الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ .
تکبر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 361
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّهُ مَرَّ فِي السُّوقِ وَعَلَيْهِ حُزْمَةٌ مِنْ حَطَبٍ، فَقِيلَ لَهُ: مَا يَحْمِلُكَ عَلَى هَذَا وَقَدْ أَغْنَاكَ اللَّهُ عَنْ هَذَا؟ قَالَ: أَرَدْتُ أَنْ أَدْمَغَ الْكِبْرَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ فِي قَلْبِهِ خَرْدَلَةٌ مِنْ كِبْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ بازار سے گزرے، تو انہوں نے لکڑیوں کا گٹھا اٹھایا ہوا تھا، اُن سے دریافت کیا گیا: آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے بے نیاز کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں تکبر کو کچل دوں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں رائی جتنا تکبر موجود ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 361]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 361]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
حدیث نمبر: 362
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ آخِذًا بِيَدِ أَبِي مُوسَى فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ، فَأَتَى عَلَى سَائِلَةٍ فِي ظَهْرِ الطَّرِيقِ تَسْفِي الرِّيَاحُ فِي وَجْهِهَا، فَقَالَ لَهَا أَبُو مُوسَى: تَنَحِّي عَنْ سَنَنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ لَهُ: هَذَا الطَّرِيقُ لَهُ مَعْرَضًا، فَلْيَأْخُذْ حَيْثُ شَاءَ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَبِي مُوسَى حَتَّى كَبَا لِذَلِكَ، وَعَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوسَى، اشْتَدَّ عَلَيْكَ مَا قَالَتْ هَذِهِ السَّائِلَةُ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيَّ حِينَ اسْتَخَفَّتْ بِمَا قُلْتُ لَهَا مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ:" لَا تُكَلِّمْهَا فَإِنَّهَا جَبَّارَةٌ"، فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، مَا هَذِهِ فَتَكُونُ جَبَّارَةً؟ فَقَالَ:" إِنْ لَا يَكُونُ ذَلِكَ فِي قُدْرَتِهَا فَإِنَّهُ فِي قَلْبِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِلَالُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِلَالُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے: ”ایک مرتبہ مدینہ منورہ کی گلی سے گزرتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، کہ اس دوران راستے میں ایک مانگنے والی سامنے آ گئی، جس کے چہرے پر ہوائیں گرد اڑا رہی تھیں، سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے اُس عورت سے کہا: تم اللہ کے رسول کے راستے سے ہٹ جاؤ! اس عورت نے کہا: یہ راستہ کشادہ ہے، وہ جس طرف سے چاہیں (راستہ) لے سکتے ہیں، یہ بات سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کو بہت ناگوار گزری، یہاں تک کہ اس کی وجہ سے اُن کا چہرہ اتر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کے چہرے سے، اُن کی ناگواری کا اندازہ ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوموسیٰ! اس مانگنے والی عورت نے جو کہا: ہے، (کیا) وہ تم پر گراں گزرا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ، آپ پر قربان ہوں! میں نے اللہ کے رسول کے معاملے کے بارے میں، اس عورت کو جو کہا: تھا جب اس نے اس بات کی تخفیف کی، تو یہ بات مجھ پر گراں گزری ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اس کے ساتھ کلام نہ کرو! کیونکہ یہ تکبر کرنے والی ہے، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ قربان ہوں، یہ کیسے تکبر کرنے والی ہو سکتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چیز اگرچہ اس کی قدرت میں نہیں ہے، لیکن یہ چیز اس کے دل میں پائی جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بلال بن ابوبردہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 362]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 363
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَرِيقٍ، وَمَرَّتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَ لَهَا رَجُلٌ: الطَّرِيقَ، فَقَالَتْ: الطَّرِيقُ ثَمَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعُوهَا فَإِنَّهَا جَبَّارَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَرَمَاهُ بِالْكَذِبِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَضَعَّفَهُ بِرَاوٍ آخَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَرَمَاهُ بِالْكَذِبِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَضَعَّفَهُ بِرَاوٍ آخَرَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی راستے سے گزر رہے تھے، وہاں سے ایک سیاہ فام عورت بھی گزر رہی تھی، ایک صاحب نے اُس سے کہا: راستہ دے دو! اُس عورت نے کہا: راستہ موجود تو ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے رہنے دو! کیونکہ یہ تکبر کا شکار ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، امام أحمد نے اُسے ضعیف قرار دیا ہے، اور اُس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے، یہی روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اور ایک اور راوی کے حوالے سے، اُنہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 363]

تخریج الحدیث: «اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الاوسط 8160 اخرجه الإمام أبو يعلى فى مسنده 3262 اورده المؤلف فى المقصد العلي 1722، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8156»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 364
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلٌ يَنْظُرُ هَلْ فِي الطَّرِيقِ شَيْءٌ يَكْرَهُهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيُمِيطُهُ، فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَةٍ عَجُوزٍ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: ذُكِرَ هَذَا فِي تَرْجَمَةِ أَبِي الطُّفَيْلِ، وَالَّذِي قَبْلَهُ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي مُوسَى، فَلَا أَدْرِي أَحَالَهُ عَلَى أَيِّ شَيْءٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
قُلْتُ: ذُكِرَ هَذَا فِي تَرْجَمَةِ أَبِي الطُّفَيْلِ، وَالَّذِي قَبْلَهُ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي مُوسَى، فَلَا أَدْرِي أَحَالَهُ عَلَى أَيِّ شَيْءٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے ایک شخص جا رہا تھا، وہ اس بات کا جائزہ لے رہا تھا، کہ راستے میں کوئی ایسی چیز نہ ہو، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہو، اور اگر ہو، تو وہ اسے ہٹا دے، اسی دوران ایک بوڑھی عورت سامنے آئی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ کے حالات میں ذکر کی گئی ہے، اور اس سے پہلے والی روایت سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے حالات میں ذکر کی گئی ہے، مجھے یہ علم نہیں ہو سکا کہ یہ اصل میں کس سے منقول ہے؟ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 364]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5978، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5975»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
73. بَابٌ فِي قَوْلِهِ: لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَنَحْوِ هَذَا .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان زنا کرنے والا زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور اس کی مانند دیگر فرامین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 365
عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَزْنِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ - أَوْ سَرَفٍ - وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُدْرِكُ بْنُ عُمَارَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُدْرِكُ بْنُ عُمَارَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شراب پینے والا، شراب پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، کسی شرف والی چیز کو لوٹنے والا، اس کو لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مدرک بن عمارہ ہے اس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے اور اس کے باقی رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 365]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 352/4، 353 اورده المؤلف فى زوائد المسند 143 اورده المؤلف فى كشف الأستار 111، أخرجه مسند أحمد برقم: 18623، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13304»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 366
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِطُولِهِ وَالْبَزَّارُ، وَرَوَى أَحْمَدُ مِنْهُ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي وَلَا يَسْرِقُ" فَقَطْ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُحَدِّثُ أَحْيَانًا بِالْحَدِيثِ الْمُنْكَرِ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، شراب پینے والا، شراب پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا، چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، اور کسی شرف والی چیز کو لوٹ لینے والا، اُسے لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ امام بزار نے بھی اسے نقل کیا ہے، امام أحمد نے اس روایت میں سے صرف زنا کرنے اور چوری کرنے کا ذکر کیا ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جبکہ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی معلی بن مہدی ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ شخص بعض اوقات منکر حدیث نقل کر دیتا ہے، ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 366]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 346/3 اورده المؤلف فى كشف الاستار 115 اورده المؤلف فى زوائد المسند 144، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13304»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 367
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّهُ مَرَّ رَجُلٌ قَدْ ضَرَبَ فِي الْخَمْرِ عَلَى بَابِهَا، فَقَالَتْ: أَيُّ شَيْءٍ هَذَا؟ قُلْتُ: رَجُلٌ أَخَذَ سَكْرَانًا فَضَرَبَ. فَقَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَشْرَبُ الشَّارِبُ حِينَ يَشْرَبُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ - يَعْنِي الْخَمْرَ - وَلَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهِ فِيهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ اُن کے دروازے کے پاس سے، ایک ایسا شخص گزرا، کہ شراب نوشی کی وجہ سے اُس کی پٹائی کی گئی تھی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ تو میں نے بتایا: یہ ایک ایسا شخص ہے، اس کو نشے کے عالم میں پکڑا گیا، تو اُس کی پٹائی کی گئی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: سبحان اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”شراب پینے والا کوئی بھی شخص، شراب پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، (راوی بیان کرتے ہیں:) ان کی مراد، خمر تھی، زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، شرف والی ایسی چیز جس کی طرف لوگ نگاہیں اُٹھا کے دیکھتے ہوں، اُس کو لوٹ لینے والا شخص اُسے لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، تو تم لوگ بچ کے رہو! تم لوگ بچ کے رہو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 367]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 139/6 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1231 اورده المؤلف فى زوائد المسند 145 اورده المؤلف فى كشف الاستار 112»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
حدیث نمبر: 368
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً يُشْرِفُ النَّاسُ إِلَيْهِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا، چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، شراب پینے والا، شراب پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، اور جس چیز کو لوگ دیکھ رہے ہوں، اُسے لوٹ لینے والا، اسے لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، شعبہ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 368]

إسناده ضعیف۔
حدیث نمبر: 369
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يَكُونُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" يَخْرُجُ الْإِيمَانُ مِنْهُ، فَإِنْ تَابَ رَجَعَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ لِسُوءِ حِفْظِهِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، شراب پینے والا اُسے پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان اس شخص میں سے نکل جاتا ہے، اگر وہ توبہ کر لے، تو ایمان اُس کی طرف واپس لوٹ جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اُس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے، اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 369]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 534 اورده المؤلف كشف الاستار 114، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 538»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 370
وَعَنْ شَرِيكٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الصَّحَابَةِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ زَنَى خَرَجَ مِنْهُ الْإِيمَانُ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
شریک نے، ایک صحابی کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جو شخص زنا کرتا ہے، ایمان اس میں سے نکل جاتا ہے، اگر وہ توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 370]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 370]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7224، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7224»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف