مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. كلام عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35626 ترقیم الشثری: -- 37204
٣٧٢٠٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن (عبد الله) (١) ابن عامر (٢) قال: خرجت مع عمر فما رايته مضطربا ⦗٣١٧⦘ فسطاطا (٣) حتى رجع، قال: قلت: باي شيء كان يستظل؟ قال: يطرح النطع على الشجرة يستظل به (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عبيد اللَّه).
(٢) كذا في النسخ، وفي كتاب الحج فيما سبق باب المحرم يستظل، وهي كذلك في طبقات ابن سعد ٣/ ٢٧٩، وتاريخ ابن عساكر ٤٤/ ٣٠٥، وأسد الغابة ٤/ ١٨٣، وشرح العمدة ٣/ ٦٠، والمجالسة ١/ ٤١٢، وفي مسند الشافعي (ص ٣٦٥): (عبد اللَّه بن عياش بن أبي ربيعة)، وكذلك سنن البيهقي ٥/ ٧٠، ومعرفة السنن ٤/ ٤٣، وشرح النووي على مسلم ٩/ ٤٦، وتعجيل المنفعة (ص ٢٣١).
(٣) أي: لم ينصب خيمة.
(٤) صحيح؛ أخرجه الشافعي في المسند (ص ٣٦٥)، والبيهقي ٥/ ٧٠، وابن سعد ٣/ ٧٩، وابن عساكر ٤٤/ ٣٠٥، والدينوري في المجالسة (٢٤١٥).
حضرت عبداللہ بن عامر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ باہر نکلا تو میں نے ان کو واپس آنے تک خیمہ لگاتے نہیں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا: پھر وہ کس چیز سے سایہ حاصل کرتے تھے؟ استاد نے جواب دیا: چمڑے کو درخت پر ڈال دیتے تھے اور اس سے سایہ حاصل کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37204، ترقيم محمد عوامة 35626)
ترقیم عوامۃ: 35627 ترقیم الشثری: -- 37205
٣٧٢٠٥ - حدثنا وكيع عن اسامة عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن قال: قال عمر: لو هلك (حمل من ولد) (١) الضان ضياعا بشاطئ الفرات خشيت ان يسالني الله عنه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: تقديم وتأخير.
(٢) حسن؛ أسامة صدوق، أخرجه ابن جرير في التاريخ ٢/ ٥٦٦.
حضرت حمید بن عبدالرحمن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ اگر دریائے فرات کے کنارہ پر کوئی بھیڑ کا بچہ ضائع ہو کر ہلاک ہوجائے تو مجھے اس بات کا خوف ہوتا ہے کہ کہیں اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ مجھ سے سوال نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37205، ترقيم محمد عوامة 35627)
ترقیم عوامۃ: 35628 ترقیم الشثری: -- 37206
٣٧٢٠٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن (يسير) (١) بن عمرو قال: لما اتى عمر بن الخطاب الشام اتي ببرذون فركب عليه، فلما هزه نزل عنه وضرب (وجهه) (٢) وقال: قبحك الله وقبح من علمك هذا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (بشير).
(٢) في [س]: (عنه).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٢٠)، وابن المبارك (٥٨١)، وابن شبه (١٤٠٢)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٤٥٠.
حضرت یسیر بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ شام تشریف لائے تو ایک عجمی گھوڑا لایا گیا چناچہ آپ رضی اللہ عنہ اس پر سوار ہوئے۔ پھر جب اس نے حرکت کرنا شروع کیا تو آپ اس سے نیچے اتر آئے اور اس کے چہرے کو مارا اور فرمایا اللہ تعالیٰ تیرا برا کرے اور جس نے تجھے یہ سکھایا ہے اس کا بھی برا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37206، ترقيم محمد عوامة 35628)
ترقیم عوامۃ: 35629 ترقیم الشثری: -- 37207
٣٧٢٠٧ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الاعمش عن إبراهيم عن همام عن حذيفة قال: دخلت على عمر وهو قاعد على جذع في داره، وهو يحدث نفسه فدنوت منه فقلت: ما الذي اهمك يا امير المؤمنين؟ فقال: هكذا بيده واشار بها، قال: قلت: الذي يهمك، والله لو راينا منك امرا ننكره لقومناك، قال: آلله الذي لا إله إلا هو، لو رايتم مني امرا تنكرونه لقومتموه، فقلت: آلله الذي لا إله إلا هو، لو راينا منك امرا ننكره لقومناك، قال: ففرح بذلك فرحا شديدا، ⦗٣١٨⦘ وقال: الحمد لله الذي جعل فيكم اصحاب محمد (١) من الذي [إذا راى مني امرا ينكره قومني (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٢) صحيح.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس گیا جبکہ وہ اپنے گھر میں کھجور کے ایک تنے پر بیٹھے ہوئے تھے اور اپنے آپ سے باتیں کررہے تھے۔ میں آپ کے قریب ہوا اور میں نے پوچھا: اے امیر المومنین! کس چیز نے آپ کو فکر مند کر رکھا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھوں سے اشارہ فرما کر کچھ کہا۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا: آپ کو کس چیز نے فکر مند کیا ہے؟ خدا کی قسم! اگر ہم آپ سے کسی امر منکر کو دیکھیں گے تو ہم آپ کو سیدھا کردیں گے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بخدا! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اگر تم نے مجھ سے کوئی امر منکر دیکھا تو تم مجھے سیدھا کردو گے؟ میں نے کہا: اس خدا کی قسم! جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ ہم نے اگر آپ سے کوئی امر منکر دیکھا تو البتہ ہم آپ کو سیدھا کردیں گے۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ بہت زیادہ خوش ہوگئے اور فرمایا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تمہارے اندر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ م پیدا فرمائے جو مجھ سے بھی کوئی امر منکر دیکھیں گے تو مجھے سیدھا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37207، ترقيم محمد عوامة 35629)
ترقیم عوامۃ: 35630 ترقیم الشثری: -- 37208
٣٧٢٠٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام بن يحيى عن إسحاق بن عبد الله] (١) بن ابي طلحة عن انس قال: رايت عمر بن الخطاب (ياكل) (٢) الصاع من التمر بحشفه (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) الحشف: التمر اليابس.
(٤) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٣/ ٣١٨.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو کھجور کا صاع اس کی گھٹیا کھجوروں سمیت کھاتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37208، ترقيم محمد عوامة 35630)
ترقیم عوامۃ: 35631 ترقیم الشثری: -- 37209
٣٧٢٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن مطرف عن زيد بن اسلم عن ابيه قال: كنت آتي عمر بالصاع من التمر فيقول يا اسلم حت عني قشره فاحشفه فياكله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أبو عبيد في غريب الحديث ٣/ ٣٨٩.
حضرت زید بن اسلم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس کھجور کے صاع لاتا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے: اے اسلم! اس کے چھلکے مجھ سے ہٹا دو۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ گھٹیا کھجور کھالیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37209، ترقيم محمد عوامة 35631)
ترقیم عوامۃ: 35632 ترقیم الشثری: -- 37210
٣٧٢١٠ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن سماك عن النعمان بن بشير قال: سئل عمر (عن) (٢) التوبة النصوح، فقال: التوبة النصوح ان يتوب العبد من العمل السيء ثم لا يعود إليه ابدا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (الأخواص).
(٢) سقط من: [س].
(٣) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه عبد الرزاق في التفسير ٣/ ٣٠٣، وابن جرير ٢٨/ ١٦٧، والحاكم ٢/ ٤٥٩، والطحاوي ٤/ ٢٩٠، والبيهقي في الشعب (٧٠٣٤)، واللالكائي (١٩٤٩)، وهناد (٩٠١)، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٣٧٦١).
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے توبۃ نصوح کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: توبۃ نصوح: یہ ہے کہ آدمی برے کام سے توبہ کرے اور پھر کبھی بھی اس کی طرف نہ لوٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37210، ترقيم محمد عوامة 35632)
ترقیم عوامۃ: 35633 ترقیم الشثری: -- 37211
٣٧٢١١ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن سماك عن النعمان بن بشير قال: سئل عمر عن قول الله: ﴿وإذا النفوس زوجت﴾ [التكوير: ٧] ، قال: يقرن بين الرجل الصالح مع الرجل الصالح في الجنة، ويقرن بين الرجل السوء مع الرجل السوء في النار (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (الأخواص).
(٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه عبد الرزاق في التفسير ٣/ ٣٥٠، والثعلبي ١٠/ ١٣٨، وابن حجر في تغليق التعليق ٤/ ٣٦٢، والحاكم ٢/ ٤٦٠.
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے قول { وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ } کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جنت میں نیک آدمی کو نیک آدمی کے ساتھ ملایا جائے گا اور جہنم میں برے آدمی کے ساتھ برے آدمی کو ملایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37211، ترقيم محمد عوامة 35633)
ترقیم عوامۃ: 35634 ترقیم الشثری: -- 37212
٣٧٢١٢ - حدثنا حسين بن علي قال: حدثني طعمة بن غيلان الجعفي عن رجل يقال: له ميكائيل شيخ من اهل خراسان قال: كان (عمر) (١) إذا قام من الليل قال: قد ترى مقامي وتعلم حاجتي، فارجعني من عندك -يا الله- بحاجتي مفلحا منجحا مستجيبا مستجابا لي، قد غفرت لي ورحمتني، فإذا قضى صلاته قال: اللهم لا ارى شيئا من (الدنيا) (٢) يدوم، ولا ارى حالا فيها يستقيم، (اللهم) (٣) اجعلني انطق فيها بعلم واصمت فيها بحكم، اللهم لا تكثر لي من (الدنيا) (٤) فاطغى، ولا تقل لي منها فانسى، فإن ما قل وكفى خير مما كثر والهى (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ]: (الدني).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ]: (الدني).
(٥) مجهول؛ لجهالة ميكائيل والخبر أخرجه ابن أبي الدنيا في التهجد (٤١).
میکائیل نامی ایک آدمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب رات کو قیام کرتے تو فرماتے۔ تحقیق تو میری جگہ کو دیکھ رہا ہے اور میری ضرورت کو جانتا ہے۔ پس اے اللہ! تو مجھے اپنے پاس سے میری حاجت کے ساتھ کامیاب، اور دعا قبول کیا ہوا واپس فرما۔ تحقیق تو نے میری مغفرت فرما دی اور مجھ پر رحمت کی اور جب حضرت عمر رضی اللہ عنہاپنی نماز سے فارغ ہوتے تو کہتے۔ اے اللہ! میں دنیا کی کسی چیز میں دوام نہیں دیکھتا۔ اور میں دنیا کی کسی حالت کی استقامت نہیں دیکھ رہا۔ اے اللہ! تو دنیا میں مجھے علم کے ساتھ بولنے والا بنا دے اور دنیا میں مجھے حکمت کے ساتھ خاموش رہنے والا بنا دے۔ اے اللہ! تو میرے لیے دنیا کو زیادہ نہ کرنا کہ پھر میں سرکش ہوجاؤں اور میرے لیے دنیا اتنی کم بھی نہ کرنا کہ میں بھول جاؤں۔ بیشک اتنی کم دنیا جو کافی ہو اس زیادہ سے بہتر ہے جو غافل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37212، ترقيم محمد عوامة 35634)
ترقیم عوامۃ: 35635 ترقیم الشثری: -- 37213
٣٧٢١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن داود عن عامر عن ابن عباس قال: دخلت على عمر حين طعن فقلت: ابشر بالجنة يا امير المؤمنين اسلمت حين كفر الناس وجاهدت مع رسول الله حين خذله الناس، وقبض رسول ⦗٣٢٠⦘ الله (١) وهو عنك راض، ولم يختلف في خلافتك اثنان، وقتلت شهيدا، فقال: اعد علي، فاعدت عليه فقال: والذي لا إله غيره، لو ان لي ما على الارض من صفراء وبيضاء (لافتديت) (٢) به من هول المطلع (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ]: زيادة ﷺ.
(٢) في [س]: (لأقتدين).
(٣) حسن؛ أبو خالد سليمان بن حيان صدوق، وداود هو ابن أبي هند، وعامر هو الشعبي، أخرجه ابن حبان (٦٨٩١)، والحاكم ٣/ ٩٧، وابن عساكر ٤٤/ ٤٢٨.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر حملہ ہوا میں ان کے پاس گیا اور میں نے کہا: اے امیر المومنین! آپ کو جنت کی بشارت ہو۔ جب دیگر لوگوں نے کفر کیا تب آپ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا۔ جب دیگر لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے یار و مددگار چھوڑ رہے تھے تب آپ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کیا۔ اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت اس حال میں آئی کہ آپ تم سے راضی تھے۔ اور آپ کی خلافت میں کوئی دو آدمی اختلاف کرنے والے نہیں ہیں اور آپ شہید ہو کر مر رہے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ بات دوبارہ کہو۔ چناچہ میں نے یہ بات آپ کو دوبارہ کہی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قسم اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اگر میرے پاس زمین پر موجود چیزوں کے برابر سونا چاندی ہوتا تو میں اس کے ذریعہ قیامت کی ہولناکی سے جان چھڑا لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37213، ترقيم محمد عوامة 35635)