🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

1. بَابُ حُرْمَةِ النِّكَاحِ الْمُتَعَةِ وَأَنْ يَكُونَ حَرَامًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
باب نکاحِ متعہ کی حرمت اور قیامت تک اس کے حرام ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 91
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ، وَقَالَ:" أَلا إِنَّهَا حَرَامٌ مِنْ يَوْمِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ كَانَ أَعْطَى شَيْئًا فَلا يَأْخُذْهُ" .
سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے (نکاح) متعہ سے منع کیا اور فرمایا: خبردار! یہ (متعہ) تمہارے اس دن سے لے کر قیامت کے دن تک کے لیے حرام ہے۔ اور جس نے کوئی چیز دی ہے وہ اسے واپس نہ لے۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن الربيع بن سبرة الجهني/حدیث: 91]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، النكاح، باب نكاح المتعة و بيان انه ابيح ثم نسخ: 1406»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
0. بَابُ النَّهْيِ عَنْ النِّكَاحِ الْمُتَعَةِ وَذِكْرُهُ أَمَامَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَحِمَهُ اللَّهُ
باب نکاحِ متعہ سے ممانعت اور اس کا ذکر عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے سامنے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 93
حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَخْبَرَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ أَنَّ أَبَاهُ، قَالَ: كُنْتُ اسْتَمْتَعْتُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ بِبُرْدَيْنِ أَحْمَرَيْنِ، " وَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُتْعَةِ" ، قَالَ: وَسَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ سَبْرَةَ يُحَدِّثُ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا جَالِسٌ.
ربیع بن سبرہ الجہنی نے بیان کیا، اس کے باپ نے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بنو عامر کی ایک عورت سے دو سرخ چادروں کے عوض نکاح متعہ کیا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نکاح متعہ سے روک دیا۔ محمد بن مسلم نے کہا میں نے ربیع بن سبرہ سے سنا جب وہ یہ بات عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو بیان کر رہے تھے اور میں ان کے پاس بیٹھا تھا۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن الربيع بن سبرة الجهني/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، النكاح، باب نكاح المتعة و بيان أنه ابيح ..... الخ 1406»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں