🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ»
باب: نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں“
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 363 ترقیم الرسالہ : -- 369
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، نا أَبُو الْوَلِيدِ ، ويَحْيَى بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالُوا: نا زَائِدَةُ ، نا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ خَيْرٍ ، قَالَ: جَلَسَ عَلِيُّ بَعْدَمَا صَلَّى الْفَجْرَ فِي الرَّحَبِ، ثُمَّ قَالَ لِغُلامِهِ: ائْتِنِي بِطَهُورٍ، فَأَتَاهُ الْغُلامُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، وَطَسْتٍ وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَأَخَذَ بِيَمِينِهِ الإِنَاءَ فَأَكْفَأَهُ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ فَعَلَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ: كُلُّ ذَلِكَ لا يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ إِلَى الْمِرْفَقِ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ إِلَى الْمِرْفَقِ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ حَتَّى غَمَرَهَا الْمَاءُ، ثُمَّ رَفَعَهَا بِمَا حَمَلَتْ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ مَسَحَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ كِلْتَيْهِمَا مَرَّةً، ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُمْنَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الإِنَاءِ فَغَرَفَ بِكَفِّهِ فَشَرِبَ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا طَهُورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طَهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَذَا طُهُورُهُ" . وَقَدْ زَادَ بَعْضُهُمُ الْكَلِمَةَ، وَالشَّيْءَ وَالْمَعْنَى قَرِيبٌ.
عبدخیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد صحن میں آ کر بیٹھے، پھر آپ نے اپنے خادم سے فرمایا: ”میرے لیے وضو کا پانی لے کر آؤ!“ خادم ایک برتن میں آپ کے پاس پانی لے کر آیا، ساتھ ایک طشت لے آیا، ہم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ رہے تھے، انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے برتن کو پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر دونوں ہتھیلیوں کو دھویا، پھر آپ نے دائیں ہاتھ کے ذریعے برتن کو پکڑا اور اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا۔ عبدخیر نامی راوی بیان کرتے ہیں: ہر مرتبہ ہاتھ دھوتے ہوئے انہوں نے اپنا ہاتھ برتن میں داخل نہیں کیا، یہاں تک کہ دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھو لیا تو پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور (اس کے ذریعے پانی لے کر) کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے ناک صاف کیا، ایسا انہوں نے تین مرتبہ کیا، پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، پھر انہوں نے اپنا دایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا، پھر اپنا بایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس میں پانی بھر لیا، پھر اس میں جتنا بھی پانی تھا، اس پانی سمیت ہاتھ کو بلند کیا اور بائیں ہاتھ کے ذریعے اس ہاتھ کا مسح کیا اور پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے دائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے تین مرتبہ اس کو دھویا، پھر اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے تین مرتبہ اس کو دھویا، پھر انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنی چلو میں تھوڑا سا پانی لے کر اسے پی لیا، پھر یہ ارشاد فرمایا: ”یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ ہے، جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے طریقے کو دیکھ سکے تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔“ بعض راویوں نے اس کے بعض کلمات میں کمی و بیشی کی ہے، لیکن ان کا مفہوم قریب قریب ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 369]
ترقیم العلمیہ: 363
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5615، 5616، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 16، 147، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1056، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 91،، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 111، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 44، 48،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 396، 404، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 298، 299، 300،وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 939، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 593»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 364 ترقیم الرسالہ : -- 370
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاحِبُ السَّابِرِيِّ، ومُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُنَيْنِ ، وَاللَّفْظَةُ لابْنِ زَنْجَوَيْهِ، قَالُوا: نا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نا أَيُّوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْحَسَنَ بْنَ أَبِي الْحَسَنِ دَعَا بِوُضُوءٍ بِكُوزٍ، فَجِيءَ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ فِي تَوْرٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَمَضْمَضَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، وَمَسَحَ رَأْسَهُ، وَمَسَحَ أُذُنَيْهِ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ایوب بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے حسن بن ابوالحسن کو دیکھا، انہوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا تو ان کے لیے پانی کا ایک بڑا برتن لایا گیا، پھر وہ پانی پیالے میں ڈال دیا گیا، انہوں نے سب سے پہلے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کی، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا، پھر دونوں بازوؤں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر دونوں کانوں کا مسح کیا اور اپنی داڑھی کا خلال کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھو لیے، پھر یہ بات بیان کی: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ یہ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 370]
ترقیم العلمیہ: 364
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1866، 1867، 2117، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 370، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1571، 2905، 3362، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 76، 322، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 6671»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 365 ترقیم الرسالہ : -- 371
حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الْمَعْمَرِيُّ ، نا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، حَدَّثَتْنِي الرُّبَيِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَوَضَّأَ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ وَمُؤَخِّرَهُ وَصُدْغَيْهِ، ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبُعَيْهِ السَّبَّابَتَيْنِ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا" .
سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کے آگے والے حصے اور پیچھے والے حصے اور دونوں کنپٹیوں کا مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی دونوں انگلیاں داخل کر کے ان کے ذریعے کان کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 371]
ترقیم العلمیہ: 365
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 542، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 126، بدون ترقيم، 129، 130، 131، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 33، 34، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 717، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 418، 438، 440، 441، 458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 288، 289، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 345، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27657»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 366 ترقیم الرسالہ : -- 372
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا بُنْدَارٌ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ" كَانَ يَتَوَضَّأُ فَيَمْسَحُ ظَاهِرَ أُذُنَيْهِ وَبَاطِنَهُمَا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ" . قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا يَقُولُ الثَّقَفِيُّ، وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنْ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مِنْ فِعْلِهِ.
حمید بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تھے تو اپنے کانوں کے اوپر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کرتے تھے اور پھر یہ بیان کیا کرتے تھے: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ ابن صاعد کہتے ہیں: ثقفی نے اسی طرح نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ان کے فعل کے طور پر روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 372]
ترقیم العلمیہ: 366
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2061، 2062، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 534، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 303، 304، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 372، 373، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 171، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 150، 151»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 367 ترقیم الرسالہ : -- 373
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، تَوَضَّأَ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَأْمُرُنَا بِالأُذُنَيْنِ" .
حمید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے اپنے دونوں کانوں کے اندرونی حصے اور باہر والے حصے کا مسح کیا اور پھر یہ بتایا: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ دونوں کانوں (کا مسح کرنے کا) حکم دیا کرتے تھے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 373]
ترقیم العلمیہ: 367
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2061، 2062، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 534، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 303، 304، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 372، 373، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 171، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 150، 151»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 368 ترقیم الرسالہ : -- 374
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّاصِحِ ، بِمِصْرَ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ ، قَالُوا: نا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ مِنْ تَحْتِهَا" . وَقَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: قَالَ أَبِي: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْوَلِيدُ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَقَتَادَةُ، قَالا: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. مُرْسَلا وَهُوَ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ. قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے تو اپنے دونوں رخساروں کو نرمی سے ملتے تھے اور پھر اپنی انگلیوں کے ذریعے نیچے کی طرف سے داڑھی کا خلال کرتے تھے۔ ابن ابوحاتم بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: ولید نے اس روایت کو اوزاعی کے حوالے سے، عبدالواحد کے حوالے سے، یزید رقاشی اور قتادہ سے نقل کیا ہے، ان دونوں نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایسا کیا کرتے تھے)، یعنی اسے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہی درست ہونے کے زیادہ قریب ہے۔ شیخ (امام دارقطنی) فرماتے ہیں: ابومغیرہ نے اسے اوزاعی کے حوالے سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 374]
ترقیم العلمیہ: 368
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 432، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 249، 250، 251، 252، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 374، 375، 555، 556، 558، 559»
«قال الدارقطني: وهو الصواب العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (12 / 361)»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 369 ترقیم الرسالہ : -- 375
حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، نا أبُو الْمُغِيرَةِ، نا الأَوْزَاعِيُّ، نا عبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ نَحْوَ قَوْلِ ابْنِ أَبِي الْعِشْرِينَ، إِلا أَنَّهُ لَمْ يَرْفَعْهُ وَهُوَ الصَّوَابُ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب وضو کرتے تھے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت نقل کی ہے)۔ البتہ انہوں نے اس روایت کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا اور یہی درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 375]
ترقیم العلمیہ: 369
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 432، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 249، 250، 251، 252، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 374، 375، 555، 556، 558، 559»
«قال الدارقطني: وهو الصواب العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (12 / 361)»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 370 ترقیم الرسالہ : -- 376
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ كَانَ إِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ رَفَعَ الْقَلَنْسُوَةُ، وَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب وہ اپنے سر کا مسح کرتے تھے تو اپنی ٹوپی اٹھا دیتے تھے اور سر کے اگلے حصے کا مسح کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 376]
ترقیم العلمیہ: 370
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 285، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 376، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 8، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 136، 154، 1853، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 134»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابُ مَا رُوِيَ فِي فَضْلِ الْوُضُوءِ وَاسْتِيعَابِ جَمِيعِ الْقَدَمِ فِي الْوُضُوءِ بِالْمَاءِ
باب: وضو کی فضیلت اور وضو کے دوران پورے پاؤں تک اچھی طرح پانی پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 371 ترقیم الرسالہ : -- 377
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الزَّيَّاتُ ، عَنْ رَجُلٍ، يُقَالُ لَهُ: حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأْنَا لِلصَّلاةِ أَنْ نَغْسِلَ أَرْجُلَنَا" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت کی تھی: ”جب ہم نماز کے لیے وضو کریں تو اپنے پاؤں دھو لیں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 377]
ترقیم العلمیہ: 371
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 377 انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 372 ترقیم الرسالہ : -- 378
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، نا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَثنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الرَّازِيُّ ، نا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، وَحَدَّثَنَا أَبُو سَهْلٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا أَبُو الْوَلِيدِ ، نا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا شَدَّادُ أَبُو عَمَّارٍ ، وَقَدْ أَدْرَكَ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ أَبُو أُمَامَةَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ: بِأَيِّ شَيْءٍ تَدَّعِي أَنَّكَ رُبُعُ الإِسْلامِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، قَالَ عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ : قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي عَنِ الْوُضُوءِ، قَالَ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ يُقَرِّبُ وُضُوءَهُ ثُمَّ يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ وَيَنْثِرُ إِلا خَرَّتْ خَطَايَا فِيهِ وَخَيَاشِيمِهِ مَعَ الْمَاءِ، ثُمَّ يَغْسِلُ وَجْهَهُ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلا خَرَّتْ خَطَايَا وَجْهِهِ مَعَ أَطْرَافِ لِحْيَتِهِ مَعَ الْمَاءِ، ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ إِلَى مِرْفَقَيْهِ إِلا خَرَّتْ خَطَايَا يَدَيْهِ مِنْ أَنَامِلِهِ مَعَ الْمَاءِ، ثُمَّ يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ إِلا خَرَّتْ خَطَايَا رَأْسِهِ مِنْ أَطْرَافِ شَعْرِهِ مَعَ الْمَاءِ، ثُمَّ يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلا خَرَّتْ خَطَايَا رِجْلَيْهِ مِنْ أَطْرَافِ أَصَابِعِهِ مَعَ الْمَاءِ، ثُمَّ يَقُومُ وَيَحْمَدُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَيُثْنِي عَلَيْهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ يَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ إِلا انْصَرَفَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ" .
ابوعمار بیان کرتے ہیں: انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کس بنیاد پر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ اسلام کا چوتھائی ہیں (یعنی اسلام قبول کرنے والے چوتھے فرد ہیں)؟“ (اس کے بعد انہوں نے پورا واقعہ بیان کیا ہے)۔ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی: ”میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے وضو کے بارے میں کچھ بتائیے!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص وضو کرنے لگے تو وہ پہلے کلی کرے، پھر ناک میں پانی ڈالے اور ناک صاف کرے تو اس میں اس سے اس کے تمام گناہ، یہاں تک کہ اس کے ناک کے بانسے سے، تمام گناہ پانی سمیت باہر نکل جاتے ہیں، پھر جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے، تو اس کے چہرے میں سے تمام گناہ، یہاں تک کہ اس کی داڑھی کے کناروں میں سے بھی، پانی کے ہمراہ گر جاتے ہیں، پھر جب وہ دونوں بازوؤں کو کہنیوں تک دھوتا ہے، تو اس کے دونوں بازوؤں میں سے، یہاں تک کہ ناخنوں میں سے بھی، تمام گناہ پانی سمیت گر جاتے ہیں، پھر جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے، تو اس کے بالوں کے کناروں سمیت، اس کے سر کے تمام گناہ پانی سمیت گر جاتے ہیں، پھر جب وہ اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے، تو اس کے دونوں پاؤں کی انگلیوں کے کناروں میں سے بھی تمام گناہ پانی سمیت گر جاتے ہیں، پھر وہ اٹھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی اس کی شان کے مطابق اس کی حمد بیان کرتا ہے، اس کی ثناء بیان کرتا ہے، پھر دو رکعت نماز ادا کرتا ہے، تو وہ اپنے گناہوں سے (اس طرح پاک) ہو جاتا ہے، جیسے اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 378]
ترقیم العلمیہ: 372
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 832، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 165، 260، 1147، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 453، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 147، برقم: 571، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1277، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 3579، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 283، 1251، 1364، 2794، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 378، 379، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17288»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں