🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابٌ فِي طَهَارَةِ الْأَرْضِ مِنَ الْبَوْلِ
باب: زمین کو پیشاب سے پاک کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 471 ترقیم الرسالہ : -- 478
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نا الْمُعَلَّى الْمَالِكِيُّ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَتَى السَّاعَةُ؟ فَقَالَ:" وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟"، قَالَ: لا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَبِيرِ صَلاةٍ وَلا صِيَامٍ، إِلا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ:" فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ"، قَالَ: فَذَهَبَ الشَّيْخُ فَأَخَذَ يَبُولُ فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْهِ النَّاسُ فَأَقَامُوهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعُوهُ عَسَى أَنْ يَكُونَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، فَصَبُّوا عَلَى بَوْلِهِ الْمَاءَ . كَذَا قَالَ يُوسُفُ: الْمُعَلَّى الْمَالِكِيُّ، الْمُعَلَّى مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بڑی عمر کا آدمی تھا، اس نے عرض کیا: ”اے محمد! قیامت کب آئے گی؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے اس کے لیے کوئی زیادہ نمازیں اور روزے تیار نہیں کیے ہیں، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہوگے جس کے ساتھ تم محبت رکھتے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ بڑی عمر کا آدمی گیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کرنا شروع کر دیا، کچھ لوگ اس کے پاس سے گزرے اور اسے روک دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کرنے دو! ہو سکتا ہے، یہ جنتی ہو۔“ پھر ان لوگوں نے اس کے پیشاب پر پانی بہا دیا۔ یوسف نامی راوی نے اس راوی کا نام اسی طرح ”معلی مالکی“ ذکر کیا ہے، اور یہ معلی مجہول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 478]
ترقیم العلمیہ: 471
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6168، 6169، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2641، 2641، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 477، 478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3794»
«قال الدارقطني: وليست بمحفوظ عن أبي بكر بن عياش العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (5 / 80)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 472 ترقیم الرسالہ : -- 479
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عُمَيْرٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلِ بْنِ مُقَرِّنٍ ، قَالَ: قَامَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَا الْمَسْجِدِ فَانْكَشَفَ فَبَالَ فِيهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذُوا مَا بَالَ عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ فَأَلْقُوهُ وَأَهْرِيقُوا عَلَى مَكَانِهِ مَاءً" . عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْقِلٍ تَابِعِيٌّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
عبداللہ بن معقل بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک دیہاتی مسجد کے کنارے پر کھڑا ہوا، اس نے اپنا تہبند ہٹایا اور وہاں پیشاب کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس جگہ اس نے پیشاب کیا ہے، وہاں سے مٹی نکال کر پھینک دو اور اس جگہ پر پانی بہا دو۔“ اس روایت کے راوی عبداللہ بن معقل تابعی ہیں اور یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 479]
ترقیم العلمیہ: 472
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) 146/1، بدون ترقيم، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4310، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 479، وأبو داود فى "المراسيل"، 11»
«قال الدارقطني: عبد الله بن معقل تابعي وهو مرسل، سنن الدارقطني: (1 / 240) برقم: (479)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
56. بَابُ صِفَةِ مَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ وَمَا رُوِيَ فِي الْمُلَامَسَةِ وَالْقُبْلَةِ
باب: ان چیزوں کا بیان جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور چھو لینے اور بوسہ دینے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 473 ترقیم الرسالہ : -- 480
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطَ، قَالا: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّيِّبِ يَزِيدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، قَالا: ثنا وَكِيعٌ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَقَالَ الْحَسَّانِيُّ:" رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِّ لِلْمُسَافِرِ ثَلاثًا إِلا مِنْ جَنَابَةٍ، وَلَكِنْ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ أَوْ رِيحٍ" . لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا: أَوْ رِيحٍ، غَيْرُ وَكِيعٍ، عَنْ مِسْعَرٍ.
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر شخص کے لیے تین دنوں تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی ہے۔ البتہ جنابت کا حکم مختلف ہے (تو یہ حکم صرف) پاخانہ کرنے، پیشاب کرنے یا ہوا خارج ہونے کے بارے میں ہے (یعنی اس کے بعد آدمی وضو کے دوران موزوں پر مسح کر سکتا ہے)۔“ مسعر کے حوالے سے اس روایت میں ”یا ہوا خارج ہونے“ کے الفاظ وکیع کے علاوہ اور کسی نے نقل نہیں کیے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 480]
ترقیم العلمیہ: 473
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 4، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 17، 193، 196، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 85، 562، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 339، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 126، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 96، 2387، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 369، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 226، 478، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 940، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 563، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 480، 761، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 905،والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 198، 250، 251، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18375»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 474 ترقیم الرسالہ : -- 481
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لُؤْلُؤٌ ، نا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَجِدُ بَلَلا وَلا يَذْكُرُ احْتِلامًا، قَالَ:" يَغْتَسِلُ"، وَعَنِ الرَّجُلِ يَرَى أَنْ قَدِ احْتَلَمَ وَلا يَجِدُ بَلَلا، قَالَ:" لا غُسْلَ عَلَيْهِ"، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: أَعْلَى الْمَرْأَةِ تَرَى ذَلِكَ غُسْلٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ إِنَّ الرِّجَالَ شَقَائِقُ النِّسَاءِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو تری دیکھتا ہے لیکن اسے احتلام یاد نہیں ہوتا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ غسل کر لے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جسے یہ یاد ہوتا ہے، اسے احتلام ہوا تھا لیکن اسے تری نظر نہیں آتی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس پر غسل لازم نہیں ہو گا۔“ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اگر عورت یہ چیز دیکھ لے؟ تو کیا اس پر بھی یہ حکم لازم ہو گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں! عورتیں مردوں کا پہلو ہیں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 481]
ترقیم العلمیہ: 474
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 313، 314، وابن الجارود فى "المنتقى"، 97، 98، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 196، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 201، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 236، 237، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 113، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 790، 792، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 612، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 481، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25249»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 475 ترقیم الرسالہ : -- 482
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَجَّاجِ بْنِ الْمِنْهَالِ ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْغُسْلُ مِنْ خَمْسَةٍ: مِنَ الْجَنَابَةِ، وَغُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، وَغُسْلُ الْمَيِّتِ، وَالْغُسْلُ مِنْ مَاءِ الْحَمَّامِ" . مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”غسل کرنا پانچ صورتوں میں لازم ہوتا ہے: جنابت کے بعد، جمعہ کے دن غسل کرنا، میت کو غسل دینے کے بعد، حمام کے پانی میں نہانے کے بعد۔“ اس روایت کا راوی مصعب بن شیبہ، ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 482]
ترقیم العلمیہ: 475
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 256، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 586، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 348، 3160، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1448، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 399، 482، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25829»
«قال ابن حجر: إسناده مصعب بن شيبة وفيه مقال، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 236)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 476 ترقیم الرسالہ : -- 483
حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، قَالا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ أَصَابَ مِنِ امْرَأَةٍ لا تَحِلُّ لَهُ فَلَمْ يَدَعْ شَيْئًا يُصِيبُهُ الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِهِ إِلا قَدْ أَصَابَهُ مِنْهَا إِلا أَنَّهُ لَمْ يُجَامِعْهَا؟ فَقَالَ:" تَوَضَّأْ وُضُوءًا حَسَنًا ثُمَّ قُمْ فَصَلِّ"، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَذِهِ الآيَةَ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ سورة هود آية 114، فَقَالُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: أَهِيَ لَهُ خَاصَّةً أَمْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً؟ فَقَالَ:" بَلْ هِيَ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً" . صَحِيحٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ ایسے شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ جو کسی ایسی عورت کے قریب جاتا ہے جو اس کے لیے حلال نہیں اور جو مرد عورتوں کے ساتھ کرتے ہیں، وہ ہر کام اس کے ساتھ کر لیتا ہے، البتہ اس کے ساتھ صحبت نہیں کرتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اچھی طرح وضو کرو، پھر اٹھ کر نماز ادا کر لو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم نماز کو دن کے دونوں حصوں میں قائم کرو اور رات کے کچھ حصے میں بھی۔“ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کیا یہ حکم اس شخص کے لیے مخصوص ہے یا تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 483]
ترقیم العلمیہ: 476
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 471، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7287، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 3113، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 615، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 483، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22539، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 110، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 277، 278»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 477 ترقیم الرسالہ : -- 484
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ يَزِيدَ الطَّرَسُوسِيُّ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَسَارٍ مَدِينِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: لا تُعَادُ الصَّلاةُ مِنَ الْقُبْلَةِ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَيُصَلِّي وَلا يَتَوَضَّأُ" . خَالَفَهُ مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ فِي إِسْنَادِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”بوسہ لینے کی وجہ سے نماز کو دہرایا نہیں جائے گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک زوجہ محترمہ کا بوسہ لے لیتے تھے اور بعد میں نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ منصور بن زاذان نامی راوی نے اس روایت کی سند میں اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 484]
ترقیم العلمیہ: 477
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 170، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 155، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 178، 179، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 86، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 502، 503، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 484، 485، 486، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24967»
«قال البیھقی: وذكر البيهقي في الخلافيات أن أكثر رواته إلى ابن أخي الزهري مجهولون وينظر فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 70)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 478 ترقیم الرسالہ : -- 485
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ، نا أَبُو حَفْصٍ التِّنِّيسِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لَقَدْ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُنِي إِذَا خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ وَمَا يَتَوَضَّأُ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کے نبی میرا بوسہ لے لیا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے جاتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 485]
ترقیم العلمیہ: 478
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 170، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 155، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 178، 179، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 86، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 502، 503، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 484، 485، 486، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24967»
«قال ابن عدي: لا أعلم رواه عن منصور غير سعيد بن بشير، الكامل في الضعفاء: (4 / 412)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 479 ترقیم الرسالہ : -- 486
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ مِهْرَانَ ، قَالُوا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ. تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَلَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ وَلَيْسَ بِقَوِيٍّ فِي الْحَدِيثِ، وَالْمَحْفُوظُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْحُفَّاظُ الثِّقَاتُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، مِنْهُمْ مَعْمَرٌ، وَعُقَيْلٌ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَقَالَ مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الْقُبْلَةِ الْوُضُوءُ، وَلَوْ كَانَ مَا رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ صَحِيحًا، لَمَا كَانَ الزُّهْرِيُّ يُفْتِي بِخِلافِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، اسے منصور کے حوالے سے زہری سے نقل کرنے میں سعید بن بشیر منفرد ہے، کسی نے اس کی متابعت نہیں کی اور وہ حدیث میں قوی نہیں ہے۔ زہری کے حوالے سے محفوظ روایت یہ ہے: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔ ثقہ حفاظ نے، جن میں معمر، عقیل اور ابن ابی ذئب شامل ہیں، زہری سے اسی طرح روایت کی ہے۔ امام مالک نے امام زہری کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”بوسہ لینے کے بعد وضو لازم ہو جاتا ہے۔“ تو اگر سعید بن بشیر کی منصور کے حوالے سے، زہری کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایت کو درست تسلیم کر لیا جائے تو پھر زہری کو اس کے خلاف فتویٰ نہیں دینا چاہیے تھا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے!۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 486]
ترقیم العلمیہ: 479
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 170، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 155، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 178، 179، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 86، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 502، 503، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 484، 485، 486، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24967»
«قال ابن عدي: لا أعلم رواه عن منصور غير سعيد بن بشير، الكامل في الضعفاء: (4 / 412)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 480 ترقیم الرسالہ : -- 487
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مَالِكٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" مِنْ قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ الْوُضُوءُ" .
امام مالک، ابن شہاب زہری کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”اگر شوہر اپنی بیوی کا بوسہ لے تو اس پر وضو کرنا لازم ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 487]
ترقیم العلمیہ: 480
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 136، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 487، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 500»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں