🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. كلام عمر بن الخطاب ﵁
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35596 ترقیم الشثری: -- 37174
٣٧١٧٤ - حدثنا محمد بن مروان عن يونس قال كان الحسن ربما ذكر عمر فيقول: والله ما كان باولهم إسلاما ولا بافضلهم نفقة في سبيل الله، ولكنه غلب الناس بالزهد في (الدنيا) (١) و (الصرامة) (٢) في امر الله، (ولا يخاف) (٣) في (الله) (٤) لومة لائم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الدني).
(٢) في [س]: (الحرامة).
(٣) في [س]: (ولا يخافني).
(٤) سقط من: [س].

حضرت یونس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن جب کبھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے تو کہتے خدا کی قسم! یہ صحابہ کرام میں سے اسلام لانے میں اول نہ تھے۔ اور بقیہ صحابہ رضی اللہ عنہ م سے راہ خدا میں خرچ کے معاملہ میں بھی افضل نہ تھے لیکن پھر بھی یہ صحابہ رضی اللہ عنہ م میں سب پر دنیا سے بےرغبتی، خدا کے حکم میں پختہ عزمی کی وجہ سے غالب تھے۔ اور اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37174]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37174، ترقيم محمد عوامة 35596)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35597 ترقیم الشثری: -- 37175
٣٧١٧٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا مالك بن دينار عن الحسن قال: ما ادهن عمر حتى قتل إلا بسمن او إهالة او زيت مقتت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لا يروي عن عمر، أخرجه ابن سعد ٢/ ٣١٩.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے شہید ہونے تک سوائے گھی، چکناہٹ اور مخلوط زیتون کے تیل کے کسی تیل سے نہیں لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37175]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37175، ترقيم محمد عوامة 35597)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35598 ترقیم الشثری: -- 37176
٣٧١٧٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا هشام عن الحسن قال: كان عمر بن الخطاب يمر بالآية في ورده فتخنقه فيبكي حتى يسقط، (حتى) (١) يلزم بيته حتى يعاد، يحسبونه مريضا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ثم).
(٢) منقطع؛ الحسن لا يروي عن عمر، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٥١.

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہاپنے ورد میں ایک آیت پر سے گزرتے تو آپ رضی اللہ عنہ کی ہچکی بندھ جاتی۔ آپ اس قدر روتے کہ گرجاتے۔ یہاں تک کہ آپ گھر کے ہو کے رہ جاتے آپ کی عیادت کی جاتی۔ لوگ آپ کو مریض خیال کرنے لگتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37176]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37176، ترقيم محمد عوامة 35598)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35599 ترقیم الشثری: -- 37177
٣٧١٧٧ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: كان عمر يمشي في طريق ومعه عبد الله بن عمر فراى جارية مهزولة تطيش مرة وتقوم اخرى، فقال: (هابؤس) (١) لهذه هاه، من يعرف تياه، فقال عبد الله: هذه والله إحدى بناتك، قال: بناتي؟ قال: نعم، قال: من هي؟ قال: بنت عبد الله بن عمر، قال: (ويلك) (٢) يا عبد الله (بن عمر) (٣) اهلكتها هزلا، قال: ما نصنع، منعتنا ما عندك، ⦗٣٠٨⦘ فنظر إليه فقال: ما عندي؟ عزك ان تكسب لبناتك كما تكسب الاقوام، لا والله، مالك عندي إلا سهمك مع المسلمين (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (يابؤس).
(٢) في [س]: (واللَّه).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) منقطع؛ الحسن لا يروي عن عمر، أخرجه الخطابي في غريب الحديث ٢/ ١٢٢.

حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ راستہ میں چل رہے تھے اور آپ کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک کمزور سی بچی کو دیکھا جو کبھی اٹھتی اور کبھی گرتی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہائے، اس کی بدحالی۔ ہائے! اس کو کون جانتا ہے؟ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا۔ خدا کی قسم! یہ آپ کی ہی ایک بچی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا۔ میری بچیوں میں سے۔ حضرت عبداللہ نے کہا جی ہاں! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا یہ کون ہے؟ حضرت عبداللہ نے کہا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی بچی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا۔ اے عبداللہ بن عمر! تیرا برا ہو، تم نے اس کو کمزوری سے ہلاک کردیا ہے۔ عبداللہ نے کہا ہم کیا کریں جو کچھ آپ کے پاس ہے اس کو آپ نے ہم سے روک رکھا ہے۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا اور فرمایا: میرے پاس کیا ہے؟ تمہیں یہ بات شاق گزرتی ہے کہ جس طرح دیگر لوگ اپنی بیٹیوں کے لیے کماتے ہیں تم بھی اپنی بیٹیوں کے لیے کماؤ۔ نہیں، خدا کی قسم! میرے پاس تمہارے لیے دیگر مسلمانوں کے ساتھ (برابر کا) حصہ ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37177]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37177، ترقيم محمد عوامة 35599)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35600 ترقیم الشثری: -- 37178
٣٧١٧٨ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن رجل لم يكن يسميه عن عمر بن الخطاب انه قال في خطبته: حاسبوا انفسكم قبل ان تحاسبوا، وزنوا انفسكم قبل ان توزنوا، وتزينوا للعرض الاكبر يوم تعرضون لا يخفى منكم خافية (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام شيخ جعفر، وقد أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٥٢، وابن الجوزي في ذم الهوى (ص ٤٠)، والقصاص ١/ ٢١١، وسموه ثابت بن الحجاج، كما أخرجه ابن المبارك في الزهد (٣٠٦)، وابن عساكر ٤٤/ ٣١٤، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ١٨٣.
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے اپنے ایک خطبہ میں ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے نفسوں کا خود ہی حساب لو قبل اس کے کہ ان کا حساب لیا جائے اور اپنے نفسوں کا وزن ہونے سے قبل ہی ان کا خود وزن کرلو۔ اور عرض اکبر کے لیے خوب صورت ہوجاؤ۔ جس دن تم پیش کیے جاؤ گے تم میں سے کوئی چیز مخفی نہ رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37178]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37178، ترقيم محمد عوامة 35600)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35601 ترقیم الشثری: -- 37179
٣٧١٧٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن (عمرو) (١) قال: حدثنا ابو سلمة (٢) (قال) (٣) : قال سعد: اما والله ما كان باقدمنا إسلاما ولا اقدمنا هجرة ولكن قد عرفت (باي) (٤) شيء فضلنا كان ازهدنا في (الدنيا) (٥) -يعني: عمر بن الخطاب (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عمر).
(٢) في [ع]: زيادة (ابن عبد الرحمن).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [س]: (وبأي).
(٥) في [أ]: (الدنى).
(٦) منقطع؛ أبو سلمة لم يدرك سعدًا، أخرجه أبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ١٠٩، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ١٦٧.

حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت سعد نے فرمایا: خدا کی قسم! وہ ہم میں سے قدیم الاسلام نہیں تھے اور نہ ہی ہم میں قدیم الہجرت تھے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ وہ کس چیز کی وجہ سے ہم پر فضیلت پاگئے۔ وہ دنیا کے معاملہ میں ہم سب سے زیادہ زاہد تھے۔ حضرت سعد کی مراد، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37179]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37179، ترقيم محمد عوامة 35601)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35602 ترقیم الشثری: -- 37180
٣٧١٨٠ - حدثنا ابو خالد الاحمر وابن إدريس وابن عيينة عن ابن عجلان (١) بكير بن عبد الله بن الاشج عن (معمر) (٢) بن ابي (حبيبة) (٣) عن عبيد الله بن ⦗٣٠٩⦘ عدي بن الخيار قال: قال عمر: إن العبد إذا [تواضع لله رفع الله حكمته، وقال: انتعش نعشك الله، فهو في نفسه صغير وفي (انفس) (٤) الناس كبير] (٥) ، (و) (٦) إن العبد إذا تعظم وعدا طوره (وهصه) (٧) الله إلى الارض وقال: اخسا اخساك الله، فهو في نفسه كبير، وفي انفس الناس صغير، حتى لهو احقر عنده من خنزير (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (اللَّه).
(٢) في [ع]: (عمر).
(٣) في [جـ، س]: (حبة)، وفي [ب]: (حبنة).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) سقط من: [أ].
(٧) في [ع]: (وهظة)، وفي [هـ]: (رهصة).
(٨) حسن؛ ابن عجلان صدوق، وأخرجه موقوفًا ابن حبان في روضة العقلاء (ص ٥٩)، والبيهقي في الشعب (٨١٣٩)، وابن شبه في تاريخ المدينة (١٢٦٨)، وأخرجه مرفوعًا الطبراني في الأوسط (٨٣٠٧).

حضرت عبید اللہ بن عدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیشک بندہ جب اللہ کے لیے تواضع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی شان بلند کردیتے ہیں اور فرماتے ہیں: اٹھ کھڑا ہو، اللہ تجھے بلند کرے۔ پس یہ آدمی اپنے آپ میں چھوٹا ہوتا ہے اور لوگوں کے ہاں بڑا ہوتا ہے۔ اور بیشک بندہ بڑائی اختیار کرتا ہے اور اپنی حد کو تجاوز کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو زمین پر پٹخ دیتے ہیں اور فرماتے ہیں: ذلیل ہوجا۔ اللہ نے تجھے ذلیل کیا۔ پس یہ آدمی اپنے آپ میں بڑا ہوتا ہے اور لوگوں کے ہاں چھوٹا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ لوگوں کے ہاں خنزیر سے بھی حقیر ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37180]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37180، ترقيم محمد عوامة 35602)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35603 ترقیم الشثری: -- 37181
٣٧١٨١ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: لما نفر عمر كوم كومة من تراب ثم بسط عليها ثوبه (واستلقى) (١) عليها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (واستسقى).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، وأخرجه الحاكم ٣/ ٩٨، ومالك ٢/ ٨٢٤ (١٥٠٦)، ومسدد كما في المطالب (٣٨٩٧)، وابن عساكر ٦٤/ ٣٩٤، والفاكهي في أخبار مكة (١٨٣١)، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ١٨٤.

حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب روانہ ہوئے تو مٹی کا ایک ڈھیر اکٹھا کیا پھر اس پر اپنا کپڑا بچھایا اور اس پر لیٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37181]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37181، ترقيم محمد عوامة 35603)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35604 ترقیم الشثری: -- 37182
٣٧١٨٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن مصعب بن محمد عن رجل من غفار عن ابيه قال: اقبلت بطعام احمله من (الجار) (١) على إبل من إبل الصدقة فتصفحها عمر فاعجبه بكر فيها، قلت: خذه يا امير المؤمنين فضرب بيده على كتفي وقال: والله، ما انا باحق به من رجل من بني غفار (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (الحار)، والجار مكان بالحجاز.
(٢) مجهول؛ لإبهام الرجل الغفاري.

”قبیلہ غفار کا ایک آدمی، اپنے والد سے روایت کرتا ہے اس کے والد کہتے ہیں کہ میں مقام جار سے صدقہ کے اونٹوں پر کھانا لاد کر لا رہا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان اونٹوں کو غور سے دیکھا تو ان اونٹوں میں ایک جوان اونٹ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پسند آیا۔ میں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! اس کو لے لیں۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ میرے کندھے پر مارا اور فرمایا: خدا کی قسم! میں بنو غفار کے آدمی سے زیادہ اس کا حقدار نہیں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37182، ترقيم محمد عوامة 35604)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35605 ترقیم الشثری: -- 37183
٣٧١٨٣ - حدثنا ابو (خالد) (١) الاحمر عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن (حبان) (٢) قال: كان بين يدي عمر صحفة فيها خبز مفتوت فيه فجاء رجل كالبدوي، قال: فقال: كل، قال: فجعل يتبع باللقمة الدسم في جانب الصحفة، فقال عمر: كانك مقفر، فقال: والله ما ذقت (سمنا) (٣) ولا (رايت) (٤) (له) (٥) آكلا، فقال عمر: والله لا اذوق سمنا حتى يحيى الناس من اول ما يحيون (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (حيان).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [س]: تكررت.
(٥) في [جـ]: (به).
(٦) منقطع؛ محمد بن يحيى بن حبان لا يروي عن عمر، أخرجه مالك في الموطأ (١٦٦٧)، وابن شبة (١٢٤١)، والبيهقي في الشعب (٥٦٨٢).

حضرت محمد بن یحییٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک پلیٹ تھی جس میں روٹی، گھی میں چورا کی ہوئی تھی کہ ایک دیہاتی قسم کا آدمی آگیا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کھاؤ، راوی کہتے ہیں: پس اس نے پلیٹ کے کنارے میں موجود چکناہٹ کے ساتھ لقمہ لگانا شروع کیا اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا لگتا ہے تمہارے پاس روٹی کے ساتھ کھانے کو سالن نہیں ہوتا؟ اس نے کہا: خدا کی قسم! میں نے گھی نہیں چکھا ہے اور نہ ہی میں نے اس کو کھانے والا دیکھا ہے۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خدا کی قسم! اس وقت تک میں گھی نہیں چکھوں گا جب تک لوگ اسی طرح دوبارہ زندگی نہ پائیں جس طرح وہ پہلے جیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37183، ترقيم محمد عوامة 35605)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں