مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
376. الشاهدان يشهدان ثم يرجع أحدهما
دو گواہ گواہی دیں پھر اُن میں سے ایک رجوع کر لے
ترقیم عوامۃ: 23006 ترقیم الشثری: -- 24026
٢٤٠٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع و) (١) غندر عن شعبة عن الحكم وحماد، قال الحكم: لا يرد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ].
حضرت حکم فرماتے ہیں فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24026، ترقيم محمد عوامة 23006)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24027
٢٤٠٢٧ - وقال حماد: يرد.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24027، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 23007 ترقیم الشثری: -- 24028
٢٤٠٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في رجلين شهدا بشهادة ثم رجعا جميعا، فحكم بها، قال: يرد الحكم.
حضرت حسن سے مروی ہے کہ دو گواہ گواہی دیں، پھر وہ دونوں رجوع کرلیں، جبکہ حکم نافذ ہوچکا ہو تو فرماتے ہیں کہ حکم رد کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24028، ترقيم محمد عوامة 23007)
ترقیم عوامۃ: 23008 ترقیم الشثری: -- 24029
٢٤٠٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي حصين ان رجلا شهد عند شريح بشهادة، فجاء فرجع، فقال شريح: قد قبلنا شهادتك.
حضرت ابو حصین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت شریح کے پاس آ کر گواہی دی، پھر وہ دوبارہ آیا اور گواہی سے رجوع کرلیا، حضرت شریح نے فرمایا: ہم آپ کی شہادت قبول کرچکے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24029، ترقيم محمد عوامة 23008)
ترقیم عوامۃ: 23009 ترقیم الشثری: -- 24030
٢٤٠٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان إذا مضى الحكم جازت الشهادة، ويغرم الشاهد إذا رجع.
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جب حکم جاری ہوجائے تو گواہی بھی جائز ہوگی اور اگر گواہی سے گواہ رجوع کرے تو اس کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24030، ترقيم محمد عوامة 23009)
377. القوم يشتركون في الزرع
کچھ لوگ زراعت میں شریک ہوں
ترقیم عوامۃ: 23010 ترقیم الشثری: -- 24031
٢٤٠٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) الاوزاعي عن واصل بن ابي جميل عن مجاهد قال: اشترك اربعة رهط على عهد رسول الله ﷺ (في) (٢) زرع، فقال احدهم: قبلي الارض، وقال الآخر: قبلي الفدان، وقال الآخر: قبلي البذر، وقال الآخر: علي العمل، فلما (استحصد) (٣) الزرع تفاتوا فيه إلى النبي ﷺ (٤) فجعل الزرع لصاحب البذر، والغى صاحب الارض، وجعل لصاحب الفدان شيئا معلوما، وجعل لصاحب العمل درهما كل يوم (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (حدثنا).
(٢) في [ز]: (على).
(٣) في [أ، ح، ط]: (استحضر).
(٤) في [ز]: ﵇.
(٥) مرسل؛ مجاهد تابعي.
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں چار آدمیوں نے زراعت میں اشتراک کیا، ان میں سے ایک نے کہا: زمین میری طرف سے، دوسرے نے کہا: بیل میری طرف سے، تیسرے نے کہا: دانہ میری طرف سے، چوتھے نہ کہا: کام سارا میرے ذمہ، جب کھیتی تیار ہوگئی تو وہ مسئلہ دریافت کرنے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ علیہ السلام نے دانہ والے کے لئے کھیتی مقرر فرمائی، زمین والے کو کالعدم قرار دیا، بیل والے کے لئے کچھ معلوم حصہ اور کام کرنے والے کے لئے ہر دن کے حساب سے ایک درہم مقرر فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24031، ترقيم محمد عوامة 23010)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24032
٢٤٠٣٢ - قال واصل: فحدثت به مكحولا فقال: لهذا الحديث احب إلي من (وصيف) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (وصيفك).
حضرت واصل فرماتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث حضرت مکحول رحمہ اللہ کو سنائی تو انہوں نے فرمایا: یہ حدیث مجھے ایک غلام سے زیادہ محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24032، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24033
٢٤٠٣٣ - قال وكيع: (من) (١) احب الزرع إلينا التجارة بالذهب والفضة والطعام وهو قول سفيان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ح، ط، هـ].
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہمارے نزدیک زراعت کی پسندیدہ ترین صورتوں میں سے سونے، چاندی اور طعام کے بدلے معاملہ کرنا ہے، اور یہی حضرت سفیان کا قول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24033، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24034
٢٤٠٣٤ - قال وكيع: (ونرجوا) (١) ان يكون النصف والثلث والربع جائزا؛ لان الناس يعملون به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ويرجوا).
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہمیں امید ہے کہ مزارعت بالنصف، ثلث اور ربع بھی جائز ہو، کیونکہ لوگ اس پر عمل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24034، ترقيم محمد عوامة ---)
378. من قال: البيعان بالخيار ما لم يفترقا
بائع او رمشتری جب جدا نہ ہوں اُن کو اختیار ہے
ترقیم عوامۃ: 23011 ترقیم الشثری: -- 24035
٢٤٠٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد الله بن دينار عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"البيعان بالخيار في بيعهما، ما لم (يتفرقا) (١) ، إلا ان يكون بيعهما (عن) (٢) خيار" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، ح]: (يفترقا).
(٢) في [أ، ح، ط]: (على).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢١١٣)، ومسلم (١٥٣١).
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیع کرنے والوں کو الگ ہونے سے پہلے اختیار ہے، الا یہ کہ ان کی بیع میں خیار کی شرط ہو (تب افتراق کے بعد بھی ان کو خیار ہوگا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24035، ترقيم محمد عوامة 23011)