🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس شخص کا بیان جو نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 621
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الَّذِي يَكْذِبُ عَلَيَّ يُبْنَى لَهُ بَيْتٌ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص میری طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے اُس کے لئے جہنم میں گھر بنا دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 621]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 2/ 130 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 13153، 13154 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8031 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 8444 اورده المؤلف فى زوائد المسند 236 اورده المؤلف فى كشف الاستار 210، أخرجه مسند أحمد برقم: 4728، 6273، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1809»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 622
عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي النَّارِ".
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ہی امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جہنم میں گھر بنا دیتا ہے۔“
اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 622]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 623
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 623]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 100/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 238، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 624
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ أَنَّهُ قَالَ لِلْمُخْتَارِ: هَذَا رَجُلٌ كَذَّابٌ، وَلَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَلَفْظُهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ:" مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ نَحْوَ أَحْمَدَ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ مَوْلَى خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ إِلَّا خَالِدُ بْنُ سَلَمَةَ.
سیدنا خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُنہوں نے مختار کے بارے میں یہ کہا: یہ شخص کذاب ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نقل کی ہے امام بزار نے اس روایت کے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص میرے حوالے سے ایسی بات بیان کرے جو میں نے نہ کہی ہو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں، امام أحمد کی روایت کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم ہے، جو سیدنا خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہے، اس کے حوالے سے صرف خالد بن سلمہ نے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 624]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 292/5 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 6833 اورده المؤلف فى زوائد المسند 239 اورده المؤلف فى كشف الأستار 213 اورده المؤلف فى المقصد العلي 76، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159، وأخرجه مسند البزار برقم: 383، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 625
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ أَبَا مُوسَى الْغَافِقِيَّ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يُحَدِّثُ عَلَى الْمِنْبَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَادِيثَ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا لَحَافِظٌ أَوْ هَالِكٌ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ آخِرَ مَا عَهِدَ إِلَيْنَا أَنْ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَسَتَرْجِعُونَ إِلَى قَوْمٍ يُحِبُّونَ الْحَدِيثَ عَنِّي، فَمَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ حَفِظَ شَيْئًا فَلْيُحَدِّثْ بِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن میمون حضری بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ غافقی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عقب بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کو منبر پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مختلف احادیث بیان کرتے ہوئے سنا، تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بولے: تمہارے یہ ساتھی یا تو حافظ ہیں، یا ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہماری جو آخری ملاقات ہوئی تھی، اُس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: ”تم پر اللہ کی کتاب کو اختیار کرنا لازم ہے، تم لوٹ کر ایسے لوگوں کے پاس جاؤ گے، جو میرے حوالے سے حدیث روایت کرنے کو پسند کرتے ہوں گے، تو جو شخص میرے حوالے سے کوئی ایسی بات بیان کرے جو میں نے نہ کہی ہو، تو اسے جہنم میں اپنے ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور جس شخص کو کوئی بات یاد ہو، اسے وہ بات بیان کر دینی چاہیے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 625]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 334/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 295/19 اورده المؤلف فى زوائد المسند 240 اورده المؤلف فى كشف الاستار 216، أخرجه مسند أحمد برقم: 18467، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 393»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 626
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي رُقَيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَمَا لَكُمْ فِي الْعَصَبِ وَالْكَتَّانِ مَا يُغْنِيكُمْ عَنِ الْحَرِيرِ؟ وَهَذَا رَجُلٌ فِيكُمْ يُخْبِرُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُمْ يَا عُقْبَةُ، [ فَقَامَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ] فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ"، وَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا حُرِمَهُ أَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
ہشام بن ابورقیہ بیان کرتے ہیں: میں نے مسلمہ بن مخلد کو سنا، وہ منبر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، انہوں نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! کیا عصب اور کتان میں تمہیں وہ چیز نہیں ملتی ہے، جو تمہیں ریشم سے بے نیاز کر دے؟ تمہارے درمیان یہ صاحب موجود ہیں، جو تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کریں گے، اے سیدنا عقبہ! آپ کھڑے ہو جائیں (تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے) اور اُنہوں نے یہ بات بیان کی: میں نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ (پھر سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اور میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں ریشم پہنے گا وہ آخرت میں اُسے پہننے سے محروم رہے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 626]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 156/4 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1745 اورده المؤلف فى زوائد المسند 241 اورده المؤلف فى المقصد العلي 1562، أخرجه مسند أحمد برقم: 16978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 627
وَعَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَحُصَيْنُ بْنُ سَبْرَةَ وَعُمَرُ بْنُ مُسْلِمٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، فَلَمَّا جَلَسْنَا إِلَيْهِ قَالَ لَهُ حُصَيْنٌ: لَقَدْ لَقِيتَ يَا زَيْدُ خَيْرًا كَثِيرًا. قَالَ يَزِيدُ بْنُ حَيَّانَ: حَدَّثَنَا زَيْدٌ فِي مَجْلِسِهِ ذَلِكَ قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ، فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ: مَا أَحَادِيثُ تُحَدِّثُ بِهَا وَتَرْوِيهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا نَجِدُهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ؟ تُحَدِّثُ أَنَّ لَهُ حَوْضًا فِي الْجَنَّةِ قَالَ: [ قَدْ ] حَدَّثَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَعَدَنَاهُ، فَقَالَ: كَذَبْتَ، وَلَكِنَّكَ شَيْخٌ قَدْ خَرِفْتَ. قَالَ: إِنِّي قَدْ سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلِيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ"، وَمَا كَذَبْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوحیان تیمی نے اپنے چچا کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں، حصین بن سبرہ اور عمر بن مسلم، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ہم اُن کے پاس بیٹھ گئے تو حصین نے اُن سے کہا: اے سیدنا زید! آپ نے بہت ہی بھلائی حاصل کی ہے، یزید بن حیان بیان کرتے ہیں: اس محفل میں سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے ہمیں بتایا: عبداللہ بن زیاد نے مجھے بلوایا، میں اُس کے پاس گیا، تو وہ بولا: وہ احادیث کیا ہیں؟ جو آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہیں اور روایت کرتے ہیں، لیکن ہمیں وہ اللہ کی کتاب میں نہیں ملتی ہیں، آپ یہ بات بیان کرتے ہیں کہ جنت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک حوض ہے، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اُس کے بارے میں اللہ کے رسول نے ہمیں بتایا ہے اور آپ نے اس کے بارے میں ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے، تو عبداللہ بن زیاد بولا: آپ جھوٹ بول رہے ہیں، آپ ایک بوڑھے ہیں جو خرافات بیان کر رہے ہیں، تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اپنے ان دو کانوں کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سنا، اور میرے دل نے اُسے محفوظ رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ (پھر سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب نہیں کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 366/4، 367 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 5021، اورده المؤلف فى زوائد المسند 242 اورده المؤلف فى كشف الاستار 217، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 628
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَضْجَعًا مِنَ النَّارِ أَوْ بَيْتًا فِي جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَرَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اسے آگ (یعنی جہنم میں اپنے لیٹنے کی جگہ (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) جہنم میں اپنے گھر تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور ایک ایسا شخص ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 422/3 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1436، اورده المؤلف فى زوائد المسند 243، أخرجه مسند أحمد برقم: 15056»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 629
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا لِيَضِلَّ بِهِ النَّاسُ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَهُوَ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ دُونَ قَوْلِهِ:" لِيَضِلَّ بِهِ النَّاسُ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، تاکہ وہ اس کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر دے، تو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی اور امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”تاکہ وہ اُس کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر دے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 629]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 209، أخرجه مسند البزار برقم: 1876، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 411، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3106، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 311»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ رجال الصحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 630
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ أَفَرَى الْفِرَى: مَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ، وَمِنْ أَفَرَى الْفِرَى: مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے، جو انہوں نے نہ دیکھی ہو (یعنی وہ کوئی جھوٹا خواب بیان کرے) اور سب سے بڑے جھوٹ میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ کوئی شخص میرے حوالے سے کوئی ایسی بات بیان کرے، جو میں نے نہ کہی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا صرف ابتدائی حصہ منقول ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 630]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 211»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں