الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
52. بَابُ الْحُكْمِ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالصَّبِيَّةِ مَا لَمْ يَأْكُلَا الطَّعَامَ
باب: جو بچہ یا بچی کھانا نہیں کھاتے ہوں، ان کے پیشاب کا حکم
ترقیم العلمیہ : 462 ترقیم الرسالہ : -- 469
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نا عَفَّانُ ، نا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ. تَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ، عَنْ هِشَامٍ. وَوَقَفَهُ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑک دیا جائے گا اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔“ عبدالصمد نے ہشام کے حوالے سے اس کی متابعت کی ہے، جبکہ ابن ابی عروبہ نے قتادہ کے حوالے سے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 469]
ترقیم العلمیہ: 462
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 284، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1375، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 591، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 377، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 610، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 525، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4224،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 468، 469، 470، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 573»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 60)»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 60)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 462M ترقیم الرسالہ : -- 470
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ ، نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، نا هِشَامٌ صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" بَوْلُ الْغُلامِ يُنْضَحُ، وَبَوْلُ الْجَارِيَةِ يُغْسَلُ" . قَالَ قَتَادَةُ: هَذَا مَا لَمْ يَطْعَمَا فَإِذَا طَعِمَا غُسِلَ بَوْلُهُمَا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔“ قتادہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: ”یہ اس وقت ہے جب وہ کچھ کھاتے نہ ہوں، اگر وہ کھانا شروع کر دیں تو ان دونوں کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 470]
ترقیم العلمیہ: 462M
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 284، بدون ترقيم، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1375، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 591، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 377، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 610، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 525، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 468، 469،، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 573، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1301»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 60»
«قال ابن حجر: إسناده صحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 60»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 463 ترقیم الرسالہ : -- 470M
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، قَالا: نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ الطَّائِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ ، قَالَ: كُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ:" وَلِّنِي قَفَاكَ"، فَأُوَلِّيهِ قَفَائِي، وَأَنْشُرُ الثَّوْبَ، يَعْنِي أَسْتُرُهُ، فَأُتِيَ بِحَسَنٍ أَوْ حُسَيْنٍ فَبَالَ عَلَى صَدْرِهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" هَكَذَا يُصْنَعُ يُرَشُّ مِنَ الذَّكَرِ وَيُغْسَلُ مِنَ الأُنْثَى" .
سیدنا ابوسمح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، جب آپ نے غسل کرنا ہوتا تو آپ مجھ سے فرماتے: ”منہ دوسری طرف کر لو۔“ تو میں منہ دوسری طرف کر لیتا اور پردہ کر دیتا۔ (ایک مرتبہ آپ نے غسل کر لیا تھا) تو آپ کے پاس جناب امام حسن رضی اللہ عنہ یا شاید امام حسین رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، انہوں نے آپ کے سینے پر پیشاب کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوا کر اس پر چھڑک دیا، اور ارشاد فرمایا: ”اگر لڑکا پیشاب کر دے، تو اس طرح چھڑک دیا جائے گا اور اگر لڑکی پیشاب کرے تو اسے دھویا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 470M]
ترقیم العلمیہ: 463
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 283، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 593، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 224، 303، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 223، 289، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 376، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 526، 613، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4223، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 470/2، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 958»
«قال البخاري: حديث أبي السمح هذا حديث حسن، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (1 / 530)»
«قال البخاري: حديث أبي السمح هذا حديث حسن، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (1 / 530)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 464 ترقیم الرسالہ : -- 471
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، نا خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَصَابَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ جِلْدَهُ بَوْلُ صَبِيٍّ وَهُوَ صَغِيرٌ فَصَبَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ بِقَدْرِ الْبَوْلِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک پر یا آپ کی جلد پر نابالغ کم سن بچے کا پیشاب لگ گیا تو آپ نے اس جگہ پر پانی چھڑک دیا، جہاں پیشاب لگا تھا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 471]
ترقیم العلمیہ: 464
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 471، 472، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1490»
«قال ابن حجر: إسناده ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 75)»
«قال ابن حجر: إسناده ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 75)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 465 ترقیم الرسالہ : -- 472
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ، قَالَ:" يُصَبُّ عَلَيْهِ مِثْلُهُ مِنَ الْمَاءِ، قَالَ: كَذَلِكَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَوْلِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" . إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ أَبِي يَحْيَى ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بچے کے پیشاب کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: ”جس حصے پر وہ لگا ہو، اس حصے پر پانی چھڑک دیا جائے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا پیشاب لگنے پر بھی اسی طرح کیا تھا۔ اس روایت کا راوی ابراہیم، ابویحییٰ کا بیٹا ہے اور یہ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 472]
ترقیم العلمیہ: 465
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 471، 472، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1490»
«قال ابن حجر: إسناده ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 75)»
«قال ابن حجر: إسناده ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 75)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
53. بَابُ مَا رُوِيَ فِي النَّوْمِ قَاعِدًا لَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ
باب: بیٹھے ہوئے سو جانا وضو نہیں توڑتا، اس بارے میں جو کچھ منقول ہے
ترقیم العلمیہ : 466 ترقیم الرسالہ : -- 473
قُرِئَ عَلَى قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، نا أَبُو هِلالٍ ، نا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنَّا نَأْتِي مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَنَامُ فَلا نُحْدِثُ لِذَلِكَ وُضُوءًا" . صَحِيحٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں آ جاتے تھے، اور سو جایا کرتے تھے تو ہم لوگ (سو جانے کی وجہ سے) دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے۔ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 473]
ترقیم العلمیہ: 466
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 376، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 200، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 78، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 595، 596، 597، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 473، 474، 475، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14154»
ترقیم العلمیہ : 467 ترقیم الرسالہ : -- 474
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، نا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوقَظُونَ لِلصَّلاةِ، حَتَّى إِنِّي لأَسْمَعُ لأَحَدِهِمْ غَطِيطًا ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلا يَتَوَضَّئُونَ" . قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: هَذَا عِنْدَنَا وَهُمْ جُلُوسٌ صَحِيحٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم کو دیکھا ہے، انہیں نماز پڑھنے کے لیے اٹھایا جاتا تھا، یہاں تک کہ بعض اوقات میں ان میں سے کسی کے خراٹے بھی سن لیتا تھا، لیکن وہ پھر اٹھ کر نماز پڑھ لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ ابن مبارک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: ”ہمارے نزدیک یہ حکم اس وقت ہے جب یہ لوگ بیٹھے ہوئے سو جاتے تھے۔“ یہ حدیث مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 474]
ترقیم العلمیہ: 467
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 376، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 200، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 78، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 595، 596، 597، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 473، 474، 475، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14154»
ترقیم العلمیہ : 468 ترقیم الرسالہ : -- 475
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، نا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ حَتَّى يُخْفِقُوا بِرُءُوسِهِمْ، ثُمَّ يَقُومُونَ يُصَلُّونَ وَلا يَتَوَضَّئُونَ" . صَحِيحٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم عشاء کی نماز کے انتظار میں ہوتے تھے، یہاں تک کہ ان کے سر جھک جایا کرتے تھے (یعنی وہ سو جاتے تھے)، پھر وہ اٹھ کر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ یہ روایت مستند طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 475]
ترقیم العلمیہ: 468
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 376، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 200، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 78، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 595، 596، 597، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 473، 474، 475، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14154»
54. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبْوَالِ الْإِبِلِ
باب: اونٹ کے پیشاب سے متعلق جو کچھ منقول ہے
ترقیم العلمیہ : 469 ترقیم الرسالہ : -- 476
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَاجْتَوَوْهَا، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ شِئْتُمْ خَرَجْتُمْ إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ فَشَرِبْتُمْ مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا"، فَفَعَلُوا ذَلِكَ وَصَحُّوا فَأَقْبَلُوا عَلَى الرُّعَاةِ فَقَتَلُوهُمْ، وَاسْتَاقُوا ذَوْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلامِ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آثَارِهِمْ، فَأُتِيَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ، وَتُرِكُوا بِالْحَرَّةِ حَتَّى مَاتُوا .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”عرینہ“ قبیلے کے کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوئے، وہاں کی آب و ہوا انہیں موافق نہیں آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اگر تم لوگ چاہو تو صدقے کے اونٹوں کی طرف چلے جاؤ اور وہاں ان کا دودھ اور پیشاب پیو۔“ انہوں نے ایسا ہی کیا تو وہ تندرست ہو گئے، پھر وہ لوگ ان اونٹوں کے چرواہے کے پاس گئے اور اسے قتل کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں کو اپنے ساتھ ہانک کر لے گئے اور اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے لوگوں کو بھیجا۔ انہیں پکڑ کر لایا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوا دیے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروا دیں اور پھر انہیں پتھریلی زمین پر ڈال دیا گیا، یہاں تک کہ وہ اسی حالت میں مر گئے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 476]
ترقیم العلمیہ: 469
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 233، 1501، 3018، 4192، 4193، 4610، 5685، 5686، 5727، 6802، 6803، 6804، 6805، 6899، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1671، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 115، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1386، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8189، 8190، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 304، 4037، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4364، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 72، 73، 1845، 2042، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2578، 3503،والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 476، 3263، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12224»
55. بَابٌ فِي طَهَارَةِ الْأَرْضِ مِنَ الْبَوْلِ
باب: زمین کو پیشاب سے پاک کرنا
ترقیم العلمیہ : 470 ترقیم الرسالہ : -- 477
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا سَمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ فَصُبَّ عَلَيْهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ. فَقَالَ الأَعْرَابِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْءُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمَّا يَعْمَلْ عَمَلَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ" . سَمْعَانُ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دفعہ ایک دیہاتی آیا، اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ کے بارے میں یہ حکم دیا کہ اسے کھود دیا جائے، اور پھر اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دیا جائے۔ اس دیہاتی نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ایک شخص کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے، حالانکہ وہ ان کے عمل کی طرح عمل نہیں کرتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”وہ جس کے ساتھ محبت کرتا ہے اس کے ساتھ ہو گا۔“ اس روایت کا ایک راوی سمعان مجہول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 477]
ترقیم العلمیہ: 470
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6168، 6169، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2641، 2641، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 477، 478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3794»
«قال ابن حجر: فيه سمعان بن مالك وهو ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 137)»
«قال ابن حجر: فيه سمعان بن مالك وهو ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 137)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف