🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ التَّنَشُّفِ مِنْ مَاءِ الْوُضُوءِ
باب: وضو کے (پانی) یعنی اعضاء کو خشک کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 382 ترقیم الرسالہ : -- 389
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، نا عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، نا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذْتُ مِنْ وُضُوئِهِ فَصَبَبْتُهُ فِي بِئْرِي" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، میں نے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور اسے اپنے کنویں میں ڈال دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 389]
ترقیم العلمیہ: 382
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 389، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6980»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابٌ فِي نَضْحِ الْمَاءِ عَلَى الْفَرَجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ
باب: وضو کرنے کے بعد شرمگاہ پر پانی چھڑکنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 383 ترقیم الرسالہ : -- 390
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ أَبُو يَحْيَى الْجَحْدَرِيُّ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ، نا عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنَّ جَبْرَائِيلَ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَتَاهُ فِي أَوَّلِ مَا أُوحِيَ إِلَيْهِ، فَأَرَاهُ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الْوُضُوءِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنَ الْمَاءِ فَنَضَحَ بِهَا فَرْجَهُ" .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نقل کرتے ہیں: جب آپ پر پہلی مرتبہ وحی نازل ہوئی تھی، اس کے قریب کے زمانے میں جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا طریقہ کر کے دکھایا۔ جب وہ وضو کر کے فارغ ہوئے تو انہوں نے چلو میں پانی لیا اور اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 390]
ترقیم العلمیہ: 383
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 4989، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 462، قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 772، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 390، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17752»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 384 ترقیم الرسالہ : -- 391
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْكَاتِبُ ، نا حَمْدَانَ بْنُ عَلِيٍّ ، نا هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، نا رِشْدِينُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، وَقُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ زَيْدٍ" أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ لَمَّا نزل عَلَى النَّبِيِّ أَرَاهُ الْوُضُوءَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنَ الْمَاءِ فَرَشَّ بِهَا فِي الْفَرْجِ" .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جبرائیل علیہ السلام، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئے تو (ابتدائی زمانے میں) انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کا طریقہ کر کے دکھایا، جب وہ وضو کر کے فارغ ہوئے تو انہوں نے چلو میں پانی لے کر اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک لیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 391]
ترقیم العلمیہ: 384
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 391، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22185»
«قال الهيثمي: فيه رشدين بن سعد وثقه هيثم بن خارجة وأحمد بن حنبل في رواية وضعفه آخرون كذا في مجمع الزوائد، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 54)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. بَابٌ فِي وُجُوبِ الْغُسْلِ بِالْتِقَاءِ الْخِتَانَيْنِ وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ
باب: شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 385 ترقیم الرسالہ : -- 392
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ، فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاغْتَسَلْنَا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”جب شرمگاہ، شرمگاہ سے مل جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔“ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ایسا کرتے تھے تو ہم دونوں غسل کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 392]
ترقیم العلمیہ: 385
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 348، 349، 350، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 143، 144، 145، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 227، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1175،، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 108، 109، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 608، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 392، 393، 394، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24843»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 386 ترقیم الرسالہ : -- 393
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا" سُئِلَتْ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ الْمَرْأَةَ وَلا يُنْزِلُ الْمَاءَ؟ قَالَتْ: فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاغْتَسَلْنَا مِنْهُ جَمِيعًا" . رَفَعَهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَالْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدٍ. وَرَوَاهُ بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، وَأَبُو الْمُغِيرَةِ، وَعَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَغَيْرُهُمْ مَوْقُوفًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہے اور اسے انزال نہیں ہوتا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ایسا کرتے تھے تو ہم دونوں ایک ساتھ غسل کیا کرتے تھے۔“ ولید بن مسلم اور ولید بن مزید نے اسے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ بشر بن بکر، ابومغیرہ، عمرو بن ابوسلمہ، محمد بن کثیر، محمد بن مصعب اور دیگر راویوں نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 393]
ترقیم العلمیہ: 386
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 348، 349، 350، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 143، 144، 145، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 227، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1175،، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 108، 109، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 608، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 392، 393، 394، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24843»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 387 ترقیم الرسالہ : -- 394
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نا عَمِّي ، حَدَّثَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ كُلْثُومٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ أَهْلَهُ ثُمَّ يَكْسَلُ، هَلْ عَلَيْهِ غُسْلٌ؟ وَعَائِشَةُ جَالِسَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لأَفْعَلُ ذَلِكَ أَنَا وَهَذِهِ ثُمَّ نَغْتَسِلُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے، ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہے اور پھر انزال ہونے سے پہلے (صحبت ختم کر دیتا ہے)، ”کیا اس پر غسل کرنا لازم ہو گا؟“ تو اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی وہاں بیٹھی ہوئی تھیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”میں اور یہ (یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) بعض اوقات اس طرح بھی کر لیتے ہیں لیکن پھر ہم غسل کرتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 394]
ترقیم العلمیہ: 387
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 348، 349، 350، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 143، 144، 145، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 227، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1175،، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 108، 109، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 608، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 392، 393، 394، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24843»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 388 ترقیم الرسالہ : -- 395
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا الْمُتَوَكِّلُ بْنُ فُضَيْلٍ أَبُو أَيُّوبَ الْحَدَّادُ بَصْرِيُّ ، عَنْ أَبِي ظِلالٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الصُّبْحِ وَقَدِ اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَةٍ فَكَانَ نُكْتَةٌ مثل الدِّرْهَمِ يَابِسٌ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا الْمَوْضِعَ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ فَسَلَتَ شَعْرَهُ مِنَ الْمَاءِ وَمَسَحَهُ بِهِ وَلَمْ يُعِدِ الصَّلاةَ" . الْمُتَوَكِّلُ بْنُ فُضَيْلٍ، ضَعِيفٌ. وَرُوِيَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلانَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی۔ آپ نے غسل جنابت کیا ہوا تھا، آپ کے جسم مبارک پر ایک درہم جتنا حصہ خشک رہ گیا تھا جہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا۔ عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! اس جگہ تک پانی نہیں پہنچا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بالوں میں سے پانی کو اس جگہ ٹپکایا اور وہاں ہاتھ پھیر لیا، آپ نے نماز از سر نو ادا نہیں کی۔ اس روایت کا راوی متوکل بن فضیل ضعیف ہے۔ یہی روایت عطاء بن عجلان کے حوالے سے، ابن ابوملیکہ کے حوالے سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی منقول ہے، اور عطاء بن عجلان متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 395]
ترقیم العلمیہ: 388
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 395، انفرد به المصنف من هذا الطريق، قال الدارقطني: المتوكل بن فضيل ضعيف . وروي عن عطاء بن عجلان - وهو متروك الحديث - عن ابن أبى مليكة عن عائشة .»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 389 ترقیم الرسالہ : -- 396
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ جَنَابَةٍ فَرَأَى لُمْعَةً بِجِلْدِهِ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ، فَعَصَرَ خَصْلَةً مِنْ شَعْرِ رَأْسِهِ فَأَمَسَّهَا ذَلِكَ الْمَاءَ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کیا، پھر آپ کو اپنی جلد پر ایک چھوٹا سا حصہ نظر آیا، جس تک پانی نہیں پہنچا تھا تو آپ نے اپنے سر کے بالوں میں سے کچھ پانی نچوڑا اور وہ پانی اس جگہ پر لگایا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 396]
ترقیم العلمیہ: 389
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 396، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 390 ترقیم الرسالہ : -- 397
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ ، نا عَفَّانُ ، نا هَمَّامُ ، عَنِ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ وَأَجْهَدَ نَفْسَهُ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ أنزل أَوْ لَمْ يُنْزِلْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کوئی شخص عورت کے ساتھ صحبت کرے تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے خواہ اسے انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 397]
ترقیم العلمیہ: 390
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 291، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 348، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1174، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 191، برقم: 192، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 195، 196، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 216، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 788، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 610، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 397، 398، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7318»
«قال الدارقطني:صححه، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 246)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 391 ترقیم الرسالہ : -- 398
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَمَطَرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَعَدَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ وَاجْتَهَدَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ" ، قَالَ أَحَدُهُمَا:" وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ صحبت کرے تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے۔“ ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگرچہ اس کو انزال نہ ہوا ہو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 398]
ترقیم العلمیہ: 391
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 291، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 348، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1174، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 191، برقم: 192، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 195، 196، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 216، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 788، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 610، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 397، 398، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7318»
«قال الدارقطني:صححه، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 246)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں