت میں دی گئی ہوں جیسے نماز مکمل ادا کرنا واجب ہے لیکن سفری مشقت کی وجہ سے اسے کم کر کے سہولت دی گئی ہے۔ اسی طرح روزہ اور دیگر بے شمار امور ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ﴾ (البقرۃ: 185) {اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے اور وہ تمہیں مشقت میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ }
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو چیزوں کے درمیان اختیار دیا گیا تو آپ نے اس کو اختیار کیا جو ان دونوں میں آسان تھی بشر طیکہ وہ گناہ نہ ہو۔ اگر وہ چیز گناہ ہوتی تو آپ تمام لوگوں سے زیادہ اس سے دور رہنے والے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی ذات کے لیے بدلہ نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حدود کو پامال کیا جاتا تو آپ اللہ کے لیے اس کا بدلہ لیتے تھے۔“ [بخاري: 3560]
معلوم ہوا کہ شدت اور تکلیف کے وقت اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے مومن بندوں کو دی ہوئی رخصتوں کو اختیار کرنا اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں اسی طرح پسندیدہ ہے جیسے گناہ اور نافرمانی والے کاموں کو ترک کرنا ہے۔ رخصتوں سے مراد وہ سہولتیں ہیں جو تکلیف، بیماری یا کسی دوسری مجبوری کی وجہ سے کسی حرام کام کو مباح یا کسی واجب کو ترک کرنے کی صورت میں دی گئی ہوں جیسے نماز مکمل ادا کرنا واجب ہے لیکن سفری مشقت کی وجہ سے اسے کم کر کے سہولت دی گئی ہے۔ اسی طرح روزہ اور دیگر بے شمار امور ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ﴾ (البقرۃ: 185) {اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے اور وہ تمہیں مشقت میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ }
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو چیزوں کے درمیان اختیار دیا گیا تو آپ نے اس کو اختیار کیا جو ان دونوں میں آسان تھی بشر طیکہ وہ گناہ نہ ہو۔ اگر وہ چیز گناہ ہوتی تو آپ تمام لوگوں سے زیادہ اس سے دور رہنے والے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی ذات کے لیے بدلہ نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حدود کو پامال کیا جاتا تو آپ اللہ کے لیے اس کا بدلہ لیتے تھے۔“ [بخاري: 3560]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
688. إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْبَصَرَ النَّافِذَ عِنْدَ مَجِيءِ الشَّهَوَاتِ
بے شک اللہ شہوتوں کے آتے وقت پرکھنے والی نظر کو پسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 1080
1080 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ التُّسْتَرِيُّ، أبنا أَبُو طَاهِرٍ، عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْفَضْلِ الْأَرْبَقِيُّ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْجُرْجَانِيُّ، ثنا أَبُو يَعْقُوبَ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا أَبِي، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْعَبْدِيُّ، عَنْ حَوْشَبٍ، وَمَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَرَفِ عِمَامَتِي فَقَالَ: «يَا عِمْرَانُ، إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُحِبُّ الْإِنْفَاقَ وَيُبْغِضُ الْإِقْتَارَ، فَأَنْفِقْ وَأَطْعِمْ، وَلَا تَصِرُّ صَرًّا فَيَعْسُرُ عَلَيْكَ الطَّلَبُ، وَاعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْبَصَرَ النَّافِذَ عِنْدَ مَجِيءِ الشَّهَوَاتِ وَالْعَقْلَ الْكَامِلَ عِنْدَ نُزُولِ الشُّبُهَاتِ، وَيُحِبُّ السَّمَاحَةَ وَلَوْ عَلَى تَمَرَاتٍ، وَيُحِبُّ الشَّجَاعَةَ وَلَوْ عَلَى قَتْلِ حَيَّةٍ»
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے عمامے کا کونا پکڑ کر فرمایا: ”اے عمران! بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ خرچ کرنے کو پسند کرتا ہے اور روک رکھنے کو پسند نہیں کرتا، لہٰذا تو خرچ کر اور کھلا اور تھیلی کا منہ باندھ کر نہ رکھ ورنہ طلب تجھ پر مشکل ہو جائے گی اور جان لے کہ بے شک اللہ شہوتوں کے آتے وقت پرکھنے والی نظر کو اور شبہات اترتے وقت عقل کامل کو پسند کرتا ہے اور وہ سخاوت بھی پسند کرتا ہے خواہ چند کھجوروں پر ہو اور بہادری کو بھی پسند کرتا ہے خواہ کسی سانپ کو مارنے پر ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1080]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد الكبير: 954، حلية الاولياء: 117/5، تاريخ دمشق: 52/138»
عمر بن حفص عبدی اور بلال بن علاء کا والد ضعیف ہیں۔
عمر بن حفص عبدی اور بلال بن علاء کا والد ضعیف ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف