🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ وُجُوبِ غَسْلِ الْقَدَمَيْنِ وَالْعَقِبَيْنِ
بَابُ وُجُوبِ غَسْلِ الْقَدَمَيْنِ وَالْعَقِبَيْنِ
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 315 ترقیم الرسالہ : -- 320
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ أَرْسَلَهُ إِلَى الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ يَسْأَلُهَا عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" إِنَّهُ كَانَ يَأْتِيهِنَّ وَكَانَتْ تُخْرِجُ لَهُ الْوَضُوءَ، قَالَ: فَأَتَيْتُهَا فَأَخْرَجَتْ إِلَيَّ إِنَاءً، فَقَالَتْ: فِي هَذَا كُنْتُ أُخْرِجُ لَهُ الْوَضُوءَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَبْدَأُ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهُمَا ثَلاثًا، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ فَيَغْسِلُ وَجْهَهُ ثَلاثًا، ثُمَّ يُمَضْمِضُ ثَلاثًا، وَيَسْتَنْشِقُ ثَلاثًا، ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ، ثُمَّ يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ مُقْبِلا وَمُدْبِرًا، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ" ، قَالَتْ: وَقَدْ أَتَانِي ابْنُ عَمٍّ لَكَ تَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: مَا أَجِدُ فِي الْكِتَابِ إِلا غَسْلَتَيْنِ وَمَسْحَتَيْنِ، فَقُلْتُ لَهَا: فَبِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ الإِنَاءُ؟ قَالَتْ: قَدْرُ مُدٍّ بِالْهَاشِمِيِّ، أَوْ مُدٍّ وَرُبُعٍ. قَالَ الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ: هَذِهِ الْمَرْأَةُ حَدَّثَتْ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ بَدَأَ بِالْوَجْهِ قَبْلَ الْمَضْمَضَةِ وَالاسْتِنْشَاقِ، وَقَدْ حَدَّثَ أَهْلُ بَدْرٍ مِنْهُمْ: عُثْمَانُ وَعَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ بَدَأَ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاسْتِنْشَاقِ قَبْلَ الْوَجْهِ وَالنَّاسُ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: امام زین العابدین رحمہ اللہ نے انہیں سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے طریقے کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے بھیجا تو سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لایا کرتے تھے تو وہ خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھا کرتی تھیں۔ عبداللہ بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اس خاتون کے پاس آیا تو انہوں نے میرے سامنے برتن نکالا اور بتایا: ”اس برتن میں، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کرنے کے لیے پانی نکالا کرتی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے آغاز میں دونوں ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے تین مرتبہ دھویا، پھر آپ نے وضو شروع کیا اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر تین مرتبہ کلی کی، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، دونوں بازوؤں کو دھویا، پھر اپنے سر کا آگے سے پیچھے کی طرف اور پیچھے سے آگے کی طرف مسح کیا، پھر دونوں پاؤں کو دھو لیا، پھر اس خاتون نے بتایا: ’میرے پاس تمہارے چچا زاد بھی آئے تھے، اس خاتون کی مراد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے، تو میں نے انہیں بھی اس بارے میں بتایا تھا تو انہوں نے یہ کہا: ’مجھے تو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں دو چیزوں کو دھونے اور دو چیزوں پر مسح کرنے کا حکم ملتا ہے۔““ عبداللہ بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: میں نے اس خاتون سے دریافت کیا: ”اس برتن میں کتنا پانی آ جاتا تھا؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جتنا ایک ’ہاشمی مد‘ ہوتا ہے، یا جتنا ایک عام مد اور ایک چوتھائی مد ہوتا ہے۔“ عباس بن یزید نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: اس خاتون نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات روایت کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے پہلے اپنے چہرے کو دھویا تھا، جبکہ اہل بدر نے یہ بات بیان کی ہے، جن میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وضو کا آغاز کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے کرتے تھے اور یہ عمل چہرہ دھونے سے پہلے کرتے تھے اور لوگوں کا عام معمول بھی یہی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 320]
ترقیم العلمیہ: 315
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 542، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 126، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 33، 34، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 717، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 418، 438، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 288، 289، 320، 371، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 345، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1167، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27657»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ»
باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں“
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 316 ترقیم الرسالہ : -- 321
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا يَحْيَى بْنُ الْعُرْيَانِ الْهَرَوِيُّ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . كَذَا قَالَ وَهُوَ وَهْمٌ، وَالصَّوَابُ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ هِلالِ بْنِ أُسَامَةَ الْفِهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا، هَذَا وَهْمٌ، وَلا يَصِحُّ وَمَا بَعْدَهُ، وَقَدْ بَيَّنْتُ عِلَلَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ راوی نے یہ بات اس طرح نقل کی ہے: تاہم یہ راوی کا وہم ہے، کیونکہ درست بات یہ ہے: یہ روایت اسامہ بن زید نے ہلال بن اسامہ فہری کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ یہ (مرفوع روایت) وہم ہے، یہ مستند نہیں ہے اور نہ ہی اس کے بعد والی روایات مستند ہیں، میں نے ان کی علتیں بیان کر دی ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 321]
ترقیم العلمیہ: 316
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 317 ترقیم الرسالہ : -- 322
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، وَالْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَلِمِ بْنِ حَيَّانَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى بْنِ يُونُسَ الْبَزَّازُ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . رَفْعُهُ وَهْمٌ وَالصَّوَابُ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ، وَالْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى، هَذَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ راوی نے اس روایت کو ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ ان کا وہم ہے۔ صحیح بات یہی ہے، یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ان کے اپنے قول کے طور پر منقول ہے۔ اس روایت کا راوی قاسم بن یحییٰ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 322]
ترقیم العلمیہ: 317
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 318 ترقیم الرسالہ : -- 323
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمُعَدَّلُ ، بِالرَّمْلَةِ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وُهَيْبٍ الْغَزِّيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . كَذَا قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ. وَرَفْعُهُ أَيْضًا وَهْمٌ. وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَاضِي غَزَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي السَّرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَرَفْعُهُ أَيْضًا وَهْمٌ وَوَهِمَ فِي ذِكْرِ الثَّوْرِيِّ. وَإِنَّمَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخِي عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْهُ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ راوی نے اس روایت کو اسی طرح ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن یہ ان کا وہم ہے، جبکہ دیگر راویوں نے بھی اسے عبید اللہ کے حوالے سے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن یہ بھی ان کا وہم ہے، اس کے علاوہ ثوری نامی راوی کا ذکر کرنے میں بھی راوی کو وہم واقع ہوا ہے، درحقیقت عبدالرزاق نے یہ روایت عبید اللہ کے بھائی عبداللہ بن عمر (عمری) کے حوالے سے، نافع کے واسطے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 323]
ترقیم العلمیہ: 318
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»
«قال الدارقطني: رفعه وهم والصواب عن ابن عمر من قوله والقاسم بن يحيى هذا ضعيف، سنن الدارقطني:، 322»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 319 ترقیم الرسالہ : -- 324
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" ، مَوْقُوفٌ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہ روایت ”موقوف“ ہے۔ محمد بن اسحاق نے نافع کے حوالے سے اور عبداللہ بن نافع نے اپنے والد (نافع) کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 324]
ترقیم العلمیہ: 319
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 319M ترقیم الرسالہ : -- 325
حَدَّثَنَا بِهِ حَدَّثَنَا بِهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمْسَحُ أُذُنَيْهِ، وَيَقُولُ:" هُمَا مِنَ الرَّأْسِ" .
جعفر بن محمد الواسطی نے بیان کیا کہ موسیٰ بن اسحاق نے ان سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ ابوبکر نے ان سے کہا کہ عبدالرحیم بن سلیمان نے ابن اسحاق سے، نافع سے بیان کیا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما دونوں کانوں کو مسح کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ”یہ دونوں سر کے حصے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 325]
ترقیم العلمیہ: 319M
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 320 ترقیم الرسالہ : -- 326
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نا وَكِيعٌ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . قَالَ الشَّيْخُ: وَأَمَّا الْحَدِيثُ الأَوَّلُ الَّذِي رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ الْعُرْيَانِ عَنْ حَاتِمٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا، فَهُوَ وَهْمٌ وَالصَّوَابُ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ هِلالِ بْنِ أُسَامَةَ الْفِهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ شیخ (امام دارقطنی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: جہاں تک پہلی روایت کا تعلق ہے، جسے یحییٰ بن عریان نے حاتم سے، انہوں نے اسامہ بن زید سے، انہوں نے نافع سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تو وہ وہم ہے، درست یہ ہے کہ یہ روایت اسامہ بن زید نے ہلال بن اسامہ فہری کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 326]
ترقیم العلمیہ: 320
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 321 ترقیم الرسالہ : -- 327
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 327]
ترقیم العلمیہ: 321
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 322 ترقیم الرسالہ : -- 328
سعید بن مرجانہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ قول نقل کیا ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 328]
ترقیم العلمیہ: 322
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 323 ترقیم الرسالہ : -- 329
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُبَشِّرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، نا عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا غَيْلانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّحَّاسُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ:" الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ" . وَرُوِيَ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، مَرْفُوعًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ یہ روایت زید عمی کے حوالے سے، مجاہد کے واسطے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ”مرفوع“ روایت کے طور پر بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 329]
ترقیم العلمیہ: 323
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 321، 322 - 330، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 24، 25، 29، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 163، 164، 173»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں