🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 595 ترقیم الرسالہ : -- 606
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا بِشْرُ بْنُ آدَمَ ، وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالا: نا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ، فَجَاءَ ضَرِيرٌ فَتَرَدَّى فِي بِئْرٍ فَضَحِكَ الْقَوْمُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِينَ ضَحِكُوا أَنْ يُعِيدُوا الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" .
ابوالعالیہ یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص کنویں میں گر گیا، حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 606]
ترقیم العلمیہ: 595
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 603، 604، 605، 606، 607، 608، 609، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»
«قال الدارقطني:والصواب من ذلك قول من رواه عن قتادة عن أبي العالية مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 299) برقم: (604)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 596 ترقیم الرسالہ : -- 607
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 607]
ترقیم العلمیہ: 596
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 603، 604، 605، 606، 607، 608، 609، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»
«قال الدارقطني:والصواب من ذلك قول من رواه عن قتادة عن أبي العالية مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 299) برقم: (604)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 597 ترقیم الرسالہ : -- 608
وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، نا إبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا بنْدَارٌ ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 608]
ترقیم العلمیہ: 597
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 603، 604، 605، 606، 607، 608، 609، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»
«قال الدارقطني:والصواب من ذلك قول من رواه عن قتادة عن أبي العالية مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 299) برقم: (604)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 598 ترقیم الرسالہ : -- 609
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 609]
ترقیم العلمیہ: 598
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 603، 604، 605، 606، 607، 608، 609، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»
«قال الدارقطني:والصواب من ذلك قول من رواه عن قتادة عن أبي العالية مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 299) برقم: (604)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 599 ترقیم الرسالہ : -- 610
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، نا إِبْرَاهِيمُ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ ، نا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ سَلْمٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الذَّيَّالِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: بَلَغَنَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ. وَهَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنْ قَتَادَةَ، اتَّفَقَ عَلَيْهِ مَعْمَرٌ، وَأَبُو عَوَانَةَ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، فَرَوَوْهُ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، وَتَابَعَهُمْ عَلَيْهِ سَلْمُ بْنُ أَبِي الذَّيَّالِ، عَنْ قَتَادَةَ فَأَرْسَلَهُ، فَهَؤُلاءِ خَمْسَةٌ ثِقَاتٌ رَوَوْهُ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، مُرْسَلا، وَأَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ، وَدَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ، وَالْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ كُلُّهُمْ مَتْرُوكُونَ، وَلَيْسَ فِيهِمْ مَنْ يَجُوزُ الاحْتِجَاجُ بِرِوَايَتِهِ لَوْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مُخَالِفٌ، فَكَيْفَ وَقَدْ خَالَفَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ خَمْسَةٌ ثِقَاتٌ مِنْ أَصْحَابِ قَتَادَةَ، وَأَمَّا حَدِيثُ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ فَهُوَ بَعِيدٌ مِنَ الصَّوَابِ أَيْضًا، وَلا نَعْلَمُ أَحَدًا عَنِ تَابَعَهُ عَلَيْهِ، وَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَبْدُ الْكَرِيمِ مَتْرُوكٌ، وَالرَّاوِي لَهُ عَنْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ. وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا، وَعَبْدُ الْكَرِيمِ مَتْرُوكٌ، وَالرَّاوِي لَهُ عَنْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ. وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا، وَقَدْ رَوَاهُ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّيُّ الْمَعْرُوفُ بِسُنْدُلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ ذَاهِبُ الْحَدِيثِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَّا حَدِيثُ عَبْدِ الْكَرِيمِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہم تک یہی روایت پہنچی ہے۔ قتادہ سے منقول یہی روایت مستند ہے، معمر، ابوعوانہ، سعید بن ابوعروبہ اور سعید بن بشیر نے اس پر اتفاق کیا ہے، ان حضرات نے اسے قتادہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ سے نقل کیا ہے، اور سلم بن ابوذیال نے قتادہ کے حوالے سے اس میں ان کی متابعت کی ہے اور اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تو یہ پانچ ثقہ راوی ہیں، جنہوں نے اسے قتادہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ جبکہ ایوب بن خوط، داؤد بن محبر، عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ اور حسن بن دینار سب متروک ہیں، ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ اگر اس کے مخالف کوئی نہ بھی ہوتا، تو اس کی روایت سے استدلال کرنا جائز ہوتا، تو اب کیا حکم ہو گا، جبکہ ان میں سے ہر ایک نے قتادہ کے پانچ ثقہ شاگردوں کی مخالفت کی ہے۔ جہاں تک حسن بن دینار کی، حسن کے حوالے سے، ابوالملیح کے حوالے سے، ان کے والد سے منقول روایت کا تعلق ہے، تو وہ بھی درستگی سے بعید ہے، اور ہمارے علم میں کسی نے اس میں ان کی متابعت نہیں کی۔ عبدالکریم ابوامیہ نے اسے حسن کے حوالے سے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، عبدالکریم متروک ہے، اور اس سے یہ روایت نقل کرنے والا عبدالعزیز بن حصین ہے، وہ بھی ضعیف ہے۔ عمر بن قیس مکی، جو سندل کے نام سے معروف ہے، وہ ضعیف ہے، اس کی حدیث ساقط ہے، اس نے اسے عمرو بن عبید کے حوالے سے، حسن کے حوالے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ جہاں تک عبدالکریم کی روایت کا تعلق ہے، (تو وہ درج ذیل ہے)۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 610]
ترقیم العلمیہ: 599
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 610، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 600 ترقیم الرسالہ : -- 611
فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ الأَنْطَاكِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَمْزَةَ ، نا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَهْقَهَ أَعَادَ الْوُضُوءَ وَأَعَادَ الصَّلاةَ" . وَأَمَّا حَدِيثُ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص (نماز کے دوران) قہقہہ لگا لے، تو وہ دوبارہ وضو کرے اور دوبارہ نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 611]
ترقیم العلمیہ: 600
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 611، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال ابن عدي: البلاء في هذا الإسناد من عبد العزيز بن حصين وعبد الكريم هو عبد الكريم أبو أمية بصري وجميعا ضعيفان، الكامل في الضعفاء: (4 / 93)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 601 ترقیم الرسالہ : -- 612
فَحَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ حَنَانٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، نا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّرْخُمِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاءِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُمَرُِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلاةِ قَرْقَرَةً فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ". وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ:" إِذَا قَهْقَهَ الرَّجُلُ أَعَادَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ". وَحَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ شَيْخٌ لأَهْلِ الْمِصِّيصَةِ، يُقَالُ لَهُ: سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَزَارِيُّ ، وَكَانَ ضَعِيفًا سِيءَ الْحَالِ فِي الْحَدِيثِ، حَدَّثَ بِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص نماز کے دوران قہقہہ لگا کر ہنسے، تو وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔“ حسن بن قتیبہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص قہقہہ لگائے گا، وہ دوبارہ وضو کرے گا اور نماز ادا کرے گا۔“ اس حدیث کو اہل مصیصہ کے ایک شیخ سفیان بن محمد فزاری نے بھی نقل کیا ہے، جو ضعیف ہے اور علم حدیث میں ان کی حالت بہت بری ہے، انہوں نے اسے ایک اور سند کے ہمراہ حسن کے حوالے سے، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 612]
ترقیم العلمیہ: 601
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 612 انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال الزیلعی: عمر بن قيس المكي المعروف بسندل ضعيف ذاهب الحديث وعمرو بن عبيد قيل فيه إنه كذاب، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 47)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 602 ترقیم الرسالہ : -- 613
حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِيُّ، نا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وأَحْسَنُ حَالاتِ سُفْيَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنْ يَكُونَ وَهِمَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، عَلَى ابْنِ وَهْبٍ إِنْ لَمْ يَكُنْ تَعَمَّدَ ذَلِكَ فِي قَوْلِهِ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسٍ. فَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، مُرْسَلا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْهُمْ: خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ الْمُهَلَّبِيُّ، وَمَوْهِبُ بْنُ يَزِيدَ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ. وَغَيْرُهُمْ لَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي حَدِيثِهِ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ فِي الإِسْنَادِ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَلا ذَكَرَ فِيهِ بَيْنَ الزُّهْرِيِّ، وَالْحَسَنِ، سُلَيْمَانَ بْنَ أَرْقَمَ، وَإِنْ كَانَ ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ، وَابْنُ أَبِي عَتِيقٍ قَدْ رَوَيَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ الْحَسَنِ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهَذِهِ أَقَاوِيلُ أَرْبَعَةٌ عَنِ الْحَسَنِ كُلُّهَا بَاطِلَةٌ ؛ لأَنَّ الْحَسَنَ إِنَّمَا سَمِعَ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِيِّ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ (سفیان بن محمد سے) منقول ہے۔ سفیان بن محمد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس حدیث میں ابن وہب سے نقل کرتے ہوئے انہیں وہم ہوا ہے، اگر انہوں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، یعنی ان کا یہ کہنا کہ یہ روایت حسن کے حوالے سے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ کیونکہ کئی راویوں نے اسے ابن وہب کے حوالے سے، یونس کے حوالے سے، زہری کے حوالے سے، حسن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، ان میں خالد بن خداش مہلبی، موہب بن یزید اور احمد بن عبدالرحمن بن وہب شامل ہیں۔ ان میں سے یا دیگر راویوں میں سے کسی نے بھی ابن وہب سے نقل کرتے ہوئے سند میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا، اور نہ ہی زہری اور حسن کے درمیان سلیمان بن ارقم کا ذکر کیا ہے، اگرچہ زہری کے بھتیجے اور ابن ابوعتیق نے اسے زہری کے حوالے سے، سلیمان بن ارقم کے حوالے سے، حسن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ تو حسن سے منقول یہ چاروں اقوال باطل ہیں، کیونکہ حسن نے یہ حدیث حفص بن سلیمان منقری کے حوالے سے، حفصہ بنت سیرین کے حوالے سے، ابوالعالیہ ریاحی سے سنی ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 613]
ترقیم العلمیہ: 602
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 613، 624، 625، 626، 627، 628،، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، 3761، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 603 ترقیم الرسالہ : -- 614
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ ضُرٌّ، أَوْ قَالَ: أَعْمَى فَوَقَعَ فِي بِئْرٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" . فَذَكَرْتُهُ لِحَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ، فَقَالَ: أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ، عَنْ حَفْصَةَ، فَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، مُرْسَلا.
سیدنا حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، (راوی کو شک ہے) کہ وہ نابینا تھا، وہ کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ نماز پڑھنے اور وضو کرنے کا حکم دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ حفص بن سلیمان سے کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے یہ روایت حسن بصری کو حفصہ (بنت سیرین) کے حوالے سے سنائی تھی۔“ (امام دارقطنی فرماتے ہیں:) حسن بصری سے یہی بات درست ہے کہ یہ روایت مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 614]
ترقیم العلمیہ: 603
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال الدارقطني: فهذا هو الصواب عن الحسن البصري مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 303) برقم: (614)»

الحكم على الحديث:
[مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 604 ترقیم الرسالہ : -- 615
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ L12530، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ L12383 الْقَاضِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ L5792، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ L4493: هَذَا الْحَدِيثَ يَدُورُ عَلَى أَبِي الْعَالِيَةِ، فَقُلْتُ: قَدْ رَوَاهُ الْحَسَنُ، مُرْسَلا، فَقَالَ حَدَّثَنِي حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ L2491، عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِيِّ، قَالَ: أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ، عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، فَقُلْتُ: فَقَدْ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ، مُرْسَلا، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، قَالَ: أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، فَقُلْتُ: قَدْ رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ، مُرْسَلا، فَقَالَ: قَرَأْتُهُ فِي كِتَابِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ الْحَسَنِ.
علی بن مدینی بیان کرتے ہیں: عبدالرحمن بن مہدی نے مجھ سے کہا: اس حدیث کا دارومدار ابوالعالیہ پر ہے۔ میں نے کہا: اسے حسن نے بھی مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: حماد بن زید نے حفص بن سلیمان منقری کے حوالے سے مجھے یہ بات بتائی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ہی یہ روایت حسن کو حفصہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ سے سنائی تھی۔ میں نے کہا: اسے ابراہیم نے بھی مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تو عبدالرحمن نے فرمایا: شریک نے ابوہاشم کے حوالے سے مجھے یہ بات بتائی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ہی یہ روایت ابراہیم کو ابوالعالیہ کے حوالے سے سنائی تھی۔ میں نے کہا: اسے زہری نے بھی مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اسے زہری کے بھتیجے کی کتاب میں سلیمان بن ارقم کے حوالے سے، حسن سے منقول پڑھا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 615]
ترقیم العلمیہ: 604
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 615، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں