مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه)
طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
ترقیم عوامۃ: 24466 ترقیم الشثری: -- 25559
٢٥٥٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) (بشير) (٢) بن الهاجر عن الحسن قال: اشرب (٣) من الطلاء ما ذهب ئلثاه وبقي ثلثه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (عن).
(٢) في [ح، ز، ط]: (بشر).
(٣) في [هـ]: زيادة (من الطلاء).
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جس (طلائ) کا دو تہائی حصہ ختم ہوجائے اور اس کا ایک تہائی رہ جائے اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25559]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25559، ترقيم محمد عوامة 24466)
ترقیم عوامۃ: 24467 ترقیم الشثری: -- 25560
٢٥٥٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (سعد) (١) بن اوس عن انس بن سيرين قال: كان انس بن مالك سقيم البطن، فامرني ان اطبخ له طلاء حتى ذهب ثلثاه وبقي ثلثه، فكان (يشرب) (٢) منه (الشربة) (٣) على إثر الطعام (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ح]: (سعيد).
(٢) في [ط]: (شرب).
(٣) في [ط]: (يشربه).
(٤) ضعيف؛ لضعف سعد بن أوس.
حضرت انس بن سیرین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا پیٹ خراب تھا۔ پس انہوں نے مجھے اس بات کا حکم دیا کہ میں ان کے لئے طلاء کو اس قدر پکاؤں کہ اس کا دو تہائی حصہ ختم ہوجائے اور ایک تہائی حصہ رہ جائے، پس حضرت انس اس طلاء میں سے کھانے کے بعد ایک گھونٹ پیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25560]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25560، ترقيم محمد عوامة 24467)
ترقیم عوامۃ: 24468 ترقیم الشثری: -- 25561
٢٥٥٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن حكيم بن جبير عن إبراهيم قال: اشرب من الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه.
ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایسا طلاء جس کا دو تہائی ختم ہوگیا ہو اور ایک تہائی رہ گیا ہو۔ اس کو میں پی لیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25561]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25561، ترقيم محمد عوامة 24468)
ترقیم عوامۃ: 24469 ترقیم الشثری: -- 25562
٢٥٥٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يعلى بن عطاء قال: سمعت اعرابيا (سال) (١) سعيد بن المسيب عن الطلاء على النصف (فكرهه) (٢) وقال: عليك باللبن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (يسأل).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت یعلی بن عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک دیہاتی کو سُنا کہ و ہ حضرت سعید بن مسیب سے آدھی رہ جانے والی طلاء کے بارے میں سوال کر رہا تھا؟ تو حضرت سعید بن مسیب نے اس کو ناپسند سمجھا اور فرمایا: تمہیں دودھ لازم پکڑ نا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25562، ترقيم محمد عوامة 24469)
ترقیم عوامۃ: 24470 ترقیم الشثری: -- 25563
٢٥٥٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن ادريس عن يزيد (عن) (١) عبد الرحين بن ابي ليلى وابي جحيفة (قال) (٢) : كان علي يرزقنا الطلاء، قال: ⦗٢٩٤⦘ قلت: كيف كان؟ قال: كنا (ناتدمه) (٣) بالخبز و (نحتاسه) (٤) بالماء (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، ط]: (بن).
(٢) في [هـ]: (قالا).
(٣) في [هـ]: (نأكله).
(٤) في [هـ]: (نحتاسه)، وفي [جـ، ز]: (نحتاصه).
(٥) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد.
حضرت یزید، حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ اور حضرت ابو جحیفہ سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہمیں عطیہ میں طلاء دیا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں، میں نے پوچھا یہ کیا ہوتا تھا؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہم اس کو روٹی کے ساتھ سالن کے طور پر استعمال کرتے تھے اور ہم اس کو پانی کے ساتھ خلط کرلیتے تھے۔ (یعنی و ہ گاڑھا ہوتا تھا۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25563، ترقيم محمد عوامة 24470)
ترقیم عوامۃ: 24471 ترقیم الشثری: -- 25564
٢٥٥٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شريك عن علي بن سليم قال: سمعت انسا يقول: إني لاشرب الطلاء الحلو (القارص) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: (العارض).
(٢) حسن؛ علي بن سليم صدوق، وكذلك شريك.
حضرت علی بن سلیم رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو کہتے سُنا کہ میں میٹھا، تیز ترش طلاء نوش کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25564]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25564، ترقيم محمد عوامة 24471)
ترقیم عوامۃ: 24472 ترقیم الشثری: -- 25565
٢٥٥٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد [عن معاوية بن صالح عن سالم بن سالم قال: دخلت على ابي امامة وهو يشرب طلاء الرب (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الرب: الدبس السائل الذي يخرج من التمر.
(٢) مجهول؛ سالم بن سالم هو أبو شداد العبسي الحمصي مخضرم لم يرو عنه سوى معاوية بن صالح، ولم يوثقه أحد سوى أن ابن حبان ذكره في الثقات مرتين ٤/ ٣٠٦ و ٣٠٨، وانظر: الإصابة ٧/ ٢١٢، والتاريخ الكبير ٤/ ١١٣، والأنساب ٤/ ٢٥٣.
حضرت سالم بن سالم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو امامہ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ وہ شیرہ کا طلاء نوش کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25565]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25565، ترقيم محمد عوامة 24472)
ترقیم عوامۃ: 24473 ترقیم الشثری: -- 25566
٢٥٥٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد] (١) عن عثمان بن قيس قال: خرجت مع (جرير) (٢) يوم الجمعة إلى حمام له بالعاقول، فاتينا بطعام فاكلنا، ثم اتينا بعسل وطلاء، فقال: جرير اشربوا انتم العسل، وشرب (هو) (٣) الطلاء وقال: إنه يستنكر منكم ولا يستنكر مني، قلت اي (الطلاء) (٤) ⦗٢٩٥⦘ هو؟ قال: كنت اجد ريحه كمكان تلك، و (اوما) (٥) بيده إلى اقصى حلقة في القوم (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين المعكوفتين سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [ز، ط]: (جريد).
(٣) سقط من: [ح].
(٤) في [ز]: (طلا).
(٥) في [ز]: (اما).
(٦) مجهول؛ لجهالة عثمان بن قيس.
حضرت عثمان بن قیس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن جریر کے ہمراہ مقام عاقول میں ان کے حمام کی طرف نکلا، پس ہمارے پاس کھانا لایا گیا، جس کو ہم نے کھایا، پھر ہمارے پاس شہد اور طلاء لایا گیا، جریر نے کہا: تم لوگ شہد پیو اور انہوں نے خود طلاء پیا، اور کہنے لگا۔ یہ (طلائ) پینا تمہاری طرف عجیب سمجھا جائے گا لیکن میری طرف سے عجیب نہیں سمجھا جائے گا۔ میں نے پوچھا، یہ کون سا طلاء ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ میں اس کی بُو کو فلاں جگہ سے پا لیتا ہوں اور (یہ کہہ کر) انہوں نے لوگوں میں سے جو سب سے دور بیٹھا ہوا گروہ تھا اس کی طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25566]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25566، ترقيم محمد عوامة 24473)
ترقیم عوامۃ: 24474 ترقیم الشثری: -- 25567
٢٥٥٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير (قال: حدثنا) (١) إسماعيل ابن ابي خالد عن المغيرة بن (المنتشر) (٢) ابن اخي مسروق قال: قلت له كان مسروق (يشرب) (٣) الطلاء؟ قال: نعم، كان يطبخه ثم يشربه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، هـ]: (المستنير).
(٣) في [ط]: (شرب).
حضرت مسروق کے برادر زادہ، مغیرہ بن منتشر سے روایت ہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے مغیرہ سے پوچھا۔ کیا حضرت مسروق طلاء پیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ حضرت مسروق اس کو پکاتے پھر نوش فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25567]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25567، ترقيم محمد عوامة 24474)
ترقیم عوامۃ: 24475 ترقیم الشثری: -- 25568
٢٥٥٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا إسماعيل عن ابي جرير عن النضر بن انس قال: (غزا) (١) ابو عبيدة بن الجراح فاتى ارض الشام فقيل لابي عبيدة: إن ههنا (شرابا) (٢) (تشربه) (٣) النصارى في صومهم، قال: فشرب منه ابو عبيدة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (غدا).
(٢) في [ح، ز]: (شراب).
(٣) في [ح]: (اتشربه).
(٤) مجهول؛ أبو جرير لم أعرفه.
حضرت نضر بن انس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح سفر جہاد میں تھے کہ آپ ملک شام کی زمین میں تشریف لائے، تو حضرت ابو عبیدہ سے کہا گیا۔ یہاں پر ایک مشروب ایسا ہے جس کو نصاریٰ اپنے روزوں میں پیتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت ابو عبیدہ نے اس مشروب کو نوش فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25568]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25568، ترقيم محمد عوامة 24475)