🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الصِّدْقَ مِنَ الْإِيمَانِ .
سچائی کے ایمان کا حصہ ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 331
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُلُّ الْخِلَالِ يُطْوَى عَلَيْهَا الْمُؤْمِنُ إِلَّا الْخِيَانَةَ وَالْكَذِبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مؤمن، ہر عادت میں مبتلا ہو سکتا ہے، لیکن خیانت اور جھوٹ بولنے میں (مبتلا نہیں ہو سکتا ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 331]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 332
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ ; فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَهُمَا فِي الْجَنَّةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ ; فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَهُمَا فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سچائی کو تم (لازمی) اختیار کرو! کیونکہ وہ نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور وہ دونوں (یعنی سچائی اور نیکی) جنت میں ہوں گی اور جھوٹ سے بچنا تم پر لازم ہے! کیونکہ وہ گناہوں کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اور وہ دونوں (یعنی جھوٹ اور گناہ) جہنم میں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 332]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 333
وَعَنْ مَازِنِ بْنِ الْغَضُوبَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ ; فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا مازن بن غضوبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم پر سچ کو اختیار کرنا لازم ہے، کیونکہ وہ جنت کی طرف لے جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن کثیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 333]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 337/20 اخرجه الامام الطبراني فى مجمعه الاوسط 7564، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7560»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابٌ فِيمَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَغَيْرِهِمْ .
اہل کتاب میں سے یا ان کے علاوہ جو شخص اسلام قبول کرلے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 334
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: إِنِّي لَتَحْتَ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ قَوْلًا حَسَنًا جَمِيلًا، فَكَانَ فِيمَا قَالَ:" مَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ، وَلَهُ مَا لَنَا وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْنَا، وَمَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَلَهُ أَجْرُهُ، وَلَهُ مَا لَنَا وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے نیچے موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمدہ گفتگو ارشاد فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ارشاد فرمایا، اُس میں یہ بات بھی تھی: ”اہل کتاب میں سے، جو شخص مسلمان ہو جائے، اُسے دو گنا اجر ملے گا، اُسے وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے، جو ہمیں (یعنی مسلمانوں کو) حاصل ہیں، اور اُس پر وہ تمام چیزیں لازم ہوں گی، جو ہم پر (یعنی مسلمانوں پر) لازم ہیں، مشرکین میں سے، جو شخص مسلمان ہو گا، اسے ایک گناہ اجر حاصل ہو گا، اسے وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے، جو ہمیں حاصل ہیں اور اس پر وہ تمام چزیں لازم ہوں گی، جو ہم پر لازم ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمن ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 334]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 295/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7786، 7856، أخرجه مسند أحمد برقم: 21731، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7786»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. بَابُ الْإِسْلَامِ بِالنَّسَبِ .
نسب کے حوالے سے اسلام (یعنی مسلمان شمار کیے جانے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 335
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ: فَوُلِدَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَاسِمُ، وَهُوَ أَكْبَرُ وَلَدِهِ، ثُمَّ زَيْنَبُ، وَكَانَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ، فَوَلَدَتْ لَهُ عَلِيًّا وَأُمَامَةَ، وَكَانَ عَلِيٌّ مُسْتَرْضِعًا فِي بَنِي غَاضِرَةَ، فَافْتَصَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُوهُ يَوْمَئِذٍ مُشْرِكٌ، فَقَالَ:" مَنْ شَارَكَنِي فِي شَيْءٍ فَأَنَا أَحَقُّ بِهِ، وَأَيُّمَا كَافِرٍ شَارَكَ مُسْلِمًا فِي شَيْءٍ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْهُ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ كَمَا تَرَى.
امام طبرانی نے معجم کبیر میں، زبیر بن بکار کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں سیدنا قاسم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، جو آپ کی اولاد میں سب سے بڑے تھے، پھر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی شادی، سیدنا ابوالعاص بن ربیع بن عبدشمس رضی اللہ عنہ سے ہوئی، اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے اُن کے (دو بچوں) علی اور امامہ کو جنم دیا، علی نامی صاحبزادے، بنو غاضرہ میں دودھ پیتے بچے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کا دودھ چھڑوا دیا تھا، اُن کے والد (یعنی سیدنا ابوالعاص بن ربیع بن عبدشمس) اُس وقت مشرک تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی چیز میں، میرا شراکت دار بن جائے، تو اُس چیز کا میں زیادہ حقدار ہوؤں گا، اور جب کوئی کافر، کسی مسلمان کا کسی چیز میں حصے دار بن جائے، تو وہ (مسلمان) اس چیز کے بارے میں، اُس (کافر) سے زیادہ حقدار ہو گا“۔
اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، اور یہ روایت منقطع ہے، جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 335]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابٌ فِيمَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ أَحَدٌ .
جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 336
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفُهُ أَكْثَرُ النَّاسِ. قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: كَذَّابٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي الْجِهَادِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَحَدِيثُ عَائِشَةَ فِيمَنْ رَبَّى صَغِيرًا حَتَّى يَقُولَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے، اُس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشا پوری ہے، اسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور اکثر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ کذاب ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث، جہاد سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ جو شخص کسی کمسن بچے کی تربیت کرے (یعنی اسے پال پوس کر بڑا کرے) یہاں تک کہ وہ بچہ اتنا بڑا ہو جائے کہ وہ «لا اله الا الله» پڑھ لے، ایسے شخص کے بارے میں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 336]
تخریج الحدیث: «أخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 3546، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 157/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3570»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابٌ فِيمَنْ عَمِلَ خَيْرًا ثُمَّ أَسْلَمَ .
جو شخص کوئی بھلائی کا کام کرے اور پھر مسلمان ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 337
عَنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي السَّائِبِ أَنَّهُ كَانَ يُشَارِكُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ الْإِسْلَامِ فِي التِّجَارَةِ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ جَاءَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَرْحَبًا بِأَخِي وَشَرِيكِي، كَانَ لَا يُدَارِي وَلَا يُمَارِي، يَا سَائِبُ، قَدْ كُنْتَ تَعْمَلُ أَعْمَالًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَا تُقْبَلُ مِنْكَ، وَهِيَ الْيَوْمَ تُقْبَلُ مِنْكَ". وَكَانَ ذَا سَلَفٍ وَصِلَةٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ بَعْضَهُ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سائب بن ابوسائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اسلام سے پہلے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تجارت میں شراکت دار تھے، فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بھائی اور (کاروباری) شراکت دار کو خوش آمدید ہے جو دھوکہ نہیں دیتا اور فریب نہیں دیتا تھا (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مخاطب کر کے فرمایا:) اے سائب! تم نے زمانہ جاہلیت میں کئی ایسے کام کیے، جو تمہاری طرف سے قبول نہیں ہوئے تھے، وہ آج (اسلام قبول کر لینے کے بعد) تمہاری طرف سے قبول ہوں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ صاحب اُدھار دیدیا کرتے تھے اور صلہ رحمی کرتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور، ایک اور صاحب نے، اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی ایک اور سند بھی ہے، جو نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 337]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 425/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 154»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 338
وَعَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ نَاجِيَةَ الْمُجَاشِعِيِّ، وَهُوَ جَدُّ الْفَرَزْدَقِ بْنِ غَالِبِ بْنِ صَعْصَعَةَ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَضَ عَلَيَّ الْإِسْلَامَ، فَأَسْلَمْتُ وَعَلَّمَنِي آيًا مِنَ الْقُرْآنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي عَمِلْتُ أَعْمَالًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَهَلْ لِي فِيهَا مَنْ أَجْرٍ؟ قَالَ:" وَمَا عَمِلْتَ؟" فَقُلْتُ: إِنِّي أَضْلَلْتُ لِي نَاقَتَيْنِ عَشْرَاوَيْنِ، فَخَرَجْتُ أَتْبَعُهُمَا عَلَى جَمَلٍ لِي، فَرُفِعَ لِي بَيْتَانِ فِي فَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَقَصَدْتُ قَصْدَهُمَا، فَوَجَدْتُ فِي أَحَدِهِمَا شَيْخًا كَبِيرًا، فَقُلْتُ: هَلْ أَحْسَسْتَ نَاقَتَيْنِ عَشْرَاوَيْنِ؟ قَالَ: مَا نَارَاهُمَا، قُلْتُ: مِيسَمُ بَنِي دَارِمٍ. قَالَ: قَدْ أَصَبْنَا نَاقَتَيْكَ، وَنَتَجْنَاهُمَا فَظَأَرْنَاهُمَا، وَقَدْ نَعَّشَ اللَّهُ بِهِمَا أَهْلَ بَيْتٍ مِنْ قَوْمِكَ مِنَ الْعَرَبِ مِنْ مُضَرَ. قَالَ: فَبَيْنَا هُوَ يُخَاطِبُنِي إِذْ نَادَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْبَيْتِ الْآخَرِ: وَلَدَتْ. قَالَ: وَمَا وَلَدَتْ؟ إِنْ كَانَ غُلَامًا فَقَدْ شَرَكَنَا فِي قَوْمِنَا - وَقَالَ الْبَزَّارُ: فَقَدْ تَبَارَكَنَا فِي قَوْمِنَا - وَإِنْ كَانَتْ جَارِيَةً فَادْفِنَاهَا، فَقَالَتْ: جَارِيَةٌ؟، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الْمَوْءُودَةُ؟ قَالَ: ابْنَةٌ لِي، فَقُلْتُ: إِنِّي أَشْتَرِيهَا مِنْكَ. قَالَ: يَا أَخَا بَنِي تَمِيمٍ، أَتَقُولُ: أَتَبِيعُ ابْنَتَكَ وَقَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنِّي رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ مِنْ مُضَرَ؟ فَقُلْتُ: إِنِّي لَا أَشْتَرِي مِنْكَ رَقَبَتَهَا، إِنَّمَا أَشْتَرِي رُوحَهَا أَنْ لَا تَقْتُلَهَا. قَالَ: بِمَ تَشْتَرِيهَا؟ قُلْتُ: بِنَاقَتَيَّ هَاتَيْنِ وَوَلَدَيْهِمَا. قَالَ: وَتَزِيدُنِي بَعِيرَكَ هَذَا؟ قُلْتُ: نَعَمْ، عَلَى أَنْ تُرْسِلَ مَعِي رَسُولًا، فَإِذَا بَلَغْتُ إِلَى أَهْلِي رَدَدْتُ إِلَيْكَ الْبَعِيرَ، فَفَعَلَ، فَلَمَّا بَلَغْتُ أَهْلِي رَدَدْتُ إِلَيْهِ الْبَعِيرَ، فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ فَكَّرْتُ فِي نَفْسِي أَنَّ هَذِهِ مَكْرُمَةٌ مَا سَبَقَنِي إِلَيْهَا أَحَدٌ مِنَ الْعَرَبِ، وَظَهَرَ الْإِسْلَامُ وَقَدْ أَحْيَيْتُ ثَلَاثَمِائَةٍ وَسِتِّينَ مَوْءُودَةً، أَشْتَرِي كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بِنَاقَتَيْنِ عَشْرَاوَيْنِ وَجَمَلٍ، فَهَلْ لِي فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَكَ أَجْرٌ إِذْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ بِالْإِسْلَامِ". قَالَ عَبَّادٌ: وَمِصْدَاقُ قَوْلِ صَعْصَعَةَ قَوْلُ الْفَرَزْدَقِ:
وَجَدِّي الَّذِي مَنَعَ الْوَائِدَاتِ فَأَحْيَا الْوَئِيدَ فَلَمْ يُوأَدِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو التَّمِيمِيُّ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ. وَقَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَيْهِ.
سیدنا صعصعہ بن ناجیہ مجاشعی رضی اللہ عنہ، جو فرزدق بن غالب بن صعصعہ (یعنی عربی کے مشہور شاعر فرزدق) کے دادا ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھے اسلام کی دعوت دی، میں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قرآن کی کچھ آیات کی تعلیم دی، میں نے عرض کی: یا رسول الله! میں نے زمانہ جاہلیت میں کچھ اچھے کام کیے تھے، کیا مجھے اُن کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیا عمل کیا تھا؟ میں نے بتایا: ایک مرتبہ میری دو اونٹنیاں گم ہو گئی تھیں، جن کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی تھی۔ میں اُن دونوں کی تلاش کے لیے اپنے اونٹ پر سوار ہو کر نکلا، ایک کھلی جگہ پر میرے سامنے دو گھر آئے، میں اُن دونوں کی طرف چلا گیا، اُن دونوں میں سے ایک گھر میں، میں نے ایک عمر رسیدہ بوڑھے کو پایا، تو میں نے دریافت کیا: کیا تمہیں دو عشراوی اونٹنیوں کے بارے میں کچھ پتہ ہے؟ اس نے دریافت کیا: ان دونوں کا نشان کیا ہے؟ میں نے بتایا: بنو دارم کے مخصوص آلے سے نشان لگایا گیا، اس نے کہا: تمہاری دو اونٹنیاں ہمیں ملی تھیں، ہم نے ان کا بچہ پیدا کروا لیا اور انہیں دودھ پلانے پر لگا دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے ذریعے تمہاری قوم کے، یعنی عربوں کے مضر قبیلے کے ایک گھرانے کو سہولت عطا کی، ابھی وہ شخص میرے ساتھ گفتگو کر رہا تھا، کہ اسی دوران، دوسرے گھر میں سے ایک عورت نے بلند آواز میں یہ کہا: پیدائش ہو گئی ہے، اس شخص نے دریافت کیا: کیا پیدا ہوا ہے؟ اگر تو لڑکا ہے، تو وہ ہماری قوم میں ہمارا حصہ دار ہو گا۔ یہاں امام بزار نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، اُس کے ذریعے ہماری قوم میں برکت ہو گی، اور اگر لڑکی ہوئی ہے، تو تم اُسے دفنا دو! اُس عورت نے جواب دیا: لڑکی ہوئی ہے، میں نے دریافت کیا: کس کو زندہ درگور کرنے کی بات ہو رہی ہے؟ وہ کون ہے؟ اُس شخص نے بتایا: وہ میری بیٹی ہے، میں نے کہا: میں اُسے تم سے خرید لیتا ہوں، اُس نے کہا: اے بنو تمیم سے تعلق رکھنے والے فرد! کیا تم یہ کہہ رہے ہو؟ کہ میں اپنی بیٹی فروخت کر دوں، جبکہ میں تمہیں یہ بات بتا چکا ہوں کہ میں ایک عرب ہوں اور میرا تعلق مضر قبیلے سے ہے، میں نے کہا: میں تم سے اُس کا وجود نہیں خرید رہا، میں اُس کی زندگی خرید رہا ہوں کہ تم اس کو قتل نہ کرو! اُس نے دریافت کیا: تم کس چیز کی عوض میں اُسے خریدو گے؟ میں نے کہا: اپنی اُن دونوں اونٹنیوں اور اُن کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے عوض میں، اُس نے کہا: تم اپنا یہ اونٹ بھی مجھے دو گے، میں نے کہا: ٹھیک ہے، تم اپنا کوئی آدمی میرے ساتھ بھیج دو، جب میں اپنے گھر پہنچ جاؤں گا، تو یہ اونٹ تمہیں بھجوا دوں گا اُس نے ایسا ہی کیا، جب میں اپنے گھر پہنچا، تو میں نے اُسے اونٹ واپس کر دیا، رات کو کسی وقت میں سوچ رہا تھا کہ یہ نیکی مجھ سے پہلے کسی عرب نے نہیں کی ہو گی، جب اسلام کا ظہور ہوا، تو اُس وقت تک، میں 360 بچیوں کی زندگی بچا چکا تھا، جنہیں زندہ درگور کیا جانا تھا، میں نے اُن (بچیوں) میں سے ہر ایک کو دو عشراوی اونٹنیوں اور ایک اونٹ کے عوض میں خریدا تھا، تو کیا مجھے اس کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں یہ بھی اجر ملا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام کی دولت نصیب کی ہے۔ عباد نامی راوی کرتے ہیں: سیدنا صعصعہ رضی اللہ عنہ نے جو بیان کیا تھا، اُسی کی طرف فرزدق کے اس شعر میں اشارہ پایا جاتا ہے: ”اور میرا دادا، وہ ہے، جس نے بچیوں کو زندہ درگور ہونے سے بچایا، تو اُس (یعنی میرے دادا) نے انہیں زندگی دی اور انہیں زندہ دفن نہیں کیا گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی طفیل بن عمرو تمیمی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے، عقیلی فرماتے ہیں: اس کی متابعت نہیں کی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 338]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه . الكبير 7412 اورده المؤلف فى كشف الاستار 72»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابٌ فِيمَنْ أَحْسَنَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ أَوْ أَسَاءَ .
جو شخص اسلام قبول کرنے کے بعد کوئی اچھائی کرے یا برائی کرے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 339
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنُؤَاخَذُ بِمَا عَمِلْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَالَ:" مَنْ أَحْسَنَ فِي الْإِسْلَامِ لَمْ يُؤَاخَذْ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَمَنْ أَسَاءَ مِنْكُمْ فِي الْإِسْلَامِ أُخِذَ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَالْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَسِيدُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے زمانہ جاہلیت میں جو عمل کیے تھے کیا اُن کے حوالے سے ہمارا مواخذہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اسلام قبول کرنے کے بعد اچھے کام کرے، اُس کے اُن کاموں کا مواخذہ نہیں ہو گا، جو اُس نے زمانہ جاہلیت میں کیے تھے، اور تم میں سے جو شخص اسلام قبول کرنے کے بعد بھی برے کام کرے گا، تو اُس نے زمانہ جاہلیت میں، اور زمانہ اسلام میں، جو برے کام کیے ہوں گے، اُن (سب) کے حوالے سے اس شخص کا مواخذہ ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسید بن زید ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 73، أخرجه مسند البزار برقم: 1664»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ .
بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے اسی چیز کو پسند نہیں کرتا جسے وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 340
عَنْ أَنَسٍ: كُنْتُ جَالِسًا وَرَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ الْمُسْلِمِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ". قَالَ أَنَسٌ: فَخَرَجْتُ أَنَا وَالرَّجُلُ إِلَى السُّوقِ فَإِذَا سِلْعَةٌ تُبَاعُ فَسَاوَمْتُهُ، فَقَالَ: بِثَلَاثِينَ، فَنَظَرَ الرَّجُلُ فَقَالَ: قَدْ أَخَذْتُهَا بِأَرْبَعِينَ، فَقَالَ صَاحِبُهَا: مَا يَحْمِلُكَ عَلَى هَذَا وَأَنَا أُعْطِيكَهَا بِأَقَلَّ مِنْ هَذَا؟ ثُمَّ نَظَرَ أَيْضًا فَقَالَ: قَدْ أَخَذْتُهَا بِخَمْسِينَ، فَقَالَ صَاحِبُهَا: مَا يَحْمِلُكَ عَلَى هَذَا وَأَنَا أُعْطِيكَهَا بِأَقَلَّ مِنْ هَذَا؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ"، وَأَنَا أَرَى أَنَّهُ صَالِحٌ بِخَمْسِينَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ عَنْ أَنَسٍ وَحْدَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور ایک شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندہ، اس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا، جب تک وہ اپنے مسلمان بھائی کے لئے وہی چیز پسند نہیں کرتا، جس کو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور وہ صاحب، اُٹھ کر بازار کی طرف گئے، وہاں ایک سامان فروخت ہو رہا تھا، میں نے اُس کی قیمت دریافت کی: تو اُس شخص نے بتایا: یہ تیس کے عوض میں ہے، ان صاحب نے اُس کو دیکھا اور بولے: میں اسے چالیس کے عوض میں لوں گا، اُس شخص نے کہا: تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟ جبکہ میں تمہیں اس سے کم قیمت میں یہ چیز دے رہا ہوں، اُن صاحب نے پھر اس چیز کا جائزہ لیا اور بولے: میں اسے پچاس کے عوض میں لوں گا، دوسرے فریق نے کہا: تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟ جبکہ میں تمہیں یہ چیز اس سے کم قیمت میں دے رہا ہوں، اُن صاحب نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بندہ، اس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا ہے، جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے، اُسی چیز کو پسند نہیں کرتا، جس کو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے“ تو میری یہ رائے ہے کہ یہ چیز پچاس (درہم یا دینار) کی ہونی چاہیے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے، جو صرف سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 340]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 68»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں