🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ أَخْذِ الْحَدِيثِ مِنَ الثِّقَاتِ .
ثقہ راویوں سے حدیث حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 601
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَفَعَهُ قَالَ:" يَحْمِلُ هَذَا الْعِلْمَ مِنْ كُلِّ خَلَفٍ عُدُولُهُ، يَنْفُونَ عَنْهُ تَحْرِيفَ الْغَالِينَ وَتَأْوِيلَ الْجَاهِلِينَ وَانْتِحَالَ الْمُبْطِلِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ، كَذَّبَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَنَسَبَهُ إِلَى الْوَضْعِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بعد والوں میں سے اس علم کو عادل لوگ حاصل کریں گے، جو اس سے غلو کرنے والوں کی تعریف، جاہل لوگوں کی تاویل اور باطل لوگوں کی اس کی طرف غلط نسبت کی نفی کریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد قرشی ہے، جسے یحیی بن معین اور امام أحمد بن حنبل نے جھوٹا قرار دیا ہے اور اس کی نسبت (حدیث) ایجاد کرنے کی طرف کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 601]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 143»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 602
وَعَنِ الْمُقَنَّعِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَدَقَةِ إِبِلِنَا فَأَمَرَ بِهَا فَقُبِضَتْ، فَقُلْتُ: إِنَّ فِيهَا نَاقَتَيْنِ هَدِيَّةً لَكَ، فَأَمَرَ بِعَزْلِ الْهَدِيَّةِ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَمَكَثْتُ أَيَّامًا وَخَاضَ النَّاسُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ بَاعِثُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى رَقِيقِ مِصْرَ، أَوْ قَالَ: مُضَرَ - شَكَّ أَبُو غَسَّانَ - يُصَدِّقُهُمْ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ إِنَّ لَنَا وَمَا عِنْدَ أَهْلِنَا مِنْ مَالٍ وَلَا صَدَّقْتُهُمْ هَاهُنَا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ مَعَهُ أَسْوَدُ قَدْ حَاذَى رَأْسُهُ بِرَأْسِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ أَطْوَلَ مِنْهُ، فَلَّمَا دَنَوْتُ كَأَنَّهُ أَهْوَى إِلَيَّ، فَكَفَّهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ خَاضُوا فِي كَذَا وَكَذَا، فَرَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَيْهِ حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى بَيَاضِ إِبِطَيْهِ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أُحِلُّ لَهُمْ أَنْ يَكْذِبُوا عَلَيَّ". قَالَ الْمُقَنَّعُ: فَلَمْ أُحَدِّثْ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا حَدِيثًا نَطَقَ بِهِ كِتَابٌ أَوْ جَرَتْ بِهِ سُنَّةٌ، يُكْذَبُ عَلَيْهِ فِي حَيَاتِهِ، فَكَيْفَ بَعْدَ مَوْتِهِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ هَارُونَ الْبُرْجُمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا مقنع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے اونٹوں کی زکوۃ کے ہمراہ حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے بارے میں حکم دیا تو انہیں قبضہ میں لے لیا گیا، میں نے گزارش کی: ان میں دو اونٹنیاں ایسی ہیں جو آپ کے لیے تحفے کے طور پر ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت تحفہ کو صدقے سے الگ کر دیا گیا، میں کچھ دنوں تک وہاں ٹھہرا رہا، اس دوران لوگ آپس میں یہ بات چیت کرتے رہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو مصر کے غلاموں، راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: مضر کے غلاموں کی طرف بھیجنے لگے ہیں، یہ شک ابوغسان نامی راوی کو ہے، تاکہ وہ ان لوگوں سے زکوۃ وصول کر کے آئیں، میں نے کہا: اللہ کی قسم! ہمارے پاس اور ہمارے علاقے کے لوگوں کے پاس جو بھی مال ہے، میں نے اس کی زکوۃ یہاں ادا کر دی ہے، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اُس وقت اپنی اونٹنی پر موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سیاہ فام صاحب موجود تھے (قد و قامت کے حوالے سے) جن کا سر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے برابر تھا، میں نے اُن سے زیادہ طویل القامت کوئی شخص نہیں دیکھا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونے لگا، تو وہ میری طرف بڑھے (تاکہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آنے سے روک دیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا، میں نے عرض کی: لوگ یہ کچھ سوچ رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے، یہاں تک کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آ گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! میں لوگوں کے لئے یہ چیز حلال قرار نہیں دیتا ہوں کہ وہ میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کریں۔ سیدنا مقنع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف وہی حدیث بیان کروں گا، جس کے بارے میں کتاب (یعنی قرآن) میں حکم موجود ہو، یا جس کے حوالے سے سنت جاری ہو چکی ہو، اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں آپ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی جا سکتی ہے، تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد کیا عالم ہو گا؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سیف بن ہارون برجمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 602]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 300/20، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3101، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 319»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 603
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" هَلَاكُ أُمَّتِي فِي الْعَصَبِيَّةِ وَالْقَدَرِيَّةِ، وَالرِّوَايَةِ مِنْ غَيْرِ ثَبْتٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کی ہلاکت، عصبیت، تقدیر کے انکار اور غیر مستند شخص سے روایت کی وجہ سے ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہارون بن ہارون ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11142 اورده المؤلف فى كشف الاستار 191، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10142، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3579، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 414»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 604
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلَاكُ أُمَّتِي فِي ثَلَاثٍ: فِي الْقَدَرِيَّةِ، وَالْعَصَبِيَّةِ، وَالرِّوَايَةِ مِنْ غَيْرِ ثَبَتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ [ وَالصَّغِيرِ ] ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوقتادہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی ہلاکت تین چیزوں کے ذریعے ہو گی، تقدیر کا انکار عصبیت اور غیر مستند شخص سے روایت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3555 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 158/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3579، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 414»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، سوید بن عبد العزیز کے ضعف پر اجماع ہونے کی وجہ سے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. بَابُ النُّصْحِ فِي الْعِلْمِ .
علم کے بارے میں خیرخواہی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 605
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَنَاصَحُوا فِي الْعِلْمِ ; فَإِنَّ خِيَانَةَ أَحَدِكُمْ فِي عِلْمِهِ أَشَدُّ مِنْ خِيَانَتِهِ فِي مَالِهِ، وَإِنَّ اللَّهَ سَائِلُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: لَيِّنُ الْحَدِيثِ، مُدَلِّسٌ، قِيلَ: هُوَ صَدُوقٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، كَانَ لَا يَكْذِبُ. وَقَالَ أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَكَانَ ثِقَةً. وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ لِتَدْلِيسِهِ وَالْبُخَارِيُّ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”علم کے بارے میں ایک دوسرے کی خیرخواہی کرو، کیونکہ تم میں سے کسی ایک شخص کا اپنے علم کے بارے میں خیانت کرنا اس سے زیادہ سخت ہے کہ اُس نے اپنے مال میں خیانت کی ہو، بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تم لوگوں سے حساب لے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے، امام ابوزرعہ کہتے ہیں: یہ حدیث میں کمزور ہے اور تدلیس کرنے والا ہے، اُن سے دریافت کیا گیا: کیا یہ صدوق ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! یہ جھوٹ نہیں بولتا ہے ابوہاشم رفاعی بیان کرتے ہیں: ابواسامہ نے ہمیں یہ حدیث بیان کی: وہ کہتے ہیں: ابوسعد بقال نے ہمیں یہ حدیث بیان کی جو ایک ثقہ راوی ہے، اس راوی کی تدلیس کی وجہ سے شعبہ نے، امام بخاری رحمہ اللہ نے اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 605]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11701، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11701»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
34. بَابُ الِاحْتِرَازِ فِي رِوَايَةِ الْحَدِيثِ .
حدیث روایت کرنے سے احتراز کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 606
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَادِيثَ سَمِعْتُهَا وَحَفِظْتُهَا، مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ بِهَا إِلَّا أَنَّ أَصْحَابِي يُخَالِفُونَنِي فِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی احادیث سنی ہیں، جنہیں میں نے سنا اور انہیں یاد رکھا لیکن میں انہیں اس لیے روایت نہیں کرتا ہوں کہ اُن (میں سے بعض) کے بارے میں میرے ساتھی میرے برخلاف روایت نقل کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 606]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 607
وَعَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ إِذَا فَرَغَ مِنَ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: هَذَا أَوْ نَحْوَهُ أَوْ شَكْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوادریس خولانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو دیکھا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کر کے فارغ ہوئے، تو انہوں نے یہ کہا: یہ یا اس کی مانند، یا اُس کی طرح (حدیث کے الفاظ ہیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 607]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 608
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ: أَيْ مُطَرِّفٌ، وَاللَّهِ إِنْ كُنْتُ لَأَرَى أَنِّي لَوْ شِئْتُ حَدَّثْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ لَا أُعِيدُ حَدِيثًا، ثُمَّ لَقَدْ زَادَنِي بُطْأً عَنْ ذَلِكَ وَكَرَاهِيَةً لَهُ أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ بَعْضِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهِدْتُ كَمَا شَهِدُوا، وَسَمِعْتُ كَمَا سَمِعُوا، يُحَدِّثُونَ أَحَادِيثَ شُبِّهَ لَهُمْ، فَكَانَ أَحْيَانًا يَقُولُ: لَوْ حَدَّثْتُكُمْ أَنِّي سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ كَذَا وَكَذَا رَأَيْتُ أَنِّي قَدْ صَدَقْتُ، وَأَحْيَانًا يَعْزِمُ يَقُولُ: سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ كَذَا وَكَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْغَنَوِيُّ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُمَرَ فِي بَابِ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
مطرف بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے مطرف! اللہ کی قسم! میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر میں چاہوں تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مسلسل دو دن تک احادیث بیان کر سکتا ہوں، جن میں سے کوئی بھی بات میں نہیں دہراؤں گا، لیکن پھر میں ایسا اس لئے نہیں کرتا اور اس بات کو ناپسند کرتا ہوں (کہ میں احادیث روایت کروں) کیونکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ حضرات (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب جس طرح وہ موجود تھے اس طرح میں بھی موجود تھا، جس طرح انہوں نے سماع کیا، اسی طرح میں نے بھی سماع کیا، لیکن وہ کچھ ایسی احادیث روایت کرتے ہیں ؛ جو ان کے لیے مشتبہ ہو گئیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا عمران رضی اللہ عنہ بعض اوقات یہ فرمایا کرتے تھے: اگر میں تمہارے سامنے یہ بات بیان کروں کہ میں نے اللہ کے نبی کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: تو میں یہ سجھتا ہوں کہ میں نے سچ بیان کیا ہو گا، اور بعض اوقات سیدنا عمران رضی اللہ عنہ جزم کے ساتھ فرماتے تھے: میں نے اللہ کے نبی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون غنوی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اس باب میں آئے گی، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے سے متعلق روایات آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 608]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 433/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 231»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابٌ فِي ذَمِّ الْكَذِبِ .
جھوٹ کی مذمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 609
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَمَلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" الصِّدْقُ، فَإِذَا صَدَقَ الْعَبْدُ بَرَّ، وَإِذَا بَرَّ آمَنَ، وَإِذَا آمَنَ دَخَلَ الْجَنَّةَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَمَلُ النَّارِ؟ قَالَ:" الْكَذِبُ، إِذَا كَذَبَ الْعَبْدُ فَجَرَ، وَإِذَا فَجَرَ كَفَرَ، وَإِذَا كَفَرَ دَخَلَ [ يَعْنِي ] النَّارَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! جنت کا عمل کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سچ بولنا، کیونکہ جب بندہ سچ بولے: گا تو نیکی کرے گا، جب وہ نیکی کرے گا تو مؤمن ہو گا اور جب وہ مومن ہو گا، تو جنت میں داخل ہو جائے گا، اس شخص نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! جہنم کا عمل کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جھوٹ بولنا، کیونکہ جب آدمی جھوٹ بولے: گا تو گناہ کرے گا، جب گناہ کرے گا تو کفر کرے گا، اور جب وہ کفر کرے گا تو اس میں داخل ہو جائے گا (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ وہ جہنم میں داخل ہو جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 609]
تخریج الحدیث: «مسند احمد 176/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 127، أخرجه مسند أحمد برقم: 6603»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 610
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا كَانَ مِنْ خُلُقٍ أَبْغَضَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْكَذِبِ، وَمَا اطَّلَعَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ فَيَخْرُجُ مِنْ قَلْبِهِ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ تَوْبَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ.
وَفِي رِوَايَةٍ: لَمْ يَكُنْ مِنْ خُلُقٍ أَبْغَضَ إِلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: کوئی بھی عادت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک جھوٹ سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھی۔ جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی شخص کے حوالے سے جھوٹ پر مطلع ہوتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص سے ناراض رہتے، جب تک آپ کو یہ علم نہیں ہو جاتا کہ اب اس نے توبہ کر لی ہے (اور وہ آئندہ ایسا نہیں کرے گا)۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے نزدیک کوئی بھی عادت (جھوٹ سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھی)۔“
یہ روایت بھی امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 610]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 152/6 اورده المؤلف فى كشف الاستار 193 وفي زوائد المسند 225»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں