🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
688. إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْبَصَرَ النَّافِذَ عِنْدَ مَجِيءِ الشَّهَوَاتِ
بے شک اللہ شہوتوں کے آتے وقت پرکھنے والی نظر کو پسند کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1081
1081 - أنا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، نا ابْنُ بُنْدَارٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، نا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، نا حَوْشَبٌ، وَمَطَرٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: أَرْخَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَرَفِ عِمَامَتِي مِنْ وَرَائِي ثُمَّ قَالَ: «يَا عِمْرَانُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْإِنْفَاقَ وَيُبْغِضُ الْإِقْتَارَ، فَكُلْ وَأَطْعِمْ، وَلَا تَصِرُّ صَرًّا فَيَعْسُرَ عَلَيْكَ الطَّلَبُ، وَاعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْبَصَرَ النَّافِذَ عِنْدَ مَجِيءِ الشَّهَوَاتِ، يَعْنِي وَالْعَقْلَ الْكَامِلَ عِنْدَ نُزُولِ الشَّهَوَاتِ، وَيُحِبُّ السَّمَاحَةَ وَلَوْ عَلَى تَمَرَاتٍ وَيُحِبُّ الشَّجَاعَةَ وَلَوْ عَلَى قَتْلِ حَيَّةٍ»
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پیچھے سے عمامے کا کونا پکڑا پھر فرمایا: ”اے عمران! بے شک اللہ خرچ کرنے کو پسند کرتا ہے اور روک رکھنے کو پسند نہیں کرتا لہٰذا (خود بھی) کھا اور (دوسروں کو بھی) کھلا اور تھیلی کا منہ باندھ کر نہ رکھ ورنہ طلب تجھ پر مشکل ہو جائے گی اور جان لے کہ بے شک اللہ شہوتوں کے آتے وقت پرکھنے والی نظر کو اور شبہات اترتے وقت عقل کامل کو پسند کرتا ہے اور وہ سخاوت بھی پسند کرتا ہے خواہ چند کھجوروں پر ہو اور وہ بہادری بھی پسند کرتا ہے خواہ کسی سانپ کو مارنے پر ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1081]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد الكبير: 954، حلية الاولياء: 117/5، تاريخ دمشق: 52/138»
عمر بن حفص عبدی اور بلال بن علاء کا والد ضعیف ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
689. إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ الْمَحَامِدَ
بے شک تیرا رب اپنی تعریفوں کو پسند کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1082
1082 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الْإِمَامُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّافِقِيُّ، ثنا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ الْمَحَامِدَ» مُخْتَصَرًا
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تیرا رب اپنی تعریفوں کو پسند کرتا ہے۔“ راوی نے اسے مختصر بیان کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 859، السنن الكبرى للنسائي: 7698، آمالي المحاملي: 62»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے پتا چلا کہ اللہ تعالیٰ ٰ کو اپنی حمد وثنأ، تعریف و توصیف اور مدح و ستائش بہت پسند ہے اسی لیے قرآن مجید میں جگہ جگہ اس نے اپنی مدح بیان فرمائی ہے اور اپنے بندوں کو بھی یہی حکم دیا ہے کہ اس کی حمد وثنا بیان کریں لہٰذا جو بندہ کثرت کے ساتھ اس کی حمد و ثنأ کرے گا، وہ اس کا محبوب بن جائے گا جیسا کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بے شک (اللہ تعالیٰ ٰ کی) بہت زیادہ تعریف کرنے والے روز قیامت اللہ کے بندوں میں بہترین لوگوں میں شمار ہوں گے۔ [أحمد: 334/4وسنده صحيح]
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الحمد للہ کہنا ترازو کو بھر دے گا جبکہ سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا آسمان وزمین کے مابین کو بھر دے گا۔“ [مسلم: 223]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
690. إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ السَّهْلَ الطَّلْقَ
بے شک اللہ نرمی اور کشادہ روئی کو پسند کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1083
1083 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا الْخَرَائِطِيُّ، ثنا أَبُو عُمَرَ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ السَّهْلَ الطَّلْقَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نرمی اور کشادہ روی کو پسند کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطى: 146، الزهد لهناد: 1404، شعب الايمان: 7698»
جویبر متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1084
1084 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ، قَالَ: أَمْلَى عَلَيْنَا أَبُو الْحَسَنِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْفَارِقِيُّ فِي مَسْجِدِ الْجَامِعِ سَنَةَ ثَمَانٍ وَثَلَاثِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ الْكُوفِيُّ الْعَبْسِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ جُوَيْبِرِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ السَّهْلَ الطَّلْقَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نرمی اور کشادہ روی کو پسند کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1084]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطى: 146، الزهد لهناد: 1404، شعب الايمان: 7698»
جویبر متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
691. إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ
بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1085
1085 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ بِشْرٍ الْأَعْرَابِيُّ، ثنا الْحَارِثِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ»
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1085]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ بندے کی تو بہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“ [ترمذي: 3537، وسنده حسن]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
692. «إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْعِفْرِيَةَ النِّفْرِيَةَ الَّذِي لَمْ يَرْزَأْ فِي جِسْمِهِ وَلَا مَالِهِ»
بے شک اللہ تعالیٰ ایسے طاقتور شرارتی انسان سے نفرت کرتا ہے جسے اس کے جسم و مال میں کوئی مصیبت نہ پہنچی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1086
1086 - أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ النَّجِيرَمِيُّ، أبنا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمُهَلَّبِيُّ، أبنا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، ذَكَرَهُ فِي غَرِيبِ الْحَدِيثِ قَالَ: يَرْوِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ هُوَ النَّهْدِيُّ
یہ روایت ابوعاصم نہدی سے مروی ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ ایسے طاقتور شرارتی انسان سے نفرت کرتا ہے جسے اس کے جسم و مال میں کوئی مصیبت نہ پہنچی ہو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: مرسل، اسے ابوعاصم (ابوعثمان) نہدی تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے مزید دیکھیں: «السلسلة الضعيفة: 2660»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
693. إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمُ الْعَبَثَ فِي الصَّلَاةِ
بلاشبہ اللہ نے تمہارے لیے نماز میں لغو کام ناپسند کیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1087
1087 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، أبنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، أبنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أبنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَسَعِيدِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمُ الْعَبَثَ فِي الصَّلَاةِ وَالرَّفَثَ فِي الصِّيَامِ وَالضَّحِكَ عِنْدَ الْمَقَابِرِ»
یحییٰ بن ابی کثیر سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ نے تمہارے لیے نماز میں لغو کام، حالت روزہ میں فحش گوئی اور قبروں کے پاس ہنسنے کو ناپسند کیا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1087]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 1557»
اسے یحییٰ بن ابی کثیر تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور عبداللہ بن دینار اور سعید بن یوسف ضعیف ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
694. إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قِيلَ وَقَالَ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ
بے شک اللہ تمہیں قیل و قال، مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1088
1088 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْخَصِيبُ، أبنا أَبُو أَحْمَدَ، مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ قَالَ: ثنا الْخَرَائِطِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ، أُرَاهُ قَالَ: ثنا الْمَرْوَرُوذِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ وَرَّادٍ، قَالَ: كَتَبَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ إِلَى مُعَاوِيَةَ يُمْلِي عَلَيَّ وَأَنَا أَكْتُبُ، بِيَدِي، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قِيلَ وَقَالَ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ»
وراد کہتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا، وہ مجھے املاء کروا رہے تھے اور میں اپنے ہاتھ سے لکھ رہا تھا کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تمہیں قیل و قال، مال ضائع کرنے اور کثرت سوال سے منع کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1088]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6473، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 593، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1505، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1389، 2793، والحميدي فى «مسنده» برقم: 780، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18426»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1089
1089 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ، ثنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنِ ابْنِ أَشْوَعَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي كَاتَبُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ أَنِ اكْتُبْ إِلَيَّ بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمْ ثَلَاثًا: قِيلَ وَقَالَ وَإِضَاعَةَ الْمَالِ وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ"
شعبی کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے کاتب نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا کہ آپ مجھے ایسی حدیث لکھ کر بھیجیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو چنانچہ انہوں نے ان کی طرف یہ لکھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”بے شک اللہ نے تمہارے لیے تین چیزیں ناپسند کی ہیں: قیل و قال، مال ضائع کرنا اور کثرت سوال۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1089]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1477، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 593،وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5719، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1505، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1389، والحميدي فى «مسنده» برقم: 780، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18426»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں اللہ تعالیٰ ٰ کی تین ناپسندیدہ باتوں کا بیان ہے:
① قیل و قال: یعنی فضول اور بے فائدہ بحث جس کا نہ کوئی دنیاوی فائدہ ہو اور نہ اخروی۔ اللہ تعالیٰ ٰ نے اس سے منع کیا ہے کیونکہ لا یعنی ہاتوں اور فضول بحث سے پر ہیز کرنا مومن کی صفت ہے۔
② اضاعت مال: یعنی فضول خرچی، ایسی جگہوں پر مال خرچ کرنا جہاں دنیا وآخرت کے شرعی مقاصد میں سے کوئی مقصد حاصل نہ ہو اضاعت مال یعنی مال ضائع کرتا ہے اور یہ انسان کی بڑی حماقت اور بے وقوفی ہے کہ وہ اپنے مال کو ایسی جگہوں پر خرچ کرے جہاں خرچ کرنے کا کوئی فائدہ ہی نہ ہو۔
③ کثرت سوال: اس سے مراد ایک تو یہ ہے کہ لوگوں سے ان کے اموال کا بکثرت سوال نہ کیا جائے یعنی بھیک مانگنا اور دوسرا یہ ہے کہ ایسے بے فائدہ اور عبث سوالات نہ کیے جائیں جن کا ہدایت کے ساتھ تعلق نہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1090
1090 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، نا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدٍ الْأُرُزِّيُّ، نا عُبَيْدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ، جَارُ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ، نا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمْ قِيلَ وَقَالَ وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةَ الْمَالِ، وَمَنْعًا وَهَاتِ، وَوَأْدَ الْبَنَاتِ، وَعُقُوقَ الْأُمَّهَاتِ»
سیدنا عمار بن یاسر اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے تمہارے لیے کثرت سوال، مال ضائع کرنا، خود نہ دینا اور دوسروں سے لینا، بیٹیوں کو زندہ دفن کرنا اور ماں کی نافرمانی کرنا ناپسند کیا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1090]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، الكامل لابن عدى: 53/7»
عطاء بن سائب مختلط اور عبید بن عمر وضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے تم پر ماوں کی نافرمانی، بچیوں کو زندہ دفن کرنا، خود نہ دینا اور دوسروں سے لینا حرام کیا ہے اور قیل و قال، کثرت سوال اور مال ضائع کرنا تمہارے لیے ناپسند کیا ہے۔“ [بخاري: 2408]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں