الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
30. بَابُ مَا رُوِيَ فِي الْحَثِّ عَلَى الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ وَالْبَدَاءَةِ بِهِمَا أَوَّلَ الْوُضُوءِ
باب: کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی ترغیب، وضو کا آغاز ان دونوں سے کیا جائے
ترقیم العلمیہ : 275 ترقیم الرسالہ : -- 280
نا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نا الْحُمَيْدِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى الشَّامِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ سَوَاءً.
سلیمان بن موسیٰ شامی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے، اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 280]
ترقیم العلمیہ: 275
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 240، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 277، 278، 279، 280، 335، 336، 337، 338، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 23، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 156»
«قال الدارقطني: أعله بالاضطراب وقال إنه وهم والصواب رواية ابن جريج عن سليمان بن موسى مرسلا،التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 158/1»
«قال الدارقطني: أعله بالاضطراب وقال إنه وهم والصواب رواية ابن جريج عن سليمان بن موسى مرسلا،التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 158/1»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
ترقیم العلمیہ : 276 ترقیم الرسالہ : -- 281
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ، بِبَلْخَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْجَوْزَجَانِيُّ ، نا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَتَمَضْمَضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ" . مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ ضَعِيفٌ، وَهَذَا خَطَأٌ وَالَّذِي قَبْلَهُ وَالْجَوَابُ أَصَحُّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص وضو کرے اسے کلی کرنا چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے۔“ اس روایت کا راوی محمد بن ازہر ضعیف ہے اور یہ روایت غلط ہے، اس سے پہلے جو ”مرسل“ روایت نقل کی گئی تھی، وہ زیادہ مستند ہے۔ باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 281]
ترقیم العلمیہ: 276
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 239، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 275، 276، 281، 340»
«قال ابن حجر: فيه محمد بن الأزهر وقد كذبه أحمد، التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 158/1»
«قال ابن حجر: فيه محمد بن الأزهر وقد كذبه أحمد، التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 158/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 277 ترقیم الرسالہ : -- 282
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ غَضٍّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَضْمَضَةُ وَالاسْتِنْشَاقُ سُنَّةٌ" . إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(وضو کے دوران) کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا سنت ہے۔“ اس روایت کا راوی اسماعیل بن مسلم ”ضعیف“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 282]
ترقیم العلمیہ: 277
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 282، 331، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 38، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 160، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10784»
«قال ابن حجر: وهو حديث ضعيف، التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 131/1»
«قال ابن حجر: وهو حديث ضعيف، التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 131/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 278 ترقیم الرسالہ : -- 283
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقِدَاحُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: دَعَا يَوْمًا بِوُضُوءٍ ثُمَّ دَعَا نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَفْرَغَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى وَغَسَلَهَا ثَلاثًا، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاثًا ثَلاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ رِجْلَيْهِ فَأَنْقَاهُمَا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ مثل هَذَا الْوُضُوءِ الَّذِي رَأَيْتُمُونِي تَوَضَّأْتُهُ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ" ، ثُمَّ قَالَ: أَكَذَلِكَ يَا فُلانُ؟ قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ قَالَ: أَكَذَلِكَ يَا فُلانُ؟ قَالَ: نَعَمْ حَتَّى اسْتَشْهَدَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَافَقْتُمُونِي عَلَى هَذَا.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک دن وضو کا پانی منگوایا اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم میں سے کچھ افراد کو بلایا، پھر انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اسے تین مرتبہ دھویا۔ انہوں نے تین مرتبہ کلی کی، اس کے بعد تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر دونوں بازوؤں کو کہنیوں تک تین، تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنے سر کا مسح کیا، پھر انہوں نے اپنے دونوں پاؤں دھوئے اور انہیں اچھی طرح صاف کیا، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے اسی طرح وضو کیا، جیسے ابھی آپ لوگوں نے مجھے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ’جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر اس کے بعد وہ دو رکعت نماز ادا کرے تو اپنے گناہوں کے حوالے سے وہ اس طرح ہو جاتا ہے، جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔‘“ پھر انہوں نے دریافت کیا: ”اے فلاں! کیا ایسا ہی ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ پھر انہوں نے دریافت کیا: ”اے فلاں! کیا ایسا ہی ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ یہاں تک کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی اصحاب رضی اللہ عنہم کو گواہ بنا لیا، پھر انہوں نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے ہے کہ آپ لوگوں نے اس بارے میں میری موافقت کی ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 283]
ترقیم العلمیہ: 278
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 159، 160، 164، 1934، 6433، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 226، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 83، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2، 3، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 360، 1041، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 529، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 84، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 106، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 31، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 285، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 35،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 271، 283، 284، 285، 286، 287، 301، 302، 303، 304، 308، 367، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 407»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 279 ترقیم الرسالہ : -- 284
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نا ابْنُ الأَشْجَعِيِّ ، نا أَبِي ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَتَى عُثْمَانُ الْمَقَاعِدَ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، وَيَدَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا، وَرِجْلَيْهِ ثَلاثًا ثَلاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا يَتَوَضَّأُ ، يَا هَؤُلاءِ أَكَذَلِكَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. عِنْدَهُ صَحِيحٌ إِلا التَّأْخِيرُ فِي مَسْحِ الرَّأْسِ فَإِنَّهُ غَيْرُ مَحْفُوظٍ. تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَهَذَا اللَّفْظِ. وَرَوَاهُ الْعَدَنِيَّانِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، وَالْفِرْيَابِيُّ، وَأَبُو أَحْمَدَ، وَأَبُو حُذَيْفَةَ، عَنِ الثَّوْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ. وَقَالُوا كُلُّهُمْ: إِنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا، وَقَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ، وَلَمْ يَزِيدُوا عَلَى هَذَا. وَخَالَفَهُمْ وَكِيعٌ، رَوَاهُ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ عُثْمَانَ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثَلاثًا ثَلاثًا". كَذَا قَالَ وَكِيعٌ، وَأَبُو أَحْمَدَ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي أَنَسٍ وَهُوَ مَالِكُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ، وَالْمَشْهُورُ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُثْمَانَ.
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ، ”مقاعد“ میں تشریف لائے، آپ نے وضو کا پانی منگوایا، کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا اور پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر دونوں بازوؤں کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر سر کا مسح کیا اور یہ بات ارشاد فرمائی: ”مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ یاد ہے، آپ نے اسی طرح وضو کیا۔“ پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ”اے حضرات! کیا یہ اسی طرح ہے؟“ تو ان حضرات نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اصحاب رضی اللہ عنہم نے کہی تھی، جو اس وقت وہاں موجود تھے۔ یہ روایت مستند ہے، البتہ سر کے مسح میں تاخیر ہونا یہ محفوظ نہیں ہے۔ اس سند اور ان الفاظ کے ساتھ اس کو نقل کرنے میں ابن اشجعی نامی راوی اپنے والد کے حوالے سے سفیان سے منفرد ہے، جبکہ عبداللہ بن ولید عدنی، یزید بن ابوحکیم عدنی، فریابی، ابواحمد اور ابوحذیفہ نے اسے ثوری کے حوالے سے اسی سند کے ہمراہ نقل کیا ہے۔ سب راویوں نے یہی بات نقل کی ہے: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے تمام اعضاء کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ ان راویوں نے اس کے علاوہ مزید کوئی بات نقل نہیں کی۔ اس کے برخلاف وکیع نامی راوی نے ثوری کے حوالے سے ابونضر سے، ابوانس کے واسطے سے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو میں ہر عضو کو تین، تین مرتبہ دھویا۔ وکیع اور ابواحمد نے ثوری کے حوالے سے ابونضر سے، ابوانس (یعنی مالک بن ابوعامر) سے اسی طرح نقل کیا ہے، جبکہ ثوری سے مشہور روایت یہ ہے کہ وہ ابونضر سے، بسر بن سعید کے حوالے سے، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 284]
ترقیم العلمیہ: 279
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 159، 160، 164، 1934، 6433، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 226، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 83، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2، 3، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 360، 1041، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 529، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 84، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 106، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 31، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 285، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 35،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 271، 283، 284، 285، 286، 287، 301، 302، 303، 304، 308، 367، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 407»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 280 ترقیم الرسالہ : -- 285
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا وَكِيعٌ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي أَنَسٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ بِالْمَقَاعِدِ وَعِنْدَهُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَوَضَّأَ ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ: أَلَيْسَ هَكَذَا رَأَيْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. وَتَابَعَهُ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ عَنِ الثَّوْرِيِّ. وَالصَّوَابُ عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرٍ، عَنْ عُثْمَانَ.
ابوانس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ”مقاعد“ میں وضو کیا، اس وقت ان کے پاس کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم موجود تھے۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ہر عضو کو تین، تین مرتبہ دھویا اور پھر یہ دریافت کیا: ”کیا آپ حضرات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے نہیں دیکھا؟“ تو ان حضرات نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ ابواحمد زبیری نے ثوری کے حوالے سے اس کی متابعت کی ہے، جبکہ درست یہ ہے کہ یہ روایت ثوری نے ابونضر کے حوالے سے، بسر بن سعید سے، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 285]
ترقیم العلمیہ: 280
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 159، 160، 164، 1934، 6433، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 226، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 83، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2، 3، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 360، 1041، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 529، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 84، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 106، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 31، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 285، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 35،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 271، 283، 284، 285، 286، 287، 301، 302، 303، 304، 308، 367، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 407»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 281 ترقیم الرسالہ : -- 286
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، وَثنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثًا، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهُمَا، ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلاثًا، ثُمَّ خَلَّلَ أَصَابِعَهُ وَخَلَّلَ لِحْيَتِهِ ثَلاثًا، حِينَ غَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَالَّذِي رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ" . لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ حَرْفًا بِحَرْفٍ، قَالَ مُوسَى بْنُ هَارُونَ: وَفِي هَذَا الْحَدِيثِ مَوْضِعٌ فِيهِ عِنْدَنَا وَهْمٌ ؛ لأَنَّ فِيهِ الابْتِدَاءَ بِغَسْلِ الْوَجْهِ قَبْلَ الْمَضْمَضَةِ وَالاسْتِنْشَاقِ، وَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ، فَبَدَأَ فِيهِ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاسْتِنْشَاقِ قَبْلَ غَسْلِ الْوَجْهِ وَتَابَعَهُ أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ فَبَدَأَ فِيهِ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاسْتِنْشَاقِ قَبْلَ الْوَجْهِ وَهُوَ الصَّوَابُ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا اور دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر دونوں بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر اور دونوں کانوں کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا اور پھر دونوں پاؤں تین مرتبہ دھو لیے، پھر انہوں نے اپنی انگلیوں کا خلال کیا، جب انہوں نے اپنا چہرہ دھویا تھا تو اس دوران انہوں نے تین مرتبہ اپنی داڑھی کا خلال بھی کیا تھا، پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے اسی طرح (وضو) کیا تھا جیسے آپ حضرات نے مجھے (وضو) کرتے دیکھا ہے۔“ ان دونوں راویوں کے الفاظ حرف بہ حرف ایک جیسے ہیں۔ موسیٰ بن ہارون بیان کرتے ہیں: ہمارے نزدیک اس روایت میں ایک مقام پر وہم ہے، کیونکہ اس میں وضو کے آغاز کا تذکرہ چہرہ دھونے سے کیا گیا ہے اور یہ چہرہ دھونا، کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے پہلے ہے جبکہ عبدالرحمن نامی راوی نے اس روایت کو اسی سند کے ہمراہ نقل کیا ہے اور اس میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے ذریعے وضو کا آغاز کرنے کا تذکرہ ہے اور یہ عمل چہرہ دھونے سے پہلے ہے۔ ابوغسان مالک بن اسماعیل نے بھی اسرائیل کے حوالے سے اس کی متابعت کی ہے اور اس میں چہرہ دھونے سے پہلے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے آغاز کا ذکر ہے اور یہی درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 286]
ترقیم العلمیہ: 281
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 159، 160، 164، 1934، 6433، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 226، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 83، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2، 3، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 360، 1041، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 529، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 84، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 106، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 31، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 285، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 35،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 271، 283، 284، 285، 286، 287، 301، 302، 303، 304، 308، 367، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 407»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 282 ترقیم الرسالہ : -- 287
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ، نا أَبُو غَسَّانَ ، نا إِسْرَائِيلُ ، وَنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاثًا، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلاثًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ ظَهْرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ثَلاثًا، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ، وَخَلَّلَ أَصَابِعَ قَدَمَيْهِ ثَلاثًا، وَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَمَا فَعَلْتُ" . يَتَقَارَبَانِ فِيهِ.
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا، پہلے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، ایسا تین مرتبہ کیا، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا اور پھر دونوں کانوں کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا، انہوں نے اپنی داڑھی میں تین مرتبہ خلال کیا اور پھر دونوں پاؤں دھوئے، انہوں نے اپنے پاؤں کی انگلیوں کا بھی تین مرتبہ خلال کیا اور یہ بات بیان کی: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح (وضو) کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسے میں نے یہ (وضو) کیا ہے۔“ ان دونوں روایات کے الفاظ قریب قریب ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 287]
ترقیم العلمیہ: 282
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 159، 160، 164، 1934، 6433، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 226، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 83، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2، 3، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 360، 1041، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 529، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 84، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 106، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 31، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 285، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 35،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 271، 283، 284، 285، 286، 287، 301، 302، 303، 304، 308، 367، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 407»
الحكم على الحديث:
صحيح
31. بَابُ الْمَسْحِ بِفَضْلِ الْيَدَيْنِ
باب: بازو دھونے سے بچنے والے پانی سے مسح کرنا
ترقیم العلمیہ : 283 ترقیم الرسالہ : -- 288
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَوَضَّأَ وَمَسَحَ رَأْسَهُ بِبَلَلِ يَدَيْهِ" .
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور آپ نے بازو دھونے کے بعد بچنے والی تری کے ذریعے سر کا مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 288]
ترقیم العلمیہ: 283
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 542، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 126، بدون ترقيم، 129، 130، 131، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 33، 34، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 717، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 418، 438، 440، 441، 458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 288، 289، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 345، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27657»
ترقیم العلمیہ : 284 ترقیم الرسالہ : -- 289
نا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَأْتِينَا فَيَتَوَضَّأُ فَمَسَحَ رَأْسَهُ بِمَا فَضُلَ فِي يَدَيْهِ مِنَ الْمَاءِ وَمَسَحَ هَكَذَا" . وَوَصَفَ ابْنُ دَاوُدَ، قَالَ:" بِيَدَيْهِ مِنْ مُؤَخَّرِ رَأْسِهِ إِلَى مَقْدِمِهِ، ثُمَّ رَدَّ يَدَيْهِ مِنْ مُقَدَّمِ رَأْسِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ".
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے، جب آپ وضو کرتے تھے تو آپ دونوں بازوؤں کو دھونے کے بعد بچنے والے پانی کے ذریعہ سر کا مسح کر لیتے تھے اور اس طرح مسح کرتے تھے۔ اس کے بعد عبداللہ بن داؤد نامی راوی نے وہ مسح کر کے دکھایا اور وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو سر کے پیچھے والے حصے سے آگے والے حصے کی طرف لے کر آئے اور پھر دونوں ہاتھوں کو سر کے آگے والے حصے سے پیچھے والے حصے کی طرف لے گئے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 289]
ترقیم العلمیہ: 284
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 542، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 126، بدون ترقيم، 129، 130، 131، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 33، 34، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 717، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 418، 438، 440، 441، 458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 288، 289، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 345، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27657»