🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابُ أَحَادِيثِ الْقَهْقَهَةِ فِي الصَّلَاةِ وَعِلَلِهَا
باب: نماز کے دوران قہقہہ لگانے (سے وضو ٹوٹ جانے) کے بارے میں احادیث ان میں موجود علتوں کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 605 ترقیم الرسالہ : -- 616
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّي ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلاةِ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" .
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران ہنسنے والوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ دوبارہ نماز ادا کریں اور دوبارہ وضو کریں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 616]
ترقیم العلمیہ: 605
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 606 ترقیم الرسالہ : -- 617
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَبُو الْحَسَنِ الْبَزِيعِيُّ بِالْمِصِّيصَةِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي صَحِيفَةِ آلِ أَبِي عَتِيقٍ ، نا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِي بِئْرٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" . وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ، مُرْسَلا، بِمُخَالَفَةِ مَا رَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْهُ.
حسن بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور دوبارہ نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 617]
ترقیم العلمیہ: 606
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 607 ترقیم الرسالہ : -- 618
فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنِي مُوهَبُ بْنُ يَزِيدَ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِي حُفْرَةٍ، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَأَمَرَ مَنْ يَضْحَكُ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا اور کنویں میں گر گیا، بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 618]
ترقیم العلمیہ: 607
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 608 ترقیم الرسالہ : -- 619
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، ثنا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ مَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلاةِ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" .
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور دوبارہ نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 619]
ترقیم العلمیہ: 608
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 609 ترقیم الرسالہ : -- 620
وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، نا إبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نا خالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مثل قَوْلِ مَوْهَبِ بْنُ يَزِيدَ، وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
حسن بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ ابن وہب سے یہی روایت درست ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 620]
ترقیم العلمیہ: 609
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 691، 693، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 614، 616، 617، 618، 619، 620»
«قال العینی: مرسل صحيح، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (3 / 46) _x000D_»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 610 ترقیم الرسالہ : -- 621
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ، نا مُحَمَّدٌ الْجَرْجَرَائيُّ، نا الْوَلِيدُ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" لا وُضُوءَ فِي الْقَهْقَهَةِ وَالضَّحِكِ" . فَلَوْ كَانَ مَا رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَحِيحًا، عَنِ الزُّهْرِيِّ، لَمَا أَفْتَى بِخِلافِهِ وَضِدِّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنِ الْحَسَنِ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا. وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَوَهِمَ فِيهِ أَبُو حَنِيفَةَ عَلَى مَنْصُورٍ. وَإِنَّمَا رَوَاهُ مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ مَعْبَدٍ، وَمَعْبَدٌ هَذَا لا صُحْبَةَ لَهُ، وَيُقَالُ: إِنَّهُ أَوَّلُ مَنْ تَكَلَّمَ فِي الْقَدَرِ مِنَ التَّابِعِينَ حَدَّثَ بِهِ عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ: غَيْلانُ بْنُ جَامِعٍ، وَهُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُمَا أَحْفَظُ مِنْ أَبِي حَنِيفَةَ لِلإِسْنَادِ. فَأَمَّا حَدِيثُ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ.
زہری فرماتے ہیں: ”(نماز کے دوران) قہقہہ لگانے یا ہنسنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے۔“ زہری نے حسن کے حوالے سے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے، اگر وہ زہری کے نزدیک درست ہوتی، تو وہ اس کے برخلاف اور اس کے متضاد فتویٰ نہ دیتے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے!۔ اسی طرح ہشام بن حسان نے اسے حسن کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، ہم اسے اس سے پہلے تحریر کر چکے ہیں۔ اس حدیث کو امام ابوحنیفہ نے منصور بن زاذان کے حوالے سے، حسن کے حوالے سے، معبد جہنی سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس میں امام ابوحنیفہ کو منصور سے نقل کرنے میں وہم ہوا ہے، کیونکہ منصور بن زاذان نے اسے محمد بن سیرین کے حوالے سے، معبد سے نقل کیا ہے۔ اس معبد کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے، اور یہ کہا جاتا ہے کہ تابعین میں سے یہ وہ پہلا شخص ہے جس نے تقدیر کے بارے میں کلام کیا۔ منصور کے حوالے سے، ابن سیرین سے یہ روایت غیلان بن جامع اور ہشیم بن بشیر نے نقل کی ہے، اور یہ دونوں حضرات سند کو یاد رکھنے میں امام ابوحنیفہ سے زیادہ حافظ ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 621]
ترقیم العلمیہ: 610
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 621، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3765»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 611 ترقیم الرسالہ : -- 622
فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْبَدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَيْنَمَا هُوَ فِي الصَّلاةِ إِذْ أَقْبَلَ أَعْمَى يُرِيدُ الصَّلاةَ فَوَقَعَ فِي زُبْيَةٍ، فَاسْتَضْحَكَ الْقَوْمُ حَتَّى قَهْقَهُوا، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ كَانَ مِنْكُمْ قَهْقَهَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" . وَأَمَّا حَدِيثُ غَيْلانَ بْنِ جَامِعٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ بِمُخَالَفَةِ أَبِي حَنِيفَةَ عَنْهُ.
معبد، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، ایک نابینا شخص آیا، جو گڑھے میں گر گیا، تو کچھ لوگ ہنس پڑے، یہاں تک کہ انہوں نے قہقہہ لگایا، جب آپ نے نماز ختم کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس نے بھی قہقہہ لگایا ہے، تو وہ وضو کر کے دوبارہ نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 622]
ترقیم العلمیہ: 611
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 622، 623»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 612 ترقیم الرسالہ : -- 623
فَحَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهَيْرِيُّ أَبُو بَكْرٍ ، نا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، نا أَبِي ، نا غَيْلانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ الْوَاسِطِيِّ هُوَ ابْنُ زَاذَانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْغَدَاةَ فَجَاءَ رَجُلٌ أَعْمَى وَقَرِيبٌ مِنْ مُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِئْرٌ عَلَى رَأْسِهَا جُلَّةٌ، فَجَاءَ الأَعْمَى يَمْشِي حَتَّى وَقَعَ فِيهَا، فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَهُمْ فِي الصَّلاةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا قَضَى الصَّلاةَ:" مَنْ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَلْيُعِدِ الصَّلاةَ" .وَأَمَّا حَدِيثُ هُشَيْمٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ بِمُخَالَفَةِ رِوَايَةِ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ.
معبد جہنی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک نابینا شخص آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی جگہ کے قریب ایک کنواں تھا، جس پر ایک ٹوکرہ رکھا ہوا تھا، وہ نابینا شخص چلتا ہوا وہاں آیا اور گڑھے میں گر گیا، تو بعض لوگ ہنس پڑے، حالانکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کرنے کے بعد فرمایا: ”تم میں سے جس نے قہقہہ لگایا ہے، وہ (دوبارہ) وضو کر کے دوبارہ نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 623]
ترقیم العلمیہ: 612
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 622، 623»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 613 ترقیم الرسالہ : -- 624
فَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، وَعَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا هُشَيْمٌ ، نا مَنْصُورٌ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، وَخَالِدٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فَمَرَّ رَجُلٌ فِي بَصَرِهِ سُوءٌ عَلَى بِئْرٍ عَلَيْهَا خَصَفَةٌ فَوَقَعَ فِيهَا، فَضَحِكَ مَنْ كَانَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ، قَالَ:" مَنْ كَانَ مِنْكُمْ ضَحِكَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاةَ" . لَفْظُ زِيَادٍ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، کنویں (گڑھے) کے پاس سے گزرا، جس پر ٹوکرا پڑا ہوا تھا اور وہ گڑھے میں گر گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھنے والوں میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم کی اور ارشاد فرمایا: ”جو تم میں سے ہنسا ہے، وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔“ یہ الفاظ زیاد بن ایوب کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 624]
ترقیم العلمیہ: 613
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 603، 604، 605، 606، 607، 608، 609، 613، 624، 625، 626، 627، 628، 629، 630، 631، 632، 633، 634، 635، 636، 637، 638، 639، 640، 641، 642، 644، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»
«قال الدارقطني:والصواب من ذلك قول من رواه عن قتادة عن أبي العالية مرسلا، سنن الدارقطني: (1 / 299) برقم: (604)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 614 ترقیم الرسالہ : -- 625
وَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا هشَيْمٌ ، نا خالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ . ح قَالَ: وَثنا مَنْصُورٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ، ثُمَّ ذَكَرَ مَعْنَاهُ، إِلا أَنَّهُ قَالَ: فَتَرَدَّى فِيهَا فَضَحِكَ نَاسٌ خَلْفَهُ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ. وَهَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، وَقَوْلُ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ خَطَأٌ قَبِيحٌ، وَقَدْ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَوُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، كَذَلِكَ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اصحاب رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھا رہے تھے، اس کے بعد حدیث حسب سابق بیان کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ شخص اس گڑھے میں گر گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا، اس کے بعد حدیث حسب سابق بیان کی ہے۔ یہ روایت مستند ہے، جو خالد کے حوالے سے حفصہ کے حوالے سے ابوالعالیہ کے حوالے سے منقول ہے۔ حسن بن عمارہ کا یہ کہنا ہے: یہ خالد کے حوالے سے، ابوالملیح کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے منقول ہے، یہ انتہائی صریح غلطی ہے۔ اسی روایت کو سفیان ثوری، وہیب بن خالد اور حماد بن سلمہ نے خالد کے حوالے سے، حفصہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 625]
ترقیم العلمیہ: 614
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 690، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 603، 604، 605، 606، 607، 608، 609، وأخرجه عبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 3760، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 3938، وأخرجه أبو داود فى "المراسيل"، 8»
«قال الدارقطني:وهذا هو الصحيح، سنن الدارقطني: (1 / 308) برقم: (625)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں