الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
48. باب في الخلافة والإمارة - ذكر الإباحة للأئمة أن يقيلوا عند بعض نساء رعيتهم إذا كن ذوات أزواج-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے اجازت ہے کہ اگر کسی عورت کا شوہر موجود ہو تو وہ اس کے پاس دوپہر کا آرام کرے (قَیلولہ کرے)
حدیث نمبر: 4528
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ فَتَبْسُطُ لَهُ نِطْعًا فَيَقِيلُ عَلَيْهِ، وَتَأْخُذُ مِنْ عَرَقِهِ فَتَجْعَلُهُ فِي طِيبِهَا، وَتَبْسُطُ لَهُ الْخُمْرَةَ فَيُصَلِّي عَلَيْهَا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چٹائی بچھا دیتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر آرام فرمایا کرتے تھے، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ لے کر اپنی خوشبو میں ملا لیتی تھیں، پھر وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چٹائی بچھاتی تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز ادا کیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4528]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6281، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2331، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 281، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4528، 6305، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5386، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1218، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12182» «رقم طبعة با وزير 4511»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (6281)، م (7/ 81). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
49. باب في الخلافة والإمارة - ذكر الإباحة للإمام أن يردف بعض رعيته خلفه على راحلته-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے جائز ہے کہ اپنی سواری پر رعایا میں سے کسی کو اپنے پیچھے بٹھا لے
حدیث نمبر: 4529
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْخَلِيلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الأَكْوَعِ ، قَالَ: خَرَجْتُ قَبْلَ أَنْ يُؤَذَّنَ بِالأَذَانِ، وَكَانَتْ لِقَاحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرْعَى بِذِي قَرَدٍ، فَلَقِيَنِي غُلامٌ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، فَقَالَ: أُخِذَتْ لِقَاحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قُلْتُ: مَنْ أَخَذَهَا؟ قَالَ: غَطَفَانُ. قَالَ: فَصَرَخْتُ، فَقُلْتُ: يَا صَبَاحَاهُ، فَأَسْمَعْتُ مَا بَيْنَ لابَتَيِ الْمَدِينَةِ، ثُمَّ انْدَفَعْتُ عَلَى وَجْهِي حَتَّى أَدْرَكْتُ الْقَوْمَ، وَقَدْ أَخَذُوا يَسْقُونَ مِنَ الْمَاءِ، فَجَعَلْتُ أَرْمِيهِمْ بِالنَّبْلِ، وَكُنْتُ رَامِيًا، وَجَعَلْتُ أَقُولُ: أَنَا ابْنُ الأَكْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعِ حَتَّى اسْتَنْقَذْتُ اللِّقَاحَ مِنْهُمْ، وَاسْتَلَبْتُ مِنْهُمْ ثَلاثِينَ بُرْدَةً، قَالَ: وَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ، فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَدْ حَمَيْتُ الْقَوْمَ الْمَاءَ وَهُمْ عِطَاشٌ، فَابْعَثْ إِِلَيْهِمُ السَّاعَةَ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ الأَكْوَعِ، مَلَكْتَ فَأَسْجِحْ، إِِنَّهُمُ الآنَ بِغَطَفَانَ يُقْرَوْنَ". قَالَ: ثُمَّ خَرَجْنَا وَأَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَتِهِ حَتَّى دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اذان ہونے سے پہلے (اپنے گھر سے) نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیاں اس وقت ذی قرد کے مقام پر چل رہی تھیں، میری ملاقات سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے غلام سے ہوئی، اس نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیاں پکڑی گئی ہیں، میں نے دریافت کیا: ”انہیں کس نے پکڑا ہے؟“ اس نے جواب دیا: غطفان (قبیلے کے لوگوں نے پکڑا ہے)۔ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے بلند آواز میں چیخ ماری «يَا صَبَاحَاهْ» ”خطرہ ہے“، پورے مدینہ منورہ تک میری آواز گئی، پھر میں سامنے کی سمت میں دوڑ پڑا یہاں تک کہ میں ان لوگوں کے پاس پہنچ گیا، وہ اس وقت پانی پلا رہے تھے، میں نے انہیں تیر مارنے شروع کیے، میں بڑا اچھا تیر انداز تھا، میں ساتھ یہ بھی کہتا جا رہا تھا: «أَنَا ابْنُ الْأَكْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعِ» ”میں اکوع کا بیٹا ہوں اور آج کمینے لوگوں کی بربادی کا دن ہے۔“ (سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) یہاں تک کہ میں نے ان سے اونٹنیوں کو حاصل کر لیا، میں نے ان سے تیس چادریں بھی حاصل کر لیں، اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگ تشریف لے آئے، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! میں نے ان لوگوں کو پانی سے روک دیا تھا، وہ لوگ پیاسے ہیں، آپ اسی وقت ان کے پیچھے کسی کو روانہ کر دیں (تو وہ پکڑے جا سکتے ہیں)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اکوع کے بیٹے! تم غالب آ گئے ہو تو اب نرمی سے کام لو، وہ لوگ اس وقت غطفان قبیلے تک پہنچ چکے ہوں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم روانہ ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے اپنی اونٹنی پر بٹھا لیا، یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ میں داخل ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4529]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2477، 2960، 2975، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1802، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1153، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3196، 4529، 5276، 6935، 7173، 7175، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4362، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2538، 2752، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1592، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3195، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11669، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16766» «رقم طبعة با وزير 4512»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (343): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح إسناده حسن
50. باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يستحب للإمام بذل عرضه لرعيته إذا كان في ذلك صلاح أحوالهم في الدين والدنيا-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی عزت و آبرو رعایا کے مفاد میں قربان کرے اگر اس میں ان کے دین و دنیا کی اصلاح ہو
حدیث نمبر: 4530
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلاطٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالا، وَإِِنَّ لِي بِهَا أَهْلا، وَإِِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ، فَأَنَا فِي حَلٍّ إِِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ أَوْ قُلْتُ شَيْئًا. فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ، قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ، فَقَالَ: اجْمَعِي لِي مَا كَانَ عِنْدَكَ، فَإِِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ، فَإِِنَّهُمْ قَدِ اسْتُبِيحُوا وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ، قَالَ: وَفَشَا ذَلِكَ بِمَكَّةَ، فَأَوْجَعَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَظْهَرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا، وَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَعَقَرَ فِي مَجْلِسِهِ، وَجَعَلَ لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ، قَالَ مَعْمَرٌ: فَأَخْبَرَنِي الْجَزَرِيُّ، عَنْ مِقْسَمٍ، قَالَ: فَأَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: قُثَمٌ، وَكَانَ يُشْبِهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَلْقَى، فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: حِبِّي قُثَمْ شَبِيهُ ذِي الأَنْفِ الأَشَمْ نَبِيُّ رَبِّ ذِي النِّعَمْ بِرَغْمِ أَنْفِ مَنْ رَغَمَ قَالَ مَعْمَرٌ: قَالَ ثَابِتٌ: عَنْ أَنَسٍ، ثُمَّ أَرْسَلَ غُلامًا لَهُ إِِلَى الْحَجَّاجِ بْنِ عِلاطٍ، فَقَالَ: وَيْلَكَ مَا جِئْتَ بِهِ، وَمَاذَا تَقُولُ؟ فَمَا وَعَدَ اللَّهُ خَيْرًا مِمَّا جِئْتَ بِهِ، قَالَ الْحَجَّاجُ لِغُلامِهِ: أَقْرِئْ أَبَا الْفَضْلِ السَّلامَ، وَقُلْ لَهُ: فَلْيُخْلِ لِي بَعْضَ بُيُوتِهِ لآتِيَهُ، فَإِِنَّ الْخَبَرَ عَلَى مَا يَسُرُّهُ، فَجَاءَ غُلامُهُ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ، قَالَ: أَبْشِرْ أَبَا الْفَضْلِ فَوَثَبَ الْعَبَّاسُ فَرَحًا حَتَّى قَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَأَخْبَرَهُ مَا قَالَ الْحَجَّاجُ، فَأَعْتَقَهُ، ثُمَّ جَاءَ الْحَجَّاجُ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ" افْتَتَحَ خَيْبَرَ وَغَنَمَ أَمْوَالَهُمْ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللَّهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، واتَّخَذَهَا لِنَفْسِهِ، وَخَيَّرَهَا بَيْنَ أَنْ يُعْتِقَهَا فَتَكُونُ زَوْجَتُهُ أَوْ تَلْحَقَ بِأَهْلِهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونُ زَوْجَتُهُ". وَلَكِنِّي جِئْتُ لِمَالٍ كَانَ لِي هَا هُنَا أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَهُ وأَذْهَبَ بِهِ، فَاسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لِي أَنْ أَقُولَ مَا شِئْتُ، فَاخْفِ عَنِّي ثَلاثًا، ثُمَّ اذْكُرْ مَا بَدَا لَكَ، قَالَ: فَجَمَعَتِ امْرَأَتُهُ مَا كَانَ عِنْدَهَا مِنْ حُلِيٍّ وَمَتَاعٍ، جَمَعَتْهُ فَدَفَعْتُهُ إِِلَيْهِ، ثُمَّ اسْتَمَرَّ بِهِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ثَلاثٍ أَتَى الْعَبَّاسُ امْرَأَةَ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ زَوْجُكِ؟ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ قَدْ ذَهَبَ، وَقَالَتْ: لا يُخْزِنَكَ اللَّهُ أَبَا الْفَضْلِ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيْنَا الَّذِي بَلَغَكَ. قَالَ: أَجَلْ لا يُحْزِنَنِي اللَّهُ، وَلَمْ يَكُنْ بِحَمْدِ اللَّهِ إِِلا مَا أَحْبَبْنَاهُ، وَقَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ، أَنَّ اللَّهَ قَدْ فَتَحَ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، فَإِِنْ كَانَ لَكِ حَاجَةٌ فِي زَوْجِكِ فَالْحَقِي بِهِ. قَالَتْ: أَظُنُّكَ وَاللَّهِ صَادِقًا. قَالَ: فَإِِنِّي صَادِقٌ، وَالأَمْرُ عَلَى مَا أَخْبَرْتُكِ. قَالَ: ثُمَّ ذَهَبَ حَتَّى أَتَى مَجَالِسَ قُرَيْشٍ، وَهُمْ يَقُولُونَ: لا يُصِيبُكَ إِِلا خَيْرٌ أَبَا الْفَضْلِ. قَالَ: لَمْ يُصِبْنِي إِِلا خَيْرٌ بِحَمْدِ اللَّهِ، وَقَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ، أَنَّ خَيْبَرَ فَتَحَهَا اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، وَقَدْ سَأَلَنِي أَنْ أُخْفِيَ عَنْهُ ثَلاثًا، وَإِِنَّمَا جَاءَ لِيَأْخُذَ مَا كَانَ لَهُ ثُمَّ يَذْهَبَ، قَالَ: فَرَدَّ اللَّهُ الْكَآبَةَ الَّتِي كَانَتْ بِالْمُسْلِمِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، وَخَرَجَ الْمُسْلِمُونَ مَنْ كَانَ دَخَلَ بَيْتَهُ مُكْتَئِبًا حَتَّى أَتَوْا الْعَبَّاسَ، فَأَخْبَرَهُمُ الْخَبَرَ، فَسُرَّ الْمُسْلِمُونَ، وَرَدَّ اللَّهُ مَا كَانَ مِنْ كَآبَةٍ أَوْ غَيْظٍ، أَوْ خِزْيٍ عَلَى الْمُشْرِكِينَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا تو سیدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مکہ میں میرا مال ہے اور میرے بال بچے بھی وہاں ہیں، میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ان کے پاس چلا جاؤں، آپ مجھے اجازت دیجیے کہ میں (جھوٹ موٹ کے طور پر) آپ کے خلاف بات کروں یا کوئی بات کہوں“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی کہ ”وہ جو چاہیں کہہ دیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ اپنی بیوی کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: ”تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اکٹھا کر کے مجھے دو، میں یہ چاہتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب (سے چھینے گئے) مال غنیمت میں سے کچھ خرید لوں کیونکہ ان پر غلبہ پا لیا گیا ہے اور ان کے اموال چھین لیے گئے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات مکہ میں پھیل گئی، اس سے مسلمانوں کو بہت افسوس ہوا اور مشرکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، یہ اطلاع سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تک بھی پہنچی تو وہ جہاں تھے وہیں بیٹھے رہ گئے، ان سے کھڑا بھی نہ ہوا گیا۔ مقسم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے قثم کو لیا (وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے)، سیدنا عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں اپنے ساتھ لٹا لیا، انہیں اپنے سینے پر رکھا اور یہ کہا: «حَبِي قُثَمْ، شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ، نَبِيِّ ذِي النِّعَمْ، رَغِمَ أَنْفُ مَنْ رَغِمْ» ”میرا محبوب قثم جو بلند ناک والی شخصیت (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے، جو اس پروردگار کے بھیجے ہوئے نبی ہیں جو نعمتیں عطا کرتا ہے، خواہ کسی کو یہ کتنا ہی برا لگے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنے غلام کو سیدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا اور کہا: ”تمہارا ستیاناس ہو! تم کیا اطلاع لے کر آئے ہو اور کیا کہتے پھر رہے ہو؟ اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ کیا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تم لے کر آئے ہو“۔ تو حجاج نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے غلام سے کہا: ”تم سیدنا ابوالفضل رضی اللہ عنہ (یعنی سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ) کو میری طرف سے سلام کہہ دینا اور ان سے یہ کہنا کہ وہ اپنے گھر میں مجھ سے تنہائی میں ملنے کا موقع دیں، انہیں ایسی اطلاع ملے گی جو انہیں خوش کر دے گی“۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا غلام آیا اور جب وہ دروازے پر پہنچا تو بولا: ”اے ابوالفضل! آپ خوشخبری قبول کیجیے“، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ انتہائی خوش ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا، اس نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو بتایا جو حجاج نے اسے بتایا تھا تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اس غلام کو آزاد کر دیا، پھر حجاج آئے، انہوں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو صورت حال کے بارے میں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو فتح کر لیا ہے اور ان لوگوں کا مال غنیمت حاصل کر لیا ہے اور ان کے اموال میں اللہ تعالیٰ کا حصہ بھی جاری ہوا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو اپنے لیے مخصوص کر لیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ اختیار دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں آزاد کر کے ان کے ساتھ شادی کر لیں ورنہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس چلی جائے، تو اس خاتون نے اس بات کو اختیار کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے آزاد کر کے اس کے ساتھ شادی کر لیں۔ (سیدنا حجاج نے بتایا) ”میں اپنے مال کی وجہ سے یہاں آیا ہوں جو یہاں ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ اسے اکٹھا کروں اور اسے ساتھ لے کر چلا جاؤں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کی اجازت مانگی تو آپ نے مجھے اجازت دے دی کہ میں جو چاہوں وہ بیان کر دوں، آپ تین دن تک اس بات کو خفیہ رکھیں اس کے بعد آپ جیسے مناسب سمجھیں اس کا ذکر کر دیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان کی اہلیہ نے جو کچھ موجود تھا اس سب کو اکٹھا کیا جس کا تعلق زیورات اور ساز و سامان سے تھا، اس خاتون نے اسے اکٹھا کیا اور ان کے سپرد کیا، تو وہ اس سامان کو ساتھ لے کر روانہ ہو گئے۔ تین دن گزرنے کے بعد سیدنا عباس رضی اللہ عنہ، سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کے پاس آئے اور دریافت کیا: ”تمہارے شوہر کا کیا حال ہے؟“ اس خاتون نے انہیں بتایا کہ وہ تو چلے گئے ہیں، اس خاتون نے کہا: ”اے ابوالفضل! اللہ تعالیٰ آپ کو رسوائی سے محفوظ رکھے، آپ تک جو اطلاع پہنچی ہے وہ ہمیں بہت گراں گزری ہے“، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جی ہاں! اللہ تعالیٰ مجھے رسوائی سے محفوظ رکھے لیکن اللہ کے فضل سے جو ہم پسند کرتے ہیں وہی ہو گا، حجاج نے مجھے بتا دیا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو فتح کر لیا ہے اور خیبر میں اللہ تعالیٰ کا حصہ بھی مقرر ہو گیا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنی ذات کے لیے مخصوص کر لیا ہے اور اگر تم اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہو تو اس کے پاس چلی جاؤ“۔ اس خاتون نے کہا: ”اللہ کی قسم! آپ کے بارے میں میرا یہی گمان ہے، آپ سچ بول رہے ہیں“، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں سچ ہی بول رہا ہوں اور صورت حال اسی طرح ہے جس طرح میں نے تمہیں بتائی ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تو وہاں سے چلے گئے اور قریش کی محفل میں تشریف لے آئے، وہ لوگ یہ کہہ رہے تھے: ”اے ابوالفضل! آپ کو تو ہمیشہ بھلائی ہی لاحق ہوئی ہے“، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اب بھی اللہ کے فضل سے مجھے صرف بھلائی ہی لاحق ہوئی ہے، حجاج نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خیبر کو اپنے رسول کے لیے فتح کر دیا ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کا حصہ مقرر ہوا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنی ذات کے لیے مخصوص کر لیا ہے، حجاج نے مجھ سے یہ کہا تھا کہ میں تین دن تک اس بات کو پوشیدہ رکھوں، حجاج یہاں اس لیے آیا تھا تاکہ اس کی جو چیزیں یہاں ہیں وہ انہیں حاصل کر لے اس کے بعد وہ چلا گیا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو مسلمانوں کو جو پریشانی تھی اللہ تعالیٰ نے اسے مشرکین پر لوٹا دیا اور جو بھی مسلمان اپنے گھر میں چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے وہ باہر نکل آئے یہاں تک کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں اصل صورت حال بتائی تو مسلمان اس سے بہت خوش ہوئے اور جو دکھ، غصہ اور رسوائی تھی وہ اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر لوٹا دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4530]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4530، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8592، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18522، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12604» «رقم طبعة با وزير 4513»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» تحت الحديث (545). * [خَيْرٌ] قال الناشر: وقعت في «طبعة المؤسسة»، «والأصل»: «خيرا»! والجادة ما أثبتنا، وهي على الصواب في «الموارد» (رقم 1416 - «صحيحة»). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
51. باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يستحب للإمام بذل النفس للمهن التي منها صلاح أحوال رعيته-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ رعایا کی بہتری کے لیے جن محنتوں میں بھلائی ہو ان میں خود حصہ لے
حدیث نمبر: 4531
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: ذَهَبْتُ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيِّ حِينَ وُلِدَ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَبَاءَةٍ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَهْنَأُ بَعِيرًا لَهُ، فَقَالَ:" هَلْ مَعَكَ تَمْرٌ؟" فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَنَاوَلْتُهُ تَمَرَاتٍ، فَأَلْقَاهُنَّ فِي فِيهِ فَلاكَهُنَّ، ثُمَّ فَغَرَفَا الصَّبِيِّ فَمَجَّهُ فِي فِيهِ، فَجَعَلَ الصَّبِيُّ يَتَلَمَّظُهُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حِبُّ الأَنْصَارِ التَّمْرُ" . وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں صاحب زادے عبداللہ کی پیدائش پر اسے ساتھ لے کر ایک چادر میں لپیٹ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے ایک اونٹ کو تارکول لگا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس کھجور ہے؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے کچھ کھجوریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے منہ میں ڈالا، انہیں چبایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بچے کے منہ میں ڈال دیں، بچے نے اسے چوسنا شروع کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار کھجوروں سے محبت کرتے ہیں“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ تجویز کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4531]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1301، 1502، 5470، 5542، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2119، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2283، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4531، 4533، 5629، 7188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2563، 4951، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3565، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7230، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12210» «رقم طبعة با وزير 4514»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
52. باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يستحب للإمام أن يقوم في إصلاح الظهر التي هي له أو للصدقة بنفسه-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنی یا صدقہ کے اونٹوں کی مرمت اور اصلاح کا کام خود کرے
حدیث نمبر: 4532
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ بِالأُبُلَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا وَلَدَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ، قَالَتْ: يَا أَنَسُ، انْظُرْ هَذَا الْغُلامَ فَلا يُصِيبَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَغْدُوَ بِهِ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُحَنِّكُهُ. قَالَ: فَغَدَوْتُ بِهِ فَإِِذَا هُوَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَائِطِ وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ، وَهُوَ يَسِمُ الظَّهْرَ الَّذِي قَدِمَ عَلَيْهِ فِي الْفَتْحِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے بچے کو جنم دیا تو انہوں نے فرمایا: اے انس! تم اس بچے کا دھیان رکھنا، یہ کوئی چیز نہ کھائے جب تک یہ پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے گھٹی نہیں دیتے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس بچے کو لے کر روانہ ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک باغ میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر اوڑھی ہوئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان اونٹوں پر نشان لگا رہے تھے جو فتح کے نتیجے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4532]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5824، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2119، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4532، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13380» «رقم طبعة با وزير 4515»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (5470)، م (2119/ 109). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
53. باب في الخلافة والإمارة - ذكر البيان أن قول أنس بن مالك وهو يسم أراد به بنفسه دون أن يكون هو الآمر به-
خلافت و امارت کا بیان - حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے قول «وهو يسم» سے مراد یہ ہے کہ وہ خود ایسا کر رہے تھے، نہ کہ وہ کسی کو حکم دے رہے تھے
حدیث نمبر: 4533
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ إِِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ لِيُحَنِّكَهُ، فَوَافَيْتُهُ بِيَدِهِ الْمِيسَمُ يَسِمُ إِِبِلَ الصَّدَقَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبداللہ کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تاکہ آپ اسے گھٹی دیں، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں نشان لگانے والا آلہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے زکوۃ کے اونٹوں کو نشان لگا رہے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4533]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1301، 1502، 5470، 5542، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2119، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2283، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4531، 4533، 5629، 7188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2563، 4951، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3565، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7230، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12210» «رقم طبعة با وزير 4516»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2309): خ (1502). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
54. باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يستحب للإمام إعطاء رعيته ما يأملونه من الأسباب التي بها يتبركون من ناحيته-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ رعایا کو وہ چیز عطا کرے جس سے وہ اس کی طرف سے برکت کی امید رکھتے ہوں
حدیث نمبر: 4534
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ يُوسُفَ بِدِمَشْقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، قَالَ: عَقَلْتُ مَجَّةً مَجَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجْهِي مِنْ دَلْوٍ مُعَلَّقَةٍ فِي دَارِنَا، قَالَ مَحْمُودٌ: فَحَدَّثَنِي عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ بَصَرِي قَدْ سَاءَ، وَإِِنَّ الأَمْطَارَ إِِذَا اشْتَدَّتْ سَالَ الْوَادِي فَحَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ الصَّلاةِ فِي مَسْجِدِ قَوْمِي، فَلَوْ صَلَّيْتُ فِي مَنْزِلِي مَكَانًا أَتَّخِذُهُ مُصَلًّى؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ". قَالَ: فَغَدَا عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، فَاسْتَأْذَنَا، فَأَذِنْتُ لَهُمَا، قَالَ: فَمَا جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَالَ: " أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ فِي مَنْزِلِكَ؟" فَأَشَرْتُ لَهُ إِِلَى نَاحِيَةٍ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَحَبَسْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خَزِيرَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ .
سیدنا محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر ایک ڈول میں سے پانی لے کر کلی فرمائی تھی جو ہمارے گھر میں لٹکا ہوا تھا۔ سیدنا محمود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری نظر کمزور ہو گئی ہے، جب بارشیں زیادہ ہوتی ہیں تو نشیبی علاقے میں پانی جمع ہو جاتا ہے جو میرے اور میرے محلے کی مسجد کے درمیان رکاوٹ بن جاتا ہے، لہٰذا آپ اگر میرے گھر میں کسی جگہ نماز ادا فرما لیں تو میں اس جگہ کو جائے نماز بنا لوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، ان دونوں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی تو میں نے ان دونوں کو اجازت دے دی۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما نہیں ہوئے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے یہ دریافت فرمایا: ”تم کہاں یہ پسند کرتے ہو کہ میں تمہارے گھر میں اس جگہ نماز ادا کروں؟“ میں نے گھر کے ایک گوشے کی طرف اشارہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک صف بنائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں ادا کیں، پھر ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو «خَزِيرَة» ”خزیرہ“ کھانے کے لیے روک لیا جو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4534]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 77، 189، 424، 425، 667، 686، 838، 839، 1185، 5401، 6354، 6422، 6938، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 33، ومالك فى (الموطأ) برقم: 594، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1653، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6560، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 787، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 660، 754، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12579» «رقم طبعة با وزير 4517»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (223). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
55. باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يستحب للإمام معونة رعيته في أسبابهم بنفسه وإن كان من القوم من يكفيه ذلك-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ رعایا کے کاموں میں خود تعاون کرے اگرچہ کوئی دوسرا یہ کام کرنے کے لیے موجود ہو
حدیث نمبر: 4535
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْقِلُ مَعَنَا التُّرَابَ يَوْمَ الأَحْزَابِ، وَقَدْ وَارَى التُّرَابُ بَيَاضَ بَطْنِهِ"، وَهُوَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ لَوْلا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلا تَصَدَّقْنَا وَلا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنَ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِِنْ لاقَيْنَا إِِنَّ الأُولَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا وَإِِنْ أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احزاب کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہمراہ مٹی منتقل کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ کی سفیدی کو مٹی نے ڈھانپ لیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”اے اللہ! اگر تیری ذات نہ ہوتی تو ہم ہدایت حاصل نہ کرتے، نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ ہم نماز پڑھتے، پس تو ہم پر سکینت نازل فرما اور جب ہمارا دشمن سے سامنا ہو تو ہمیں ثابت قدم رکھنا، بے شک ان لوگوں نے ہم پر حملہ کیا ہے، وہ لوگ اگر آزمائش کا ارادہ کریں گے تو ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز میں یہ اشعار پڑھ رہے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4535]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2836، 2837، 3034، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1803، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4535، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8806، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13419، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18778» «رقم طبعة با وزير 4518»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3242): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
56. باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يستحب للإمام أن يغضي عن هفوات ذوي الهيئات-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ معزز و باوقار لوگوں کی معمولی لغزشوں سے چشم پوشی کرے
حدیث نمبر: 4536
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ:" أَصَبْتُ شَارِفًا فِي مَغْنَمِ بَدْرٍ، وَأَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَارِفًا، فَأَنَخْتُهُمَا عَلَى بَابِ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ أُرِيدُ أَنْ أَحْمِلَ عَلَيْهِمَا إِِذْخِرًا أَبِيعَهُ أَسْتَعِينُ بِهِ عَلَى وَلِيمَةِ فَاطِمَةَ، وَمَعِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي قَيْنُقَاعَ، وَحَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فِي الْبَيْتِ، وَمَعَهُ قَيْنَةٌ تُغَنِّيهِ، فَقَالَتْ: أَلا يَا حَمْزُ لِلشُّرُفِ النِّوَاءِ فَثَارَ إِِلَيْهِمَا بِالسَّيْفِ، فَجَبَّ أَسْنِمَتَهُمَا، وَبَقَرَ خَوَاصِرَهُمَا، وَأَخَذَ مِنْ أَكْبَادِهِمَا، فَقُلْتُ: السِّنَامُ، فَقَالَ: ذَهَبَ بِهِ كُلِّهِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِِلَى مَنْظَرٍ أَفْظَعَنِي، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَخَرَجَ وَمَعَهُ زَيْدُ، فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى قَامَ عَلَى رَأْسِهِ، أَوْ قَالَ: عَلَى رَأْسِ حَمْزَةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ، وَقَالَ: أَلَسْتُمْ عَبِيدَ آبَائِي؟ قَالَ: فَرَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَهْقِرُ" .
امام زین العابدین رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ غزوہ بدر کے مال غنیمت میں مجھے ایک اونٹنی ملی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک اور اونٹنی بھی عطا کر دی، میں نے ان دونوں اونٹنیوں کو ایک انصاری کے دروازے کے پاس باندھ دیا، میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ میں ان دونوں اونٹنیوں پر اذخر (نامی گھاس) لاد کر لاؤں گا، پھر اسے فروخت کروں گا اور اس کے ذریعے فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کے ولیمے کی تیاری کروں گا، میرے ساتھ بنو قینقاع کا ایک آدمی بھی تھا، سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اس گھر میں موجود تھے، وہاں ایک کنیز گانا گا رہی تھی، وہ یہ گا رہی تھی: اے حمزہ! عمدہ قسم کی اونٹنیوں (پر حملہ کر دو)؛ تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے تلوار کے ذریعے ان دونوں پر حملہ کر کے ان کی کوہانیں کاٹ دیں، ان کے پہلو چھیل دیے اور ان کے کلیجے نکال لیے۔ (راوی بیان کرتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کوہان کا کیا بنا؟ تو انہوں نے جواب دیا: وہ تو ساری ختم کر دی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ سب دیکھا تو مجھے بڑا دکھ ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا زید رضی اللہ عنہ بھی تھے، میں بھی ان کے ساتھ چلتا ہوا آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے سرہانے کھڑے ہوئے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر ناراضی کا اظہار کیا تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے سر اٹھایا اور بولے: کیا تم سب لوگ میرے باپ دادا کے غلام نہیں ہو؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم الٹے پاؤں واپس تشریف لے گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4536]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2089، 2375، 3091، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1979، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4536، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2986، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11971، 13079، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1216» «رقم طبعة با وزير 4519»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح سنن الترمذي» (2643). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
57. باب في الخلافة والإمارة - ذكر ما يستحب للإمام ترك عقوبة من أساء أدبه عليه من رعيته-
خلافت و امارت کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ اگر رعایا میں سے کوئی اس کے ساتھ بدتمیزی کرے تو وہ اسے سزا دینے سے درگزر کرے
حدیث نمبر: 4537
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سِنَانَ بْنِ أَبِي سِنَانَ الدُّؤَلِيِّ ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةً قَبْلَ نَجْدٍ، فَأَدْرَكَتْهُمُ الْقَائِلَةُ يَوْمًا فِي وَادٍ كَثِيرِ الْعِضَاهِ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَفَرَّقَ النَّاسُ فِي الْعِضَاهِ يَسْتَظِلُّونَ فِي الشَّجَرِ، وَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَعَلَّقَ سَيْفَهُ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ عِنْدَهُ:" إِِنَّ هَذَا اخْتَرَطَ سَيْفِي وَأَنَا نَائِمٌ فَاسْتَيْقَظْتُ، وَهُوَ فِي يَدِهِ، فَقَالَ لِي: مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ فَقُلْتُ لَهُ: اللَّهُ. قَالَ: مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي؟ قُلْتُ: اللَّهُ. فَشَامَ السَّيْفَ، وَجَلَسَ فَهُوَ هَذَا جَالِسٌ، ثُمَّ لَمْ يُعَاقِبْهُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نجد کی سمت ایک غزوے میں شرکت کی، ایک دن انہیں دوپہر کے آرام کا وقت ایک ایسی وادی میں آیا جہاں درخت بہت زیادہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پڑاؤ کیا، لوگ مختلف درختوں کے سائے حاصل کرنے کے لیے ادھر ادھر پھیل گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک درخت کے نیچے آرام فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار اس درخت کے ساتھ لٹکا دی، (بعد میں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس موجود شخص کے بارے میں بتایا کہ ”اس شخص نے مجھ پر تلوار سونت لی تھی، میں اس وقت سویا ہوا تھا، میں بیدار ہوا تو تلوار اس کے ہاتھ میں تھی، اس نے مجھ سے دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے اسے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ“، اس نے پھر دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ“، تو اس نے تلوار میان میں ڈال دی اور یہ بیٹھ گیا، اب یہ بیٹھا ہوا ہے“، (راوی کہتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی سزا نہیں دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4537]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2910، 2913، 4134، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 843، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4537، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14558» «رقم طبعة با وزير 4520»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2489). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين