🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ .
وسوسہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 91
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنَّهُ لَيَعْرِضُ فِي نَفْسِيَ الشَّيْءُ، لَأَنْ أَكُونَ حُمَمَةً أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَكَلَّمَ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ أَنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يُعْبَدَ بِأَرْضِي هَذِهِ، وَلَكِنَّهُ رَضِيَ بِالْمُحَقَّرَاتِ مِنْ أَعْمَالِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ ذَرِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُعَاذٍ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، بعض اوقات میرے ذہن میں ایسا خیال پیدا ہوتا ہے، کہ میں جل کر کوئلہ بن جاؤں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں اُس خیال کے بارے میں کلام کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”اس بات پر، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، کہ شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے، کہ اب میری اس سرزمین پر اُس کی عبادت کی جائے، البتہ اب وہ تمہارے اعمال میں سے، معمولی سی چیزوں (یعنی گناہوں اور کوتاہیوں) سے بھی راضی ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ روایت ذر بن عبداللہ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، حالانکہ انہوں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 91]

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 92
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ - أَوِ ابْنِ الْحَسَنِ - عَنْ عَمِّهِ: أَنَّ النَّاسَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْوَسْوَسَةِ الَّتِي يَجِدُهَا أَحَدُهُمْ، لَأَنْ يَسْقُطَ مِنْ عِنْدِ الثُّرَيَّا أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِهِ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ، إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي الْعَبْدَ فِيمَا دُونَ ذَلِكَ، فَإِذَا عُصِمَ مِنْهُ وَقَعَ فِيمَا هُنَالِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَئِمَّةٌ.
عمارہ بن ابوالحسن، یا شاید عمارہ بن حسن، اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وسوسہ کے بارے میں دریافت کیا، جس کا سامنا اُن میں سے کوئی ایک کرتا ہے، کہ اس کا ثریا ستارے سے گر جانا، اُس شخص کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ وہ شخص اُس وسوسے کے حوالے سے کلام کرے، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ صریح ایمان ہے، بیشک شیطان، بندے کے پاس، اس سے کم معاملے کے بارے میں آتا ہے، تو جب وہ اس سے محفوظ ہو جاتا ہے تو پھر کسی دوسرے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے روایت کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ائمہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 92]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 49»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 93
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ النَّاسُ يَقُولُونَ: كَانَ اللَّهُ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ، فَمَا كَانَ قَبْلَهُ؟".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَلَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا - وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ مسلسل یہ کہتے رہیں گے اللہ تعالیٰ ہر چیز سے پہلے تھا، اس سے پہلے کیا تھا؟“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس راوی کے حوالے سے اس کے علاوہ ایک اور روایت منقول ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 51»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 94
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَجُلٌ أَقْبَحُ النَّاسِ وَجْهًا، وَأَقْبَحُ النَّاسِ ثِيَابًا، وَأَنْتَنُ النَّاسِ رِيحًا، جِلْفًا جَافِيًا يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ، فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ خَلَقَكَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَمَنْ خَلَقَ السَّمَاءَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَمَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ؟ قَالَ:" اللَّهُ". قَالَ: فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُبْحَانَ اللَّهِ" - مَرَّتَيْنِ - وَأَمْسَكَ بِجَبْهَتِهِ، فَقَامَ الرَّجُلُ فَذَهَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيَّ بِالرَّجُلِ" فَطَلَبْنَاهُ فَكَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا إِبْلِيسُ جَاءَ يُشَكِّكُكُمْ فِي دِينِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَقَدْ رَمَاهُ النَّاسُ بِالْوَضْعِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي بَابِ إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ.
سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران ایک شخص آیا جس کا چہرہ انتہائی بدصورت تھا، اور اُس کا لباس بھی انتہائی برا تھا، وہ انتہائی بدبودار تھا اور وہ بازو پھیلا کر چل رہا تھا، وہ لوگوں کی گرد نیں پھلانگتا ہوا، آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، اس نے دریافت کیا: آپ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ نے، اُس نے دریافت کیا: آسمان کو کس نے پیدا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جواب دیا: اللہ تعالی نے، اس نے دریافت کیا: زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ نے، اُس نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ سبحان اللہ کہا:، اور اپنی پیشانی کو پکڑ لیا، (یا شاید اُس کی پیشانی کو پکڑ لیا) وہ شخص اُٹھا اور چلا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کو میرے پاس لے کر آؤ! راوی کہتے ہیں: ہم نے اُسے تلاش کیا، لیکن وہ یوں ہو گیا، جیسے وہ تھا ہی نہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ابلیس تھا، جو تمہارے دین کے بارے میں تمہیں شک کا شکار کرنے کے لئے آیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعمر مدینی ہے، جو علی بن مدینی کے والد ہیں، لوگوں نے اُن پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: (اس نوعیت کی دوسری) احادیث، شیطان اور اُس کے لشکروں سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5966، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5963»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ لَا يُقْبَلُ إِيمَانٌ بِلَا عَمَلٍ، وَلَا عَمَلٌ بِلَا إِيمَانٍ .
عمل کے بغیر ایمان قبول نہیں ہوگا اور ایمان کے بغیر عمل قبول نہیں ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 95
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُقْبَلُ إِيمَانٌ بِلَا عَمَلٍ، وَلَا عَمَلٌ بِلَا إِيمَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ سَعِيدُ بْنُ زَكَرِيَّا، وَاخْتُلِفَ فِي ثِقَتِهِ وَجَرْحِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عمل کے بغیر، ایمان قبول نہیں ہو گا، نہ ہی ایمان کے بغیر، عمل قبول ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زکریا ہے، اس کے ثقہ یا مجروح ہونے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 95]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابٌ فِي أُصُولِ الدِّينِ وَبَيَانِ فَرَائِضِهِ .
دین کے بنیادی اصولوں اور اس کے فرائض کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 96
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: حَفِظْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اثْنَيْ عَشَرَ أَصْلًا مِنْ أُصُولِ الدِّينِ.
وَفِي إِسْنَادِهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عمرو بن عوف بن عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (سن کر یا سیکھ کر) دین کے بارہ اُصول یاد کیے تھے۔
اس کی سند میں، ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف الحدیث ہے۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 17/23»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ .
بلاعنوان .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 97
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ الرَّحْمَنِ لَلَوْحًا فِيهِ ثَلَاثُمِائَةٍ وَخَمْسَ عَشْرَةَ شَرِيعَةً، يَقُولُ الرَّحْمَنُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا يَأْتِي عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْهَا إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رحمان کے سامنے ایک لوح موجود ہے، جس میں تین سو پندرہ شریعتیں ہیں، رحمان فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ہے! میرے بندوں میں سے، جو بھی بندہ کسی کو میرا شریک نہیں ٹھہراتا ہو گا، تو وہ ان میں سے، جس کسی پر بھی عمل پیرا ہو گا، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 97]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1309 أورده المؤلف فى المقصد العلى 17»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 98
وَعَنْ عُبَيْدٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِيمَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثُونَ شَرِيعَةً، مَنْ وَافَى بِشَرِيعَةٍ مِنْهُنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ خِرَاشٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدٍ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبید رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، اُن کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”ایمان کی تین سو تیس شریعتیں ہیں، جو شخص اُن میں سے، جس شریعت کو پورا کرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سنان قسملی ہے، جسے ابن حبان اور ابن خراش نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ عبدالرحمن بن عبید نامی راوی کے بارے میں، میں نے کسی کو ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 98]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7306»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 99
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِائَةَ خُلُقٍ وَسِتَّةَ عَشَرَ خُلُقًا، مَنْ أَتَاهُ بِخُلُقٍ مِنْهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْمُسْنَدِ الْكَبِيرِ.
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:" مِائَةَ خُلُقٍ وَسَبْعَةَ عَشَرَ خُلُقًا". وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَاشِدٍ، وَقَالَ:" مِائَةً وَسَبْعَ عَشْرَةَ شَرِيعَةً".
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالی کے (مقرر کردہ، یا پسندیدہ) ایک سو سولہ اخلاق ہیں، جو شخص اُن میں سے کسی ایک پر عمل پیرا ہو گا، وہ جنت میں داخل ہو گا“


یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”مسند کبیر“ میں نقل کی ہے، ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک سو سترہ، اخلاق ہیں“۔ اس کی سند میں موجود ایک راوی عبداللہ بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے، امام بزار نے یہ روایت عبداللہ بن راشد کے حوالے سے نقل کی ہیں اور یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ایک سو سترہ شریعتیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 99]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 36، أخرجه مسند البزار برقم: 446»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 100
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَوْحًا مِنْ زَبَرْجَدَةٍ خَضْرَاءَ تَحْتَ الْعَرْشِ، كَتَبَ فِيهِ: أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، خَلَقْتُ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلَاثَمِائَةِ خُلُقٍ، مَنْ جَاءَ بِخُلُقٍ مِنْهَا مَعَ شَهَادَةِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو ظِلَالٍ الْقَسْمَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عرش کے نیچے موجود، سبز زبرجد سے بنی ہوئی، اللہ تعالیٰ کی ایک لوح ہے، جس میں اُس نے یہ تحریر کیا ہے: میں اللہ ہوں، میرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں میں نے تین سو دس سے کچھ زیادہ اخلاق پیدا کیے ہیں، جو شخص لا الہ الا اللہ کی گواہی کے ہمراہ، ان میں سے کوئی ایک اخلاق لے کر آئے گا، میں اُسے جنت میں داخل کر دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوظلال قسملی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1093، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1097»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں