🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ قَضَاءِ الصَّوْمِ
روزوں کی قضاء کا باب
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2312 ترقیم الرسالہ : -- 2346
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، أنا رَقَبَةُ ، قَالَ: زَعَمَ عَطَاءٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يَمْرَضُ فِي رَمَضَانَ فَلا يَصُومُ حَتَّى يَبْرَأَ أَوْ لا يَصُومُ حَتَّى يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ الَّذِي حَضَرَهُ وَيَصُومُ الآخَرَ، وَيُطْعِمُ كُلَّ لَيْلَةٍ مِسْكِينًا" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں، جو رمضان کے مہینے میں بیمار ہو جائے اور روزے نہ رکھے، پھر وہ تندرست ہو جائے یا (تندرست ہونے کے بعد بھی) روزے نہ رکھے، یہاں تک کہ اسے اگلا رمضان نصیب ہو جائے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”یہ اس رمضان کے روزے رکھے گا، جو آ گیا ہے اور دوسرے والے رمضان کے روزے (قضاء کے طور پر) رکھے گا اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ اس کی روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2346]
ترقیم العلمیہ: 2312
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح موقوف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8309، 8310، 8311، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2343، 2344، 2345، 2346، 2348، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7620، 7621»
«قال الدارقطني: رواه موقوفا على أبي هريرة من طرق ثم قال في كل منها هذا إسناد صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 733)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2313 ترقیم الرسالہ : -- 2347
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" مَنْ فَرَّطَ فِي صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ حَتَّى يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ فَلْيَصُمْ هَذَا الَّذِي أَدْرَكَهُ، ثُمَّ لِيَصُمْ مَا فَاتَهُ، وَيُطْعِمُ مَعَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا" . خَالَفَهُ مُطَرِّفٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَقَدْ تَقَدَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جو شخص رمضان کے روزوں کے بارے میں کوتاہی کرے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ جائے، تو وہ شخص اس رمضان کے روزے رکھے گا، جو آ چکا ہے، پھر اس کے بعد وہ روزے رکھے گا، جو فوت ہو گئے تھے اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ ابواسحاق سے نقل کرنے میں مطرف نے اس کی مخالفت کی ہے اور اسے مجاہد کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور یہ روایت پہلے گزر چکی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2347]
ترقیم العلمیہ: 2313
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8308، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2347»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2314 ترقیم الرسالہ : -- 2348
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أبِي، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا لَمْ يَصِحَّ بَيْنَ الرَّمَضَانَيْنِ صَامَ عَنْ هَذَا، وَأَطْعَمَ عَنِ الْمَاضِي، وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَإِذَا صَحَّ وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، صَامَ هَذَا وَأَطْعَمَ عَنِ الْمَاضِي، فَإِذَا أَفْطَرَ قَضَاهُ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص دو رمضان کے درمیان تندرست نہ ہو، تو وہ موجودہ رمضان کے روزے رکھے گا اور گزشتہ رمضان کی طرف سے کھانا کھلا دے گا اور اس شخص پر (گزشتہ رمضان کے روزوں کی) قضاء لازم نہیں ہو گی، لیکن جو شخص تندرست ہو اور وہ روزے نہ رکھے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ جائے، تو وہ موجودہ رمضان کے روزے رکھے گا، پھر سابقہ رمضان کے روزوں کی قضاء کے طور پر مسکینوں کو کھانا کھلائے گا اور جب اس کے اس مہینے کے روزے ختم ہو جائیں گے، تو پھر وہ سابقہ رمضان کے روزوں کی قضاء کرے گا۔“ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2348]
ترقیم العلمیہ: 2314
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح موقوف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8309، 8310، 8311، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2343، 2344، 2345، 2346، 2348، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7620، 7621»
«قال الدارقطني: رواه موقوفا على أبي هريرة من طرق ثم قال في كل منها هذا إسناد صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 733)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2315 ترقیم الرسالہ : -- 2349
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرٍ وَهُوَ زِيَادُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلا جَاءَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: إِنَّهُ نَذَرَ أَنْ يَصُومَ كُلَّ يَوْمِ أَرْبِعَاءَ فَأَتَى ذَلِكَ عَلَى يَوْمِ فِطْرٍ أَوْ أَضْحًى، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" أَمَرَ اللَّهُ بِوَفَاءِ النَّذْرِ، وَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ النَّحْرِ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
زیاد بن جبیر بیان کرتے ہیں: مجھے یاد ہے، ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا کہ اس نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ ہر بدھ کو روزہ رکھے گا، تو یہ دن عید الفطر اور عید الاضحی کے دن آ گیا، تو اب (اسے کیا کرنا چاہیے)؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے نذر کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قربانی کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔“ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2349]
ترقیم العلمیہ: 2315
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1994، 6705، 6706، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1139، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2148، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2846، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8348، 20200، 20201، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2349، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4535»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 181) برقم: (2349)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ الشَّهْرِ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ
باب: اگر مہینہ انتیس دن کا ہو تو؟
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2316 ترقیم الرسالہ : -- 2350
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، ثنا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" لَقَدْ صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلاثِينَ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (یعنی آپ کے زمانہ اقدس میں) جتنی مرتبہ تیس روزے رکھے ہیں، اس سے زیادہ مرتبہ انتیس روزے رکھے ہیں (یعنی رمضان کا مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2350]
ترقیم العلمیہ: 2316
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1922، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2322، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 689، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8298، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2350، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3852، 3917، 3948، 4293، 4386، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 228، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10021، 10536، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2948، 3735»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2317 ترقیم الرسالہ : -- 2351
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا حَامِدُ بْنُ سَهْلٍ الثَّغْرِيُّ ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا سَعِيدٌ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قِيلَ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَيَكُونُ شَهْرُ رَمَضَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ؟ فَقَالَتْ:" مَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْتُ ثَلاثِينَ" . وَقَالَ أَبُو الْوَلِيدِ: ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ أَيْضًا: مِمَّا صُمْتُ مَعَهُ ثَلاثِينَ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ، وَالَّذِي قَبْلَهُ غَيْرُ ثَابِتٍ، لأَنَّ عَبْدَ الأَعْلَى بْنَ أَبِي الْمُسَاوِرِ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے عرض کی گئی: اے ام المؤمنین! کیا رمضان کا مہینہ انتیس دن کا بھی ہو سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (یعنی آپ کے زمانہ اقدس میں) جتنی مرتبہ تیس روزے رکھے ہیں، اس سے زیادہ مرتبہ انتیس روزے رکھے ہیں۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”آپ کے ہمراہ جتنی مرتبہ تیس روزے رکھے ہیں۔“ اس کی سند حسن صحیح ہے اور اس سے پہلے والی روایت ثابت نہیں ہے، کیونکہ اس کا راوی عبدالاعلیٰ بن ابوالمساور متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2351]
ترقیم العلمیہ: 2317
تخریج الحدیث: «إسناده حسن صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2351، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25156، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 1654»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح حسن، سنن الدارقطني: (3 / 182) برقم: (2351)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2318 ترقیم الرسالہ : -- 2352
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُعَدَّلُ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثنا الْمِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ الْمَدَنِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" مَا صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلاثِينَ" . الْمِسْوَرُ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جتنی مرتبہ تیس روزے رکھے ہیں، اس سے زیادہ مرتبہ انتیس روزے رکھے ہیں۔“ اس روایت کا راوی مسور ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2352]
ترقیم العلمیہ: 2318
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2352، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5445»
«قال الدارقطني: المسور ضعيف .»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ الِاعْتِكَافِ
باب اعتکاف کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2319 ترقیم الرسالہ : -- 2353
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ نَذَرَ أَنْ يَعْتَكِفَ لَيْلَةً فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے زمانہ جاہلیت میں یہ نذر مانی تھی کہ مسجد حرام میں ایک رات کا اعتکاف کریں گے، انہوں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی نذر کو پورا کرو۔“ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2353]
ترقیم العلمیہ: 2319
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2032، 2042، 2043، 3144، 4320، 6697، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1656، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1013، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2239، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4379، 4380، 4381، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1610، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3853، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2474، 3325، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1539، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2378، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1772، 2129، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 708، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2353، 2354، 2360، 2361، 2365، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 261»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 183) برقم: (2353)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2320 ترقیم الرسالہ : -- 2354
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الزُّبَيْرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ نَذَرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ يَعْتَكِفَ لَيْلَةً فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، فَلَمَّا كَانَ الإِسْلامُ سَأَلَ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ". فَاعْتَكَفَ عُمَرُ لَيْلَةً . إِسْنَادٌ ثَابِتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے زمانہ جاہلیت میں یہ نذر مانی تھی کہ وہ مسجد حرام میں ایک رات کا اعتکاف کریں گے، جب اسلام کا زمانہ آیا، تو انہوں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا: ”تم اپنی نذر کو پورا کرو۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک رات کا اعتکاف کیا تھا۔ اس کی سند ثابت ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2354]
ترقیم العلمیہ: 2320
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2032، 2042، 2043، 3144، 4320، 6697، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1656، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1013، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2239، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4379، 4380، 4381، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1610، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3853، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2474، 3325، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1539، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2378، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1772، 2129، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 708، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2353، 2354، 2360، 2361، 2365، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 261»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 183) برقم: (2353)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2321 ترقیم الرسالہ : -- 2355
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ السُّوسِيُّ، مِنْ كِتَابِهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ الرَّمْلِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ أَبِي سُهَيْلٍ عَمِّ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْمُعْتَكِفِ صِيَامٌ، إِلا أَنْ يَجْعَلَهُ عَلَى نَفْسِهِ" . رَفَعَهُ هَذَا الشَّيْخُ، وَغَيْرُهُ لا يَرْفَعُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اعتکاف کرنے والے شخص پر روزہ رکھنا لازم نہیں ہوتا، البتہ اگر وہ اپنے اوپر (روزہ رکھنے کو بھی) لازم کرے، تو حکم (مختلف ہو گا)۔“ شیخ نے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2355]
ترقیم العلمیہ: 2321
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1609، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 164، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8679، 8680، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2355»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں