🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ فَرَائِضِ الْإِسْلَامِ وَسِهَامِهِ .
اسلام کے فرائض اور اس کے حصوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 111
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلْإِسْلَامِ ضَوْءًا وَعَلَامَاتٍ كَمَنَارِ الطَّرِيقِ. وَرَأْسُهُ وَجِمَاعُهُ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَإِقَامُ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَتَمَامُ الْوُضُوءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کی مخصوص روشنی اور علامات ہیں، جس طرح راستے میں مینار ہوتا ہے، اس کا سرا اور مجموعہ اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا اور مکمل وضو کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 111]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 112
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَجْلِسًا فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعًا كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنِي عَنِ الْإِسْلَامِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِسْلَامُ أَنْ تُسْلِمَ وَجْهَكَ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ"، قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَقَدْ أَسْلَمْتُ؟ قَالَ:" فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ فَقَدْ أَسْلَمْتَ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي عَنِ الْإِيمَانِ قَالَ:" الْإِيمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَالْمَوْتِ وَالْحَيَاةِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَتُؤْمِنَ بِالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْحِسَابِ وَالْمِيزَانِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ كُلِّهِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَقَدْ آمَنْتُ؟ قَالَ:" فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ فَقَدْ آمَنْتَ" قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي: مَا الْإِحْسَانُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِحْسَانُ أَنْ تَعْمَلَ لِلَّهِ كَأَنَّكَ تَرَاهُ، فَإِنْ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي: مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُبْحَانَ اللَّهِ! خَمْسٌ مِنَ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ، وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ، وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ، إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ. وَلَكِنْ إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ بِمَعَالِمَ لَهَا دُونَ ذَلِكَ". قَالَ: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَحَدِّثْنِي، قَالَ: قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ الْأَمَةَ وَلَدَتْ رَبَّتَهَا - أَوْ رَبَّهَا - وَرَأَيْتَ أَصْحَابَ الْبُنْيَانِ يَتَطَاوَلُونَ بِالْبُنْيَانِ، وَرَأَيْتَ الْحُفَاةَ الْجِيَاعَ الْعَالَةَ كَانُوا رُءُوسَ النَّاسِ - فَذَلِكَ مِنْ مَعَالِمِ السَّاعَةِ وَمِنْ أَشْرَاطِهَا". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ أَصْحَابُ الْبُنْيَانِ الْحُفَاةُ الْجِيَاعُ الْعَالَةُ؟ قَالَ:" الْعَرِيبُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّ فِي الْبَزَّارِ: أَنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَيْئَةِ رَجُلٍ شَاحِبٍ مُسَافِرٍ. وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک محفل میں تشریف فرما تھے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے، انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں پر رکھ دیں، اور بولے: یا رسول اللہ! آپ مجھے اسلام کے بارے میں بتائیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام یہ ہے کہ تم اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دو، اور تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور بے شک سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، انہوں نے دریافت کیا: جب میں ایسا کر لوں گا، تو میں مسلمان ہو جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم ایسا کرو گے، تو تم مسلمان ہو گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایمان کے بارے میں بتائیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ آخرت کے دن، فرشتوں، کتاب، انبیاء، موت، موت کے بعد کی زندگی پر ایمان رکھو، اور تم جنت، جہنم، حساب اور میزان پر ایمان رکھو، اور تم ہر قسم کی اچھی یا بری تقدیر پر ایمان رکھو، انہوں نے عرض کی: جب میں ایسا کروں گا، تو کیا میں مؤمن ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم ایسا کرو گے تو تم مؤمن ہو گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے، احسان سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: احسان سے مراد یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کے لئے یوں عمل کرو! گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اُسے نہیں دیکھ رہے ہو، تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! غیب سے تعلق رکھنے والی پانچ چیزیں ایسی ہیں، جن کا علم، صرف اللہ تعالیٰ کو ہے (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک قیامت کا علم، اللہ تعالی ہی کے پاس ہے، وہ بارش نازل کرتا ہے، اور وہ جانتا ہے کہ جو رحم میں ہے، اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کون سی جگہ پر مرے گا، بے شک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا، خبر رکھنے والا ہے“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:) لیکن اگر تم چاہو، تو میں اُس سے پہلے رونما ہونے والی کچھ نشانیاں تمہیں بتا دیتا ہوں، انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، یا رسول اللہ! آپ مجھے بتا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم کنیز کو دیکھو کہ اُس نے اپنی مالکن کو (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ تھے:) اپنے آقا کو جنم دیا ہے، یا تم عمارتیں تعمیر کرنے والوں کو دیکھو، کہ وہ ایک دوسرے کے مقابلے میں، طویل عمارتیں بنا رہے ہیں اور تم دیکھو کہ جن لوگوں کے پاس جوتے بھی نہیں تھے، وہ بھوکے تھے، تنگدست تھے، وہ لوگوں کے حکمران بن گئے ہیں، تو یہ امور قیامت (قریب آنے) کی علامات اور نشانیوں میں سے ہوں گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول الله! عمارتوں والے وہ لوگ، جن کے پاؤں میں جوتے بھی نہ ہوں، اور جو بھوکے ہوں، اور تنگ دست ہوں، ان سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عریب (تنگدست)
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، ایک کمزور، زرد رنگت والے مسافر شخص کی شکل میں حاضر ہوئے“۔ امام أحمد کی سند میں، ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند (31) أورده المؤلف فى كشف الاستار 24، أخرجه مسند أحمد برقم: 27848، 17048، وأخرجه فتح الباري برقم: 50»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 113
وَعَنِ ابْنِ عَامِرٍ - أَوْ أَبِي عَامِرٍ أَوْ أَبِي مَالِكٍ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ أَصْحَابُهُ جَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فِي غَيْرِ صُورَتِهِ يَحْسَبُهُ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَسَلَّمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، ثُمَّ وَضَعَ جِبْرِيلُ يَدَهُ عَلَى رُكْبَتَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" أَنْ تُسْلِمَ وَجْهَكَ لِلَّهِ، وَتَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَقَدْ أَسْلَمْتُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: ثُمَّ قَالَ: مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَالْمَوْتِ وَالْحَيَاةِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْحِسَابِ وَالْمِيزَانِ وَالْقَدَرِ كُلِّهِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ قَدْ آمَنْتُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، ثُمَّ قَالَ مَا الْإِحْسَانُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ، فَإِنْ كُنْتَ لَا تَرَاهُ فَهُوَ يَرَاكَ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَقَدْ أَحْسَنْتُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". وَنَسْمَعُ رَجْعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نَرَى الَّذِي يُكَلِّمُهُ وَلَا نَسْمَعُ كَلَامَهُ. قَالَ: فَمَتَى السَّاعَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُبْحَانَ اللَّهِ! خَمْسٌ مِنَ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللَّهُ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ، إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ. وَلَكِنْ إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ بِعَلَامَتَيْنِ تَكُونَانِ قَبْلَهَا" قَالَ: حَدِّثْنِي قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ الْأَمَةَ تَلِدُ رَبَّهَا، وَيَطُولُ أَهْلُ الْبُنْيَانِ بِالْبُنْيَانِ، وَعَادَ الْعَالَةُ الْحُفَاةُ رُءُوسَ النَّاسِ"، قَالَ: وَمَنْ أُولَئِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْعَرِيبُ". قَالَ: ثُمَّ وَلَّى، قَالَ: فَلَمَّا لَمْ نَرَ طَرِيقَهُ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ! هَذَا جِبْرِيلُ جَاءَ لِيُعَلِّمَ النَّاسَ دِينَهُمْ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا جَاءَنِي قَطُّ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُهُ إِلَّا أَنْ تَكُونَ هَذِهِ الْمَرَّةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ.
سیدنا ابن عامر، یا شاید سیدنا ابوعامر، یا شاید سیدنا ابومالک کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک محفل میں تشریف فرما تھے، جس میں آپ کے اصحاب بھی موجود تھے، اس دوران سیدنا جبرائیل علیہ السلام انسانی شکل میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، (دیکھنے والا) انہیں ایک مسلمان محسوس کرتا، انہوں نے سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کا جواب دیا، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں پر رکھا اور عرض کی: یا رسول اللہ! اسلام سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اپنا آپ، اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دو، اور تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور تم نماز قائم کرو، اور تم زکوۃ ادا کرو، انہوں نے عرض کی: جب میں ایسا کر لوں گا تو میں مسلمان ہو جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالیٰ، آخرت کے دن، فرشتوں، کتاب، انبیاء، موت، موت کے بعد کی زندگی، جنت، جہنم، حساب، میزان، اور اچھی یا بری، ہر قسم کی تقدیر پر ایمان رکھو! انہوں نے دریافت کیا: جب میں ایسا کر لوں گا، تو کیا میں مؤمن شمار ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پھر انہوں نے سوال کیا: یا رسول اللہ! احسان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کی یوں عبادت کرو، گویا تم اُسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اسے نہیں دیکھ سکتے، تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، انہوں نے دریافت کیا: جب میں ایسا کر لوں گا، تو کیا میں احسان کرنے والا شمار ہوؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب سن رہے تھے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ، جو شخص بات کر رہا تھا، ہم اسے نہیں دیکھ رہے تھے، اور نہ ہی اُس کا کلام سن رہے تھے، اُس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! قیامت کب قائم ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! غیب سے تعلق رکھنے والی پانچ چیزیں ایسی ہیں، جن کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے (جن کا ذکر قرآن مجید میں، ان الفاظ میں ہے:) ”بے شک قیامت کا علم، اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے، اور وہ بارش نازل کرتا ہے، اور رحم میں جو ہے، وہ اُس کو جانتا ہے، کوئی یہ نہیں جانتا، کہ وہ کل کیا کمائے گا؟ اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کون سی سرزمین پر مرے گا؟ بیشک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا، خبر رکھنے والا ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لیکن اگر تم چاہو، تو میں تمہیں اس کی علامات کے بارے میں بتا دیتا ہوں، جو قیامت سے پہلے رونما ہوں گی، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ مجھے بتا دیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم دیکھو کہ کنیز نے اپنے آقا کو جنم دیا ہے، اور عمارتیں بنانے والے، بلند عمارتیں تعمیر کر رہے ہیں اور ایسے تنگ دست لوگ، جن کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں ہوتے تھے، وہ لوگوں کے حکمران بن گئے ہیں، (تو یہ قیامت قریب آ جانے کی بڑی نشانیاں ہوں گی) انہوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عریب (تنگدست)
راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ شخص چلا گیا، ہم نے اُس کا راستہ (یعنی اس کو جاتے ہوئے) نہیں دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ! یہ جبرائیل تھے جو لوگوں کو اُن کے دین کی تعلیم دینے کے لئے آئے تھے، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، یہ جب بھی میرے پاس آئے، تو میں نے انہیں پہچان لیا، البتہ اس مرتبہ کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 129/4164 اورده المؤلف فى زوائد المسند 32، أخرجه مسند أحمد برقم: 16716، 17048»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 114
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا مَعَ أَصْحَابِهِ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابُ السَّفَرِ يَتَخَلَّلُ النَّاسَ، حَتَّى جَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رُكْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَإِقَامُ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَصَوْمُ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَحَجُّ الْبَيْتِ إِنِ اسْتَطَعْتَ إِلَيْهِ سَبِيلًا". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: صَدَقْتَ. فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: انْظُرُوا هُوَ يَسْأَلُهُ وَهُوَ يُصَدِّقُهُ، كَأَنَّهُ أَعْلَمُ مِنْهُ، وَلَا يَعْرِفُونَ الرَّجُلَ، ثُمَّ قَالَ يَا مُحَمَّدُ: مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" الْإِيمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ، وَبِالْمَوْتِ، وَبِالْبَعْثِ، وَبِالْحِسَابِ، وَبِالْجَنَّةِ، وَبِالنَّارِ، وَبِالْقَدَرِ كُلِّهِ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُؤْمِنٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: صَدَقْتَ. قَالَ: يَا مُحَمَّدُ: مَا الْإِحْسَانُ؟ قَالَ:" أَنْ تَخْشَى اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ، فَإِنْ لَمْ تَرَهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُحْسِنٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: صَدَقْتَ. قَالَ: يَا مُحَمَّدُ: مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ:" مَا الْمَسْئُولُ عَنْهَا بِأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ". وَأَدْبَرَ الرَّجُلُ فَذَهَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: عَلَيَّ بِالرَّجُلِ فَاتَّبَعُوهُ يَطْلُبُونَهُ فَلَمْ يَرَوْا شَيْئًا، فَعَادُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اتَّبَعْنَا الرَّجُلَ فَطَلَبْنَاهُ فَمَا رَأَيْنَا شَيْئًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَكُمْ لِيُعَلِّمَكُمْ دِينَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الضَّحَّاكُ بْنُ نِبْرَاسٍ، قَالَ الْبَزَّارُ: لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ہمراہ تشریف فرما تھے، اس دوران ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، جس پر سفر کا لباس تھا، وہ لوگوں کے درمیان میں سے گزرتا ہوا آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، اس نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے پر رکھا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اسلام سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، رمضان کے مہینے کے روزے رکھنا اور بیت اللہ کا حج کرنا، اگر تم وہاں تک جانے کی استطاعت رکھتے ہو، اُس میں دریافت کیا: جب میں ایسا کر لوں گا، تو کیا میں مسلمان شمار ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے (ایک دوسرے سے) کہا: تم لوگ اس شخص کو دیکھو کہ یہ خود ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کر رہا ہے، اور آپ کی تصدیق یوں کر رہا ہے، جیسے یہ آپ سے زیادہ علم رکھتا ہے، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس شخص کو پہچانتے نہیں تھے، اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ، آخرت کے دن، فرشتوں، کتاب، انبیاء، موت دوبارہ زندہ ہونے، حساب، جنت، جہنم اور ہر قسم کی تقدیر پر ایمان رکھو، اُس نے دریافت کیا: جب میں ایسا کروں گا، تو کیا میں مؤمن شمار ہوؤں گا؟ نبی اکرم سلام نے فرمایا: جی ہاں! اس نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے پھر وہ بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! احسان سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالیٰ سے یوں ڈرو! گویا تم اُسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے ہو، تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اُس نے کہا: جب میں ایسا کر لوں گا، تو کیا میں احسان والا شمار ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اُس نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، پھر اُس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بارے میں، جس سے سوال کیا گیا ہے، وہ سوال کرنے والے سے زیادہ علم نہیں رکھتا۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) پھر وہ شخص مڑا اور چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کو میرے پاس لاؤ لوگ اس کے پیچھے گئے انہوں نے اسے تلاش کیا، لیکن انہیں کچھ نظر نہیں آیا، وہ لوگ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور بولے: یا رسول اللہ! ہم اس شخص کے پیچھے گئے ہم نے اُسے تلاش کیا، لیکن ہمیں کچھ نظر نہیں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھے، جو تمہارے پاس اس لئے آئے تھے، تاکہ تمہیں تمہارے دین کی تعلیم دیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک بن نبراس ہے، امام بزار کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 114]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 22»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 115
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَى ابْنَ عُمَرَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّا نُسَافِرُ فَنَلْقَى أَقْوَامًا يَقُولُونَ: لَا قَدَرَ، قَالَ: فَإِذَا لَقِيتَ أُولَئِكَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ مِنْهُمْ بَرِيءٌ، كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ حَسَنُ الْوَجْهِ، طَيِّبُ الرِّيحِ، نَقِيُّ الثَّوْبِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَدْنُو مِنْكَ؟ قَالَ:" ادْنُهْ"، فَدَنَا دَنْوَةً. قَالَ ذَلِكَ مِرَارًا حَتَّى اصْطَكَّتَا رُكْبَتَاهُ بِرُكْبَتَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامُ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَحَجُّ الْبَيْتِ، وَصِيَامُ رَمَضَانَ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: صَدَقْتَ، فَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" الْإِيمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ حُلْوِهِ وَمُرِّهِ مِنَ اللَّهِ". قَالَ:" فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُؤْمِنٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: صَدَقْتَ، فَمَا الْإِحْسَانُ؟ قَالَ: تَعْبُدُ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنْ تَكُنْ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ". قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُحْسِنٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: صَدَقْتَ، قُلْنَا: مَا رَأَيْنَا رَجُلًا [ أَحْسَنَ وَجْهًا وَلَا ] أَطْيَبَ رِيحًا وَلَا أَشَدَّ تَوْقِيرًا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَوْلُهُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: صَدَقْتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيَّ بِالرَّجُلِ"، فَقُمْنَا، وَقُمْتُ أَنَا إِلَى طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَلَمْ نَرَ شَيْئًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ تَدْرُونَ مَنْ هَذَا؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" هَذَا جِبْرِيلُ يُعَلِّمُكُمْ مَنَاسِكَ دِينِكُمْ، مَا جَاءَنِي فِي صُورَةٍ قَطُّ إِلَّا عَرَفْتُهُ، إِلَّا فِي هَذِهِ الصُّورَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ”ایک شخص اُن کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن! ہم سفر کرتے ہیں، تو ہماری ملاقات کچھ ایسے لوگوں سے ہوتی ہے، جو یہ کہتے ہیں: تقدیر کی کوئی حقیقت نہیں ہے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب تمہاری اُن سے ملاقات ہو، تو تم انہیں بتا دینا کہ عبداللہ بن عمر کا اُن سے کوئی تعلق نہیں ہے، (پھر سیدنا عبداللہ بن عمر نے یہ حدیث بیان کی:) ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس کا چہرہ خوبصورت تھا، خوشبو پاکیزہ تھی، لباس صاف ستھرا تھا، اُس نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کو سلام ہو، کیا میں آپ کے قریب آ جاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب آ جاؤ! تو وہ کچھ قریب ہو گیا، اس نے چند مرتبہ یہی بات کی، یہاں تک کہ اُس کے گھٹنے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں سے مل گئے، اس نے کہا: یا رسول اللہ! اسلام سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالٰی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا، زکوۃ دینا، بیت اللہ کا حج کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور جنابت کے بعد غسل کرنا اس نے دریافت کیا: جب میں یہ کر لوں گا، تو کیا میں مسلمان شمار ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تو اس نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، ایمان سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان سے مراد یہ ہے کہ تم اللہ تعالٰی، اُس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، جنت، جہنم، اچھی یا بری، میٹھی یا کڑوی (یعنی ہر قسم کی) تقدیر، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونے پر ایمان رکھو، اس نے دریافت کیا: جب میں ایسا کر لوں گا، تو کیا میں مؤمن شمار ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے احسان سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالی کی یوں عبادت کرو، گویا تم اُسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اُسے نہیں دیکھ رہے ہو، تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اُس نے دریافت کیا: جب میں ایسا کروں گا، تو کیا میں احسان والا شمار ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اُس نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے سوچا، ہم نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جو اس شخص سے زیادہ خوبصورت، زیادہ پاکیزہ خوشبو والا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ احترام کرتا ہو، اور پھر بھی یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہہ رہا ہے: کہ آپ نے ٹھیک کہا: ہے (جب وہ شخص چلا گیا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کو میرے پاس لاؤ! ہم اُٹھے، میں بھی اُٹھ کر مدینہ منورہ کے ایک راستے کی طرف گیا، لیکن ہمیں کچھ نظر نہیں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو یہ کون تھا؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جبرائیل تھے، جو تمہیں تمہارے دین کے مناسک کی تعلیم دے رہے تھے، یہ جس بھی شکل میں میرے پاس آئے، میں نے انہیں پہچان لیا، البتہ اس صورت کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 115]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 13581، أخرجه مسند أحمد برقم: 376، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13581»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 116
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا بَرَزْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ إِذَا رَاكِبٌ يُوضِعُ نَحْوَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَأَنَّ هَذَا الرَّاكِبَ أَتَاكُمْ"، يُرِيدُنَا. قَالَ: فَانْتَهَى الرَّجُلُ إِلَيْنَا فَسَلَّمَ، فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتَ؟" قَالَ: مِنْ أَهْلِي وَوَلَدِي وَعَشِيرَتِي. قَالَ:" فَأَيْنَ تُرِيدُ؟" قَالَ: أُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فَقَدْ أَصَبْتَهُ". قَالَ:يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مَا الْإِيمَانُ؟ فَقَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَتَحُجُّ الْبَيْتَ". قَالَ: أَقْرَرْتُ. قَالَ: ثُمَّ إِنَّ بَعِيرَهُ دَخَلَتْ يَدُهُ فِي شَبَكَةِ جُرْذَانٍ، فَهَوَى بَعِيرُهُ وَهَوَى الرَّجُلُ، فَوَقَعَ عَلَى هَامَتِهِ فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيَّ بِالرَّجُلِ". قَالَ: فَوَثَبَ إِلَيْهِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ وَحُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، فَأَقْعَدَاهُ فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُبِضَ الرَّجُلُ. فَأَعْرَضَ عَنْهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا رَأَيْتُمَا إِعْرَاضِي عَنِ الرَّجُلِ، فَإِنِّي رَأَيْتُ مَلَكَيْنِ يَدُسَّانِ فِيهِ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ، فَعَلِمْتُ أَنَّهُ مَاتَ جَائِعًا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا وَاللَّهِ مِنَ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: (الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ) . قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" دُونَكُمْ أَخَاكُمْ". قَالَ: فَاحْتَمَلْنَاهُ إِلَى الْمَاءِ، فَغَسَّلْنَاهُ وَحَنَّطْنَاهُ وَكَفَّنَّاهُ وَحَمَلْنَاهُ إِلَى الْقَبْرِ، فَقَالَ:" أَلْحِدُوا، وَلَا تَشُقُّوا".
وَفِي رِوَايَةٍ:" هَذَا مِمَّنْ عَمِلَ قَلِيلًا وَأُجِرَ كَثِيرًا".
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَدَخَلَ خُفُّ بَعِيرِهِ فِي جُحْرِ يَرْبُوعٍ".
رَوَاهَا كُلَّهَا أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو جَنَابٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر پر جانے کے لئے) نکلے، جب ہم مدینہ منورہ سے باہر آ گئے، تو سامنے سے ایک سوار ہماری طرف آ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لگتا ہے، یہ سوار تم لوگوں کی طرف آ رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ وہ ہماری طرف آ رہا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ ہمارے پاس پہنچا، تو اس نے سلام کیا، ہم نے اسے سلام کا جواب دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے دریافت کیا: تم کہاں سے آ رہے ہو؟ اُس نے جواب دیا: اپنے بیوی بچوں اور خاندان والوں کی طرف سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کہاں جا رہے ہو؟ اُس نے عرض کی: میں اللہ کے رسول کی طرف جا رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُن تک پہنچ گئے، اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے تعلیم دیجیے کہ ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تم نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور بیت اللہ کا حج کرو، اس نے کہا: میں اقرار کرتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس کے اونٹ کا پاؤں جرذان (ایک مخصوص قسم کے چوہے) کی بل میں داخل ہوا، تو وہ اونٹ گر گیا اور وہ آدمی بھی گر گیا، وہ شخص سر کے بل گر کے انتقال کر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص کو میرے پاس لے کر آؤ! تو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ تیزی سے اس کی طرف گئے، اُن دونوں حضرات نے اُسے بٹھایا اور عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا انتقال ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی طرف سے منہ پھیر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں حضرات سے فرمایا: تم نے مجھے اس شخص کی طرف سے، جو منہ پھیرتے ہوئے دیکھا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے دو فرشتوں کو دیکھا کہ وہ اس پر جنت کے پھل نچھاور کر رہے تھے، تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ مرتے وقت یہ بھوکا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ ان لوگوں میں سے ایک ہے، جن کے بارے میں، اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کے ساتھ ظلم کو نہیں ملایا، انہی لوگوں کے لیے امن ہو گا اور وہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرو! تو ہم اس کی میت اٹھا کر پانی کے پاس لے کر گئے، ہم نے اسے غسل دیا اسے خوشبو لگائی، اسے کفن پہنایا، پھر اس کی میت اُٹھا کر قبر کے پاس لے کر گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لحد بنانا! شق نہ بنانا۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ ان افراد میں سے ایک ہے، جنہوں نے تھوڑا عمل کیا اور انہیں زیادہ اجر دیا گیا“۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اُس کے اونٹ کا پاؤں یربوع (مخصوص قسم کا چوہا) کی بل میں داخل ہوا۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے، جو تدلیس کرتا ہے، اور اس نے یہ روایت بھی ”عن“ کے صیغہ کے ساتھ نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 359/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 39، أخرجه مسند أحمد برقم: 18695، 18677، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2330»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 117
وَعَنْ جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَيْتُهُ لِأُبَايِعَهُ، قَالَ:" لِأَيِّ شَيْءٍ جِئْتَنَا يَا جَرِيرُ؟" قُلْتُ: جِئْتُ لِأُسْلِمَ عَلَى يَدَيْكَ، فَدَعَانِي إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ، وَتُؤَدِّي الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ، وَتُؤْمِنُ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ. قَالَ: فَأَلْقَى إِلَيَّ كِسَاءَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" إِذَا جَاءَكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ وَكَذِبِهِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا، تو میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جریر! تم ہمارے پاس کیوں آئے ہو؟ میں نے عرض کی: میں اس لئے آیا ہوں تاکہ آپ کے دست اقدس پر اسلام قبول کر لوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات کی گواہی دینے کی دعوت دی، کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ، اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں (یعنی نبی اکرم) اللہ کا رسول ہوں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا:) تم فرض نماز ادا کرنا، فرض زکوۃ دینا، اچھی اور بری (ہر قسم کی) تقدیر پر ایمان رکھنا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر میری طرف بڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”جب کسی قوم کا کوئی معزز فرد، تمہارے پاس آئے، تو اس کا احترام کرو“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حصین بن عمر ہے، جس کے ضعیف اور جھوٹے ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 2266، 2358 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 793، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2266»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 118
وَعَنِ ابْنِ الْخَصَاصِيَةِ السَّدُوسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُبَايِعُهُ، فَاشْتَرَطَ عَلَيَّ:" اشْهَدْ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَتُصَلِّي الْخَمْسَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَتُؤَدِّي الزَّكَاةَ، وَتَحُجُّ الْبَيْتَ، وَتُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا اثْنَتَانِ فَلَا أُطِيقُهُمَا: الزَّكَاةُ، فَوَاللَّهِ مَا لِي إِلَّا عَشْرُ ذَوْدٍ هُنَّ رُسُلُ أَهْلِي وَحَمُولَتُهُمْ، وَأَمَّا الْجِهَادُ فَيَزْعُمُونَ أَنَّهُ مَنْ وَلَّى الدُّبُرَ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ، فَأَخَافُ إِذَا حَضَرَنِي قِتَالٌ خَشَعَتْ نَفْسِي فَكَرِهْتُ الْمَوْتَ، فَقَبَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ وَحَرَّكَهَا، وَقَالَ:" لَا صَدَقَةَ وَلَا جِهَادَ فَبِمَ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟" فَبَايَعْتُهُ عَلَيْهِنَّ كُلِّهِنَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَاللَّفْظُ لِلطَّبَرَانِيِّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابن خصاصیہ سدوسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر یہ شرط عائد کی: کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ، اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، اور تم پانچ نمازیں ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو، زکوٰۃ ادا کرو، بیت اللہ کا حج کرو، اور تم اللہ کی راہ میں جہاد کرو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دو چیزوں کی تو میں طاقت نہیں رکھتا، زکوۃ ادا کرنے کی، کیونکہ میرے پاس صرف دس اونٹ ہیں، اور وہ میرے گھر والوں کے کام کاج اور سفر کے کام آتے ہیں، اور دوسری چیز جہاد ہے، کیونکہ لوگ یہ کہتے ہیں: کہ جو شخص پیٹھ پھیر کر واپس آ جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کا غضب ساتھ لاتا ہے، تو مجھے یہ اندیشہ ہے کہ جب میں جنگ کے موقع پر موجود ہوا، اور پھر میرے دل میں خوف آ گیا اور مجھے موت ناپسند ہوئی (تو میں جہاد چھوڑ کر، اللہ تعالیٰ کے غضب کا مستحق نہ بن جاؤں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مٹھی بند کی، اُسے حرکت دی، اور فرمایا: نہ صدقہ ہے، نہ جہاد ہے، تو پھر تم کس بنیاد پر جنت میں داخل ہو گے؟
(راوی بیان کرتے ہیں:) تو میں نے اُن سب باتوں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجحم اوسط میں نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ امام طبرانی کے ہیں، اور امام أحمد کے رجال کو ثقہ قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 224/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 44/245 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 1126 اورده المؤلف فى زوائد المسند 33، أخرجه مسند أحمد برقم: 21445، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1148»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 119
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ مُخْلِصًا بِهِمَا، وَصَلَّى وَصَامَ، وَأَدَّى الزَّكَاةَ، وَحَجَّ الْبَيْتَ - حَرَّمَهُ اللَّهُ - تَعَالَى - عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَاهِلِيُّ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالٰی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں، اللہ کا رسول ہوں، اور وہ شخص ان دونوں چیزوں کے بارے میں، اخلاص کے ساتھ (گواہی دے) اور نماز ادا کرے، روزہ رکھے، زکوۃ دے، بیت اللہ کا حج کرے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم پر حرام کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن مسعدہ باہلی ہے، یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 1469، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1519»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 120
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَئِتَّلِجُ؟ فَقَالَ: - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَادِمِهِ:" اخْرُجِي إِلَيْهِ، فَإِنَّهُ لَا يُحْسِنُ الِاسْتِئْذَانَ، فَقُولِي لَهُ: فَلْيَقُلْ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟" قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟ قَالَ: فَأَذِنَ، - أَوْ قَالَ: فَدَخَلْتُ - فَقُلْتُ: بِمَا أَتَيْتَنَا؟ قَالَ:" لَمْ آتِكُمْ إِلَّا بِخَيْرٍ، أَتَيْتُكُمْ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ - قَالَ شُعْبَةُ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ - وَأَنْ تَدَعُوا اللَّاتَ وَالْعُزَّى، وَأَنْ تُصَلُّوا بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ، وَأَنْ تَصُومُوا مِنَ السَّنَةِ شَهْرًا، وَأَنْ تَحُجُّوا الْبَيْتَ، وَأَنْ تَأْخُذُوا مِنْ أَمْوَالِ أَغْنِيَائِكُمْ فَتَرُدُّوهَا عَلَى فُقَرَائِكُمْ". قَالَ: فَقَالَ: هَلْ بَقِيَ مِنَ الْغَيْبِ شَيْءٌ لَا تَعْلَمُهُ؟ قَالَ:" قَدْ عَلِمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - خَيْرًا كَثِيرًا، وَإِنَّ مِنَ الْغَيْبِ مَا لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْخَمْسَ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ، وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ، وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ، إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ".
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ.
وَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ أَئِمَّةٌ.
بنو عامر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگتے ہوئے، عرض کی: کیا میں اندر آ جاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے فرمایا: تم باہر اس کے پاس جاؤ، اسے صحیح طریقے سے اجازت لینا نہیں آتا، تم اس سے کہو: کہ وہ یہ کہے: السلام علیکم کیا میں اندر آ جاؤں؟ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سن لیا، تو میں نے کہا: السلام علیکم کیا میں اندر آ جاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی، تو میں اندر آ گیا، میں نے عرض کی: آپ ہمارے پاس کیا پیغام لے کر آئے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم لوگوں کے پاس صرف بھلائی لے کر آیا ہوں، میں تمہارے پاس (یہ احکام) لے کر آیا ہوں کہ تم لوگ صرف، اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، (یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور تم لوگ لات اور عزیٰ کو چھوڑ دو، اور تم لوگ رات اور دن میں پانچ نمازیں ادا کرو، اور تم سال میں ایک ماہ روزے رکھو، اور تم لوگ بیت اللہ کا حج کرو، اور اپنے خوشحال لوگوں سے مال (یعنی زکوٰۃ) لے کر اپنے غریب لوگوں کی طرف لوٹا دو، راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے دریافت کیا: کیا غیب میں سے کوئی ایسی چیز باقی رہ گئی ہے، جس کا آپ کو علم نہ ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی بہت سی بھلائی کا علم رکھتا ہے، اور غیب میں سے کچھ امور ایسے ہیں، جن کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، اُن میں پانچ چیزیں یہ ہیں: (جن کا ذکر قرآن میں ہے:) ”بے شک قیامت کا علم اللہ تعالی ہی کے پاس ہے، اور وہ بارش نازل کرتا ہے اور وہ رحموں میں جو کچھ ہے، اس کے بارے میں علم رکھتا ہے، کوئی یہ نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کمائے گا، اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کون سی سرزمین پر مرے گا، بے شک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا، خبر رکھنے والا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا کچھ حصہ امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے تمام رجال ثقہ اور ائمہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 368/5369 اورده المؤلف فى زوائد المسند 34»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں